Dr. Muhammad Rashid Niaz, Consultant Physician & Diabetologist

Dr. Muhammad Rashid Niaz, Consultant Physician & Diabetologist Dr. Muhammad Rashid Niaz is Consultant Physician and Diabetologist at Mayo Hospital & Doctors Hospit

Type 2 DiabetesYou’re at risk for type 2 diabetes if you:Have prediabetes.Are overweight.Are 45 years or older.Have a pa...
09/02/2023

Type 2 Diabetes

You’re at risk for type 2 diabetes if you:

Have prediabetes.
Are overweight.
Are 45 years or older.
Have a parent, brother, or sister with type 2 diabetes.
Are physically active less than 3 times a week.
Have ever had gestational diabetes (diabetes during pregnancy) or given birth to a baby who weighed over 9 pounds.
Are an African American, Hispanic or Latino, American Indian, or Alaska Native person. Some Pacific Islanders and Asian American people are also at higher risk.
If you have non-alcoholic fatty liver disease you may also be at risk for type 2 diabetes.

You can prevent or delay type 2 diabetes with proven lifestyle changes. These include losing weight if you’re overweight, eating a healthy diet, and getting regular physical activity.

Dr. Muhammad Rashid Niaz, Consultant Physician & Diabetologist

1۔ نچلے دھڑ میں انتہائی کمزوری محسوس کرنا 2۔ نچلے دھڑ کے پٹھوں کو ہلانے جلانے میں دقت محسوس کرنا 3۔ کولہوں اور رانوں میں...
22/01/2023

1۔ نچلے دھڑ میں انتہائی کمزوری محسوس کرنا
2۔ نچلے دھڑ کے پٹھوں کو ہلانے جلانے میں دقت محسوس کرنا
3۔ کولہوں اور رانوں میں درد رہنا
4۔ کولہوں اور رانوں میں جلن محسوس کرنا
ذیابطیس کے مریض اس تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس پیچیدگی کو Diabetic Amyotorphy کہتے ہیں۔ اور یہ یہ ذیابطیس نیوروپیتھی(ذیابطیس کی وجہ سے اعصابی نقصان) کی ایک قسم ہے۔

ذیابطیس امیوٹروفی رات و رات ٹھیک نہیں ہوتی۔ مناسب وقت اور دیکھ بھال کے ساتھ اس کو آہستہ آہستہ فرق پڑنے لگتا ہے

اس کے حل لیے دو کام ضرور کریں۔
ماہر فزیوتھراپسٹ سے ورزش سیشن
اور بلڈ شوگر لیول کو برقرار رکھیں

ڈاکٹر محمد راشد نیاز

ایک بہت ہی عام خیال ہے کہ پرانے زمانے میں لوگوں کی صحت بہت اچھی ہوتی تھی۔ عمریں بہت لمبی ہوتی تھیں ۔ شوگر اور بلڈ پریشر ...
19/12/2022

ایک بہت ہی عام خیال ہے کہ پرانے زمانے میں لوگوں کی صحت بہت اچھی ہوتی تھی۔ عمریں بہت لمبی ہوتی تھیں ۔ شوگر اور بلڈ پریشر کا نام و نشان نہ تھا ۔ دل کی بیماری نہیں ہوتی تھی غیرہ وغیرہ ۔
میری بچپن کی عادت تھی کہ بزرگوں کے پاس بیٹھ کر ان کی باتیں سنتا تھا۔ میرے نانا جی 1910 میں پیدا ہوئے اور پاکستان سے پہلے کے زمانے میں جوانی کا وقت گزارا ۔ ان کی باتیں سن کر مجھے ( میں 1988 میں ڈاکٹر بنا ) خیال آتا کہ وہ زمانہ تو بہت ہی خوفناک زمانہ تھا ۔ اکثر بیماریوں کا علاج دریافت ہی نہیں ہوا تھا . نانا جی بتاتے تھے کہ 1940 میں ان کی بہن کو TB ہو گئی ۔ ڈاکٹر نے کہا کہ اس کا کوئی علاج نہیں ۔ اس کو اپنے گھر سے نکالو تاکہ باقی گھر والے بچ جائیں ۔ اس لیے ایک کمرہ گھر سے دور کرایے پر لیا اور اس کو وہاں رکھا جہاں وہ جب تک زندہ رہی رہتی رہی۔
شوگر ٹیسٹ کے میٹر نہیں تھے ۔ ECG نہیں تھی اس لیے یہ بیماریاں چیک ہی نہیں ہوتی تھیں اس لیے بھی کسی کو نہیں ہوتی تھیں۔
نانا جی کا بیان تھا کہ ہمارے زمانے میں بچے مکھیوں کی طرح مرتے تھے ۔ کیونکہ Antibiotic نہیں تھی اور معمولی سی سینے کی infection سے بچے مر جاتے تھے۔( یاد رہے کہ بادشاہ شاہجہان کے ممتاز محل سے 14 بچے پیدا ہوے جن میں سے 8 بچے وفات پا گئے)
یہ کہنا بھی ایک غلط العام ہے کہ average life زیادہ تھی ۔ اگر آپ historical figures دیکھیں تو پتا چلے گا کہ اس وقت average life کم تھی ۔ امریکا کی ایوریج لائف سن 1900 میں 47 سال تھی جو اب 82 سال ہے ۔ اگر وباؤں کو دیکھیں تو ان دنوں یہ تباہی مچا دیتی تھیں۔ میرے نانا کی والدہ کے زمانے میں ان کے گاؤں میں طاعون پھیل گئی جس میں ان کا سارا خاندان وفات پا گیا اور ان کو دور کے ایک رشتہ دار نے پالا۔
1918 میں Spanish Flu کی وبا میں 5 کروڑ انسان مارے گئے لیکن 2020 کی Covid 19 وبا میں جبکہ دنیا کی آبادی کئی گنا زیادہ ہے صرف 60 لاکھ اموات ہوئیں ۔
ڈاکٹرز کو ہر سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز شوگر کے مرض میں مبتلا ہے تو اس تھریڈ میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں وہ دس ٹیسٹ جن کے ذریعے آپ اپنی ص...
17/12/2022

اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز شوگر کے مرض میں مبتلا ہے تو اس تھریڈ میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں وہ دس ٹیسٹ جن کے ذریعے آپ اپنی صحت اور ذیابیطس پر بہتر کنٹرول رکھ سکتے ہیں-

1) شوگر کا ٹیسٹ گھر پر عام آلے کی مدد سے۔
شوگر کنٹرول کرنے کے لیے باقاعدگی سے شوگر چیک کرنا ضروری ہے۔ اس سے ہمیں خون میں موجود شکر کی مقدار کا پتہ چلتا ہے۔ اورآپ جانتے کہ دوا یا انسولین کتنی مقدار میں لینے کی ضرورت ہے اور یہ بھی کہ کس قسم کی خوراک آپ کے لیے ضروری ہے

2) ہیمو گلوبنA1c ٹیسٹ؛ ہر چھ ماہ بعد
اس ٹیسٹ سے ہمیں ایک مخصوص مدت میں خون میں موجود شوگر کی اوسط مقدار کا پتہ چلتا ہے۔یہ ٹیسٹ روزانہ شوگر چیک کرنے کی نسبت آپ کو زیادہ معلومات فراہم کرے گا۔
اسے صرف تین یا چھ ماہ میں ایک مرتبہ کرنے کی ضرورت ہےبھال نہیں کرتے تو مسوڑھوں کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

‏3) بلڈ پریشر
جب بھی آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں اپنا بلڈ پریشر چیک کروائیں
ہائی بلڈ پریشر خون کی شریانوں کو اسی طرح نقصان پہنچاسکتا ہے جس طرح خون میں شوگر یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنا بلڈ پریشر ۸۰/١۳۰سےنیچے رکھیں تاکہ مزید پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں اور دل کی بیماری کا خطرہ نہ بڑہے۔

4) لیپِڈ پروفایل؛ lipid profile سال میں ایک بار
یہ خون کا ٹیسٹ ہے جس سے کو لیسٹرول اور ٹرائی گلیسیرایڈز کی مقدار کا پتہ چلتا ہے۔ HDL اچھا کولیسٹرول ہے جو دل کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔ LDL برا کولیسٹرول ہے جو دل کے لیے نقصان دہ ہے۔

5) آنکھوں کا معاینہ؛ سال میں ایک بار
ضروری ہے کہ سال میں ایک مرتبہ اپنی آنکھوں کا تفصیلی معاینہ کروایںٴ ۔ ذیابیطس کے مریض آنکھ کے پردے کی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر وقت پر پتہ چل جاے تو اس بیماری کا علاج ممکن ہے لہذا اپنی آنکھوں کا باقاعدگی سے معاینہ کرواتے رہیں۔

6) پیروں کا معاینہ؛سال میں ایک بار
شوگر کی وجہ سے مریضوں میں خون کی گردش ٹھیک نہیں رہتی اور اعصابی نظام میں خلل پیدا ہو جاتا ہے جو پیروں کے سن ہونے کا باعث بن جاتا ہے۔ اپنے پاوٴں کا ڈاکٹر سے سال میں ایک مرتبہ معاینہ کرائیں۔ اس طرح آپ اپنے پیروں کو پیچیدگیوں سے بچا سکتے ہیں

7) دانتوں کا معاینہ؛ چھ ماہ بعد
اگر شوگر کنٹرول میں نہ رکھی جاےٴ تو خون میں موجود سفید خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو جاتی ہے۔ سفید خلیے جراثیمی انفیکشن کے خلاف مدافعت کرتے ہیں۔

8) مایکروایلبیومِنوریا ٹیسٹ؛ سال میں ایک بار
یہ پیشاب کا ٹیسٹ ہے جس سے پیشاب میں موجود پروٹین کی مقدار کا پتہ چلتا ہے کہ آپ گردے کی تکلیفوں کا شکار ہیں یا نہیں۔

9) بی۔ایم۔آی
Body Mass Index
جسم کا وزن قد کے حساب سے مناسب ہونا ضروری ہے۔ اگر قد کے حساب سے وزن زیادہ ہو تو موٹاپا ہو جاتا ہے۔ جو ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ،اگرذیابیطس کا مریض اپنا وزن قد کے حساب سے مناسب رکھے تو ذیابیطس پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے

10) اعصابی نظام کا معاینہ؛ سال میں ایک بار
ذیابیطس کے مریض میں خون کی گردش کا نظا م ناقص ہوجاتا ہے جس سے اعصابی کمزوری پیدا ہوتی ہے لہذا اس بات کو یقینی بنایں کہ آپ کےاعصابی نظام کا مکمل معاینہ ہو تاکہ جسم کے ان حصوں کی نشاندہی ہو سکےجو اعصابی درد یا کسی پیچیدگی کا شکار ہیں

ڈاکٹر محمد راشد نیاز
کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ گیسٹرواینٹرالوجسٹ

01/12/2022

سوال : ڈاکٹر صاحب صبح خالی پیٹ شوگر زیادہ آتی ہے جب کہ رات کو کھانے کے دو گھنٹے بعد نارمل ہوتی ہے۔

جواب : رات کو جسم کے کچھ ہارمونز جیسا کہ
1۔ Coristol
2۔Growth
3۔ Catecholamines
جسم کو زیادہ گلوکوز پیدا کرنے کا پیغام دینے لگتے ہیں جس کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول بڑھ جاتا ہے۔

رات کھانے کے دو گھنٹے بعد نارمل شوگر آنے لیکن صبح خالی پیٹ شوگر بڑھ جانے کے عمل کو Dawn Phenomenon کہتے ہیں۔

اس کا حل یہ ہے کہ
1۔ رات کا کھانا جلد کھا لیں
2۔ رات کے کھانے میں بہت کم کاربوہائیڈریٹس لیں
3۔ رات کے کھانے کے کچھ دیر بعد تیز واک کریں
4۔ نہار منہ سائیکل چلائیں یا تیز واک کریں لیکن مسلز بنانے والی ایکسرسائز یا ویٹ لفٹنگ ایکسرسائز سے گریز کریں کیونکہ وہ آپ کا بلڈ شوگر لیول ایک دم مزید بڑھا دیں گی
4۔ اپنے معالج سے مل کر اپنی ادویات میں ضروری تبدیلی کروائیں۔

ڈاکٹر محمد راشد نیاز
کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ ڈائبیٹالوجسٹ

شوگر(ذیابیطس)کے مرض کیلئے استعمال ہونے والی جدید دوائی Teplizumab   کیا ہےاور اس کے استعمال کے حوالے سے حقائق!!تفصیلات ک...
29/11/2022

شوگر(ذیابیطس)کے مرض کیلئے استعمال ہونے والی جدید دوائی Teplizumab کیا ہےاور اس کے استعمال کے حوالے سے حقائق!!
تفصیلات کے مطابق FDA نے شوگر کے مرض میں استعمال ہونے والی نئی دوائی Teplizumab (Tzield) کے نام سے استعمال کی اجازت دی ہے

اس انجکشن کی ریسرچ میں نے بھی share کی تھی لیکن کچھ لوگوں نے یہ سمجھا کہ ایک انجکشن سے اب شوگر مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
یہ بات بالکل غلط ہے!!!!
شوگر کی کئی اقسام میں اہم اور عام دو بڑی اقسام ہیں۔ پہلی قسم اور دوسری قسم۔ T1DM/T2DM
پہلی قسم شوگر کم عمری میں ہوتی ہے۔ اور اس کا علاج صرف اور صرف انسولین ہے۔
دوسری قسم وہ شوگر ہے جو بڑی عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ جس کے علاج میں شوگر کی گولیاں اور انسولین دونوں استعمال ہوتے ہے
جدید قسم کی دوائی Teplizumab (Tzield) صرف پہلی قسم کی ذیابیطس(شوگر) میں اتنی حد تک استعمال ہوتی ہے کہ اس انجکشن کے استعمال کے بعد پہلی قسم کی شوگر مزید شدت اختیار نہیں کرتی اور کنٹرول میں رہتی ہے اور مریض کو شوگر کے شدید نقصانات سے بچاتی ہے
یہ انجکشن کسی بھی طور سے شوگر کی کسی بھی قسم کو مکمل طور پر ختم نہیں کرتی۔
لہذا شوگر کے تمام مریض اپنا علاج جاری رکھیں اور افواہ پر کان نا دھریں!!
لوگوں میں علم پیدا کرنے کے لیے اسے ریٹویٹ کریں۔
جو مریض پہلے سے ہی انسولین تھیریپی پے ہیں،یا ٹائپ 2 کے مریض ہیں اُن کیلئے نہیں ہے. بدقسمتی سے پاکستان میں زیابیطس ٹائپ 1 کی stages کیلئے کوئی screening tool نہیں
لیکن وہ لوگ جن کے ماں، باپ میں سے کسی ایک یا دونوں کو شوگر ہو، اور ان کا شوگر لیول بڑھنا شروع ہو رہا ہو تو ایسے لوگ at risk ہوتے ہیں اور ایسے لوگ Teplizumab injections سے شوگر کو 2 سے 3 سال کیلئے روک سکتے ہیں.2023 کے وسط تک یہ انجیکشن پاکستان میں دستیاب ہوں گے
ایک Tzield کی قیمت 13,850$ ہے،
ایک شوگر مریض کے لئے 14 Tzield لگانا ضروری ہیں۔
جو کہ 14- زیلڈ کی قیمت 193,900$ ہے۔
یہ اس وقت بہت مہنگا علاج ہے
شوگر کے خلاف اگر کوئی چیز واقعی آپ کی مدد کر سکتی ہے تو وہ ہے
اچھی اور متوازن خوراک
واک اور ایکسرسائز
دوا کی صحیح مقدار اور استعمال
اور مستند معالج اور ماہرِ غذائیات سے رابطہ کریں

ڈاکٹر محمد راشد نیاز
کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ ڈائبیٹالوجسٹ

شوگر کے مرض میں ایک سٹیج ایسی آ سکتی ہے جب ہائی شوگر لیول کی وجہ سے مریض کے گردے، آنکھیں اور پاؤں کی رگیں متاثر ہونا شرو...
22/11/2022

شوگر کے مرض میں ایک سٹیج ایسی آ سکتی ہے جب ہائی شوگر لیول کی وجہ سے مریض کے گردے، آنکھیں اور پاؤں کی رگیں متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ لہذا شوگر کے مریض یہ جاننے کیلئے کہ انکے گردے، آنکھیں یا پاؤں کی رگیں متاثر تو نہیں ہو گیی ہیں، مندرجہ ذیل ٹیسٹ اور معانات سال میں ایک بار ضرور کروائیں۔

01. Urine Microalbumin Level or Urine Albumin to creatinine ratio (U-ACR) ( in Urine)

02. Serum creatinine with Estimated (e)GRF (in blood) گردوں کے ٹسٹز

03. Fundoscopy for Retinopathy (آنکھوں کا معاینہ)
04. Lower Limbs Examination (پاؤں کا معا ئنہ)

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 17:30 - 20:00
Tuesday 17:30 - 20:00
Wednesday 17:30 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Muhammad Rashid Niaz, Consultant Physician & Diabetologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Muhammad Rashid Niaz, Consultant Physician & Diabetologist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category