24/11/2025
نرسنگ کمیونٹی سے اپیل!
الرحمن کالج آف نرسنگ وہاڑی کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر ہے۔
یو ایچ ایس کی ڈی ایفیلیشن کے بعد بھی بچوں کے امتحانات ان کا حق ہیں۔
یہ وہی بچے ہیں جنہوں نے بھاری فیسیں دیں، محنت کی، راتیں جاگ کر پڑھا — اب چند مہینے قبل ڈگری کے ان کا مستقبل نہ روکا جائے۔
برائے مہربانی!
ان کی آواز بنیں، ان کا ساتھ دیں، انصاف کی آواز کو آگے پہنچائیں۔
ان کے خوابوں کو مٹھی تلے نہ روندیں۔
میری تمام نرسنگ کمیونیٹیز سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ آگے شیئر کریئں تاکہ پچوں کے مستقبل کے ساتھ کوئی کھلواڑ نہ ہو۔
الرحمن کالج آف نرسنگ وہاڑی جو کہ یو ایچ ایس کے ساتھ منسلک تھا اسے یو ایچ ایس نے ڈی ایفیلیٹ کر دیا
ڈی ایفیلیٹ کیا جاتا ہے ہمیشہ سے کسی یونیورسٹی کا کالج کا یہ رول ہوتا ہے تو جو بیچز انرول ہوتے ہیں ان کے ایگزام لیے جاتے ہیں نہ کہ ان بچوں کے مستقبل کو داؤ پہ لگایا جاتا ہے ۔
میری تمام نرسنگ کمیونیٹیز سے ریکوئسٹ ہے الرحمن کالج آف نرسنگ وہاڑی کے بچو کے دست بازو بنیں ان کی آواز بنیں اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں ۔
ان بچوں کا کیا قصور ہے جنہوں نے بھاری بھرکم فیسیں ہے کی جن کے ماں باپ نے دن رات مزدوریاں کر کے دو دو لاکھ ایک سال کی فیس دی۔
ان بچوں کا کیا قصور ہے جنہوں نے دن رات محنت کی اور اب دو تین مہینے بعد ان کی ڈگری مکمل ہونے کو ہے جنہوں نے اتنا قیمتی وقت ماں باپ سے دور گزارا ۔دن رات محنت کی یو ایچ ایس کو پاس کرنے کیلئے ۔اب جن کے ایگزام نہیں لیے جا رہے ان میں فورتھ ائیر، تھرڈ ایئر اور تھرڈ سمیسٹر کے بچے ہیں ان کا کیا قصور ہے یہی کے انہوں نے ہو ایچ ایس کے ایفیلیٹ کالج میں ایڈمیشن لیا
اگر اسی طرح چلتا رہا تو کل کو یہی بچے باغی بنیں گے غلط قدم اٹھائیں گے ۔
میں دوبارہ تمام نرسنگ کمیونیٹیزسے گزارش ہے اس مشکل گھڑی میں بچوں کی آواز بنیں اعلیٰ حکام تک ان بچوں کی آواز کو پہچایا جاۓ ان کے ماں باپ کے خوابوں کو مٹی تلے نہ روندا جاۓ . بچوں کو انصاف دیا جاۓ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
احمد بلوچ