Generic BSN Nursing & Paramedical Information Unit

Generic BSN Nursing & Paramedical Information Unit only medical informations health information

15/11/2025

Medical abbreviation

04/11/2025
03/11/2025

30/10/2025

میڈیکل کی فیلڈ میں تعلیم کے خواہشمند طلباء جن کو فیس کا بڑا مسئلہ رہتا ہے وہ اب SIUT سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر ادیب رضوی صاحب کی طرف سے شروع کئے گئے بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں اور یہ داخلے بکل مفت ہیں،

BS=Anesthesia and critical care science
BS=clinical laboratory science
BS=Diagnostic radiology
BS= Dialysis and critical care science
BS=Nuclear medicine and radiotherapy
BS=Operation theater science
BS= Respiratory therapy and critical care science

بی ایس ڈگری پروگرام کے لئے ایسے طلباء جنہوں نے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں %60 حاصل کیے ہیں اور ان کی عمر 22 سال سے زیادہ نہیں ہے۔

اس کے علاوہ بی ایس جنرک نرسنگ 4 سالہ پروگرام میں داخلے کے لیے صرف خواتین ہی درخواست دے سکتی ہیں جس کے لیے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں تعلیم 50
فیصد نمبرز کے ساتھ اور عمر 25 سال سے زائد نہ ہو ہے۔
ان تمام طلبہ کو فائنل امتحان پاس کرنے کے بعد ایک سال کی ہیڈ انٹرنشپ کرنا ہوتی ہے اور دو سال کی ہیڈ جاب جاب مکمل ہونے سے پہلے ہی انکو انگلینڈ یورپ سعودی عرب میں لاکھوں روپے کی جاب مل جاتی ہے
یہ سہولت صرف سندھ ڈومیسائل والوں کیلئے ہے

بغیر فیس کے داخلہ فارم مفت حاصل کریں اور چار سالہ بی ایس ڈگری بغیر فیس کے تمام اخراجات SIUT برداشت کرے گا،سندھ کے طلباء سے درخواست کروں گا کہ براہ کرم SIUT
کراچی میں داخلہ لیں
Contact Admissions: You can contact the admissions office at admissions@siut.org or call them at (021) 36242101 - 36242120 during office hours for any queries.

Pain ful pried
25/10/2025

Pain ful pried

 اسلام آباد( اوصاف نیوز)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی جانب سے 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی...
29/09/2025


اسلام آباد( اوصاف نیوز)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی جانب سے 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کے 5، پنجاب کے 25، سندھ کے 5 اور خیبر پختونخوا کے دو کالجز شامل ہیں۔

نرسنگ کونسل کی جانب سے والدین اور اسٹوڈنٹس کے لیے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادارے کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے نرسنگ کونسل کی تشکیل نو کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد کالجز کی رجسٹریشن اور انسپکشن کا عمل تعطل کا شکار ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کوالیفائیڈ نرسز کی شدت قلت ہے، نرسنگ کونسل حکام کے مطابق 755 رجسٹرڈ ادارے اور کالجز موجود ہیں تاہم مطلوبہ تعداد اور معیار کے مطابق کوالیفائیڈ نرسز تیار نہیں کی جا رہی ہیں۔

نرسنگ کونسل حکام نے 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست بھی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد کے جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست میں کیپٹل کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ہیلتھ، ایڈورڈ کالج آف نرسنگ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگوئجز ایند سائنسز، دی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، یونیک ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل شامل ہیں جو غیر مصدقہ کونسل سے الحاق کی وجہ سے جعلی قرار دیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مردان کالج آف نرسنگ اور صوابی میں دی آربٹ کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ سائنسز شامل ہیں۔

کراچی کے تین نرسنگ کالجز کو جعلی قرار دیا گیا ہے جن میں امان انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اینڈ نرسنگ، میڈیا ایڈ اسکول آف نرسنگ، پری انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔ حیدر آباد کالج آف نرسنگ اور خیر پور میں کائنات انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کو بھی جعلی قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح پنجاب کے جن کالجز کو جعلی قرار دیا گیا ہے ان میں اٹک کے مڈکئیر کالج آف نرسنگ، فیصل آباد میں حلال نرسنگ اینڈ مڈوائفری اسکول اور پروفیشنل اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کو بھی جعلی کالجز کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

گجرانوالہ کے پروفیشنل کالج آف نرسنگ، جھنگ میں پنجاب نرسنگ اکیڈمی کو بھی جعلی قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کے بوسٹن انٹرنیشنل کالج آف نرسنگ، محمڈن کالج آف نرسنگ، قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے جن کالجز کو نرسنگ کونسل نے جعلی کالجز کی فہرست میں رکھا ہے ان میں بریلینٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، سٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ای ڈی یو زون ایجوکیشن آف نالج، فلاح انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل اسٹڈیز، مرح انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، پرل انسٹی ٹیوٹ، سدوزئی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، سیوئیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز شامل ہیں۔

ساہیوال کے بیسٹ کالج آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری اور پاک انٹرنیشنل کالج آف نرسنگ کو بھی جعلی کالجز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ سرگودھا کے کنگ عبداللہ کالج آف نرسنگ جب کہ سیالکوٹ کے اقراء کالج آف نرسنگ اور مدر اینڈ چائلڈ ہوم کالج آف نرسنگ کو بھی جعلی کالجز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کالجز میں سے بیشتر نے نرسنگ کونسل کی ایڈوائزی اور پبلک نوٹس کو یکسر نظر انداز کر کے داخلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

🩺 میڈیکل کمیونٹی کا باہمی احترام 🩺ہسپتال ایک ٹیم ورک کی بنیاد پر چلتا ہے، اور اس ٹیم میں ڈاکٹر، نرسز، ہاؤس آفیسرز اور پی...
28/09/2025

🩺 میڈیکل کمیونٹی کا باہمی احترام 🩺

ہسپتال ایک ٹیم ورک کی بنیاد پر چلتا ہے، اور اس ٹیم میں ڈاکٹر، نرسز، ہاؤس آفیسرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سب ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر ایک دوسرے کو عزت نہ دی جائے تو یہ نہ صرف پروفیشنل ایتھکس کے خلاف ہے بلکہ مریض کے علاج پر بھی برا اثر ڈالتا ہے۔

ہم یہ نہیں کہتے کہ سب سینئرز ایسا کرتے ہیں، لیکن کچھ افراد نرسز یا جونیئرز کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہیں جس کی میں خود گواہی دیتا ہوں یہ رویہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ پوری میڈیکل کمیونٹی کے وقار کو متاثر کرتا ہے۔

رات کے اوقات میں بعض جگہوں پر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وارڈز مکمل طور پر جونیئرز اور ہاؤس آفیسرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ جو بھی ڈیوٹی پر ہو، اس پر لازم ہے کہ ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ نرسز کو خاص طور پر زیادہ عزت ملنی چاہیے کیونکہ وہ مریضوں کی بنیادی دیکھ بھال کرتی ہیں، ان کو ڈرپ لگاتی ہیں، ان کی نگرانی کرتی ہیں اور ہر وقت مریض کے قریب رہتی ہیں۔

یاد رکھیے! عزت دینا ہی اصل پروفیشنلزم ہے۔ نرسز اور جونیئرز مزدور نہیں بلکہ ہمارے ساتھی ہیں۔ ان کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔
ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور عزت دینے سے ہی ہم مریضوں کے لیے بہترین ماحول اور علاج فراہم کر سکتے ہیں۔

منقول

26/09/2025
ریسرچ کے مطابق جو بچّہ 80% سے زیادہ نمبرز لے ، اُسے مستقبل میں کسی قسم کی اعلی پُوسٹ نہیں دینی چاہیے۔یہ سمجھ لینا چاہیے ...
26/09/2025

ریسرچ کے مطابق جو بچّہ 80% سے زیادہ نمبرز لے ، اُسے مستقبل میں کسی قسم کی اعلی پُوسٹ نہیں دینی چاہیے۔
یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ۔۔۔۔ اُس کی پرورش نارمل ماحول میں نہیں ہوئی ، کیونکہ ...
اُسکے والدین احساسِ کمتری میں مُبتلا تھے۔
وہ بچّہ کوئی کھیل نہیں کھیل سکا۔
فطرت کا مطالعہ نہیں کیا۔
غیر نصّابی بُکس نہیں پڑھیں ہوں گیں ۔
بس نصابی کتابوں کو رَٹّے مارتا رہا۔
ایسے اَبنارمل انسان کو کسی بھی قسم کی سِوّل خدمات کے لئے فِٹ نہیں سمجھا جانا چاہیے ۔
وہ جنونی ہو گا ، اور .... اپنی
محرومی کا بدلہ پبلک سے لے گا ۔!
منقول

19/09/2025

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Generic BSN Nursing & Paramedical Information Unit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram