14/11/2025
Homemade Organic Keratin
اگر آپ گھر میں ہی کیریٹین ٹریٹمنٹ لینا چاہتی ہیں تو یہ ماسک آپ کو ضرور استعمال کرنا چاہیے ۔یہ بالوں میں قدرتی شائن لاتا ہے۔ جھاڑیوں جیسے بالوں کو نرم وملائم بناتا ہے اور جو دو منہ بال ہوتے ہیں انہیں بھی ریپئر کرتا ہے ۔یہ ماسک بنانے کے لیے آدھا کپ چاول کو ایک گلاس پانی میں رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں ۔ صبح چاول اُبال لیں لیکن نرم ابالنا ہے پانی کم لگے تو اور شامل کر لیں پھر اسے سائیڈ پر رکھ دیں۔پھر دو چمچ السی کے بیج کو ڈیڑھ کپ پانی میں ابال لیں کہ جیل میں تبدیل ہو جائے ۔ اب ایک ایلوویرا کا پتہ لے کر اس کا جیل نکال لیں ۔ پھر بلینڈر میں چاولوں، ایلوویرا اور السی کے جیل کو بلینڈ کریں اور ایک پیالے میں نکال لیں ۔ اب اس میں ایک چمچ شہد، ایک چمچ ناریل تیل،ایک چمچ بادام تیل ، چار قطرے روز میری آئل اور تین قطرے وٹامن ای آئل کے شامل کرکے اچھے سے مکس کریں اور بالوں میں جڑ سے سروں تک اچھی طرح لگائیں ۔تیس سے پینتیس منٹ بعد شیمپو کرلیں ۔ اسکے استعمال کے بعد آپ کو اپنے بالوں سے پیار ہو جائے گا کیونکہ بال اتنے خوبصورت ہوجاتے ہیں کہ بار بار ہاتھ پھیرنے کا دل کرتا ہے
ہفتے میں ایک بار استعمال کریں اس کے پہلے استعمال میں ہی رزلٹ ملتا ہے پھر مجھے دعائیں دے
(السی کے بیج نہیں پیسنا صرف جیل لینا ہے)
# #خوبصورت