Provincial Doctors Association

Provincial Doctors Association Provincial Doctors Association

13/03/2026

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں مریض کے لواحقین کی طرف سے ہسپتال میں شدید ہنگامہ آرائی اور تھوڑ پھوڑ کا واقع پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق افطاری سے پہلے ایک روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ میں ڈائنہ گاڈی کی ٹکر سے زخمی مریض کو سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا تھا جس کی حالت انتہائی نازک تھی۔
مریض کو پروٹوکول کے مطابق ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔
مریض کی فوتگی کا سن کر لواحقین نے ہسپتال میں تھوڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی شروع کی۔
مریض کے لواحقین نے مین آپریشن تھیٹر کا دروازہ توڑ کر سٹاف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔
لواحقین کی طرف سے بندوقیں اور اے کے 47 کے ساتھ واپس ہسپتال آکر ڈاکٹرز کو جان سے مارنے کی دھمکی۔
اطلاعات کے مطابق اب تک باقی سٹاف آپریشن تھیٹر کے کمرے میں محصور ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے عملہ نے ڈیوٹی سٹیشن چھوڑ دیا۔۔

سکیورٹی ایکٹ لاگو نہ ہونے ہسپتالوں میں کام کرنا اب ممکن نہیں ۔

تمام زمہ داروں کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے ۔سیدو گروپ اف ٹیچنگ کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کیساتھ ہیں اور ایسی غنڈہ گردی کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

پراوںشل ڈاکٹرز اسوسیشن

13/03/2026
12/03/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ایبٹ اباد کی ایم ایس کی انتظامی نااہلی وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے سوزوکیوں اور کیری ڈبوں کے اڈے کا حاتمہ نہ ہو سکا ۔وویمن اینڈ چلڈرن سے سوزوکیوں میں سواریوں کو بٹھا کر منڈیاں اور کمپلیکس لے جایا جا رہا ہے.

اس ہسپتال کو A پلس بنایا گیا ہے A پلس کا مطلب کیری ڈبوں کیساتھ سوزوکیوں کا اڈا بھی ۔

سیریس خواتین مریض اور بچوں کو مشکلات کا سامنا ۔فی الفور ہسپتال سے غیر قانونی کیری ڈبہ اور سوزوکیوں کے اڈے کا خاتمہ کیا جائے ۔

ڈاکٹر جواد مجید سواتی کو میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کر...
11/03/2026

ڈاکٹر جواد مجید سواتی کو میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں وہ ہسپتال کو بہتر انداز میں چلائیں گے اور عوام کو بروقت طبعی سہولیات میسر کریں گے ۔

پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن

11/03/2026

علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے گھر بھیٹے اعلی تعلیم یافتہ طارق برقی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ہسپتال ڈایریکٹر تعینات

10/03/2026

اختلافات پر توانائیاں صَرف کرنے کے بجائے ہمیں اپنے کمیونٹی کے اہم ترین مقاصد کے حصول پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، ہم دو بہنوں کی جان کھو چکے ہیں۔

10/03/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ایبٹ اباد کے ایم ایس کی انتظامی نااہلی سے وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ اباد کیری ڈبوں اور سوز کیوں کا اڈاہ بن گیا ہے خواتین مریضوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔
ہسپتال سے اڈاہ بن گیا اور مریضوں کیلئے راستہ ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ہسپتال کو کیری ڈبوں اور سوزکیوں کیلئے Aپلس بنایا گیا جسکا مطلب ہسپتال نہیں بلکہ لاری اڈے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔

ہسپتال سے فی الفور یہ گاڑیوں کا یہ غیر قانونی اڈا ختم کیا جائے ۔

ہسپتال کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔

صوبائی حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

(مکمل فیصلہ )عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق نہ کسی سرکاری ملازم کی تنخواہ بند کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی ملازم کی تنخواہ می...
10/03/2026

(مکمل فیصلہ )
عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق نہ کسی سرکاری ملازم کی تنخواہ بند کی جاسکتی ہے اور نہ ہی کسی ملازم کی تنخواہ میں سے کٹوتی کی جاسکتی ہے۔

پراوںشل ڈاکٹرز اسوسیشن

پی ڈی اے کے پی کی مسلسل کوششوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر اپر میں فکس پے پر تعینات میڈیکل آفیسرز ...
09/03/2026

پی ڈی اے کے پی کی مسلسل کوششوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر اپر میں فکس پے پر تعینات میڈیکل آفیسرز اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے پوزیشن کوڈز اور تنخواہوں کا مسئلہ بالآخر فنانس ڈیپارٹمنٹ سے حل ہو گیا۔
پی ڈی اے میڈیا سیل

ڈاکٹر عامر اصرار، ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد کی فراڈ اور غلط بیانی سامنے آ گئی ہے، جو کہ ایک سنگین اخلاقی بدعنوانی ہے۔...
08/03/2026

ڈاکٹر عامر اصرار، ایم ایس ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد کی فراڈ اور غلط بیانی سامنے آ گئی ہے، جو کہ ایک سنگین اخلاقی بدعنوانی ہے۔

اخلاقی طور پر ایسے بدعنوان اور کرپٹ شخص کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر عامر اصرار نے ڈاکٹر راحیل کے 90 دن کی چھٹی کے نوٹیفکیشن میں تبدیلی کرا کے اسے بذاتِ خود ہیلتھ سیکرٹری کے دفتر میں جمع کیا اور اس پر کارروائی کی درخواست کی۔

بعد ازاں جب ڈی جی ہیلتھ سے متعلقہ فائل منگوائی گئی تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر راحیل نے اصل (جینوئن) نوٹیفکیشن جمع کروایا تھا۔

ڈاکٹر عامر اصرار گزشتہ پانچ ماہ سے ڈاکٹر راحیل کی تنخواہ غیر قانونی طور پر روکے ہوئے ہیں اور اپنے غلط اقدام کو درست ثابت کرنے کے لیے ایسے غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ اور وزیر صحت کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔

ایسا بدعنوان اور اخلاقی طور پر کرپٹ شخص کسی بھی عہدے پر فائز رہنے کا اہل نہیں۔

ہیلتھ منسٹر اور ہیلتھ سیکرٹری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے، بصورتِ دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

08/03/2026

Address

Khyber Pakhtunkhwa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Provincial Doctors Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram