29/09/2025
ڈلیوری صرف قیمت کی بات نہیں بلکہ صحت کی بات ہے۔
اکثر لوگ سنتے ہیں کہ کہیں ڈلیوری دس ہزار میں، اور کسی جگہ پندرہ ہزار میں ہو رہی ہے، لیکن اصل بات یہ ہے کہ آپ اور آپ کے بچے کی حفاظت ہو۔ ڈلیوری کے دوران استعمال ہونے والے تمام آلات جراثیم سے مکمل پاک ہونے چاہیے تاکہ انفیکشن، ہیپٹائٹس یا دیگر خطرناک بیماریاں منتقل نہ ہوں۔ ڈاکٹر کو یہ علم اور تجربہ ہونا چاہیے کہ کون سا آلہ کہاں استعمال کرنا ہے اور کہاں نہیں۔ سٹرلائزیشن کے عمل کو صحیح طریقے سے برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ انفیکشن کے خطرے کو توڑا جا سکے اور ماں اور بچہ دونوں محفوظ رہیں۔
خصوصی طور پر ماں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ postpartum sepsis سے بچاؤ کے تمام اقدامات کیے جائیں اور delivery کے بعد جراثیم سے پاک ماحول اور مناسب observation فراہم کی جائے۔ اگر episiotomy کی ضرورت پڑے تو یہ sterile instruments سے کی جائے اور زخم کی صحیح دیکھ بھال ہو تاکہ infected episiotomy کا خطرہ نہ رہے۔ صرف delivery کروانا کافی نہیں، اصل مقصد یہ ہے کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند اور محفوظ رہیں۔
ڈلیوری کے لیے ہمیشہ یہ دیکھیں کہ جگہ ایسی ہو جہاں ڈاکٹر کو مکمل تجربہ اور مہارت حاصل ہو، آلات باقاعدگی سے سٹرلائز کیے جاتے ہوں اور انفیکشن کے خطرات کو روکنے کے تمام اقدامات موجود ہوں۔ یاد رکھیں کہ محفوظ اور صحت مند ڈلیوری سب سے اہم ہے، قیمت نہیں۔