Memon Clinic And Diagnostic Center

Memon Clinic And Diagnostic Center 🏥 Welcome to MEMON CLINIC ! We provide top-notch medical care with compassion and advanced technology. Our dedicated team is here for your health and well-being.

Stay connected!

Happy New Year 2026 🎉Hamara clinic hamesha ki tarah aapki behtar sehat aur care ke liye puri lagan se khidmat karta rahe...
31/12/2025

Happy New Year 2026 🎉
Hamara clinic hamesha ki tarah aapki behtar sehat aur care ke liye puri lagan se khidmat karta rahega
Aapka bharosa hi hamari sab se badi taqat hai 💙

✨ Stay Healthy, Stay Happy ✨

02/12/2025

📢 خوشخبری برائے اہلِ علاقہ — MEMON CLINIC & DIAGNOSTIC CENTER

الحمدُ للہ، اللّٰہ کے فضل و کرم سے Female Physiotherapist ڈاکٹر وانِیہ اسلم نے میمن کلینک میں باقاعدہ OPD اور Physiotherapy Sessions کا آغاز کردیا ہے۔

👩‍⚕️ ڈاکٹر وانِیہ اسلم (Female Physiotherapist)
⏰ ٹائمنگ: روزانہ شام 6 بجے سے 8 بجے تک
📞 اپائنٹمنٹ لازمی: شام 5 بجے تک
☎️ رابطہ: 03020328588
Abduullah Memon

📍 Address:
MEMON CLINIC & DIAGNOSTIC CENTER
Plot 4/22, Near Alpine Gelato Ice Cream, Paposh Nagar, Nazimabad 5C, Karachi. 🏥✨

اللّٰہ پاک ہم سب کو صحت، شفا اور آسانیاں عطا فرمائے۔
آپ کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے۔ 🌙✨

21/11/2025

🌙 خوشخبری برائے اہلیانِ علاقہ 🌙
MEMON CLINIC & DIAGNOSTIC CENTER

الحمدُللہ ثم الحمدُللہ،
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری میڈیکل ٹیم میں ایک اور قابلِ اعتماد ڈاکٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

🟢 ڈاکٹر شیخ محمد عُمیر علی
Orthopedic Surgeon
MBBS, FCPS (Orthopedics)
(ہڈیوں، جوڑوں، درد، فریکچر اور اس سے متعلق تمام امراض کے ماہر)

: بدھ (Wednesday)
⏰ وقت: رات 8 بجے سے 9 بجے تک
⚠️ نوٹ: مریضوں سے گزارش ہے کہ شام 6 بجے سے پہلے لازمی اپائنٹمنٹ لے لیں۔

ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے لوگوں کو بہترین، بااخلاق اور مستند علاج ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کیا جائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨

📍 ایڈریس:
Nazimabad No. 5-C, Paposh, Near Alpine Gelato, Karachi

📞 رابطہ نمبر:
0302-0328588
0370-1064649

🌸 براہِ کرم اس پیغام کو آگے شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔

13/11/2025

🍁 موسم کی تبدیلی کے ساتھ احتیاط کریں! 🍃
سردی کی آمد کے ساتھ فضا میں خُشکی اور گردوغبار بڑھ جاتا ہے، جس سے دمہ (Asthma) اور الرجی کے مریضوں کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں 🤧💨

🌸 اہم احتیاطی تدابیر:
1️⃣ ٹھنڈی ہوا، دھواں اور گردوغبار سے خود کو محفوظ رکھیں 😷
2️⃣ باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں 🩵
3️⃣ گرم پانی پیئیں، ٹھنڈی چیزوں اور دھول مٹی سے پرہیز کریں ☕🚫
4️⃣ اپنی دوائیں باقاعدگی سے لیں اور انہیلر ہمیشہ ساتھ رکھیں 💊💨
5️⃣ سانس پھولنے، کھانسی یا سینے میں گھٹن کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں 👨‍⚕️👩‍⚕️

💚 یاد رکھیں! صحت ایک نعمت ہے، اس کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ 🌿

🏥 Memon Clinic & Diagnostic Center
📍 Nazimabad No.5C, Paposh near Alpine Gelato, Karachi
📞 0302-0328588 | 0370-1064649
— خلوص، خدمت اور اعتماد کے ساتھ — 💫

🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحت، عافیت اور حفاظت عطا فرمائے۔ آمین 🌙💖

🌿 میمن کلینک اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر، 4/22، 5-C ناظم آباد 🌿آج چیئرمین یو سی-1 ناظم آباد جناب اقبال حمید صاحب اپنے معزز ساتھ...
09/11/2025

🌿 میمن کلینک اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر، 4/22، 5-C ناظم آباد 🌿

آج چیئرمین یو سی-1 ناظم آباد جناب اقبال حمید صاحب اپنے معزز ساتھیوں کے ہمراہ میمن کلینک اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر تشریف لائے۔
انہوں نے کلینک کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا
کلینک میں موجود اسکن اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، لیڈی ڈاکٹرز، اور دیگر اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔

جناب اقبال حمید صاحب نے علاقے کے عوامی مسائل پر گفتگو کی، جن میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کے نظام کی خرابی کے مسائل شامل ہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں گے تاکہ علاقے کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آخر میں انہوں نے میمن کلینک کی ٹیم کی کوششوں اور عوامی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ
"اس طرح کے ادارے معاشرے میں امید کی کرن ہیں، جو انسانیت کی خدمت کا فریضہ خاموشی سے انجام دے رہے ہیں۔" 🌸

🩺 MEMON CLINIC & DIAGNOSTIC CENTER📅 Today’s OPD Reminder🌿 Dr. Amir Kazmi(سکن اسپیشلسٹ – جلد، دانے، رنگت، بالوں اور الرجی...
31/10/2025

🩺 MEMON CLINIC & DIAGNOSTIC CENTER
📅 Today’s OPD Reminder

🌿 Dr. Amir Kazmi
(سکن اسپیشلسٹ – جلد، دانے، رنگت، بالوں اور الرجی کے ماہر)

🕔 Timing: شام 5:00 بجے تا 6:00 بجے
📍 Address: Nazimabad No. 5-C, Paposh, Near Alpine Gelato
📞 Contact: 0302-0328588 | 0370-1064649

اپنی جلد، چہرے یا بالوں کے کسی بھی مسئلے کے لیے لازمی تشریف لائیں۔
✨ Healthy Skin, Happy You! ✨

15/10/2025

🌿 📢 میمن کلینک اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر کی جانب سے نیک اعلان 🌿

الحمدللہ 🤲
میمن کلینک اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر میں ہم اپنے علاقے کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک فری میڈیکل ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد ہے کہ ہمارے نوجوان خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر
میڈیکل فیلڈ کی بنیادی تربیت حاصل کریں اور اپنے مستقبل کے لیے ایک بہتر راہ اختیار کریں۔ 🌸

💉 اس تربیتی پروگرام میں سکھایا جائے گا:
✅ بلڈ پریشر چیک کرنا
✅ شوگر اور درجہ حرارت معلوم کرنا
✅ وائیٹلز لینا
✅ ڈرِپ لگانا اور انجکشن دینا
✅ بنیادی طبی معلومات اور مریض کی دیکھ بھال کے آداب
✅ گھریلو ادویات اور فوری طبی اقدامات — مثلاً گھر میں بلڈ پریشر بہت بڑھ جائے تو یا بخار بہت تیز ہو تو فوراً کن بنیادی اقدامات سے کام لیا جائے۔ 🏥🩺

🕒 نوٹ:
ہر لڑکے اور لڑکی کو الگ الگ 2 سے 3 گھنٹے کی ٹائمنگ دی جائے گی،
تاکہ سب کو اطمینان سے سیکھنے کا موقع مل سکے۔ 🎓

یہ پروگرام اُن کے لیے ہے جو میٹرک کے بعد گھر پر فارغ ہیں،
تاکہ وہ اپنا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر مفید علم حاصل کریں اور
عوام الناس کی خدمت کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کریں۔ 🌺

📍 پتہ: ناظم آباد نمبر 5، پاپوش، الپائن جلیٹو والی گلی
📞 رابطہ: مزمل پراچہ — 03101046229
🏥 میمن کلینک اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر

🕌 “جو شخص لوگوں کے کام آتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے کام آسان فرما دیتا ہے۔”

27/09/2025

🌿 بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 🌿
Memon Clinic & Diagnostic Center
✨ Physiotherapy OPD ✨

📍 مقام: ناظم آباد 5-C، پاپوش، اَلپائن جیلاٹو کے قریب

🕔 اوقاتِ کار: روزانہ شام 5:00 تا 7:00 بجے
📞 آن کال سروس: ضرورت پر رات 9:00 تا 10:00 بجے

👨‍⚕️ ڈاکٹر ہنزالہ
Consultant Physiotherapist
(Graduate – Dow Medical University)

💆‍♀️ علاج کی سہولیات:
• کمر، گردن، گھٹنے اور جوڑوں کے درد کا معیاری علاج
• فالج یا چوٹ کے بعد بحالی (Rehabilitation)
• اسٹریچنگ اور ایکسرسائز کی ماہر رہنمائی

📞 رابطہ برائے وقت:
• مُزمل پراچہ: 03101046229
• عبداللہ میمن: 03020328588

💠 ماہر فزیوتھراپسٹ کی نگرانی میں جدید مشینری اور اسلامی اصولِ طِب کے مطابق معیاری علاج کی سہولت۔
🌸 صحت اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، بروقت علاج آپ کی زندگی کو بہتر اور پُرسکون بنا سکتا ہے۔

🌸 الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ 🌸ہمارے Memon Clinic میں آج خوشیوں کا لمحہ آیا ہے۔🗓 23 ستمبر 2025 ⏰ دوپہر 1:30 بجےایک نہایت پی...
23/09/2025

🌸 الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ 🌸
ہمارے Memon Clinic میں آج خوشیوں کا لمحہ آیا ہے۔
🗓 23 ستمبر 2025 ⏰ دوپہر 1:30 بجے
ایک نہایت پیاری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے 💖

اللہ کے فضل و کرم سے والدہ اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔
یہ ڈلیوری محترمہ ڈاکٹر فوزیہ (گائناکالوجسٹ) کی زیرِ نگرانی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی۔

اللہ پاک ننھی پری کی زندگی میں بے شمار رحمتیں، خوشیاں اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨

21/09/2025

🌸 دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں 🌸

ہمارے نہایت ہی عزیز ساتھی اور میمن کلینک کے اہم رکن عبداللہ بھائی کل اپنی محترم فیملی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے اس مبارک سفر کو آسان، محفوظ اور قبول فرمائے، ہر قدم پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے، اور آپ کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا کرے۔

> قرآنی دعا:
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيمُ
“اے ہمارے رب! ہماری عبادت قبول فرما، بے شک تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔” (سورۃ البقرہ:127)

ہم سب میمن کلینک کی جانب سے آپ کو دل کی گہرائیوں سے عمرہ مبارک پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ سفرِ مقدس آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے بے شمار رحمتوں، سکون اور مغفرت کا ذریعہ بنے۔

🌟 یا اللہ! عبداللہ بھائی اور ان کے اہلِ خانہ کے اس سفر کو اپنے حفظ و امان میں رکھ، انہیں اپنے گھر کی حاضری کا پورا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور صحت و سلامتی کے ساتھ واپس اپنے پیاروں کے درمیان لے آ۔

واپسی پر آپ کی دعاؤں کے منتظر رہیں گے۔
ہم سب کے لیے خصوصی دعا ضرور فرمائیے گا۔ 🤲✨

— میمن کلینک ٹیم

17/09/2025
17/09/2025

🌧️ برسات کے بعد ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ 🌧️

بارش کے بعد ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اپنی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کے لیے یہ احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں:

✅ گھروں اور گلیوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔
✅ مچھروں سے بچنے کے لیے مچھر دانی یا ریپلینٹ کا استعمال کریں۔
✅ ہلکے اور ڈھکے ہوئے کپڑے پہنیں۔

⚠️ علامات پر نظر رکھیں:
• تیز بخار
• سر درد اور جسم درد
• متلی یا قے
• پیٹ میں درد
• آنکھوں کے پیچھے درد
• بھوک میں کمی یا کمزوری

ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوراً میمن کلینک اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر تشریف لائیں۔
📍 صحت کا خیال آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔

Address

Plot# D1/11, Nazimabad No. 3 Near Abbasi Hospital
Karachi
74600

Telephone

+923101046229

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Memon Clinic And Diagnostic Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Memon Clinic And Diagnostic Center:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category