17/09/2025
🌹ناراض لوگوں کو راضی کرنے کا آزمودہ وظیفہ🌹
ناراض دوست احباب رشتہ داروں اور قریبی لوگوں کو راضی کرنا بہت ضروری ہے. روٹھے ہوئے مسلمان بھائی کو راضی کرنا اللہ عزوجل اور اس کے رسولﷺ کو راضی کرنا ہے.
جو شخص ناراض مسلمان بھائی کو منانے میں پہل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے اور اگر کوئی شخص تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھائی سے روٹھا ہوا رہے تو اللہ تعالٰی اس پر رحمت کا نزول نہیں فرماتا.
ہمارے بہت سے پیارے عزیز و اقارب ہم سے کسی چھوٹی سی وجہ سے ناراض ہوتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کسی طرح ان سے صلاح کر لی جائے تو اس کے لئے ایک آسان سا وظیفہ ہے کسی بھی روٹھے ہوئے کو منانے کے لئے
سورہ انعام کی آیت نمبر 115
وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَّعَدْلًا ۚ لَّا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهٖ ۚ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْـمُ
کو چند مرتبہ پڑھ کر تصور میں روٹھے ہوئے شخص کے چہرے پر دم کر دیں انشا ء اللہ وہ روٹھا ہوا شخص آپ سے محبت سے پیش آئے گا اور آپ کا عزر قبول کرتے ہوئے جلد ہی آپ سے راضی ہو جائے گا۔۔
یا اس کے علاوہ یا سلام 690 مرتبہ اول آخر درود ابراہیم کے ساتھ بڑھ کر کسی بھی میٹھی چیز پر دم کر کے کسی بھی مخالف کو کھلائیں تو وہ مہربان ہو جاتا ہے
جو بھی احباب اس وظیفے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو کمنٹس میں اجازت کے لیے ماشاءاللہ لکھیں۔۔۔جزاک اللہ۔۔۔ اللہ ہم سب کے معاملات آسان فرمائے