08/11/2021
سونے کا آسان طریقہ:😴
ایک منٹ سے بھی کم وقت میں نیند آنے کی مشق:
نیند نہ آنا اور نیند سے محرومی ایک بیماری ہےجسے"انسومنیا" کہا جاتا ہےجس کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، مکمل نیند نہ لینے کی وجہ سے لوگ چڑچڑے پن کا شکار بھی ہو جاتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نیند کی گولیاں کھا کراس کے عادی ہو جاتے ہیں اور انہیں اس دوا کے بغیر نیند نہیں آتی،
1: یہ ایک قدرتی ٹوٹکا ہے جسے(8_7_4) میتھڈ کہا جاتا ہے، سب سے پہلے آپ سکون کے ساتھ بستر پر لیٹ جائیں۔💆♀️
2: لیٹنے کے بعد ناک سے 4 سیکنڈ کی سانس کو اپنے اندر لے کر جائیں۔
3: سانس لینے کے بعد 7 سیکنڈ تک اسے اپنے اندر ہی رکھیں۔
4: اس کے بعد سانس کو بہت آہستہ سے 8 سیکنڈ یا اس سے بھی زیادہ وقت تک باہر نکالیں۔
اس عمل کو بستر پر لیٹ کر دہراتے رہنے سے آپ بہت جلد پُر سکون سے سوجائیں گے۔
ہارورڈ یونیورسٹی سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر"اینڈریوویل" کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے اس عادت کو اپنائے ہوئے ہیں اور اسی مشق کو کرتے ہوئے وہ سو جاتے ہیں۔
اس مشق کو کرنے سے انسان کا دماغ مکمل طور پر پر سکون ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے سونے میں آسانی ہوتی ہے۔