The Pediatric Coach

The Pediatric Coach ✨ Empowering Parents, Educating Doctors ✨
Your go-to source for pediatric health advice.

🤔 Does Teething Really Cause Fever? 🤔Many parents believe that fever comes with teething.But that’s a MYTH !During teeth...
22/09/2025

🤔 Does Teething Really Cause Fever? 🤔

Many parents believe that fever comes with teething.
But that’s a MYTH !

During teething, babies may
✨ Drool more.
✨ Feel cranky.
✨ Have mild gum discomfort.

But high fever, vomiting or diarrhea are NOT caused by teething.

If your child has a fever, it may be due to an infection or viral illness and should not be ignored.

Always consult your pediatrician.

Remember: Not every fever is a “teething fever.”

🦠 Human Papilloma Virus (HPV) 🦠 is one of the most common causes of cervical cancer in women.The infection often shows n...
20/09/2025

🦠 Human Papilloma Virus (HPV) 🦠 is one of the most common causes of cervical cancer in women.
The infection often shows no early symptoms, which makes awareness and prevention crucial.

✔️ HPV vaccination is safe and effective in protecting against cervical cancer.
✔️ Regular screening (Pap smear) helps detect changes early.
✔️ Timely prevention ensures a healthier future for women.

✨ “Awareness is Protection. Healthy Women, Strong Nation” ✨

17/09/2025
✨🌙 *عــیــد الفطر* 🌙✨‎‎تَــقَــبَّــلَ اللهُ مِــنَّــا وَمِــنْــكُــمْ صــالــحَ الأعــمــال، وَجَــعَــلَ أيــامَــكُ...
31/03/2025

✨🌙 *عــیــد الفطر* 🌙✨

‎تَــقَــبَّــلَ اللهُ مِــنَّــا وَمِــنْــكُــمْ صــالــحَ الأعــمــال، وَجَــعَــلَ أيــامَــكُــمْ مــلِيــئــةً بِــالــسَّــعــادَةِ وَالــبَــرَكَــاتِ۔

20/11/2024

☘️ First 1000 Days ☘️ Foundation for Healthier Future

👦🏻 World Children Day 👧🏻
20/11/2024

👦🏻 World Children Day 👧🏻

🌐 World Diabetic Day | November 24, 2024 🌐
14/11/2024

🌐 World Diabetic Day | November 24, 2024 🌐

PNEUMONIA causes nearly 14.8% deaths in children younger than 5 years in Pakistan.🌐 WHO Statistics
13/11/2024

PNEUMONIA causes nearly 14.8% deaths in children younger than 5 years in Pakistan.

🌐 WHO Statistics

📖 بچے اور وینٹی لیٹر (مصنوعی سانس کی مشین) 📖 عوامی ہدایتی تحریر پاکستان میں صحت کے شعبے میں عوام کی آگاہی کا فقدان اور ط...
18/09/2024

📖 بچے اور وینٹی لیٹر (مصنوعی سانس کی مشین) 📖 عوامی ہدایتی تحریر

پاکستان میں صحت کے شعبے میں عوام کی آگاہی کا فقدان اور طبی آلات کی محدود تفہیم، اکثر غلط فہمیوں کو جنم دیتی ہے۔ انہی میں سے ایک موضوع وینٹی لیٹر کا ہے، جو ایک جان بچانے والا اہم آلہ ہے، لیکن پاکستانی عوام میں اسے لے کر مختلف آراء اور خدشات پائے جاتے ہیں۔

✨ وینٹی لیٹر کیسے کام کرتا ہے ✨
پاکستان میں وینٹی لیٹر کا لفظ سن کر اکثر لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ سمجھ لیں کہ یہ کیسے کام کرتا ہے تو آپ کی بے چینی کم ہو سکتی ہے۔
یہاں ایک آسان وضاحت بیان کی جا رہی ہے۔

🍀 وینٹی لیٹر کیا ہے؟ 🍀
وینٹی لیٹر ایک مصنوعی سانس کی مشین ہے جو اس وقت مریض کی سانس لینے میں مدد کرتی ہے جب اس کے پھیپھڑے ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہوتے۔
مثلاً پھیپڑوں کا انفیکشن (نمونیہ) یا کوئی اور مرض جس سے پھیپڑے شدید متاثر ہوں، دل کے صحیح کام نہ کرنے کی وجہ سے پھیپڑوں کا صحیح کام نہ کرنا ، دماغ میں فالج یا کوئی خون بہنے کی صورت میں دماغ اور پھیپڑوں کا رابطہ متاثر ہونا ، آپریشن کے دوران بےہوشی کے وقت وغیرہ۔

🍀 وینٹی لیٹر کا طریقہ کار 🍀

1️⃣ مریض کو مشین سے جوڑنا :
مریض کو وینٹی لیٹر سے یا تو ماسک کے ذریعے یا زیادہ سنگین حالت میں ایک نلکی کے ذریعے جوڑا جاتا ہے جو سانس کی نالی میں ڈالی جاتی ہے۔ اس عمل کو انٹیوبیشن(intubation) کہتے ہیں۔

2️⃣ بے ہوش کرنے کی وجہ :
سانس کی نلکی ڈالنے کے دوران ابتدائی طور پر بچے کو دوا کے ذریعے نیم بےہوش کیا جاتا ہے تاکہ نلکی ڈالتے وقت بچہ اپنی سانس کی نالی بند نہ کرلے۔ بہ صورت دیگر ، سانس کی نلکی ڈالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سانس کی نلکی مکمل اور صحیح طور پر ڈلنے کے بعد بچے کی سانس اور اسکی حرکات کو قابو میں رکھنے کے لئے بےہوشی کی ادویات شروع کی جاتی ہیں۔
ایسا نہ کرنے کی صورت میں بچہ اپنے ہاتھ سے سانس کی نلکی اور دیگر آلات نکال سکتا ہے، جو اسکے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

3️⃣ سانس لینے میں مدد :
سانس کی نلکی صحیح طور پر ڈلنے کی صورت میں اسے وینٹی لیٹر (مصنوعی سانس کی مشین) سے ایک پائپ سسٹم کے ذریعے جوڑ دیا جاتا ہے۔
اب مریض اور وینٹی لیٹر مکمل طور پر مصنوعی سانس کے عمل کے لئے تیار ہیں۔
وینٹی لیٹر کی اسکرین پر موجود بٹن کو دباتے ہی وینٹی لیٹر پھیپھڑوں کو آکسیجن (Oxygen) پہنچانا شروع کر دیتا ہے اور جسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ (Carbon Dioxide) کو خارج کرنے لگتا ہے۔
یعنی پھیپڑوں کا کام اب مشین کے سپرد ہوتا ہے تاکہ مرض سے متاثرہ پھیپڑوں کو آرام فراہم کیا جائے۔
وینٹی لیٹر یا تو مریض کی اپنی سانس کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کرتا ہے یا ضرورت پڑنے پر مکمل طور پر سانس کی ذمہ داری لیتا ہے۔

4️⃣ وینٹی لیٹر اور مریض کی نگرانی :
ڈاکٹر اور نرسیں مریض میں آکسیجن یعنی سانس کی مقدار ، سانس کی رفتار ، دل کی ڈھڑکن ، بلڈ پریشر اور دیگر اہم چیزوں کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔ وہ وینٹی لیٹر کی مختلف ترتیبات کو مریض کی حالت کے مطابق تبدیل کرتے ہیں تاکہ محفوظ اور موثر طریقے سے سانس فراہم ہوتا رہے۔

5️⃣ وینٹی لیٹر سے ہٹانا :
جب ڈاکٹر کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ مرض میں کچھ بہتری آنے لگی ہے ، تو وہ وینٹی لیٹر سے دی جانے والی سانس اور بےہوشی کی دوا کو ترتیب وار کم کرتے ہیں تاکہ مریض کی اپنی سانس لینے کی صلاحیت کو جانچا جا سکے۔
بالآخر جب مریض اپنی سانس، خون کی روانی اور دیگر معاملات کو بغیر کسی پیچیدگی کے قائم رکھنے کے قابل ہوجاتا ہے تو اسے مکمل طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

6️⃣ وینٹی لیٹر کے بعد :
وینٹی لیٹر سے ہٹنے کے بعد تقریباً 48 سے 72 گھنٹے مریض کے لئے انتہائی نگہداشت کے ہوتے ہیں۔ اس دوران مریض کے مختلف ٹیسٹ وقتاً فوقتاً اور برائے ضرورت کروائے جاتے ہیں۔ اس دورانیے میں ڈاکٹر اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ کیا مریض کو دوبارہ وینٹی لیٹر کے سانس کی ضرورت ہے یا نہیں۔
کیونکہ بعض دفعہ وینٹی لیٹر سے ہٹنے کے بعد ، بیماری کی شدت یکدم بڑھ جاتی ہے ، جس وجہ سے وینٹی لیٹر کی مدد درکار ہوتی ہے۔

✨ وینٹی لیٹر سے متعلق عوامی خیالات ✨

1️⃣ ڈاکٹر اپنی مرضی سے مریض کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیتے ہیں :
یہ ایک غلط فہمی ہے جو عوام میں سب سےزیادہ عام ہے۔ سانس کی نلکی ڈالنا اور وینٹی لیٹر سے جوڑنا آسان عمل نہیں (جیسا کہ آپ پہلے پڑھ چکے).
جب سینئر ڈاکٹر اس بات کی مکمل نشاندہی اور تصلّی کرتا ہے کہ مرض کی وجہ سے بچے کا سانس اور دل بند ہونے کا امکان ہے ، تب وہ اور انکی ٹیم ، مریض کے گھر والوں کو مریض کی موجودہ خطرناک حالت سے آگاہ کرتے ہیں اور سانس کی نلکی ڈال کر وینٹی لیٹر کا عمل شروع کرنے کی اجازت لیتے ہیں۔
مریض کے لواحقین کو مکمل طور پر ، ہر ایک پہلو سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا طریقہ اور ممکنہ نتائج کے بارے میں تفصیل سے بتایا جاتا ہے۔
اب فیصلہ لواحقین کا ہوتا ہے۔
اگر وہ سانس کی نلکی کے ذریعے وینٹی لیٹر پر ڈلوانے کی اجازت دیتے ہیں تو ان سے "FULL CODE" نامی پرچے پر دستخط لیا جاتا ہے۔ اس پرچے پر یہ بات واضح الفاظ میں لکھی ہوتی ہے کہ "ڈاکٹر نے ہمیں بچے کی حالت کے بارے میں تفصیلاً آگاہی فراہم کردی ہے اور ہم سانس کی نلکی ڈلوانے کی اجازت دیتے ہیں".
اگر لواحقین اس سے منع کرتے ہیں تو ان سے"DNI (Do Not Intubate)" نامی پرچے پر دستخط لئے جاتے ہیں کہ "ڈاکٹر نے ہمیں بچے کی حالت کے بارے میں تفصیلاً آگاہی فراہم کردی ہے اور ہم سانس کی نلکی ڈلوانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ کسی پیچیدگی کی ذمہ داری ڈاکٹر یا ہسپتال انتظامیہ کی نہیں ہوگی".

2️⃣ وینٹیلیٹر کو آخری علاج سمجھنا :
عوام میں یہ تصور بھی عام ہے کہ وینٹی لیٹر صرف اُن مریضوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن کا بچنا ناممکن ہو چکا ہو یا جنہیں آخری مراحل میں زندگی کی سانسیں دی جا رہی ہوں۔
وینٹی لیٹر کا مطلب موت کی علامت نہیں، بلکہ یہ علاج کا ایک اہم ذریعہ ہے جو مریضوں کو سانس لینے میں مدد دیتا ہے جب ان کے پھیپھڑے ٹھیک سے کام نہیں کر پاتے۔
چاہے وہ نمونیہ ہو، دمے کا مرض ہو، دماغ کی بیماری ہو یا کوئی بڑا آپریشن ، وینٹی لیٹر ان تمام حالات میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

3️⃣ وینٹی لیٹر کے بارے میں خوف :
اکثر عوام وینٹی لیٹر کو لے کر خوفزدہ ہوتے ہیں۔ ان کے نزدیک اگر کوئی مریض وینٹی لیٹر پر چلا گیا، تو اس کی موت قریب ہے۔
اس نظریے کی وجہ سے کئی لوگ وینٹی لیٹر کا نام سنتے ہی ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
حقیقتاً وینٹی لیٹر ایک حفاظتی آلہ ہے جو مریض کو اس وقت تک سانس لینے میں مدد دیتی ہے جب تک کہ اس کا جسم دوبارہ خود سے سانس لینے کے قابل نہ ہو جائے۔ جدید وینٹی لیٹرز انتہائی محفوظ ہیں اور طبی ماہرین کے ذریعے ان کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ مریض کو نقصان پہنچنے کا کوئی امکان ہی نہ ہو۔

4️⃣ وینٹی لیٹر کے بعد کی پیچیدگیاں :
بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کوئی مریض وینٹی لیٹر پر چلا گیا تو وہ کبھی بھی معمول کے بطابق صحت مند زندگی کی طرف نہیں لوٹ سکے گا۔
یہ نظریہ لوگوں میں وینٹی لیٹر کا خوف مزید بڑھا دیتا ہے۔دراصل زیادہ تر مریضوں کو وینٹی لیٹر پر عارضی طور پر رکھا جاتا ہے۔ وینٹی لیٹر کا مقصد پھیپھڑوں کو آرام دینا اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوتا ہے تاکہ مریض جلد از جلد صحتیاب ہو سکے۔

✨ وینٹی لیٹر کے نتائج ✨

پاکستان میں ہونے والی تحقیق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وینٹی لیٹر (مصنوعی سانس کی مشین) کی مدد سے 60 سے 70 فیصد بچے صحتیاب ہوئے جبکہ 30 فیصد بچے اپنے مرض کی شدت اور اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے صحتیاب نہ ہوسکے۔
ان تمام بچوں میں وینٹی لیٹر کی وجہ سے کوئی پیچیدگی ریکارڈ نہیں ہوئی۔

✨ وینٹی لیٹر سے متعلق ایک اہم حقیقت ✨

یاد رکھیں !
وینٹی لیٹر بیماری کا علاج نہیں کرتا۔ یہ مریض کو سانس لینے میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ جسم کے دیگر اعضاء کام کرتے رہیں اور ڈاکٹر کو مریض کے علاج کا مزید وقت مل جائے۔ کیونکہ سانس کے خراب ہونے یا رک جانے سے دل ، دماغ سمیت دیگر اعضاء بھی اپنا کام چھوڑ دیتے ہیں اور مریض کی جان چلی جاتی ہے۔
وینٹی لیٹر ، مریض کی جان بچانے کا آخری حل ہے۔

✨ وینٹی لیٹر سے متعلق ایک حیقیقی پریشانی ✨

وینٹی لیٹر کا آلہ ہمیشہ بڑے ہسپتالوں میں میسّر ہوتا ہے جہاں مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر بھی موجود ہوتے ہیں۔
ہمارے ملک میں بڑے اور جدید حکومتی ہسپتالوں کی قلت ایک غور طلب اور پریشان کن مسئلہ ہے۔ اسی وجہ سے وینٹی لیٹر بھی تعداد میں کم ہیں۔ ملک میں مریضوں کی تعداد میں بےانتہا اضافے کی وجہ سے اکثر اوقات حکومتی ہسپتالوں کے وینٹی لیٹر استعمال میں ہوتے ہیں اور نئے آنے والے مریض ، جن کو جلد از جلد وینٹی لیٹر کی ضرورت ہے، اس مشین سے محروم رہتے ہیں۔
اکثر نجی (پرائیوٹ) ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر آسانی سے میسّر ہیں لیکن ان ہسپتالوں کی فیس ادا کرنا 70 سے 80 فیصد عوام کے لئے ناممکن سی بات ہے۔
ان حالات میں ڈاکٹر اور مریض ایک سنگین مسئلے سے دوچار ہوتے ہیں۔ مریض کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹر ایمرجنسی یا وارڈ میں سانس کی نلکی ڈال کر ایک آکسیجن بیگ ، جسے ہسپتالوں میں "AMBU BAG" کہا جاتا ہے، سے سانس مہیا کرتے ہیں۔ اور انتظار کرتے ہیں کہ کب ہسپتال میں وینٹی لیٹر میسّر ہو۔ اکثر اوقات وینٹی لیٹر ملنے کی صورت میں مریض کی جان بچانا آسان ہوجاتا ہے۔ نہ ملنے کی صورت میں ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ مجبور ہوتے ہیں۔

✨ ایک گزارش ✨

حکومتِ وقت سے گزارش ہے کہ وہ ملک میں مزید ہسپتالوں کی بنیاد رکھے تا کہ وینٹی لیٹر اور اس طرح کی دیگر جدید ایجادات عوام کے لئے میسر ہوں اور ڈاکٹر ان کی مدد سے انسانی جانوں کی حفاظت کریں۔
میری ڈاکٹر کمیونٹی سے بھی عرض ہے کہ اپنے ارد گرد موجود عام لوگوں سے مخاطب ہوں اور وینٹی لیٹر سمیت دیگر صحت متعلق خدشات، افواہوں اور بد گمانیوں کو دور کریں۔ ہمارا کام صرف ہسپتال میں نہیں بلکہ روز مرہ زندگی میں بھی عوام کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔
عوام الناس سے ہاتھ جوڑ کر حتمی التجا ہے کہ خدارا بغیر کسی تصدیق کے کسی بھی کہانی یا افواہ ، جسکا تعلق صحت کے معاملات سے ہو ، پر کان نہ دھریں۔ پہلے کسی ڈاکٹر سے اسکے بارے میں صحیح آگاہی حاصل کریں اور پھر آگے بڑھائیں۔
ایک بات یاد رکھیں !
جس طرح مٹی سے بنے دو انسان ایک جیسے نہیں ہوتے۔
اسی طرح ایک بیماری ، دو انسانوں میں ایک جیسی نہیں ہوتی۔
کسی بچے میں صرف ایک وقت کی دوا سے ہی 102 کا بخار اتر جاتا ہے، لیکن یہی بخار دوا کے باوجود بھی کسی دوسرے بچے میں جھٹکوں کا باعث بنتا ہے۔
اسی طرح اگر کوئی ایک مریض وینٹی لیٹر سے صحت یاب نہیں ہوسکا تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ دوسرا مریض بھی نہیں ہو سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🖊️ حرفِ آخر 🖊️
امید ہے عوام النّاس اس تحریر سے اپنے خدشات دور کرے گی اور وینٹی لیٹر سے متعلق اپنی آراء کو تبدیل کرے گی۔
یہ بات یاد رکھیں ! ڈاکٹر آپکی جان کے محافظ ہیں۔ وہ آخری حد تک کوشش کرتے ہیں کے انکا مریض دواؤں کے ذریعے صحت یاب ہو کر اپنی معمول کی زندگی کی جانب بڑھے۔ سانس کی نلکی ڈالنا یا آپریشن کرنا، ڈاکٹر کے کسی انسان کی جان بچانے کے سب سے آخری انتخاب میں شمار ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ڈاکٹر آپکو ان امور کی تجویز دے رہا ہے تو یقیناً مریض کی بیماری اور حالت سنگین ہے۔
خدارا ان تجاویز کو کسی ڈاکٹر کی ذاتی پسند یا انا نہیں سمجھنا چاہئیے۔
آپ کا ایک صحیح اور بروقت فیصلہ ، آپ کے چاہنے والے کی جان بچا سکتا ہے۔
ڈاکٹر پر بھروسہ کرنا ، ڈاکٹر کو ہمت اور طاقت فراہم کرتا ہے جو مریض کے علاج کے دوران سب سے اہم ہتھیار ہیں۔ جب ایک ڈاکٹر خود اعتمادی اور اللّٰه پر توکل کے ساتھ علاج کی کوشش کرے گا ، تو یقیناً نتائج مثبت آنے کے قوی امکان روشن ہونگے۔

شکریہ،
بقلم،
ڈاکٹر وامق انصاری،
The Pediatric Coach
تاریخ : 19 ستمبر 2024.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس تحریر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
پی ڈی ایف (PDF) میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کریں 👇🏻

🌐 https://thepediatriccoach.blogspot.com/

🌴جشنِ ولادتِ محمد ﷺ 🌴ولادتِ محمد ﷺ کا تذکرہ اور اس کی یاد میں جشن منانا مسلمانوں کے لیے ایک عظیم سعادت کا موقع ہوتا ہے۔ ...
16/09/2024

🌴جشنِ ولادتِ محمد ﷺ 🌴

ولادتِ محمد ﷺ کا تذکرہ اور اس کی یاد میں جشن منانا مسلمانوں کے لیے ایک عظیم سعادت کا موقع ہوتا ہے۔
یہ وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ عزوجل نے اپنے آخری رسول، حضرت محمد ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرما کر انسانیت پر عظیم ترین احسان فرمایا۔
آپ ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ایک ایسی محبت اور عقیدت کا اظہار ہے جس کا مقصد نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور ان کی رحمت و برکت کو یاد کرنا ہے۔

قرآن کریم میں اللّٰه نے آپ ﷺ کی آمد کو پوری انسانیت کے لیے رحمت قرار دیا ہے؛

"وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ"
ترجمہ: "اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔"
(سورۃ الانبیاء ، آیت 107)

یہ آیت اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی ولادت پوری انسانیت کے لیے رحمت کا باعث ہے۔ اس رحمت کا جشن منانا نہ صرف آپ ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار ہے بلکہ قرآن کی تعلیمات کی روح کو سمجھنا اور اپنانا بھی ہے۔

قرآن کریم میں ایک اور جگہ اللّٰه عزوجل ارشاد فرماتا ہے؛

"قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا ۖ هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ"
ترجمہ: "کہہ دیجیے: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر خوش ہو جاؤ، یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔"
(سورۃ یونس ، آیت 58)

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا تذکرہ اور اس دن کی اہمیت احادیث میں بھی موجود ہے۔

حضرت ابو قتادہ رضی الله عنه روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ سے پیر کے دن روزہ رکھنے کی مصلحت پوچھی گئی تو آپ ﷺ نے فرمایا؛

"یہ وہ دن ہے جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مجھ پر وحی نازل ہوئی"
(صحیح مسلم ، جلد 3 ، حدیث 2747)

اس حدیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ولادت کے دن کو اہمیت دی۔
اسی وجہ سے یہ دن امتِ مسلمہ کے لیے بے انتہا اہم ہے کہ وہ آپ ﷺ کی پیدائش کے دن کو محبت اور احترام سے یاد کریں۔

مسلمان علماء اور صوفیاء کرام نے ہمیشہ اس دن کو خوشی کے ساتھ منانے کی تاکید کی ہے۔

امام جلال الدین سیوطیؒ فرماتے ہیں:

"نبی پاک ﷺ کا یومِ ولادت اصل میں خوشی و مسرت کا موقع ہے۔ مسلمان جمع ہو کر قرآن خوانی کرتے ہیں ، مولد النبی ﷺ کے معجزات کا بیان کرتے ہیں اور ضیافت کا انتظام کیا جاتا ہے۔ یہ بدعتِ حسنہ ہے۔ نبی کریم ﷺ کے میلاد پر فرحت و دلی مسرت کرنے والے کو ثواب سے نوازا جاتا ہے۔ پس نبی کریم ﷺ کی ولادت شریف کے شکرانے میں نیک محافل کا انعقاد کرنا اور خوشیوں کا اظہار کرنا مستحب ہے".
(الحاوی للفتاویٰ ، جلد 1)

امام ابن جوزی رحمة الله علیه فرماتے ہیں؛

"ہمیشہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، مصر ، یمن ، شام ، غرض مشرق سے مغرب تک تمام بلاد عرب کے باشندے ، میلاد النبی ﷺ کی محافل کا انعقاد کرتے آئے ہیں۔ جب ربیع الاول کا چاند دیکھتے ہیں تو انکی خوشی کی انتہا نہیں رہتی۔ چنانچہ ذکرِ میلاد سننے اور پڑھنے کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور بے پناہ اجر و کامیابی حاصل کرتے ہیں".
(المیلاد النبوی لا بم جوزی)

ولادتِ محمد ﷺ کا جشن منانے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم آپ ﷺ کی زندگی اور تعلیمات کو یاد کریں اور ان پر عمل کریں۔
اس دن کو منانے سے مسلمانوں کے دلوں میں نبی اکرم ﷺ کی محبت اور عقیدت بڑھتی ہے اور وہ اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ کے سانچے ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جشنِ میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر مسلمان مساجد کو سجاکر، درود و سلام پڑھ کر، اور نعتیں پڑھ کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

حضرت امام بوصیریؒ نے اپنی مشہور قصیدہ بردہ شریف میں نبی اکرم ﷺ کی ولادت اور ان کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:

"محمد ﷺ وہ ہستی ہیں جن کی محبت میں دل نرم ہوتے ہیں اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوتے ہیں، کیونکہ آپ ﷺ کی ولادت نے دنیا کو ظلمت سے نکال کر روشنی میں بدل دیا"۔

اے اللّٰه ! اس عظیم ترین دن کی برکت سے ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمیں خاتم النبیین ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرما (آمین).

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ،
ڈاکٹر وامق انصاری،
The Pediatric Coach
تاریخ : ستمبر 17, 2024
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Pediatric Coach posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram