Khan-Psychologist

Khan-Psychologist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khan-Psychologist, Medical and health, Karachi.

18/07/2025
دنیا ایک اسٹیج نہیں بلکہ ایک سرکس ہے جس میں ہر انسان اپنا کردار ادا کرتا ہے مگر صرف اپنے سامعین کو خوش کرنے کے لئے ۔۔۔از...
22/12/2020

دنیا ایک اسٹیج نہیں بلکہ ایک سرکس ہے جس میں ہر انسان اپنا کردار ادا کرتا ہے مگر صرف اپنے سامعین کو خوش کرنے کے لئے ۔۔۔
از قلم ( خان سا ئیکولوجسٹ )

,"عادتوں میں پختگی ان عادتوں کی حوصلہ افزائی سے آتی ہے اب وہ حوصلہ افزائی اچھی عادت پر ہو یا بری پر"از قلم خان سائیکولوج...
22/12/2020

,"عادتوں میں پختگی ان عادتوں کی حوصلہ افزائی سے آتی ہے اب وہ حوصلہ افزائی اچھی عادت پر ہو یا بری پر"
از قلم خان سائیکولوجسٹ

ساری زندگی money box میں سکے ڈالے ہوں اور گمان یہ رکھیں کہ اس میں سے نوٹ نکلیں گے تو ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ کہ آپکو وہ...
22/12/2020

ساری زندگی money box میں سکے ڈالے ہوں اور گمان یہ رکھیں کہ اس میں سے نوٹ نکلیں گے تو ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ کہ آپکو وہی ملنا جو آپ نے اس میں ڈالا ہے
بلکہ اسی طرح ساری زندگی آپ نے اپنے آپکو اور لوگوں نے آپکو منفی جملے کہیں ہوں تو آپ اپنےاندر منفی سوچ ہی پائیں گے . اپنے اندر مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنی سوچوں کو مثبت کرنے کے لیے بس اپنے ساتھ مثبت باتیں کریں جسے positive self talk کہتے ہیں چاہے وہ چھوٹی سی ہی کیوں نہ ہو

19/04/2020
22/02/2020

ایک جنگل میں چوہے نے دعائیں مانگ مانگ کر فرشتہ بلا لیا۔ فرشتے نے خواہش پوچھی تو بولا مجھے بلی سے ڈر لگتا ہے مجھے بلی بنا دو۔ فرشتے نے اسکو بلی بنا دیا اور چلا گیا۔
اگلی رات پھر دعاؤں کے زور پر بلوایا گیا تو فرشتے نے بلی بنے چوہے سے پھر پوچھا کہ اب کیا ؟ ۔ ۔ ۔ تو اس نے کہا کہ مجھے بلی بن کر مزہ نہیں آ رہا کتا مجھھ گھورتا اور غراتا ہے۔ ۔ ۔ آپ مجھے کتا بنا دو۔ ۔ ۔ فرشتے کے لیے کیا مشکل تھا اس نے چٹکی بجائی اور بلی کو۔کتے کے قالب میں ڈھال کر غائب ہو گیا۔
تیسری رات چوہے سے بلی اور پھر کتا بنے جانور کی آہ نے آسمانوں کو جا لیا۔ ۔ فرشتہ بغیر شور کی پرواز کے اترا اور کتے کی جانب دیکھا۔ ۔ ۔ مم مجھے بھیڑیا بنا دو ۔ ۔ کل سے میں کتا بنا ہوں تو پتہ چلا ہے کہ بھیڑیے کے دانت مجھ سے زیادہ نوکیلے ہیں اور وہ مجھ سے زیادہ تیز بھاگتا ہے۔ ۔۔ میں اس سے لڑ بھی نہیں سکتا۔ ۔
فرشتے کا کام دعاؤں کا جواب دینا تھا سو اس نے کتے کو بھیڑیا بنا دیا اور چلا گیا۔
اگلی رات وقت سے زرا پہلے ہی فرشتہ چوہے سے قالب بدلے بھیڑیے کے سامنے کھڑا تھا۔ اب کس بات کی مناجات ہیں؟ اس نے پوچھا۔ ۔ بھیڑیے کے روپ میں چوہے نے کہا، و ۔وہ۔۔ وہ مجھے شیر سے ڈر لگتا ہے ۔ ۔ کیا اسکی چوڑی چھاتی ہے ۔ ۔ اور زور دار پنجہ ۔ ۔ مجھے مارے گا تو سہہ نہیں پاؤنگا ۔ ۔ اے اصھے فرشتے بس تم مجھے شیر بنا دو۔ ۔ ۔ یہ کہہ کر بھیڑیا پچھلی راتوں کی طرح قالب بدلنے کے لیے آنکھیں بند کر کے بیٹھ گیا۔
فرشتے نے جب اسکو آنکھیں کھولنے کو کہا تو وہ دیکھ کر چیخ اٹھا ۔ ۔ ۔ یہ کیا؟ تم نے مجھے پھر سے چوہا بنا دیا؟ ۔ ۔ ۔ مجھے تو شیر بننا تھا ۔ ۔ ۔ چوہا روہانسا ہو گیا۔ ۔ ۔
ہاں، میں نے تمہیں واپس چوہا بنا دیا ہے کیونکہ میں جان گیا ہوں کہ تم غلط دعا مانگ رہے ہو۔ ۔ ۔ میں تمہارے قلبوت کو شیر ، ہاتھی، گینڈا جو بھی طاقتور جانور میں ڈھال دونگا تو کچھ نہیں ہوگا ۔ ۔ ۔ تمہیں تب بھی کسی نہ کسی سے ڈر لگتا رہے گا۔ ۔ کیونکہ تمہارا قلب چوہے کا ہے۔ ۔ دل تمہارا چوہے کا ہی رہے گا۔ ۔ اور اس دل سے اپنے سے بھاری جثے کا خوف کبھی نہیں نکل پائے گا۔
یہ کہہ کر فرشتہ اڑان بھرنے لگا کہ چوہے کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر رک گیا ۔ ۔ ۔ تو میں کیا کروں ؟ اپنا قلب کیسے بدلوں؟ چوہے نے سوال کیا ۔ ۔ ۔ کیا تم میرا دل نہیں بدل سکتے؟
نہیں ۔ ۔ دل بدلنا میرا کام نہیں ہے ۔ ۔ وہ تب بدلے گا جب وہ۔خود چاہے گا۔ ۔ جب تم دل سے چاہو گے تو تمہارا دل بدلے گا۔ ۔ ۔ پھر تمہیں خالق کی حکمت سمجھ میں آئیگی ۔ ۔ ۔ اور چوہا ہونے کی وہ طاقت نظر آئے گی جو بلی، کتے، بھیڑیے یا شیر کے پاس بھی نہیں ہے۔ ۔ تب تم خالق کے بنائے اپنے وجود سے نفرت نہیں کرو گے بلکہ اپنی طاقتوں کو پہچان کر کام میں لاؤ گے۔ ۔ ۔

اس دنیا میں ہم سب بھی اپنی صلاحیتوں اور کمزوریوں کے ساتھ آئے ہیں۔ ہم میں سے کچھ دوسروں کی ظاہری طاقت سے مرعوب ہو کر ان جیسا بننا چاہتے ہیں مگر بھول جاتے ہیں کہ جس خالق۔نے دوسروں کو بنایا ہے اسی نے ہمیں بھی تخلیق کیا ہے۔ ہمیں خود کو عطا کردہ صلاحیتوں کو پہچان کر انکا فائدہ اٹھانا چاہیے نہ کہ کسی دوسرے کا بہروپ بن کر زندگی گزارنے کی خواہش رکھنا۔

What these terms stand for.....
30/11/2019

What these terms stand for.....

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khan-Psychologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram