Dr. Akhtar Jamal Khan

Dr. Akhtar Jamal Khan Dr. Akhtar Jamal Khan
DO (London), FRCS, FRC Ophth (England)
Eye Surgeon

14/11/2022
Dr. Akhtar Jamal Khan & Associates.۔فلیٹ نمبر 101 فرسٹ فلور فاران ہوم اسٹیڈیم لین 10th اسٹریٹ کھڈا مارکیٹ لارڈز سپر اسٹو...
15/09/2021

Dr. Akhtar Jamal Khan & Associates.

۔
فلیٹ نمبر 101 فرسٹ فلور فاران ہوم اسٹیڈیم لین 10th اسٹریٹ کھڈا مارکیٹ لارڈز سپر اسٹور۔
مین خیابان شمشیرفیز 5
ڈی۔ایچ۔اے کراچی
رابطہ ۔۔۔03219204697
03242008070

ڈاکٹر اختر جمال خان کی او۔پی۔ڈی کیلئے عید کے بعد تشریف لائیں۔ شکریہ
23/04/2021

ڈاکٹر اختر جمال خان کی او۔پی۔ڈی کیلئے عید کے بعد تشریف لائیں۔ شکریہ

ڈاکٹر اختر جمال خاناو۔پی۔ڈی ھر جمعہ اور ہفتہ, صبح 10 بجے سے 12 بجے تک۔۔فلیٹ نمبر 101 فرسٹ فلور فاران ہوم اسٹیڈیم لین 10t...
07/04/2021

ڈاکٹر اختر جمال خان
او۔پی۔ڈی ھر جمعہ اور ہفتہ, صبح 10 بجے سے 12 بجے تک۔۔
فلیٹ نمبر 101 فرسٹ فلور فاران ہوم اسٹیڈیم لین 10th اسٹریٹ کھڈا مارکیٹ
مین خیابان شمشیرفیز 5
ڈی۔ایچ۔اے کراچی
رابطہ : محمد امین۔03219204697-----35241925

ڈاکٹر اختر جمال خاناو۔پی۔ڈی ھر جمعہ اور ہفتہ, صبح 10 بجے سے 12 بجے تک۔۔فلیٹ نمبر 101 فرسٹ فلور فاران ہوم اسٹیڈیم لین 10t...
26/01/2021

ڈاکٹر اختر جمال خان
او۔پی۔ڈی ھر جمعہ اور ہفتہ, صبح 10 بجے سے 12 بجے تک۔۔
فلیٹ نمبر 101 فرسٹ فلور فاران ہوم اسٹیڈیم لین 10th اسٹریٹ کھڈا مارکیٹ
مین خیابان شمشیرفیز 5
ڈی۔ایچ۔اے کراچی
رابطہ ۔۔۔03219204697

10/12/2020

ڈاکٹر اختر جمال صاحب کی او پی ڈی ایک مہینے کے لئے بند کردی گئی ہے۔۔
0345-8890995

07/11/2020

آنکھوں کی ڈیجیٹل بیماریاں۔

نرسری سے پی ایچ ڈی تک ہر پڑھائی اب آنلائن ہو چکی ہے۔ اور اس نئے طرز زندگی کے بہُت سے منفرد پہلوؤں میں سے ایک پہلو ہمارے سکرین ٹائم کا کی گنا بڑھ جانا ہے۔ اس مضر صحت عادت کے لیے کسی زمانے میں آنکھوں کے سپیشلسٹ لوگوں کو سکرین ٹائم کم سے کم کرنے کا کہا کرتے تھے۔ لیکن آج کل کے زمانے میں laptop اور موبائل کی سکرین سے بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔

مستقل کئی گھنٹوں تک موبائل یا laptop کی سکرین دیکھنے سے آنکھوں میں پیدا ہونے والے مسئلوں کو digital eye strain یا computer vision syndrome کہتے ہیں۔ اس بیماری کی علامات میں آنکھوں پر دباؤ کا بڑھ جانا۔ آنکھوں کا لال ہو جانا , مستقل تھکاوٹ محسوس ہونا یا آنکھوں کا خشک محسوس ہونا شامل ہے۔ اس کیفیت سے آج کل ہر دوسرا شخص دوچار ہے۔ چاہے وہ آنلائن تعلیم حاصل کر رہا ہے یا گھر سے دفتر کا کام کر رہا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ یہ ہوتا کیوں ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے۔ ?

پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ آنکھوں کو ایسی بیماری لگنے کے وجہ کیا ہے ? انسان کی آنکھ ارتقائی یا تاریخی طور پر دور دیکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ جب ہماری آنکھ کے اندرونی پٹھے جو ہمارے لینز کو فوکس کرنے کے لیے مختص ہیں وہ بالکل آرام کر رہے ہوتے ہیں یا ریلیکس ہوتے ہیں, تو ہماری آنکھ کا فوکس 6 میٹر اور اس سے دور کی اشیاء کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔ لیکن جب ہمیں نزدیک دیکھنا ہوتا ہے تو یہی پٹھے کام کررہے ہوتے ہیں اور فوکس کو 60 cm پر لے آتے ہیں۔ اگر آپ مستقل موبائل کو دیکھ رہے ہیں تو یہی فوکسنگ سسٹم مسلسل کام کر رہا ہوتا ہے۔ آئیے آپکو یہ بات ایک مثال سے سمجھاتے ہیں۔ عموماً ہمارے ہاتھ ایک چائے کی پیالی کو پانچ منٹ اٹھانے سے تھکتے نہیں۔ لیکن اگر یہی ہاتھ پانچ گھنٹے اسی چھوٹے کپ کو اٹھائیں تو ہمارے بازو شل ہو جائیں گے, بلکل اسی طرح ہماری آنکھیں کچھ دیر کے لیے نزدیک دیکھیں تو بلکل نہیں تھکتی لیکن اگر گھنٹوں ایک ہی جگہ فوکس رہے تو آنکھوں کے اندرونی پٹھے نہ صرف تھک جائیں گے۔ بلکہ سر درد اور کچھ بیزاری کا باعث بھی بنیں گے۔ اسی طرح جب ہم نزدیک کا کام کر رہے ہوتے ہیں تو ہماری پلکیں جھپکنے کی مقدار بھی کم ہو جاتی ہے۔ ایک منٹ میں 20 دفعہ پلکیں جھپکنا نارمل ہے لیکن یہی آنکھ جب نزدیک فوکس کر رہی ہوتی تو یہ کم ہوتے ہوتے 5 دفعہ تک جھپکتی ہے۔ اس کم جھپکنے کی وجہ سے آنکھوں میں نمی کا تناسب کم ہوتا اور آنکھیں خشک ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اور یہ سونے پے سہاگہ بن جاتا ہے کہ آنکھ نہ صرف تھکی ہوئی ہو بلکہ خشک بھی ہوتی جائے۔

اب آتے ہیں کہ اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے ?

اس سے بچاؤ کے دو حصے ہیں ۔ ایک تو وہ کام ہیں جو ہم نے اپنی آنکھوں کو بچانے کے لیے کرنے ہیں ۔ جیسے کہ 20-20-20 کا اصول ۔ اس اصول کے مطابق ہمیں ہر 20 منٹ کے بعد 20 سیکنڈ کے لیے 20 فٹ دور دیکھنا ہے تا کہ جو مسلسل آنکھوں پر زور پر رہا ہے اور مستقل تھکان کا باعث ہے وہ کم ہو جائے۔ دوسرا یہ کہ ہر تھوڑی دیر بعد اپنی آنکھوں کی پلکوں کو جھپکنا ہے۔ تا کہ بار بار آنسو ہماری آنکھ کو صاف کرتے جائیں اور خشکی کا امکان کم سے کم ہو جائے۔

دوسرے حصے میں سکرین سے متعلق ہدایات ہیں۔ سکرین جتنی بڑی ہو اتنا اچھا ہے۔ جتنی چھوٹی ہوگی اتنا فوکس زیادہ کرنا ہوگا اور اتنا ہی نقصان زیادہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سکرین سے فاصلہ زیادہ ہو۔ اگر آپ کا laptop میز پر پڑا ہے تو صرف وائرلیس ماؤس اور کی بورڈ رکھنے سے آپ فاصلے بڑھا سکتے۔ اسی طرح گیمز کھیلنے والے کو TV سے کم سے کم 6-8 فٹ دوری پر بیٹھنا چاہئے۔ اس کے علاوہ سکرین پر پڑنے والی لائٹ اگر تیز ہوگی تو فوکس زیادہ کرنا پڑے گا۔ جبکہ سکرین اور کمرے کی روشنی میں مناسبت آپکی آنکھوں پر زور کم ڈالے گی۔ Glossy سکرین کی نسبت Matt سکرین آنکھوں پر دباؤ کم ڈالتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اچھی کرسی اور میز آپکے بدن کو اور آنکھوں کو relax رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

آخر میں قارئین سے ایک ہی گذارش ہے کہ اگر آپکی آنکھیں مستقل استعمال اور سکرین ٹائم کی زیادتی کی وجہ سے احتجاج کر رہی ہوں اور آپکا ساتھ نہ دیں تو انہیں کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر کو دکھائیں ۔ تا کہ آپکی آنکھوں میں خشکی , بے جا دباؤ اور digital eye strain سے متعلقہ بیماری کی صحیح تشخیص ہو اور آپکو موزوں چشمے کا نمبر دیا جائے اور آنکھوں کی صورتحال کے مطابق قطرے اور دوا تجویز دی جا سکے۔ اگر آپ تکے بازی اور بےجا تجربوں سے اپنی آنکھ خراب کر بیٹھے تو یاد رکھیے گا کہ یہ نعمت اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو ایک بار دی ہے اور اسکا درست خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے۔ ہماری یہی دعاء ہے کہ آپ سب کی آنکھیں سلامت رہیں اور دنیا کی رنگینیاں دیکھتی رہیں۔ آمین۔

13/10/2020

Dr. Akhtar Jamal Khan & Associate

DO (London), FRCS, FRC Ophth (England)
Eye Surgeon

Flat No. 101, First Floor, Faran Homes,10th Street Khadda Market Khayaban-e-Shamseer Near Saudi Embassy DHA Phase 5 Karachi

Timing:
Every Friday & Saturday
9AM-12PM
For Appointment:
0092 321 9204697

Address

10th Street Phase V, Khayaban-e-Shamsheer, Defence V Defence Housing Authority Karachi, Karachi City Sindh
Karachi
75500

Opening Hours

Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 12:00

Telephone

+923219204697

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Akhtar Jamal Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Akhtar Jamal Khan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram