04/01/2026
ہیموگلوبن (Hb)خون کے سرخ خلیئے ہوتے ہیں ۔ ان کا کام جسم میں آکسیجن کو پھیپھڑوں سے لے کر پورے جسم تک خون کے ذریعے پہنچانا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو واپس لانا ہوتا ہے ۔
اگر ہیموگلوبن کی مقدار کم ہو جائے تو اسے خون کی کمی (انیمیا) کہتے ہیں، جس کی علامات یہ ہو سکتی ہیں:
۔کمزوری
۔سانس پھولنا
۔تھکن
۔چکر آنا
۔پیلا پن
ہیموگلوبین کو قدرتی طور پر کیسے بڑھائیں ۔
🔹️آئیرن سے بھرپور غذائیں:
پالک، میتھی، سویابین ،سیب، انار، کھجور، کلیجی، گوشت، دالیں ۔
🔹️وٹامن سی والی غذائیں آئیرن کو بہتر جذب کرتی ہیں جیسے
مالٹا ، کینو ، لیموں وغیرہ ۔
🔹️فولک ایسڈ والی غذائیں جیسے
مونگ پھلی ، دالیں ، ہری سبزیاں ، انڈے وغیرہ ۔
🔹️پانی کا مناسب استعمال کیونکہ جسم میں وافر مقدار میں پانی سے خون کی روانی اور خلیات کی صحت بہتر ہوتی ہیں ۔
صحت سے متعلق معلومات کے لیئے ہمیں فالو کریں ۔