01/09/2023
موٹاپا (فربہی)
موٹاپا اس دور کا ایک عام مرض ہے. ایسے افراد جن کے جسم موٹاپے کی طرف مائل ہوں ان کا دیگر افراد کی نسبت مختلف جسمانی عوارض میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جن میں دل، جگر اور گردوں کے امراض بالخصوص قابل ذکر ہیں. اس کے علاوہ موٹے افراد کی شرح اموات بھی نسبتاً زیادہ ہوتی ہے.
اسباب:
جینز میں موٹاپے کا رجحان (موروثی اسباب)،
غدد نخامیہ کی خرابی، شرائین کی سختی، بلند فشار خون،امراض معدہ جیسے ضعف معدہ،
امراض جگر جیسے ورم جگر،امراض گردہ جیسے سوزش گردہ، کلاہ گردہ کے امراض، ذیابیطس، دائمی قبض، سستی کاہلی کی زندگی گزارنا، سیر یا ورزش نہ کرنا، کثرت جماع، ثقیل، مرغن میٹھی اغذیہ اور نشہ آور اشیاء کے کا بکثرت استعمال، نیز خواتین میں علاوہ دیگر اسباب بندش حیض، خصیۃ الرحم کی خرابی یا سن یاس (خواتین ماہواری کا عمل ختم ہونے کی عمر) اس کے اسباب میں شامل ہیں.
علامات :
مریض غیر معمولی طور پر موٹا ہو جاتا ہے، بالخصوص پشت، کندھوں اور پیٹ پر چربی زیادہ ہوتی ہے. مریض کو چلنے پھرنے میں دقت محسوس ہوتی ہے. چناں چہ دل اور پھیپھڑوں پر دباؤ پڑنے سے دل زور زور سے دھڑکنے اور ساتھ ہی اس کا سانس بھی پھولنے لگتا ہے.
غذا : زود ہضم اغذیہ، سکنجبین اور چوکر کی روٹی
پرھیز : بادی، مرغن اور میٹھی اغذیہ
یاد رہے فطری طریقہ علاج طب یونانی میں اس مرض کا مکمل، شافی اور کامیاب علاج موجود ہے.
مذکورہ عارضہ (بیماری) کی صورت میں ہمارے دواخانہ کا قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ اور مضر اثرات سے محفوظ مکمل معالجاتی کورس گھر بیٹھے منگوایا جاسکتا ہے.
گھر بیٹھے منگوائیں یا مطب تشریف لائیں.
انبکس رابطہ کریں یا اس نمبر پر واٹس اپ کریں:
03400066882
#موٹاپا