Treat patient with Homoeopathic medicine

Treat patient with Homoeopathic medicine homoeopathic treatment is save treatment

12/05/2019

معاشرے کا ایک شرمناک المیہ یہ بھی موجود ہے
۔۔ مرد ضرور پڑھ کر شیئر کریں !!!! ڈاکٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﻮ، ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﺻﻔﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ،ﺟﺲ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﺳﮯ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮ
ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﯿﺒﻦ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ، ﺿﺮﻭﺭﯼ ﭨﯿﺴﭧ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺗﻮ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺻﺤﺖ ﻣﻨﺪ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ
ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﺑﭽﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺩﻭ ﺗﯿﻦ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﺩﻥ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﮭﺮ ﺁﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ۔
ﻭﮦ ﻣﺮﯾﺾ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﯾﺎ ﺍﺳﮑﯽ ﺫﮨﻨﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﺳﮯ ﻟﮕﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺫﮨﻨﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ، ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻭﮨﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮨﮯ
ڈاکٹر ﺻﺎﺣﺐ ﮐﭽﮫ ﮐﺮﯾﮟ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﭧ ﮔﮭﭧ ﮐﮯ ﻣﺮﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﻣﯿﮟ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺻﺤﺖ ﻣﻨﺪ ﺷﻮﮨﺮ ﭘﺮ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﯿﻮﮞ ﺫﮨﻨﯽ ﺗﺸﺪﺩ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ،ﺍﺳﮯ ﺑﻮﻻ ﮐﮧ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮯ ﺁﺋﮯ، ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﯿﺮﮮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺗﮭﮯ، ﮨﺎﮞ ﺑﯽ ﺑﯽ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﮯ
ڈاکٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻭﮦ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﯿﮟ، ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﮯ ﺑﺎﮐﯽ ﭘﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ، ﺍﺳﮑﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﻈﺮ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮈﺍﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺍﻣﺪﺍﺩ ﻃﻠﺐ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﮔﮭﻮﺭﻧﮯ ﻟﮕﺎ، ﻣﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﺟﮭﻼ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺴﯽ ﻋﻮﺭﺕ ﮨﮯ ﺫﺭﺍ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻡ ﺣﯿﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻡ ﻭ ﺣﯿﺎ ﮐﺎ ﺗﻘﺎﺿﺎ ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺭﮐﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺰ ﺗﯿﺰ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮯ، ﺟﺐ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮨﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﺳﮯ، ﺗﻮ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺩﻭ ﺑﭽﮯ ﮨﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻭﮦ ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﯿﮟ، ﺗﻮ ﺑﯽ ﺑﯽ ﭘﮭﺮ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﻮﺋﮯ؟
ڈاکٹر ﺻﺎﺣﺐ ! ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﺑﺎ ﺩﯾﮩﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺯﻣﯿﻨﺪﺍﺭﯼ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮨﻢ ﺩﻭ ﺑﮩﻨﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﯼ ﺭﺍﻧﯽ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺑﻼﯾﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﮮ ﺷﻮﮨﺮ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﺘﯽ ﺑﻼﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﯾﮧ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﺻﻔﺖ ﮨﮯ ڈاکٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﻮﺭﮮ ﻣﯿﮑﮯ ﮐﻮ ﻧﻨﮕﯽ ﻧﻨﮕﯽ ﮔﺎﻟﯿﺎﮞ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ﺟﯽ ! ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﺎ ﮐﯿﺎ ﻗﺼﻮﺭ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﺻﻔﺖ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﺎ ﮐﮧ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﺎﻟﯽ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ۔۔۔ دوسرے گھروں میں آباد میری بہنوں کی باتیں کرے ان کو گالیاں دے ۔۔ ان کا کیا قصور ہے ؟؟
ڈاکٹر ﺻﺎﺣﺐ ! ﻣﯿﺮﮮ ﺑﺎﺑﺎ ﻣﺠﮭﮯ ﺷﮩﺰﺍﺩﯼ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﻏﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻨﺠﺮﯼ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ‏( ﻣﺮﺩ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﻧﺎ ﺟﻮ ﮐﻨﺠﺮﯼ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺍﺗﻨﯽ ﻋﺰﺕ ﺩﮮ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﻨﺠﺮﯼ ﻧﺎ ﺭﮨﮯ، ‏) ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﮐﻨﺠﺮﯼ ﭘﮑﺎﺭﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﺑﺎﺕ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﺎ !
ڈاکٹر ﺻﺎﺣﺐ ﺍﺏ ﺁﭖ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ! ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ؟
ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺮ ﺷﺮﻡ ﺳﮯ ﺟﮭﮏ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﺍﺳﮑﺎ ﺷﻮﮨﺮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﭘﮭﺎﮌ ﭘﮭﺎﮌ ﮐﺮ ﺍﺳﮑﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﮔﺮ ﯾﮩﯽ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺗﮭﺎ ﺗﻮ ﺗﻢ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺘﺎ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﻧﺎ
ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺫﮨﻨﯽ ﭨﺎﺭﭼﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﺗﮭﯽ؟
ﺁﭖ ﮐﻮ ﮐﯿﺎ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ! ﺁﭖ ﺟﺐ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﺑﮩﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﺎﺟﺎﺋﺰ ﺭﺷﺘﮯ ﺟﻮﮌﺗﮯ ﮨﯿﮟ، ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﻮﮞ؟
ﺍﺗﻨﮯ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﭘﮑﺎ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺫﮨﻨﯽ ﺗﺸﺪﺩ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﻮﮞ
ﻭﮦ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ۔ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻓﯽ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﺳﻮﭺ ﺑﭽﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ، ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻼ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺷﺎﮔﺮﺩ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﺑﻮﻻ، ڈاکٹر ﺻﺎﺣﺐ ﻭﮦ ﻣﯿﺎﮞ ﺑﯿﻮﯼ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻨﺪﺭﮦ ﺩﻥ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺍﺋﯽ ﭘﯿﮏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺩﯾﻨﮯ ﻟﮕﺎ، ﭘﺮ ﺍﺳﮑﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺗﻮ ﺑﮍﯼ ﺗﯿﺰ ﻧﮑﻠﯽ۔
ﮐﮩﺘﯽ ﮨﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﮭﺎ ﻟﯿﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺱ ﻟﭩﯿﺮﮮ ڈاکٹر ﮐﻮ ﮐﮭﻼ ﺩﯾﻨﺎ ۔
ﮐﯿﺎ ؟
ﻣﯿﺮﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﮔﺎﻟﯽ ﺁﺗﮯ ﺁﺗﮯ ﺭﮎ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ
ﮐﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﺮﺩﺍﻧﮧ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﺮﮮ ﺫہن میں ﺳﻮﭺ ﺍﺑﮭﺮﻧﮯ ﻟﮕﯽ........
کاپی بشکریہ : شاه صاحب
--------------------------------------
آپنی بیویوں کو بلا وجہ ذھنی ٹارچر اور تشدد کرنے والے مرد ۔۔۔۔ واقع مرد نہیں نامرد ہوتے ہیں بلکہ ھیجڑے ہوتے ہیں
{ فاروق بیگ }

09/05/2019

ہومیوپیتھک شخصیات

سٹیفی سگیریا
جذبات کے دب جانے کی بلکہ جذبات دب جانے اور کچھ نہ کرسکنے کا احساس اور انسانی بے بسی کی تصویر اس شخصیت میں آپ کو نظر آۓ گی۔
مثلاً ایسے بچے جن پر والدین کی طرف سے ہروقت لعن طعن کی جاتی ہے اور یہ آگے سے کچھ بول نہیں سکتے ۔ایسی نوبیاہتا بیویاں جو سسرال یا خاوند کے تشدد کا شکار رہتی ہوں اور بے بس ہوں ۔انہیں والدین کی طرف سے بھی کوٸ سپورٹ نہ ملے ۔یہ شخصیت اپنی ذات پر ہوتی نا انصافیوں کے خلاف شروع میں احتجاج کرتی ہے۔لیکن پھر ہتھیار ڈال دیتی ہے۔اپنا دفاع نہیں کرسکتی ۔اس دوا کا بچہ سکول میں یا گلی میں دوسرے لڑکوں سے مار کھا کر آجاۓ گا لیکن گھر والوں کو بتاۓ گا نہیں ۔بچہ منہ لٹکاۓ گھر میں داخل ہوتا ہے۔
کیا ہوامیرے لال (ماں پوچھتی ہے)
کچھ نہیں ماما،آگے سے جواب ملتا ہے۔چڑچڑاپن ان بچوں میں کیمومیلا جیسا ہوتا ہے۔
دبے ہوۓ غصے کے بداثرات ۔اس rubric پر سٹیفی نمبر ایک دوا ہے۔دوسری ٹاپ کی دوائيں لاٸیکو ،اگنیشیا ،اور نیٹرم میور ہیں۔
(سٹیفی کا کیس)
مجھے یاد ہے میرے پاس ایک لڑکی کا کیس آیا تھا۔اسے معدہ کا السر تھا۔تفصیل پر پتہ چلا کہ ایک سال پہلے اس کی خالہ نے اپنے بیٹے کے لیے رشتہ مانگا اور ان لوگوں کے انکار پر لڑکی کو بدنام کرنے کے لیے اس پر بدچلنی کا جھوٹا الزام لگا دیا۔جسکی وجہ سے لڑکی گلی،محلے،خاندان اور رشتہ داروں میں بدنام ہوگٸ۔لیکن میں لڑکی تھی کیا کرسکتی تھی۔(لڑکی کا جواب یہ تھا)
سٹیفی 1m کی ایک خوراک سے اس کے معدہ کا السر جاتا رہا۔
سٹیفی کے بارے میں ویسے بھی کہا جاتا ہے کہ ہاٸ پوٹینسی میں اس کی سنگل ڈوز دینا چاہیے۔اور اسے دہرانا نہیں چاہیے۔
سٹیفی کیا ہے ؟دبے ہوۓ غصے کا خزانہ ہے۔چونکہ اس دوا میں مزاحمت کا عنصر بہت کم ہے۔یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں ظلم و ستم کا شکار خواتین میں سٹیفی کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ہمارا رواٸتی معاشرہ جہاں عورت کو پاٶں کی جوتی سمجھاجاتا ہے,بہترین مثال ہے۔
ان کی پتھالوجی بھی یہی ہے کہ ظلم اور نا انصافی کی چکی تلے پستی بھی رہتی ہیں اور خاوند کو چھوڑ کر نٸ دنیا بسانے کا حوصلہ بھی نہیں رکھتیں ۔ان کی مثال پنجرے میں بند پنچھی کی طرح ہے۔
سیکس کے حوالے سے ان میں صنف مخالف کے لۓ زبردست کشش پاٸ جاتی ہے۔اگرچہ ان میں high s*x drive ہوتی ہے۔لیکن اس میں لطیف رومانی پہلو زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔جبکہ لاٸیکو،میڈورینم یا فلورک ایسڈ کی سیکس میں حیوانیت زیادہ ہوتی ہے۔کلکیریا کے تین F مشہور ہیں fat,fair,flabby لاٸیکو کے بھی تین F ؟؟؟مشہور ہیں ۔
سٹیفی کی ایک عجیب عادت یہہ ہے کہ جب یہ مایوس یا ڈپریس ہوتے ہیں تو سیکس کا سہارا لیتے ہیں۔غیر شادی شدہ لڑکے ma********on کرتے ہیں۔اوریگینم ,بیوفو،اور سٹیفی تین ایسی دوائيں ہیں جن میں شدید مشت زنی پاٸ جاتی ہے۔سٹیفی لڑکوں میں آپ کو زنانہ پن کی جھلک ملے گی۔دوران انٹرویو میں سٹفی لڑکوں سے ایک سوال کرتا ہوں جس کا جواب مجھے اکثر نفی میں ملتا ہے۔
سوال:کیا آپ صنف مخالف کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھانے میں پہل کرتے ہیں؟
جواب:جی نہیں۔
لاٸیکو پوڈیم کی مانند سٹیفی اپنے اندر اتنی ہمت ہی نہیں پاتا۔لاٸیکوپوڈیم اگر چہ بڑھکیں تو بہت مارتا ہے۔لیکن صنف نازک کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ۔آپ نے سنا ہوگا بعض دولھا دلہن میں پہلی رات کو ہی لڑائی ہوجاتی ہے۔سٹیفی ایسے موقعوں پر اکثر دونوں کی صلح کراسکتی ہے۔
پہی رات کی دلہن کی شکایات کے لۓ دو دوائيں یاد رکھیں ۔آرنیکا اور سٹیفی سیگیریا۔
سٹیفی کی ایڈوانس سٹیج بھی بڑی عجیب ہے۔آپ نے اخباروں میں پڑھا ہوگا۔چند سال پہلے لاہور کا واقعہ ہے۔پولیس نے ایک ایسے جنونی شخص کو پکڑا لیا جو عورتوں کو چاقو چھری سے ڈرا دھمکا کر r**e کرتا تھا۔جب اس کے گھر کی تلاشی لی گٸ تو فحش تصویروں والے میگزین اور البم برآمد ہوۓ ۔پڑوسیوں کے بیان کے مطابق یہ شخص بڑا شریف نظرآتا تھا۔اور آتے جاتے سوائے مسکرا کر سلام کرنے کے اور کسی سے اس کا کچھ واسطہ نہ تھا۔سٹیفی کا ایک انداز یہ بھی ہے۔
آپ دوران انٹرویو مریض سے سوال کریں ۔کیا آپ اپنے حق کے لۓ لڑ سکتے ہیں ۔سٹیفی کا جواب نفی میں ہوگا۔اس کے مریض کے چہرے کا رنگ پھیکا اور جسم بھی ناتواں ہوگا۔اعصابی نظام کمزور ،چہرہ اترا ہوا اور آنکھیں اندر کو دھنسی ہوٸ۔
کسی مریض میں کالوسنتھ ظاہر ہو مگر تسلی بخش کام نہ کرے تو اس کی تکمیلی دوا سٹیفی پر غور کریں۔چھوٹے بچوں کے دانتوں کے گلنے سڑنے کے عمل میں سٹیفی سے بڑھ کر کوٸ دوا نہیں۔مسوڑھوں کو ذرا سا چوسنے پر خون نکل آتا ہے۔
اب آخر میں سٹیفی پر اک شعر
نہ عیاں ہوٸ تم سے ،نہ بیاں ہوٸ ہم سے
سلجھی ہوٸ آنکھوں میں الجھی رہی محبت

ڈاکٹر بنارس خان اعوان کی کتاب ”میرے مہمان“
سے اقتباس

06/05/2019

MATERIA MEDICA POETRY

I am Arsenic I want to be clean.

I am Bryonia,I'm just lazy don't think I'm mean.

I am Calcarea,I need some security.

I am Dulcamara I don't want dampness,give me purity.

I am Euphrasia I need a hanky to clean my eyes and nose.

I am Fluoric acid,I want to roam around free,don't force

I am Gelsemium,I am feeling so dizzy and drowsy.

I am Hyocyamus I am shameless and lousy.

I am Ipecacuanha I just wanna puke.

I am Justicia soothe my cough, everything I took.

I am Kali Carb,I have bad back pain.

I am Lachesis,you can't stop me from talking,your efforts are in vain.

I am Mancinella I'm sad and silent.

I am Natrum Muriaticum don't give me sympathy it makes me violent.

I am Opium,I have so much constipation.

I am Phosphorus,I want colours and celebration.

I am Quillaya,I can't stop sneezing.

I am Rhustox my joints are pleading.

I am Sulphur, I'm burning inside brightly.

I am Tarantula I just can't sit quietly.

I am Urtica,I have bad rashes.

I am Veratrum album,I'm so weak I feel like ashes.

I am Wyethia, Please cure my throat.

I am Xerophyllum I'm so dull,I feel like a goat.

I am Yucca,my stomach is not well.

I am Zincum I have so much fag,my life has become hell.

Hope you like it!!

10/04/2019

Today's world homeopathic day😇😇😇
We appreciate Dr hahnemann 👏👏
Founder of homeopathic😇😇
His aim of life was serve humanity 😊😊👌

20/03/2019

لیکوریا اور ھومیو پیتھک علاج۔
نوٹ : یہ پوسٹ صرف طلبہ کے لیئے لکھی گئی ہے،

لیکوریا میں رحم سے سفید رنگ کی رطوبت ہر وقت خارج ہو نے لگتی ہے۔ اس کی وجہ سے عورت اندر ہی اندر آہستہ آہستہ کھوکھلی ہو تی رہتی ہے۔ اس لئے اس کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ لیکوریا عمر کے کسی بھی حصے میں ہو سکتا ہے۔ چاہے وہ کم سنی ہو یا سن یاس کا زمانہ۔اس کی وجہ سے چہرہ زرد اور جلد بے رونق ہو جاتی ہے۔آنکھوں کے گرد حلقے، کمر درد، سستی، کام سے جلدیتھک جانا، بھوک نہ لگنا، افسردگی اور ایام ماہواری کی خرابیاں پیداہو جاتی ہیں۔

لیکوریا ہونے کی وجوہات

کم عمر بچیوں میں پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے یا پھر رحم کی نالی میں کسی چیز کے داخل کرنے سے ہو سکتی ہے۔ گرم چیزوں کے بکثرت استعمال سے، رحم کی سوزش، جنسی تحریک ابھارنے والے لٹریچر کا پڑھنا، رحم کی رسولی، آرام پسندی، اسقاط حمل کی وجہ سے بھی لیکوریاہو سکتا ہے۔

لیکوریا اور ھومیو پیتھک علاج۔

عورتوں اور لڑکیوں میں ایک پریشان کن تکلیف اور ایلوپیتھک ڈاکٹر بے بس۔
افسوس ان ایلوپیتھک ڈاکٹروں پر،

جب حیض کی بجائے خراشدار ۔جلانے والا لیکوریا ھو تو۔فاسفورس 200 اور ایگنس کاسٹس 200 کی صرف دو چار خورک کافی ہوں گی۔انشااللہ۔

انڈے کی سفیدی جیسا لیکورا جو رانوں تک بہہ جائے۔
بورکس 30۔ + ایلومینا 30۔
ہر 2 گھنٹے بعد دیں۔
ایک ہی رات میں ٹھیک ھو گا۔ دوا ایک دو ہفتہ تک ضرور لیں۔

زرد رنگ کا لیکوریا۔ جو جلن اور خارش کرے۔
کریازوٹم۔200 کی چند خورک آپ کو حیران کردیں۔

بچوں کو دودھ پلانے والیں خواتین کا ماہواری کے بعد خراش والا لیکوریہ۔
فاسفورک ایسڈ۔ 30 ہر دو گھنٹے بعد لیں۔

مزمن یعنی پرانا لیکوریا جس کے ساتھ کہولوں اور کمر میں دبانے والے درد کے ساتھ۔ ایسکولس ہیپ 200 ۔ 4 گھنٹے کے وقفہ سے 5 قطرے۔ لیں

ایسی خواتین، جن کا وضع حمل یا استحاضہ کے مرض کی وجہ سے بہت زیادہ خون ضائع ہو گیاہو اور انتہائی کمزور ونحیف ہو گئی ہوں،کے لیکوریا کے لیے مفید دواہے۔ چائنا۳۰-(China-30)

سی پیا۳۰،۲۰۰-(Sepia-30,200) ہر قسم کے لیکوریا کے لئے مجرب ہے۔نوجوانی، زمانہ حمل اور سن یاس، ہر دور کے لیکوریا کے لیے اکسیر دوا ہے۔اس دوا کی مریضہ کے چہرے پر مٹیالے یا بھورے رنگ کے نشانات نمایاں ہوجاتے ہیں۔ بالخصوص ناک پر بھورے رنگ کے نشانات نمایاں ہوں تو یہ دوا انتہائی مفید ہوتی ہے۔ سی پیا۳۰،۲۰۰-(Sepia-30,200)

لیکوریہ لیسدار ۔ کے لیئے کوکس کیکٹائی 30 کمال کی دوا ھے۔

چھوٹی بچیوں میں لیکوریا مکسال 30 سے ٹیھک ھو جاتا ہے۔

اگر کچھ سمجھ نا آئے تو مرکسال 1m کے 3 قطرے زبان لہ ڈالیں۔ صبح اٹھنے پر لیکوریا 99% ٹیھک ھو گا انشاللہ ۔

لیکوریا کی ویسے تو بہت میڈیسن موجود ہیں لیکن طلبہ کے لیئے صرف یہ ہی کافی ھونگی۔
یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد کے بعد انشاللہ ہمارے ھومیو طلبہ پورے یقین کے ساتھ کسی بھی لیکوریا کی مریضہ کا کامیاب علاج کر سکتے ہیں۔

ہر قسم کے لیکوریا کے لئے " Ova Tosta 3x " ایک بہترین دوا ہے
سیلان رحم کسی بھی طرح کا ہو، یہ دوا مجرب کا درجہ رکھتی ہے
دین میں تین بار استعمال کریں۔۔
۔۔۔۔۔
اگر سسٹس یا کوئی ہو تو کوئی اور بھی وجہ ہو
Aurm Mur Nitricum cm
ایک خوراک دس دن بعد دیں ، ایک ماہ تک استعمال کریں،
ہر قسم کا درد ختم ہو جائے گا انشاءاللہ یہ دوا زنانہ بانجھہ پن کے لئے مجرب ہے،
۔۔۔۔۔۔
اگر عورتوں میں بانجھہ پن ہو ، لیکن کوئی بیماری ظاہر نہ ہو، ان عورتوں کے لئے ھومیوپیتھک دوا "پروجیسٹرون " کسی نعمت سے کم نہیں

Case with cured single remedy Beberis vulgeris Q
17/03/2019

Case with cured single remedy
Beberis vulgeris Q

15/03/2019

.......آٹزم....................AUTISM
آج کل فیس بک بار بار ایک سوال.کسی نہ کسی صورت میں گردش کر رہا ہے. کی..
آٹزم کی ہومیو پیتهی میں کونسی دوا ہے.
اس میں میں آپکو دو باتیں بتا دیتا ہوں کہ ایک تو ہومیو میں کوئی خاص دوا کسی خاص نامی گرامی مرض کے لئیے نہیں کیونکہ ہمارا علاج ٹوٹل علامات پر ہوتا ہے.
اور دوسری بات یہ کہ آٹزم کیا ہے پہلے اس کے بارے معلومات ہونی ضروری ہیں.
اردو میں آٹزم پر یہ آرٹیکل خاص کر ہومیو ڈاکٹرز کے لئیے تیار کیا گیا ہے. باقی آپ لوگ خود دیکهیں کہ اس مرض کی دوا کون کون سی ہیں..
سلیم اشعر ہومیو پہته...
ﺁﭨﺰﻡ ﺳﮯ ﻣﺮﺍﺩ ﺍﯾﺴﯽ ﺫﮨﻨﯽ ﮐﯿﻔﯿﺖ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﺩ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﻣﯿﮟ ﮔﻢ
ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ . ﺑﭽﮧ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ . ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﻟﻔﻈﯽ , ﻏﯿﺮ ﻟﻔﻈﯽ
ﺍﻭﺭ ﺳﻤﺎﺟﯽ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﻗﺎﺑﻠﯿﺖ ﺷﺪﺕ ﺳﮯ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ . ﺁﭨﺰﻡ
ﻣﯿﮟ ﻣﺒﺘﻼ ﺑﭽﮯ ﺑﮯ ﺗﮑﯽ ﺣﺮﮐﺎﺕ ﺩﮨﺮﺍﺗﮯ ﮨﯿﮟ . ﻣﺎﺣﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮨﻠﮑﯽ ﺳﯽ
ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﺑﮭﯽ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ . ﻋﻤﻮﻣﺎً ﺑﭽﮯ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﺑﻮﻟﻨﺎ ﺳﯿﮑﮭﺘﮯ
ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮑﯽ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺑﮩﺖ ﻣﺤﺪﻭﺩ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ .
ﺁﭨﺰﻡ ﮐﻮ ﻧﺎ ﺍﮨﻠﯽ ﮐﮯ ﻣﺮﺽ ﮐﯽ ﺑﺎ ﻗﺎﻋﺪﮦ ﺷﺎﺥ ﮐﺎ ﺩﺭﺟﮧ 1990 ﻣﯿﮟ
ﻣﻼ . ﯾﮧ ﻣﻮﺭﻭﺛﯽ ﮐﯿﻔﯿﺖ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻧﺴﻞ ﺩﺭ ﻧﺴﻞ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ . ﺍﺳﮯ
ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﻧﻔﺴﯿﺎﺗﯽ ﺧﺮﺍﺑﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ .
ﯾﮧ ﺧﺮﺍﺑﯽ ﺑﭽﭙﻦ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ . ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 18 ﻣﺎﮦ ﺳﮯ 3 ﺳﺎﻝ ﺗﮏ ﯾﮧ
ﻭﺍﺿﺢ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ . ﺟﺪﯾﺪ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺁﭨﺰﻡ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺷﺎﻣﻞ
ﺗﮭﮯ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺩﺍﺩﺍ ﯾﺎ ﻧﺎﻧﺎ 50 ﺑﺮﺱ ﯾﺎ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﭖ ﺑﻨﮯ . ﮐﻨﮓ ﮐﺎﻟﺞ
ﻟﻨﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺎﺭ ﺍﯾﻮﯼ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺩﺍﺩﺍ ﯾﺎ
ﻧﺎﻧﺎ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮔﺰﺍﺭﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻓﺮﺩ ﭘﺮ ﺍﯾﺴﮯ ﺍﺛﺮﺍﻧﺪﺍﺯ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ .
ﺩﻟﭽﭗ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﯿﻨﺰ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺍﺑﻨﺎﺭﻣﻞ ﺳﯿﻠﺰ ﻓﺮﺳﭧ ﺟﻨﺮﯾﺸﻦ
ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﺍﮔﻠﯽ ﻧﺴﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﭨﺰﻡ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻨﺘﮯ ﮨﯿﮟ .
ﻣﺰﯾﺪ ﺩﻟﭽﺴﭗ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮐﮧ ﺁﭨﺰﻡ ﮐﮯ ﺷﮑﺎﺭ ﺑﭽﮯ ﮐﻨﺪ ﺫﮨﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﺑﻠﮑﮧ
ﻏﯿﺮ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺫﮨﺎﻧﺖ ﮐﮯ ﺣﺎﻣﻞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ . ﯾﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺴﻨﺪﯾﺪﮦ ﻣﻮﺿﻮﻋﺎﺕ
ﭘﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ .
ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﻧﯿﻮﭨﻦ , ﺁﺋﻦ ﺳﭩﺎﺋﻦ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺳﯿﻘﯿﺎﺭ ﻣﻮﺯﺭﭦ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﮨﯿﮟ
ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺁﭨﺰﻡ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺳﺐ ﮨﯽ ﻏﯿﺮ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ
ﺫﮨﺎﻧﺖ ﮐﮯ ﺣﺎﻣﻞ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺗﮭﮯ

01/03/2019

محترم ڈاکٹر صاحبان !

آج کل لوگ ایلوپیتھک طریقہ علاج سے متنفر اور بدظن ہو کر تیز رفتاری سے ہومیوپیتھی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ اس کی بنیادی طور پر دو وجوہات ہیں۔ ایک تو ایلوپیتھک ادویات کے وقتی اثر اور سنگین سائیڈ ایفیکٹس۔ دوسری جو بڑی وجہ ہے وہ ہے ایلوپیتھ ڈاکٹرز کا رویہ۔ آپ یقیناً میری بات سے اتفاق کریں گے مریض کی صحت یابی میں ریمیڈی کے ساتھ ساتھ معالج کا رویہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اکثر لوگوں کو ان ڈاکٹروں سے مندرجہ ذیل شکایات ہیں (یاد رہے کہ یہ شکایات آپ کو مریض ہی باور کرا سکتے ہیں):

1. گلی گلی میں ڈاکٹرز چھوٹی چھوٹی دکانیں کھولے بیٹھے ہیں۔ کچھ کنفرم نہیں کہ وہ واقعی کوالیفائیڈ ڈاکٹر ہیں یا چند دن کسی ڈاکٹر کا کمپاؤنڈر رہنے سے خود ہی ڈاکٹر بن گئے ہیں۔ کیا کسی مریض کو طلب کرنے پر وہ اپنی ڈگری دکھائیں گے؟ ہر گز نہیں بلکہ الٹا اس مریض کو ذلیل کردیں گے۔

2. ڈاکٹروں کی اکثریت آج کل خالصتاً بزنس مین بن چکی ہے۔ وہ مریضوں سے علامات جاننے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتے اور نہ ان کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے۔ وہ سٹینڈرڈ کی تمام دوائیں دے دیتے ہیں جس میں انٹی بائیؤٹک، انٹی الرجک، پین کلرز، بخار کی دوا اور معدے کی دوائیں شامل ہوتی ہیں۔ چونکہ زیادہ تر میڈیکل سٹور بھی ان کا اپنا ہی ہوتا ہے۔ اس لئے جتنی زیادہ دوائیں بکیں گی اتنا ہی زیادہ بزنس ہوگا۔ حالانکہ مریض کو صرف ایک دوائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ باقی دوائیاں اسے بلاوجہ کھانی ہوں گی، جن کے سنگین سائیڈ ایفیکٹ بھگتنے پڑیں گے۔

3. مریضوں کو مطمئن کرنے یا انہیں تسلی دینے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ان کے پاس بہت رش ہوتا ہے۔ انہوں نے مریض کو دوائی دے کر ہی حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ہے، کیا مریض پر ان کا یہ احسان کم ہے۔

4. اگر کوئی مریض آ کر یہ کہے کہ اسے آرام نہیں آیا تو اسے ایسے دیکھتے ہیں کہ جیسے اس نے ان کی توہین کردی ہے۔ اور وہ ابھی اسے جوتے مار کر باہر نکال دیں گے۔ یہ انداز اس لئے کہ کوئی سوال نہیں، کوئی بھاؤ تاؤ نہیں ، کوئی شکایت نہیں اور کوئی زمہ داری نہیں۔ بس چپ چاپ دوائیوں کی گٹھڑی اٹھاؤ اور گھر جاکر وہ تمام دوائیاں بھی کھاؤ اور ساتھ کھسماں نوں کھاؤ۔

5. حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ان ڈاکٹروں نے ہی لوگوں بے مقصد اور بلاوجہ دوائیاں کھلا کھلا کر آج تقریباً ہر شخص کو کسی نہ کسی مستقل بیماری میں مبتلا کر دیا ہے۔

اب جو لوگ ایلوپیتھک سے تنگ آکر ہومیوپیتھی کی طرف آتے ہیں تو چونکہ زیادہ تر وہ اس طریقہ علاج سے واقف نہیں ہوتے اس لئے ان میں سے اکثر لاشعوری طور پر آپ کو بھی اسی طرح کے ڈاکٹرز سمجھتے ہیں کیونکہ آپ کے نام کے ساتھ بھی "ڈاکٹر" ہی لکھا ہوتا ہے۔

اب آپ کا بہتر رویہ ، مریض کی دلجوئی، اسے مطمئن کرنا اور اسے شفایابی یقین دلاتا ہی آپ کو ان روائتی ڈاکٹروں سے الگ کر سکتا ہے۔ بہترین نتائج کے ضروری ہے کہ مریض کو اعتماد میں لیا جائے اور اسی یہ یقین دلایا جائے کہ آپ اس کے حوالے سے مکمل احساس زمہ داری رکھتے ہیں۔

امید ہے کہ آپ لوگ میری گزارش پر مثبت انداز میں غور کریں گے ۔

شکریہ
اعجاز چوہدری

19/02/2019

موٹاپے کے لیئے)

( تحریرڈاکٹراسرارالحق السہروردی مرحوم )

➖➖➖➖➖➖

✅ موٹاپہ اگر جسم پلپلا ہو
CAL.CARB.200

✅ موٹاپہ اگر جسم ٹھوس ہو
BRYTA CARB.200

✅ موٹاپہ اگر جگر کی خرابی سے ہو
GRAPHITES.200

✅ موٹاپہ اگر معدہ اور آنتوں کی خرابی سے ہو
CAPSICUM.30

✅ موٹاپہ اگر بھوک کی زیادتی سے ہو
IODIUM .30

✅ موٹاپہ اگر تھائیرائیڈ کی خرابی سے ہو
THYRODINUM.200

✅ موٹاپہ اگر غدد کی خرابی سے ہو
PHYTO. BARY200

✅ موٹاپہ اگر پیٹ بڑھا ہوا ہو
FILIX MAX.Q

✅ موٹاپہ اگر صرف نچلا دھڑ بڑا ہوا ہو
FUCUS VESI.Q

✅ موٹاپہ اگر صرف اوپری دھڑ بڑا ہوا ہو
CHEMOPHELIA 200

✅ موٹاپہ اگر چربی بڑی ہوئی ہو
LACITHIN 1X

✅ موٹاپہ اگر رطوبت بڑی ہوی ہو
CALOTROPIS .Q

✅ موٹاپہ اگر بادی اور ریاحی تکالیف سے ہو
CHELIDONIUM.Q

✅ موٹاپہ اگر نوجوانوں میں ہو
ANTIM CRUD .30

✅ موٹاپہ اگر دل کی خرابی سے ہو
AURUM MET 200

✅ موٹاپہ اگر گردوں کی خرابی سے ہو
APIS 30

✅ موٹاپہ اگر جگر اور لبلبہ کی خرابی سے ہو
ADRELIN 6

✅ موٹاپہ اگر مینسس کی خرابی سے ہو
SEPIA 200

✅ موٹاپہ اگر رحم اور بیضہ الرحم کی خرابی سے ہو
PULSATELA 200

✅ موٹاپہ اگر جگر کے فعل سست ہونے کی وجہ سے ہو
LYCOPODIUM 200

✅ موٹاپہ اگر تلی کی خرابی سے ہو
CENOTHUS
Copied

19/02/2019

کولیسٹرول۔۔۔🍀

ہومیو سے کولیسٹرول کنٹرول کریں۔۔۔

کولیسٹرول، چربی یا چکنائی کی ایک قسم ہے جو ہر جانور میں پائی جاتی ہے، اور جانوروں کے جسم کے بہت سارے افعال میں کام آتا ہے جیسے سیل ممبرین بنانا، جسم کو توانائی فراہم کرنا، وٹامن ڈی بنانا، نظامِ ہضم میں مدد دینا وغیرہ۔

انسان میں، جگر ہر روز ایک مخصوص مقدار میں کولیسٹرول بناتا ہے اور اسےخون میں چھوڑتا ہے، جو اپنی ضروری افعال سرانجام دیتا ہے، لہذا اگر انسان کی خوراک میں کولیسٹرول نہ بھی شامل ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔

مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب انسان کی خوراک میں زیادہ کولیسٹرول شامل ہو جاتا ہے اور نتیجے میں خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
ہر وہ خوراک جو انسان جانوروں سے حاصل کرتا ہے اس میں کولیسٹرول شامل ہوتا ہے، جیسے گوشت (کسی بھی جانور کا)، دودھ اور دودھ سے بننے والی تمام مصنوعات جیسے پنیر، مکھن، دہی گھی وغیرہ انڈے اور بیکری کی تمام مصنوعات وغیرہ۔ اور ہر وہ خوراک جو پودوں سے حاصل کی جاتی ہے ان میں کولیسٹرول نہیں ہوتا جیسے سبزیاں اور پھل وغیرہ۔

خون میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کا مطلب ہے کہ زائد کولیسٹرول جگر میں واپس نہیں جائے گا بلکہ شریانوں میں جم جائے گا، اسکی مثال ایسی ہے جیسے برتن میں چکنائی لگی ہو تو اسے خالی پانی سے جتنا چاہیں دھوئیں وہ نہیں ہٹے گی بلکہ اس کو دور کرنے کیلیے کسی ڈیٹرجنٹ کی ضرورت ہوگی، اسی طرح کولیسٹرول جو کہ چکنائی ہے خون میں موجود پانی سے نہیں ہلتی بلکہ اس کیلیے بھی ایک "ڈیٹرجنٹ" کی ضرورت ہے۔

اور یہ ڈیٹرجنٹ کولیسٹرول کی ہی ایک قسم ہے، دراصل کولیسٹرول کی کچھ قسمیں ہیں۔۔۔
ایل ڈی ایل (لو ڈینسٹی لیپڈ پروٹین کولیسٹرول)،
وی ایل ڈی ایل،
ایچ ڈی ایل وغیرہ۔

ان میں سے دو اہم ہیں،
ایل ڈی ایل اور ایچ ڈی ایل۔۔۔

ایل ڈی ایل اصل برائی کی جڑ ہے، کہ یہ اگر زیادہ ہو تو شریانوں میں جم کر خون کا راستہ روک دے گا جس سے دل کی بیماری جنم لیتی ہے اور ایچ ڈی ایل اچھا کولیسٹرول ہے، یعنی ڈیٹرجنٹ ہے جو خون میں موجود زائد کولیسٹرول کو جڑوں سے اکھیڑ کر واپس جگر میں بھیج دیتا ہے۔

ایل ڈی ایل خون میں جتنا کم ہو اتنا ہی اچھا ہے، اس کی مقدار کسی بھی وقت خون میں 130 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر (یعنی ایک لیٹر خون میں ایک اعشاریہ تیس گرام) سے زائد نہیں ہونی چاہیئے۔

ایچ ڈی ایل خون میں جتنا زیادہ ہو اتنا ہی اچھا ہے، اسکی مقدار کسی بھی وقت خون میں 40 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے کم نہیں ہونی چاہیئے، 60 سے زائد ہو تو آپ خوش قسمت ہیں۔

ٹوٹل کولیسٹرول کی مقدار 200 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے زائد نہیں ہونی چاہیئے۔

اگر آپ کے خون میں یہ مقداریں زیادہ یا کم ہیں تو دل کی بیماری لگنے کا خدشہ ہے، ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ ہر صحت مند انسان کو پانچ سال میں کم از کم ایک دفعہ مکمل کولیسٹرول ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیئے، اس ٹیسٹ کا نام "لیپیڈ پروفائل" lipid profile ہے۔

کولیسٹرول کو خون میں کم کرنے کے دو طریقے بہت موثر ہیں:
روزانہ، کم از کم آدھ گھنٹہ ورزش، اس سے نہ صرف مجموعی کولیسٹرول اور ایل ڈی ایل کم ہوتا ہے بلکہ ایچ ڈی ایل زیادہ ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

خوراک میں احتیاط:
آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ جو چیز آپ کھا رہے ہیں اس میں کولیسٹرول کتنا ہے، انسان کے روزانہ کولیسٹرول خوراک کی زیادہ سے زیادہ مقدار 300 ملی گرام ہے اور ایک انڈے کے زردی میں 260 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے، اسی طرح ایک پاؤ گوشت میں تقریباً 150 ملی گرام کولیسٹرول ہوتا ہے، سو کوشش یہی ہونی چاہیئے کہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے۔

لیکن کسی بھی صورت میں روزانہ ورزش بہت ضروری ہے اور دوا کے بغیر کولیسٹرول کم رکھنے کا یہ سب سے اہم اور مؤثر طریقہ ہے۔

یہ تو ہم سب ہی اچھی طرح جانتے ہیں کہ جنک فوڈ اور چینی پر مشتمل کھانے ہماری قلبی صحت کے لئے تباہ کن ہوسکتے ہیں اور کولیسڑول کی شکل میں آپکی شریانوں میں جمع ہوکر آپکے دل پر غیر ضروری دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ عموماً لوگ خون پتلا کرنے اور ہائی کولیسڑول کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے دیگر ادویات پر انحصار کرتے ہیں لیکن اس مسئلہ کو صرف کھانے میں پرہیز اور پیدل چلنے کے عمل کے ذریعے بآسانی حل کیا جا سکتا ہے۔ ایل ڈی ایل کولیسڑول کی اضافی سطح عام طور پر تمباکو نوشی، غیر متوازن غذا، غیر فعالیت، ذیابیطس اور موٹاپے سے منسلک ہے۔

ہائی کولیسٹرول کے باعث پلاک شریانوں کی دیواروں پر جم جاتاہے جس کے نتیجے میں جسم میں خون کا بہاؤ متاثر اور دل کی بیماری اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
عموماً کیسز میں ذیادہ تر ہائی کولیسٹرول صرف ایک غیر متوازن طرز زندگی (Vitality) کی عکاسی کرتاہے۔

کولیسٹرول کم کرنے کا ہومیو علاج :
Allium sativum(Garlic) Q
20+20 drops

Crataegus Q

20+20

Colestrinum 3x

3+3+3

OR

NL-3 New life company drops

15+15 Empty stomac.

Copied

18/02/2019

Allhamdulillah
Successful camp of piles
Upto 60 patient
Thanks to DrFeroz Khatri for support

18/02/2019

Going for piles camp

Address

Sana Terrace Shop 88 Shoe Market
Karachi
123

Opening Hours

Monday 05:30 - 22:00
Tuesday 05:30 - 22:00
Wednesday 05:30 - 22:00
Thursday 05:30 - 22:00
Friday 05:00 - 19:00
Saturday 05:30 - 22:00
Sunday 02:00 - 15:30

Telephone

+92 345 2181824

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Treat patient with Homoeopathic medicine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Treat patient with Homoeopathic medicine:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram