Hakeem mehboob elahi

Hakeem mehboob elahi فاضل طب والجراحت رجسٹرڈ نیشنل کونسل فار طب ۔
رجسٹرڈ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن
تجربہ کارمعالج امراض معدہ جگر و مخصوصہ مردانہ

یہ پیج عوام الناس کی صحت اور صحت کے مسائل پر طب یونانی (ہربل ) کے مطابق مفید مشاورت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے
اس پیج پر دی گئی معلومات کا مقصد ہرگز خود علاجی کی ترغیب نہیں ہے۔ مستند اور کوالیفائیڈ معالج سے مشاورت کے بغیر دوا لینے سے گریز فرمائیے۔
وارننگ:
یہاں دئے گئے نسخہ جات صرف مستند طبیب حضرات کے ساتھ نالج شیئرنگ کے نقطہ نظر سے دیے جاتے ہیں عام لوگ خود بنا کر ستعمال نہ کریں ۔

اطباء کرام کے لیے ایک شاندار نسخہ جو اس دور میں ہر مطب کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر ایک بہت عام  مسلہ ہے *ت...
01/12/2025

اطباء کرام کے لیے
ایک شاندار نسخہ
جو اس دور میں ہر مطب کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر ایک بہت عام مسلہ ہے
*تریاق فشارالدم*
یہ نسخہ چار اجزاء پر مشتمل ہے
اسرول پچاس گرام
کشنیز پچاس گرام
الائچی سبز پچیس گرام
فلفل سیاہ دس گرام
آئیے اس کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیتے ہیں کہ اس نسخہ کے اجزاء کام کیسے کرتے ہیں
سب سے پہلے
*اسرول*

Rauvolfia serpentina
اس میں پچاس کے قریب الکائیڈز ہوتے ہیں جن میں چار مشہور ترین ہیں جن میں ایک الکائیڈ حکیم اجمل صاحب نے دریافت کیا تھا اور پر رسیسرچ کی تھی اس الکلائیڈ کا نام حکیم صاحب کے نام پر اجملین ہے
📍 Reserpine
بلڈ پریشر کم کرتا ہے
دل کی دھڑکن سست کرتا ہے
CNS
کو
calm
کرتا ہے
📍 Ajmaline
مشہور
anti-arrhythmic
اَلکلائیڈ
arrhythmia
میں
QRS
کو
widen
کر کے
rhythm
ٹھیک کرتا ہے
📍 Serpentine
mild sedative
دل و اعصاب کو
soothe
کرتا ہے
📍 Rescinnamine
بلڈ پریشر کم کرنے میں
Reserpine
جیسا
ACE inhibition
اس نسخے کا دوسرا جز ہے کشنیز یعنی
*دھنیا*
Coriandrum sativum
اہم اثرات:
Mild calcium channel blocker → بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر نارمل کرتا ہے۔
پیشاب آور (diuretic) → جسم سے اضافی نمک نکال کر BP کم کرتا ہے۔
جگر و معدہ کو ہلکا سکون → باقی ادویہ کو tolerate کرنے میں مدد۔
نسخے میں کردار:
اسرول کی mild hypotension کو بغیر side effects کے smooth کرتا ہے۔

مریض کو بہت نرم اثر دیتا ہے (ہر عمر میں قابلِ استعمال)۔
نسخے کا تیسرا جز ہے
*الائچی سبز*
Elettaria cardamomum
اہم اثرات:
دل پر mild vasodilation → BP کو gentle طریقے سے کم کرتی ہے۔
diuretic + anti-gas → digestion بہتر، bloating کم۔
سانس کو کھولتی ہے anxious یا گھبراہٹ والے patients کو فائدہ۔
نسخے میں کردار:
اسرول کے strong اثر کو نرم اور محفوظ کرتی ہے۔
دل کو خوشبو اور ٹھنڈک دیتی ہے۔
نسخے کا چوتھا جز ہے
فلفل سیاہ یعنی
* *کالی مرچ*
Piper nigrum
اہم اجزاء: Piperine
اہم اثرات:
Piperine bioavailability enhancer — باقی ادویہ کی اثر پذیری 40–200% تک بڑھا دیتا ہے۔
ہاضمہ بہتر، ادویہ کے جذب میں اضافہ، نزلہ و الرجی میں بہت اچھا۔
نسخے میں کردار:
اسرول اور دھنیا کے alkaloids کا جذب بہت بہتر کر دیتی ہے۔
خوراک کم رکھنے کے باوجود اثر برقرار رہتا ہے
*کن کو دیا جانا چاہیے*
بلند فشار خون کے مریض
ٹیکی کارڈیا یعنی دل کی تیز دھڑکن کے مریض ۔
گھبراہٹ بے چینی والے مریض
نیند کی کمی کے مریض
کچھ اقسام کی الرجی پر بھی بہت اچھا کام کرتا ہے
*ڈوز کیا دیں*
پانچ سو ملی گرام صبح شام
شدید حالتوں میں ایک ہزار ملی گرام کیپسول میں ڈال کر صبح شام
*احتیاطیں*
جن لوگوں کے دل کی دھڑکن 60 سے کم ہو انہیں نہ دی جائے ۔
جن کا بلڈ پریشر کم رہتا ہو انہیں بالکل نہ دیں
بچوں کو نہ دی جائے
گردے کی شدید خرابی والے لوگوں کو نہ دیں
دوران حمل نہ دیں
تحقیق و تحریر
حکیم محبوب الہٰی
فاضل طب والجراحت
مرکزی سیکریٹری اطلاعات وفاق اطباء پاکستان
https://oladoc.com/pakistan/lahore/dr/naturopathic-doctor/mahboob-elahi/3533284

کمردرد کمر درد کی  بہت ساری وجوہات ہیں جن میں جسمانی عوارضات کے علاوہ  بھی کچھ وجوہات ہیں جوکمر درد کا  باعث بنتی ہیں لی...
27/11/2025

کمردرد
کمر درد کی بہت ساری وجوہات ہیں جن میں جسمانی عوارضات کے علاوہ بھی کچھ وجوہات ہیں جوکمر درد کا باعث بنتی ہیں لیکن کمر درد کے لیے عمومی پریکٹس پین کلرز ۔ وٹامنز اور منرلز کا استعمال ہے
یہ ٹھیک ہے کہ درد کی صورت میں درد کی دوا تو دی جانی چاہیے لیکن
اسے کے ساتھ ساتھ اس کی وجہ ڈھونڈ کر اس کو دور کیا جانا بہت ضروری ہے ۔
کمر درد مردوں کی نسبت عورتوں میں بہت زیادہ ہے ۔
اس کی جسمانی وجوہات میں ۔
کیلشیم کی کمی
لیکیوریا
ڈسک کے مسائل
وزن کی زیادتی
ڈیلیوری کے لیے سپائنل انستھیزیا کے بعد ڈسک میں مسلے
زیادہ وزن اٹھانے سے ڈسک سلپ
پاؤں سلپ ہونے سے مہروں یا پٹھوں کے مسائل
وغیرہ
ان میں سے ہر مسلے کا علاج اسی کے مطابق کیا جاتا ہے ۔
لیکن اس پوسٹ میں چند ایسے عمومی مسلوں کی جانب توجہ دلانا چاہتا ہوں جنہیں عام طور پر کنسیڈر ہی نہیں کیا جاتا اور ان کی وجہ سے باوجود علاج کے مسلہ مکمل حل نہیں ہوتا ۔
ان میں سے ایک ہے آپ کا بستر
اگر آپ چارپائی پر سوتےہیں تو اسے ہمیشہ ٹائٹ کرکے رکھیں بہت ڈھیلی چارپائی پر سونا کمر درد کا باعث ہوسکتا ہے ۔ اگر میٹرس ہے تو بھی غور کر لیں کہ میٹرس اگر کچھ جگہوں سے بیٹھ چکا ہے تو اسے تبدیل کرلیں ۔
دوسری اور سب سے اہم ترین وجہ جومیں نے اپنی سال ہا سال کی پریکٹس میں نوٹ کی اور اسے دور کرنے سے بہت ساری خواتین کو کمردرد سے چھٹکارہ مل گیا ۔
وہ ہے چولہے اور برتن دھونے والے سنک کی ہائٹ
اگر چولہے کی ہائٹ کم ہے اور خاتون کو روزانہ جھک کر غیر آرام دہ پوزیشن پر کام کرنا پڑرہا ہے تو یہ کمر درد کا باعث بن سکتا ہے
اسی طرح خواتین میں کندھوں کے کھنچاؤ کی ایک وجہ چولہے کا ان کی ہائٹ کے حساب سے اونچا ہونا بھی ہوتا ہے کہ انہیں چولہے پر رکھے برتن میں چمچ وغیرہ ہلانے اوردیکھنے کے لیے مسلسل ایک ان کمفرٹ پوزیشن میں رہنا پڑتا ہے ۔
اس کے علاوہ برتن دھونے کے سنک اور اس کی ٹونٹی کی ہائٹ بہت اہم ہے ۔ اگر سلیب نیچی ہے یا ٹوٹنی کا شاور دور ہے یا کم بلندی پر ہے جس کی وجہ سے برتن دھوتے ہوئے کھڑے ہونے کی پوزیشن درست نہیں ہے تو کمر درد ہوسکتا ہے اور کندھوں میں کھنچاؤ جیسے مسلے ہوسکتے ہیں ۔ اگر کمر درد یا کندھوں کے درد یا کھنچاؤ کے مسائل ان میں سے کسی وجہ سے ہیں تو درد کی ادویات صرف عارضی افاقہ دیں گی ۔ جب تک اصل وجہ دور نہیں کریں گے درد سے مکمل نجات نہیں ملے گی ۔
بہت سارے گھروں میں یہ دیکھا کہ سلیب تو سٹیڈرڈ ہائٹ پر ڈال لی کہ اس میں کچن ہوب لگائی جائے گی ۔لیکن مکان بنانے کے بعد پرانے والے چولہے کو ہی سلیب پر رکھ کر گزارہ کرنا پڑا یوں اس چولہے کی ہائٹ زیادہ ہوگئی تو کندھوں اور کمر کے مسائل سامنے آنے لگے ۔ میں کمر درد کی شکایت کے ساتھ آنے والے مریضوں سے بہت تفصیل سے ان چیزوں کے بارے پوچھتا ہوں
اور پھر اگر ایسی کوئی چیز نوٹس میں آئے تو انہیں بتاتا ہوں کہ یہ چیزیں درست کریں ۔
اللہ کریم آپ سب کو صحت سلامتی والی لمبی عمر عطافرمائے
حکیم محبوب الہٰی
https://oladoc.com/pakistan/lahore/dr/naturopathic-doctor/mahboob-elahi/3533284

Address

Ahmad Dawakhana Near Ayesha Masjid Kahara Road Kasur
Kasur
55050

Opening Hours

Monday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00
Tuesday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 13:00
16:00 - 21:00

Telephone

03004666421

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem mehboob elahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category

Our Story

یہ پیج صحت کے مسائل پر طب یونانی (ہربل ) کے مطابق مفید مشاورت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اس پیج پر دی گئی معلومات کا مقصد ہرگز خود علاجی کی ترغیب نہیں ہے۔ مستند اور کوالیفائیڈ معالج سے مشاورت کے بغیر دوا لینے سے گریز فرمائیے۔ وارننگ: یہاں دئے گئے نسخہ جات صرف مستند طبیب حضرات کے ساتھ نالج شیئرنگ کے نقطہ نظر سے دیے جاتے ہیں عام لوگ خود بنا کر ستعمال نہ کریں ۔