Sakoon Kor Psychological Services

Sakoon Kor Psychological Services ہم آپ کو سنتے، سمجھتے اور مشورہ دیتے ہیں لیکن زہنی مسائل سے نکلنے کےلیے محنت آپ کو خود کرنا ہو گی۔

16/11/2025

ہر کسی کی زندگی میں ہر طرح کے حالات آتے ہیں اچھے بھی اور برے بھی ۔۔۔ کوشش کیجئے کے جب کوئی کسی مشکل، پریشانی اور ازمائش میں ہو تو آپ اس کے لئے موجود ہو خواہ وہ کوئی بھی ہے۔۔۔ خوشی میں ساتھ کھڑے ہو یا نہ مگر پریشانی میں ضرور ساتھ دیجئے!

02/11/2025

جو کھو گیا اس پر صبر کر لیجئے۔۔۔ دستبردار ہونا سیکھ لیجئے۔۔۔۔ حقیقت کو تسلیم کرنا سیکھ لیجئے۔۔۔ ایک بات ازبر کر لیں اس عارضی دنیا میں آپ کو جو بھی ملا ہے چاہے وہ لوگ ہیں، رشتے، آسائشیں ، خواہشات ، خواب یا کچھ اور سب فانی ہے۔۔۔ سب عارضی ہے ۔۔ سب کبھی بھی کسی بھی وقت آپ سے واپس لیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔ جب یہ بات دل و دماغ میں گھر کر لے گی تو دستبردار ہونا اور صبر کرنا قدرے آسان ہو جائے گا!

01/10/2025

سٹریس کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ اپ کسی موجودہ صورتحال میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپ اپنی روز مرہ کی زندگی میں ہنسی مذاق، خوشی، کھیل، معاشی تعلقات، مزے اور ذہنی سکون کو محسوس کرنے سے محروم ہیں۔

11/09/2025

ہمارے رویے کی پہلی بنیاد ہمارے جذباتی تجربات ہوتے ہیں۔ اسی لیے بہت سے رویوں کو منطقی طور پہ غلط جاننے کے باوجود ہم ان سے پیچھا نہیں چھڑا پاتے۔

25/08/2025

دوسرے کو اپنے حساب سے بدلنا بہت بڑی غلطی ہے۔ ایک دوسرے کو خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ قبول کریں۔

21/08/2025

زیادہ سوچنا ایسے مسائل پیدا کرتا ہیں جو پہلے نہیں تھے۔

20/08/2025

زندگی کی دوڑ میں بھاگتے ہوئے چند باتیں ہمیشہ یاد رکھئے گا اور ان پر ہمیشہ عمل کیجئے گا:

1. کبھی بھی کسی کو نیچے گرا کر آگے نہیں جانا۔
2. کبھی کسی کو نیچا دکھا کر آگے نہیں جانا۔
3. کبھی بھی کسی کو سیڑھی بنا کر آگے نہیں جانا۔
4. کبھی بھی کسی کو جھوٹے خواب دکھا کر آگے نہیں جانا۔
5. کبھی اپنی کامیابی کے لئے کسی کو بیچ راہ نہیں چھوڑنا.
6. کبھی بھی کسی کا حق مار کر آگے نہیں جانا۔
7. کسی کا دل توڑ کر اپنے خواب پورے نہیں کرنے۔
8.۔ جو آج پاس ہے اس میں سے کسی کو بھی چاہے کوئی انسان ہے یا کوئی چیز for granted لے کر کامیابی حاصل نہیں کرنی۔
9. کبھی بھی اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کسی کی دلآزاری نہیں کرنی چاہے وہ مقصد آپ کو کتنا ہی عزیز کیوں نہ ہو۔
10. با ادب با نصیب بے ادب بد نصیب ۔۔۔ اپنے مقصد کو حاصل کرنے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے کبھی بھی کسی کی ںے ادبی نہیں کرنی چاہے وہ کوئی بھی ہے!
11. جب جب جہاں جہاں ممکن ہو دوسروں کو سپورٹ کرنا ہے اور اپنے ساتھ ساتھ ان کے بھی آگے بڑھنے کے راستے ہموار کرنے ہیں۔
12. کسی نے آپ کے ساتھ غلط کیا تو آپ نے اس کا بدلہ کسی دوسرے سے نہیں لینا۔۔ یا تو اپنا معاملہ رب تعالیٰ پر چھوڑ دیں یا پھر اسی کے ساتھ معاملہ نمٹائیں جس نے زیادتی کی۔
13.دوسروں کی ناکامی کو اپنی جیت نہیں سمجھنا۔ نہ ہی اپنی جیت کی خاطر دوسروں کی ناکامی پر خوش ہونا ہے۔ آپ اپنی کامیابی پر خوش ہو نہ کے کسی کے ہارنے پر ۔
14. ظاہری مقام آپ کا جو بھی ہے اپنے اخلاق ، اخلاص اور ظرف کو ہمیشہ اونچا اور بڑا رکھیں۔
15. آپ جو دیں گے وہ لوٹ کر آپ کے پاس ضرور آئے گا۔۔ چاہے خوشیاں دیں، عزت، احترام ، مدد، آسانی یا پھر دکھ، درد ، تکلیف ، دھوکہ، بدسلوکی، بے رحمی ۔۔۔۔ آپ فیصلہ کرنے میں خود مختار ہیں !

18/08/2025

روز خود کو کوئی ایک چیلنج دیجئے۔۔۔۔ روز اس چیلنج کو مکمل کیجئے ۔۔ روز خود کو خود کی جیت پر گلے لگائیں۔

17/08/2025

زندگی کے کچھ حقائق کو ماننا جتنا مشکل اور اذیت بھرا ہوتا ہے ان کو قبول کرنا اتنا ہی اہم ہوتا ہے۔

16/08/2025

اگر آپ کے اردگرد لوگ آپ کی قدر نہیں کرتے اور آپ کی صلاحیتوں کو سراہنے اور قبول کرنے سے انکاری ہیں تو ان سے فاصلہ اختیار کیجئے ورنہ عنقریب آپ بھی اپنی تمام صلاحیتوں سے انکاری ہو جائے گے اور self doubts کا شکار ہو جائے گے۔۔

14/08/2025

ذہنی مسائل کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کمزور ہے، بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ بہت عرصے سے خاموش جدوجہد کر رہا ہے۔ سکون کور ایسی خاموش جدوجہد کو آواز اور علاج دیتا ہے۔

14/08/2025

غلط فیصلہ کرنا غلط نہیں دراصل اس غلط فیصلے پر قائم رہنا غلط ہے!

جس لمحے آپ کو ادراک ہو جائے کے کچھ غلط ہو گیا ہے تو غلطی کو قبول کر کے اس کی تصیح کر لیجیے یہی عقلمندی ہے نہ کے اس پر ڈٹ کر اسے طول دیجیے!

Address

Khyber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sakoon Kor Psychological Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram