محمدی مسجد اہلحدیث اورنگی ٹاؤن مولانا سلیمان جونا گڑھی

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • محمدی مسجد اہلحدیث اورنگی ٹاؤن مولانا سلیمان جونا گڑھی

محمدی مسجد اہلحدیث اورنگی ٹاؤن مولانا سلیمان جونا گڑھی حجامہ سنت بھی اور علاجِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

عبیدالرحمن سعد سلفی مرحوم کی نماز جنازہ۔بروز ہفتہ۔29۔نومبر  صبح 10۔بجے۔محمدی مسجد برنس روڈ میں ادا کی جائیگی۔ان شاءاللہ
28/11/2025

عبیدالرحمن سعد سلفی مرحوم کی نماز جنازہ۔بروز ہفتہ۔29۔نومبر صبح 10۔بجے۔محمدی مسجد برنس روڈ میں ادا کی جائیگی۔ان شاءاللہ

28/11/2025

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اعلان بتایا جا رہا ہے
مولانا عبد الستار محدث دہلوی امام ثانی جماعت غرباء اہل حدیث کے پوتے مولانا عبد الواحد محدث دہلوی
عبد الرحمٰن سلفی امیر (جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان) کے بڑے بیٹے سعد سلفی صاحب کا رضاے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن جنازے کا علان بعد میں کیا جائیگا۔۔

27/11/2025

لیکن قرآن کیا کہ رہا ہے ۔۔۔

جمعة المبارك  (فضیلت الشیخ مولانا حافظ عبید الرحمن جونا گڑھی)جو یقین کی راہ پر چل پڑے انہیں منزلوں نے پناہ دی جنہیں وسوس...
20/11/2025

جمعة المبارك
(فضیلت الشیخ مولانا حافظ عبید الرحمن جونا گڑھی)
جو یقین کی راہ پر چل پڑے انہیں منزلوں نے پناہ دی جنہیں
وسوسوں نے ڈرا دیا وہ قدم قدم بہک گئے

25/10/2025
04/10/2025

*محبت کا دوسرا نام اصلاح ہے*

"مجھے جیسے ہوں ویسا ہی قبول کرو" یہ بات ہم سب کبھی نہ کبھی کہہ دیتے ہیں، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ ہمیشہ درست نہیں ہوتی۔

ہمیں ہمارے نبی ﷺ نے بتایا: "دین تو خیرخواہی کا نام ہے"
یعنی نہ اپنے آپ کو غلطیوں پر چھوڑ دینا ٹھیک ہے، اور نہ یہ کہ جو شخص پیار سے سمجھائے اُس سے ناراض ہوا جائے۔

اصل طاقت یہ نہیں کہ میں کہوں "میں تو ایسا ہی ہوں، مجھے نہ بدلو!"
اصل طاقت یہ ہے کہ میں مان لوں کہ مجھ میں کمی ہے اور دل سے کہوں: "ہاں، میں بہتر بن سکتا ہوں"۔
یہ کمزوری نہیں، یہ تو بڑی بہادری ہے!
لیکن جو نصیحت کرتا ہے، اُس کا لہجہ بھی اتنا ہی پیارا ہونا چاہیے…
وقت مناسب ہو، انداز نرمی والا ہو، اور بات ایسی ہو جو دل میں اتر جائے نہ کہ دل بند کر دے۔

اگر چاہتے ہو کہ بات سنی جائے تو نصیحت یوں کرو کہ سننے والا محسوس کرے:
"یہ مجھ سے محبت کرتا ہے، میرا دل توڑنا نہیں چاہتا"
نیت میں خلوص ہو، لفظوں میں مہربانی ہو، اور دل میں یہ خیال کہ ایک اچھی بات زندگی بدل سکتی ہے۔

بچوں کو یہ سکھانا کہ "جو میں ہوں بس ویسا ہی رہنے دو" یہ تو محبت نہیں بلکہ رکاوٹ ہے۔
ایسا کرنے سے بچہ سمجھتا ہے کہ ہر مشورہ دشمنی ہے، حالانکہ حقیقت میں نصیحت تو محبت کی سب سے خوبصورت شکل ہے۔

ہاں، میں تمہیں قبول ضرور کروں گا…
لیکن تمہیں بہتر ہوتے بھی دیکھنا چاہوں گا۔
کیونکہ اللہ کے لیے محبت یہ نہیں کہ میں تمہاری غلطی پر آنکھیں بند کر لوں،
بلکہ یہ کہ میں تمہیں حق والے راستے پر مضبوط کھڑا دیکھوں۔

اور آخر میں بس ایک پیاری سی بات:
یہ سفر یہیں ختم نہیں ہوتا آگے بڑھتے رہو، سنورتے رہو، نکھرتے رہو۔
اللہ ہمیں وہ بدلاؤ عطا کرے جو ہمارے لیے خیر لے کر آئے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔

درخواست برائے دعائے صحت 👇مولانا حافظ عبدالسلام اور بھائی عبید کے والد محترم عبداللہ  بھائی  جو کہ ہماری اس مسجد کے بزرگو...
30/09/2025

درخواست برائے دعائے صحت 👇
مولانا حافظ عبدالسلام اور بھائی عبید کے والد محترم عبداللہ بھائی جو کہ ہماری اس مسجد کے بزرگوں میں سے ہیں یہ انتہائی علیل ہیں دعا کرتے ہیں اللہ تعالی ان کو شفائے عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے اور جلد از جلد انہیں صحت یابی دے اور ان کی زندگی میں خیر اور عافیت والی برکتیں دے اور جو جہاں جہاں بیمار ہیں اللہ تعالی سب کو شفائے عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین

*إنا لله وإنا إليه راجعون*بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ، کراچی  معزز مدرس *شیخ عثمان شری...
29/09/2025

*إنا لله وإنا إليه راجعون*

بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ ابی بکر الاسلامیہ، کراچی معزز مدرس *شیخ عثمان شریف حفظہ اللہ کے والدِ گرامی قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔*

اے اللہ! ان کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند فرما، ان کی قبر کو نور اور رحمت سے منور فرما، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرما۔

نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اِن شاء اللہ۔

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ.

29/09/2025

WhatsApp Group Invite

ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان *حافظ فیصل افضل شیخ صاحب نے* امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سیالکوٹ  *قاری شفیق الرحمن...
29/09/2025

ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان
*حافظ فیصل افضل شیخ صاحب نے*
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سیالکوٹ
*قاری شفیق الرحمن علوی صاحب* کے ہمراہ
معروف عالم الدین قاری القرآن *مولانا ابراہیم جونا گڑھی صاحب* (حفظہ اللہ) رئیس الناظمین جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کی عیادت کی اور حضرت کی صحت یابی کے لیے دعا کی

*اس موقع پر*

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ
*مفتی محمد یوسف قصوری صاحب*

قائم مقام ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی
*مولانا عبد الرحمٰن ثاقب صاحب*

*محترم جناب زین العابدین علوی صاحب*

*مولانا بلال بشیر صاحب*

*مولانا عبداللہ ناصر رحمانی بن حاکم الدین رحمانی صاحب*

*جناب ابوبکر ارشد وزیرابادی صاحب*

*بھائی قدامہ بن عبداللہ ناصر صاحب*

بھی موجود تھے
حضرت قاری صاحب نے اراکین وفد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا

ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان *حافظ فیصل افضل شیخ صاحب نے* امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سیالکوٹ  *قاری شفیق الرحمن...
28/09/2025

ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان
*حافظ فیصل افضل شیخ صاحب نے*
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سیالکوٹ
*قاری شفیق الرحمن علوی صاحب* کے ہمراہ
بزرگ عالم دین بقیۃ السلف حضرت الامام *مولانا عبد الرحمٰن سلفی صاحب* (دامت برکاتہ العالیہ) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان
کی عیادت کی
اس موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ
*مفتی محمد یوسف قصوری صاحب*
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی
*مولانا محمد افضل سردار صاحب*
*مولانا محمد یوسف کاظم صاحب*
*مولانا بلال بشیر صاحب*
*جناب ابوبکر ارشد وزیرابادی صاحب*
*مفتی عمر فاروق صاحب*
اور *بھائی عبدالسلام صاحب* بھی موجود تھے
حضرت الامام صاحب نے اراکین وفد کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا

Address

Karachi

Telephone

+923152800929

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محمدی مسجد اہلحدیث اورنگی ٹاؤن مولانا سلیمان جونا گڑھی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram