10/01/2026
ٹینشن کے وقت بار بار پیشاپ آنا (نروس بلیڈر) عام طور پر ان لوگوں میں ہوتا جو کسی پریشانی یا ٹینشن سے گزر رہے ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ٹینشن کی وجہ سے مثانہ عارضی طور پر حساس ہوجاتا ہے ۔
🔹️ علامات:
- سٹریس یا پریشانی کے وقت ہی زیادہ پیشاپ آنا ۔
- پیشاپ کم مقدار میں بار بار آنا ۔
- جلن یا انفکشن کی علامات کا نہ ہونا ( جیسے بخار اور درد وغیرہ) ۔
🔹️علاج :
- ٹینشن یا پریشانی کے وقت خود کو ریلیکس رکھیں ، گہری سانسیں لینے سے ریلیکس ہونا آسان ہوگا ۔
- چائے ، کافی یا کولڈڈرنکس کا استعمال کم کریں ، خاص کر سٹریس کے موقعوں پر ۔
- سٹریس والی جگہوں جیسے امتحان حال ، میٹینگ یا کسی بھی اور جگہ جہاں جانے سے آپ کو ڈر لگتا ہو ، وہاں جانے سے پہلے مثانہ خالی کرلیں ۔