Asmalifecoach

Asmalifecoach - A medical doctor
- Certified NLP (Neuro linguistic programming) practioner with UK, USA, AUS accre

14/04/2022
No significant change should be expected if you are not ready to leave your comfort zone....!
05/03/2022

No significant change should be expected if you are not ready to leave your comfort zone....!

One bad chapter does not mean your story is over...!
03/10/2021

One bad chapter does not mean your story is over...!

Be aware of the chatter...!
20/05/2021

Be aware of the chatter...!

OVER THINKING is an unnecessary burden... keep your monkey mind chatter undercontrol.
20/05/2021

OVER THINKING is an unnecessary burden... keep your monkey mind chatter undercontrol.

Anger doesn't solve anything, it doesn't build anything but it can destroy everything.
05/02/2021

Anger doesn't solve anything, it doesn't build anything but it can destroy everything.

Often when we lose all hope & think this is the end remember its not its just a bend. Never lose hope Allah is always li...
04/02/2021

Often when we lose all hope & think this is the end remember its not its just a bend. Never lose hope Allah is always listening.

"living in the favourable and unfavourable situation is called PART of life.......But "SMILING"  in all those situation ...
14/12/2020

"living in the favourable and unfavourable situation is called PART of life.......But "SMILING" in all those situation is called "ART of LIFE"

03/12/2020

"You can't win in your life, if you are losing in your mind. Change your thoughts & it will change you LIFE."
Tony Gaskins

17/11/2020

کتھارسس

جذبات کی دھلائی اور لائف کوچ

دوستو! کتھارسس catharsis ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان اپنے دبے ہوئے شدید جذبات و احساسات کا کسی صورت میں اظہار کرکے ذہنی سکون، اطمینان اور تجدید حاصل کرتا ہے۔

اگر انسان کتھارسس مطلب اپنے اندر چلتی پریشانی لڑائی کا اظہار نہ کرے تو اس کے اندر دبے جذبات و احساسات غصہ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اگر یہ غصہ کسی بھی صورت نہ نکلے تو پھر اپنی ذات پر نکلتا ہے اس کے نتیجے میں انسان کسی نہ کسی نفسیاتی عارضہ کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں ماحول میں غصہ، پریشانی، دکھ اور ذہنی دباؤ بڑھنے لگتا ہے۔

اس کا معنی cleansing اور purification ہے۔ میرے مطابق اس کا مطلب اپنے ہر طرح کے جذبات اور محسوسات کا اظہار ہے۔ جب ہم مختلف موقعوں پر اپنے محسوسات کا ٹھیک طرح سے اظہار نہیں کر پاتے تو ہم ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ نا مکمل اور ادھورے بے شکل محسوسات لاشعور میں اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔

ہر انسان اپنے ہی انداز میں کتھارسس یعنی اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔ کوئی شعر کہہ کر تو کوئی نثر لکھ کر، کوئی تصویر بنا کر تو کوئی مجسمہ تراش کر، کوئی غصہ میں چیختا چلاتا ہے تو کوئی آنکھوں سے نمکین پانی بہاتا ہے تو کوئی خود کلامی کرتا ہے۔ کوئی خاموشی سے لڑتا ھے رشتوں سے نفرت کرنے لگتا ھے ، بات بات پہ چڑتا ھے بلاوجہ غصہ کرتا ھے اداس رھتا ھے خود کو لوگوں سے دور کر لیتا ھے ۔ کبھی کبھی خود سے نفرت منسوب کر لینا اسکی تکلیف کا اظہار ھے وغیرہ وغیرہ یہ انسان کے مزاج میں کتھارسس کا انداز ہوتا ہے یہ انسان پر ہے کہ وہ تلاش کرے کہ وہ کونسا کام یا طریقہ ہے جس کے ذریعہ وہ کتھارسس کر کے سکون حاصل کر سکتا ہے۔

المیہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو جانتے ہی نہیں کہ ان کے کتھارسس مطلب اپنے چھپے ھوئے خیالات کے اظہار کا طریقہ کیا ہے۔

انسان کتھارسس کے ذریعہ اندر کے غبار کو نکال دیتا ہے تو اس کے اندر زندگی خوشی سے گزارنے کی امید پیدا ہوتی ہے۔ اپنے اردگرد کے ماحول سے پیار کرنے لگتا ہے۔ کائنات کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے لگتا ہے۔ جینے لگتا ھے

ہمیں اپنی ذہنی صحت کا بہت ذیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ براہ راست جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ذہنی صحت کے لئے Catharsis کی بہت ضرورت ہے۔

زندگی کو بھرپور جینا سیکھیں۔ خوشی کے موقعوں کو کھل کر انجوائے کریں۔جب دکھ اور تکلیف محسوس کرتے ہیں تو اس کا اظہار کریں۔ کسی کی بات بری لگی تو اس کو بتائیں۔ کسی نے مدد کی تو کھل کر شکریہ ادا کریں۔ کسی کی مدد کی ضرورت ہے تو کھل کر درخواست کریں۔ اگر کسی میں کوئی اچھائی نظر آتی ہے تو کھل کر تعریف کریں ۔ جس سے بات کرنا اچھا لگے اس سے بات کیجئے جس کام میں دل خوش ھو وہ کام کیجئے لیکن مثبت سوچ لازم ھے

ذہنی تناؤ اور بےسکونی تب پیدا ہوتی ہے جب ہم مثبت اور منفی احساسات کو دباتے ہیں اور اپنے subconscious مطلب لاشعور میں ان کا (baggage) تھیلا اٹھائے پھرتے ہیں۔ اس تھیلے میں برسوں پرانی عداوتیں، پچھتاوے، محرومیاں، نفرتیں ، شکوے ، پیار عشق ، کمیاں کوتاہیاں ، جمع کیے دماغ پہ بوجھ لادے پھرتے ہیں۔ یہ اذیت اور دبے ہوئے احساسات زندگی کی خوشی اور اطمینان چھین لیتے ہیں۔ اپنے ڈپریشن سے بھرے تھیلے کو صاف کرنے کے لئے اپنے اپ کو وقت دیجئے ۔

کتھارسس کے کچھ طریقے

1۔ جذبات کا ہمیشہ کھل کر اظہار کریں، کچھ دل میں نہ رکھیں ۔ اچھے انداز اور الفاظ کے ساتھ ہر قسم کے اچھے برے جذبات کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔

2۔ کسی ہمدرد کے سامنے دوسروں سے متعلق اپنے سب جذبات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ھے ۔دل انکے سامنے کھولئے جو اپکے جزبات کو سننے سمجھنے کی اہلیت رکھتا ھو ۔ آپ سے مخلص ھو ۔

3۔ شاعری کریں، نثر لکھیں، افسانے لکھیں یا تعمیری پیغامات لکھیں۔ فیس بک پر یہ کام بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ اور کیا جا بھی رہا ھے ۔

4۔ پینٹنگ کریں، مصوری کریں۔

5۔ سپورٹس میں حصہ لیں ، اپنی پسند کی گیم یا کھیل سے دل ہلکا ہوتا ہے۔

6۔ اپنی پسند کی مزاحیہ یا پھر انفرمیٹو کتابیں پڑھیں، ڈوکومینٹری دیکھیں، دلچسپ علم سے مستفید ہوں۔ ٹی وی پہ درجنوں ایسے ٹاک شو لگتے ہیں جن میں دلچسبی لی جا سکتی ھے

7۔ کسی فلاحی کام میں حصہ لیں، معاشرے کو کچھ دیں، اپنے ملک کے لیے کچھ کریں، اپنے اللہ کے لیے کچھ کریں، مخلوق کو فائدہ پہنچائیں۔

8۔ مراقبہ کریں، اس سے دل کو راحت اور وجدان ملتا ہے، جذبات کلیر ہوتے ہیں۔ مختلف قسم کی مراقبات انٹرنیٹ پہ موجود ہیں ۔

9۔ روزانہ سب لوگوں کو معاف کر کے سویا کریں اس سے لا شعور کی گرہیں کھلتی ہیں۔

10۔ اپنے اللہ کے سامنے اظہار کریں، شکایات کریں، گفتگو کریں۔ اور اس کے بعد دل صاف کر لیں، جب اللہ کو معاملہ دے دیا تو خود بیچ سے نکل جائیں۔

11۔ کسی درخت سے باتیں کیجئے وہ بات جو آپ کسی سے نہ کر سکیں درخت سنتے ہیں ۔

اگر آپ کو یہ سب کچھ کرنے میں دقت محسوس ہو رہی ہے تو counseling حاصل کریں، کسی لائف کوچ کے سامنے کتھارسس کریں اور اپنے دل اور لا شعور میں سالوں پرانے دبے جذبات کا اظہار کر کے اپنی ذہنی صحت بحال کیجئے اور اپنی صلاحیتیں کے ساتھ کھل کر جینا سیکھیں کیونکہ آپ کا ذہنی تناؤ نہ صرف آپ کی بلکہ آپ سے منسلک لوگوں کی زندگی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ اس کا حل بھی آپ ہی کے پاس ھے ہمت کیجئے اور سب کہ دیجئے دیکھی جائے گی ھوتا کیا ھے

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 13:00

Telephone

+923108288786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asmalifecoach posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram