Silsala E Aliya Naqeebia

Silsala E Aliya Naqeebia This is the official page of the Naqeebiya spiritual order, headquartered in Naqeebabad Sharif, Kasur, Pakistan.

The current patrons and custodians of the Naqeebiya spiritual order are Sufi Muhammad Naqeeb-ur-Rehman Shah and Sufi Muhammad Asadullah Shah.

اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَ الۡاِحۡسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الۡقُرۡبٰی وَ یَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ  وَ الۡمُ...
05/03/2026

اِنَّ اللّٰہَ یَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَ الۡاِحۡسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الۡقُرۡبٰی وَ یَنۡہٰی عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَ الۡمُنۡکَرِ وَ الۡبَغۡیِ ۚ یَعِظُکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۹۰﴾‏

بیشک اللہ (ہر ایک کے ساتھ) عدل اور احسان کا حکم فرماتا ہے اور قرابت داروں کو دیتے رہنے کا اور بے حیائی اور برے کاموں اور سرکشی و نافرمانی سے منع فرماتا ہے، وہ تمہیں نصیحت فرماتا ہے تاکہ تم خوب یاد رکھو۔‏

Indeed, Allah enjoins justice, benevolence and giving to relatives, and He forbids indecency, wrongdoing and aggression. He advises you so that you may be mindful of advice.‏

(سورۃ النَّحْل‏ : 90)

منہاج القرآن علماء کونسل کی مودبانہ حاضری اور فکری ہم آہنگیبتاریخ 3 مارچ 2026گزشتہ شب درگاہ نقیب الاولیاء، نقیب آباد شری...
04/03/2026

منہاج القرآن علماء کونسل کی مودبانہ حاضری اور فکری ہم آہنگی
بتاریخ 3 مارچ 2026

گزشتہ شب درگاہ نقیب الاولیاء، نقیب آباد شریف میں منہاج القرآن علماء کونسل کے معزز وفد نے حاضری دی۔ وفد میں مرکزی ناظم علامہ محمد اشفاق چشتی، ناظم رابطہ ڈاکٹر محمد حسین آزاد الازہری، نظام المدارس پاکستان کے نائب ناظم امتحانات علامہ پروفیسر محمد ساجد البرہانی، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ محمد خلیل حنفی سمیت دیگر معزز علماء کرام شامل تھے۔

وفد نے درگاہ شریف میں حاضری پیش کی اور سجادگانِ حضور درگاہ نقیب الاولیاء، حضور نقیبِ ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمن شاہ مدظلہ العالی اور حضور عظمتِ ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسداللہ شاہ مدظلہ العالی سے خوشگوار اور بابرکت ملاقات کی۔

نشست کے دوران حضور قبلہ عالم حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ صوفی محمد عظمت اللہ شاہ مدظلہ العالی کے شیخ الاسلام حضرت علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ قائم دیرینہ محبت، تعلق اور حسین یادوں کا تذکرہ نہایت محبت بھرے انداز میں کیا گیا۔

علمائے کرام نے شیخ الاسلام حضرت علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف کردہ کتب کا مکمل سیٹ بطورِ تحفہ پیش کیا، جو دنیا کی مختلف جامعات اور علمی اداروں میں بطورِ نصاب پڑھایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سجادگانِ حضور نے علمائے منہاج القرآن کو حضور قبلہ عالم کے آئندہ عرس مبارک میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

سجادگانِ درگاہ نقیب الاولیاء نے اپنے تاثرات میں فرمایا کہ منہاج القرآن کے لیے درگاہ نقیب الاولیاء ان کے گھر کی مانند ہے، اور آپ اپنے ایک گھر سے دوسرے گھر تشریف لائے ہیں۔ یہ تعلق محض علمی نہیں بلکہ جسم و روح جیسا گہرا اور قلبی رشتہ ہے۔

حضور سیدی نقیب الرحمن شاہ صاحب نے کینیڈا میں ہونے والی شیخ الاسلام حضرت علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کا دلنشین انداز میں ذکر فرمایا اور ان کی شفقتوں اور محبتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے سجادگانِ حضور کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کے دورے کی دعوت بھی پیش کی۔

اس موقع پر درگاہی خادمین اور وابستگان بھی موجود تھے، جن میں خطیب جامع سنہریہ نقیبیہ علامہ محمد افراز نقیبی، مفتی محمد سعید نقیبی، صوفی محمد شاہد نقیبی، ناظم الامور ضلع لاہور، صوفی سلیم اللہ صاحب خادم بابا جی، محمد قیصر نقیبی اور علامہ نوید نقیبی، متعلم جامعہ منہاج القرآن شامل تھے۔

آخر میں باہمی دعاؤں، محبت اور خیرسگالی کے جذبات کے ساتھ معزز مہمانوں کو رخصت کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ اس فکری و روحانی ہم آہنگی کو مزید استحکام عطا فرمائے۔ آمین۔

وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ  وَ رَسُوۡلَہٗ  وَ لَا  تَنَازَعُوۡا فَتَفۡشَلُوۡا  وَ تَذۡہَبَ رِیۡحُکُمۡ وَ اصۡبِرُوۡا ؕ اِنَّ  ...
04/03/2026

وَ اَطِیۡعُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَا تَنَازَعُوۡا فَتَفۡشَلُوۡا وَ تَذۡہَبَ رِیۡحُکُمۡ وَ اصۡبِرُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿ۚ۴۶﴾‏

اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اور آپس میں جھگڑا مت کرو ورنہ (متفرق اور کمزور ہو کر) بزدل ہو جاؤ گے اور (دشمنوں کے سامنے) تمہاری ہوا (یعنی قوت) اکھڑ جائے گی اور صبر کرو، بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‏

And obey Allah and His Messenger (blessings and peace be upon him), and do not dispute (among yourselves), for then you will lose heart, and your power will be gone. And be patient; indeed, Allah is with the patient.‏

(سورۃ الْأَنْفَال‏:46)

حَدَّثَنَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَا...
03/03/2026

حَدَّثَنَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏ "‏ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کا روزہ رکھا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔

(صحیح البخاری: حدیث 38)

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ  وَ لۡتَنۡظُرۡ  نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ لِغَدٍ ۚ وَ اتَّقُوااللّٰہَ ؕ اِن...
02/03/2026

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ لۡتَنۡظُرۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ لِغَدٍ ۚ وَ اتَّقُوااللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۸﴾‏

اے ایمان والو! تم اللہ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص کو دیکھتے رہنا چاہئیے کہ اس نے کل (قیامت) کے لئے آگے کیا بھیجا ہے، اور تم اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ اُن کاموں سے باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔‏

O believers! Be God-conscious. And let every soul consider what it has sent forth for tomorrow. And (always) remain God-conscious. Indeed, Allah is All-Aware of what you do.‏

(الْحَشْر‏:18)

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ہم دلی دکھ کا اظہار کرت...
01/03/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ہم دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ کریم انہیں شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز فرمائے اور امت مسلمہ کے لئے مینارہ نور بنائے۔

اللہ کریم امتِ مسلمہ کو اتحاد، صبر اور سلامتی عطا فرمائے اور ہمیں ہر قسم کے فتنہ و انتشار سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

وَ سَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ  مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ ۙ اُعِدَّتۡ  لِلۡمُتَّقِ...
01/03/2026

وَ سَارِعُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا السَّمٰوٰتُ وَ الۡاَرۡضُ ۙ اُعِدَّتۡ لِلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۱۳۳﴾ۙ‏

اور اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف تیزی سے بڑھو جس کی وسعت میں سب آسمان اور زمین آجاتے ہیں، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔‏

And hasten towards forgiveness from your Lord, and Paradise, whose breadth is as (vast as) the heavens and the earth, prepared for the God-conscious.

(آل عِمْرَان‏:133)

اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ  حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ...
28/02/2026

اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۷۰﴾‏

مگر جس نے توبہ کر لی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیا تو یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ جن کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دے گا، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔‏

(الْفُرْقَان‏:70)

وَ فِی الۡاَرۡضِ اٰیٰتٌ  لِّلۡمُوۡقِنِیۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾‏ وَ  فِیۡۤ   اَنۡفُسِکُمۡ ؕ اَفَلَا  تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۲۱﴾‏اور زمین میں صاح...
27/02/2026

وَ فِی الۡاَرۡضِ اٰیٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِیۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾‏ وَ فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۲۱﴾‏

اور زمین میں صاحبانِ ایقان (یعنی کامل یقین والوں) کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔‏ اور خود تمہارے نفوس میں (بھی ہیں)، سو کیا تم دیکھتے نہیں ہو۔‏

Upon the earth, there are signs for those with sure faith, ‏and within yourselves (as well). Do you not then perceive?‏

(الذَّارِيَات‏:20-21)

مَثَلُ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنۡۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِیۡ کُ...
26/02/2026

مَثَلُ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنۡۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِیۡ کُلِّ سُنۡۢبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍ ؕ وَ اللّٰہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۶۱﴾‏

جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنے مال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال (اس) دانے کی سی ہے جس سے سات بالیاں اگیں (اور پھر) ہر بالی میں سو دانے ہوں (یعنی سات سو گنا اجر پاتے ہیں)، اور اللہ جس کے لئے چاہتا ہے (اس سے بھی) اضافہ فرما دیتا ہے، اور اللہ بڑی وسعت والا خوب جاننے والا ہے۔‏

The example of those who spend their wealth in the way of Allah is that of a grain (of wheat or corn), which grows into seven ears; in each ear, there are a hundred grains. Allah multiplies for whomever He wills. Allah is All-Embracing, All-Knowing.‏

(الْبَقَرَة‏:261)

فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ  وَ اشۡکُرُوۡا لِیۡ وَ لَا تَکۡفُرُوۡنِ ﴿۱۵۲﴾سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا...
25/02/2026

فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ وَ اشۡکُرُوۡا لِیۡ وَ لَا تَکۡفُرُوۡنِ ﴿۱۵۲﴾

سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کیا کرو۔‏

So remember Me; I will remember you. Be thankful to Me, and never be ungrateful to Me.‏

(الْبَقَرَة‏:152)

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ  اٰمَنُوا اذۡکُرُوا اللّٰہَ  ذِکۡرًا کَثِیۡرًا﴿ۙ۴۱﴾‏اے ایمان والو! تم اللہ کا کثرت سے ذکر کیا کرو۔...
24/02/2026

یٰۤاَیُّہَاالَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذۡکُرُوا اللّٰہَ ذِکۡرًا کَثِیۡرًا﴿ۙ۴۱﴾‏

اے ایمان والو! تم اللہ کا کثرت سے ذکر کیا کرو۔‏

O believers! Remember Allah (frequently) with much remembrance.‏

(الْأَحْزَاب‏:41)

Address

Kasur

Telephone

+923458472320

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Silsala E Aliya Naqeebia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Silsala E Aliya Naqeebia:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

سلسلہ عالیہ نقیبیہ

حضرت خواجہ محمد نقیب اﷲ شاہؒ 5جنوری 1895ئ میں موضع ٹیل شریف تحصیل ضلع مانسہرہ میں پیدا ہوئے اور آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی امیر زید شاہ ؒ اور والدہ ماجدہ کا اسم پاک بی بی نور بیگمؒ تھا۔ آپؒ کا تعلق ایک مذہبی اور خوشحال زمیندار گھرانے سے تھا آپ کو بچپن سے اولیائ کرام اور فقرائ سے ملنے کا بہت شوق ہوتا تھا ۔ حق کی تلاش میں آپ اپنے آبائی دولت کدہ کو چھوڑ کر کئی قارئین کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ 1935ئ میں آپ کو ئٹہ سے بریلی بھارت تشریف لے گئے اور تلاش حق کے لئے وہاں کے اولیائے کرام کے آستانوں پر حاضری دی مگر مقصود نہ مل سکا۔ آخر وہ لمحہ آن پہنچا وفرط جذبات سے آنکھوں نے آنسوئوں کی مالا پرو ڈالی۔اس کے بعد حضرت خواجہ صوفی محمد حسن شاہ صاحبؒ نے بڑھ کر آپ کو سینے سے لگایا اور فرید پور میں بیعت فرامائی۔مرشد کامل کے دست بابرکت پر بیعت کے بعد آپ زیادہ وقت حضرت خواجہ صوفی محمد حسن شاہؒ کی خدمت اقدس میں گزارتے ۔ رات بھر حصول تعلیم میں مگن رہتے ۔ اس دوران آپ کو اپنے مرشد سے خلافت عطا فرمائی گئی ا ور آپ نے تبلیغ دین کا سلسلہ کا باقاعدہ آغاز 1939ئ میں پہلا مرید کرکے کیا