02/12/2025
کیا آپ جانتے ہیں کہ بچے کو سپیچ تھراپی دینے سے پہلے پری سپیچ اسٹیج کا ہونا بہت ضروری ہے؟
پری سپیچ اسٹیج میں سب سے اہم کام بچے کے ساتھ ریپو (رابطۂ کار) بنانا ہوتا ہے، تاکہ بچہ تھراپسٹ کی بات سننے اور اس کے ساتھ کام کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو جائے۔
🔸 آرٹیکولیٹرز کی ایکٹیویشن
بچے کے چہرے کی مسلز اور آرٹیکولیٹرز (ہونٹ، زبان، جبڑا) کو ایکٹیو کرنا ضروری ہے، کیونکہ جب تک یہ فعال نہیں ہوں گے، بچے کی آواز اور الفاظ صاف نہیں بن سکیں گے۔ پری سپیچ ایکٹیویٹیز سے یہ آرٹیکولیٹرز مضبوط ہوتے ہیں۔
🔸 سانس کی درست رفتار
صحیح سپیچ پروڈکشن کے لیے بچے کا سانس (Breathing Pattern) درست ہونا انتہائی ضروری ہے۔
اگر بچہ سانس صحیح رفتار اور کنٹرول کے ساتھ نہیں لے رہا، یا اسے سانس میں دشواری ہے، تو وہ واضح آوازیں پیدا نہیں کر سکے گا۔
اور جب بنیادی ساؤنڈز ہی پیدا نہیں ہوں گے تو سپیچ کی بہتری مشکل ہو جاتی ہے۔
🔸 اسسمنٹ اور اسکرینرز
پری سپیچ کے بعد بچے کی سکریننگ کی جاتی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کون سی آوازیں صحیح پیدا نہیں ہو رہیں۔
اس کے بعد تفصیلی اسسمنٹ سے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ بچے کی سپیچ تھراپی کا آغاز کس طریقے سے کیا جائے۔
🔸 سپیچ میں استعمال ہونے والا مواد
سپیچ تھراپی میں مختلف تعلیمی اور تھراپی مٹیریل استعمال ہوتا ہے جیسے:
فلیش کارڈز
تصویری کارڈز
ساؤنڈ کارڈز
لرننگ ٹوائز
یہ تمام چیزیں پری سپیچ اور سپیچ پروڈکشن دونوں میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
🔸 شیشے کے سامنے سپیچ کروانا
بچے کو شیشے کے سامنے سپیچ کروانے سے:
بچہ اپنے ہونٹوں، زبان اور منہ کی پوزیشن دیکھ کر سیکھتا ہے۔
اس کی سیلف اوئیرنیس بڑھتی ہے۔
مگر احتیاط یہ ہے کہ شیشہ بچے پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ صرف ایک لرننگ ٹول کے طور پر استعمال ہونا چاہیے۔
🔸 ریسپٹو اور ایکسپریسیو لینگویج
پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ:
ریسپٹو لینگویج (بچہ سمجھ سکتا ہے؟)
ایکسپریسیو لینگویج (بچہ بول سکتا ہے؟)
اگر دونوں میں مسئلہ ہے تو اس پر بھی الگ سے کام کیا جاتا ہے۔
🔸 تعریف اور ری انفورسمنٹ
بچے کے ہر درست لفظ پر:
مناسب تعریف
رینفورسمنٹ
ٹوکن سسٹم
دیا جاتا ہے۔
پھر دھیرے دھیرے شیڈنگ اور فیڈنگ کے ذریعے ری انفورسمنٹ کم کی جاتی ہے تاکہ مطلوبہ بیہیویئر مستقل ہو جائے۔
ماہرِ نفسیات: بختاور شیخ صاحبہ
Speech & Language Therapist | NLP Practitioner | Psychotherapist | ABA Therapist