26/12/2025
کھانے کے بعد یہ 7 کام ہرگز نہ کریں –
کھانے کے فوراً بعد بعض عادات آپ کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں اور مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ درج ذیل نکات پر عمل کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا:
کھانے کے بعد نہانا منع ہے1
کھانے کے بعد خون ہضم ہونے والی خوراک کی طرف جاتا ہے، اگر نہائیں تو خون پورے جسم میں سرایت کر جاتا ہے اور خوراک معدے میں صحیح سے ہضم نہیں ہو پاتی، جس سے جسمانی طاقت کم ہوتی ہے۔
کھانے کے بعد ورزش نہ کریں2
ورزش سے خون پورے جسم میں جاتا ہے اور خوراک ہضم نہیں ہوتی، جس سے معدہ کمزور اور توانائی میں کمی محسوس ہوتی ہے۔
کھانے کے بعد فوراً لیٹنا منع ہے3
لیٹنے سے معدہ خوراک کو آسانی سے ہضم نہیں کر پاتا، جس کی وجہ سے بدہضمی اور وزن بڑھنے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
کھانے کے فوراً بعد چائے نہ پئیں4
چائے میں موجود اجزاء خوراک میں موجود پروٹین کے ہضم ہونے میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ چائے کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے یا بعد میں پی جائے۔
کھانے کے بعد پھل نہ کھائیں5
معدہ خوراک ہضم کرنے میں مصروف ہوتا ہے۔ اس دوران پھل کھانے سے ہضم میں رکاوٹ آتی ہے اور غذائی اجزاء صحیح سے جذب نہیں ہوتے۔
کھانے کے بعد تمباکو نوشی نہ کریں6
تمباکو نوشی میں موجود دھواں معدے، گردے اور پھیپھڑوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اور خوراک کی ہضم میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔
کھانے کے بعد پانی فوراً نہ پیئیں7
حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:
کھانے سے پہلے پانی پینا سونا ہے
کھانے کے درمیان پانی پینا ہیرا ہے
کھانے کے بعد پانی پینا لوہا ہے
پانی کھانے کے درمیان یا آدھا گھنٹہ بعد پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔