21/11/2025
's Annual Mega Event
گزشتہ دنوں فاران ہومیوپیتھک فارمیسی لاھور کے زیر اہتمام مَری کے پُر فضا مقام پر ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔
یہ یاد گار ایونٹ گزشتہ برس کی
طرح اس سال بھی رمادا ہوٹل مری میں پوری آب و تاب کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے ممتاز ھومیو پیتھک ڈاکٹرز ،اسٹاکسٹ ، ہول سیلرز اور ریٹیلر کیمسٹ حضرات نے شرکت کی. اس موقع پر
پاکستان کے گوشہ گوشہ سے تشریف لائے ہوئے سینئر ھومیو پیتھ سے بہت اچھی ملاقات رہی.
روز مرّہ کی مصروف زندگی سےکچھ وقت نکال کر مری کے مختصر قیام کے دوران سیر وتفریح کا بہت اچھا موقع ملا.
پیٹریاٹا، نتھیا گلی اور مری کے خوبصورت نظاروں اور پُر فضا مقام کی سیر و تفریح سے سب ہی دوست بہت لُطف اندوز ہوئے.
فاران فارمیسی کے CEO جناب خُرّم عظیم صاحب اور اُن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ انھوں نے پورے پروگرام کو اَحسن طریقے سے منعقد کیا اور اسے ایک یاد گار ایونٹ بنایا ۔
دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک انکو مزید ترقی و کامیابی عطا فرمائے اور ہمارا اور انکا کاروباری و دوستانہ ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے.اور ھومیو پیتھک طریقہ علاج کو
عروج حاصل ہو ۔