Soil And Crop Nutrition

Soil And Crop Nutrition Manufacturer of micro fertilizers,and online selling micro fertilizers.

ٹماٹر کے بلوسم اینڈ راٹ کی وجوہات اور اس کا حل1ـ کم پی ایچ(6.5 سے کم)۔2-بہت زیادہ پانی کا استعمال یا سوکا لگنا۔3-امونیکل...
26/10/2025

ٹماٹر کے بلوسم اینڈ راٹ کی وجوہات اور اس کا حل

1ـ کم پی ایچ(6.5 سے کم)۔

2-بہت زیادہ پانی کا استعمال یا سوکا لگنا۔

3-امونیکل نائٹروجن کا بہت زیادہ استعمال۔

4-ریتلی زمین۔

5-پوٹاش اور کیلشیم کاغیر متناسب استعمال۔
6-کیلشیم کی کمی۔

7-میگنیشیم کا استعمال

حل۔۔۔۔۔۔۔
فروٹ گلو 600-500 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی میں ڈال کر پھول آنے پر اور پھل بننے پر سپرے کریں۔
مزید معلومات کے لئے
0923454575521
0923006598864

مزید معلومات

26/10/2025

ٹماٹر کے بلوسم اینڈ راٹ کی وجوہات اور اس کا حل

1ـ کم پی ایچ(6.5 سے کم)۔

2-بہت زیادہ پانی کا استعمال یا سوکا لگنا۔

3-امونیکل نائٹروجن کا بہت زیادہ استعمال۔

4-ریتلی زمین۔

5-پوٹاش اور کیلشیم کاغیر متناسب استعمال۔
6-کیلشیم کی کمی۔

7-میگنیشیم کا استعمال

حل۔۔۔۔۔۔۔
فروٹ گلو 600-500 ملی لیٹر فی 100 لیٹر پانی میں ڈال کر پھول آنے پر اور پھل بننے پر سپرے کریں۔
مزید معلومات کے لئے
0923454575521
0923006598864

Crop Nutrients needed by Plants(Crop)
25/09/2025

Crop Nutrients needed by Plants(Crop)

25/09/2025
ٹماٹر کا بلاسم اینڈ راٹ
07/09/2025

ٹماٹر کا بلاسم اینڈ راٹ

10/06/2025

اسلام علیکم!
دوستو! آج ہم بات کریں گے زمین کے ایک آئیڈیل قطع یا ٹکڑے کے بارے میں۔
اگر ہم بات کریں ایک آئیڈیل زمین کس کو کہتے ہیں۔ ماہرین کی نظر میں ایک آئیڈیل زمین، زمین کے اس ٹکڑے کو کہیں گے، جس میں 25 فیصد ہوا ہو, 25 فیصد پانی (وتر), 45 فیصد منرلز ہوں اور 5 فیصد نامیاتی مادہ ہو۔
اگر ہم بات کریں پاکستانی زمینوں کی تو ہماری زمینوں میں نامیاتی مادہ 1فیصد سے بھی کم ہے،بلکہ آپ کہ سکتے ہیں کہ پاکستانی زمینوں میں نامیاتی مادہ نا ہونے کے برابر ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی زمینوں میں آخر نامیاتی مادہ اتنا کم کیوں ہے؟
نامیاتی مادہ کی کمی کی وجوہات(پاکستانی زمینوں میں)
پاکستانی زمینوں میں نامیاتی مادہ کی مندرجہ زیل وجوہات ہیں۔
1- درجہ حرارت کا زیادہ ہونا۔
2 - بارشوں کی کمی۔
3 - سالٹ بیلینس کا پازیٹو ہونا۔
4 - فصلوں کی باقیات کا نا مناسب استعال۔
5 - سبز کھاد کا استعمال نا کرنا۔
6 - نا مناسب کراپ روٹیشن (فصلوں کا ہیر پھیر)
1 - درجہ حرارت
پاکستان میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے نامیاتی مادہ اگر ہماری زمینوں میں ہو بھی تو وہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا۔ اس کی توڑ پھوڑ بہت جلد ہو جاتی ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں جہاں درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور اس درجہ حرارت کی کمی کی وجہ سے وہاں نامیاتی مادہ پاکستان کے گرم ترین علاقوں کی نسبت زیادہ ہے-
2 - بارشوں کی کمی۔
پاکستانی زمینوں میں نامیاتی مادہ کی کمی کی ایک وجہ بارشوں کی کمی ہے۔ بارشوں کے نا ہونے یا کم ہونے کی وجہ سے فصلوں کی باقیات کے گلنے سڑنے کا عمل بہت سست بلکہ نا ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ جن خوردبینی جانداروں نے فصلوں کی باقیات کو گلانا ہوتا ہے ۔ ان کا یہ عمل زمین میں وتر نا رہنے کی وجہ سے بہت کم بلکہ نا ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
3 - سالٹ بیلینس کا پازیٹو ہونا۔
پاکستانی زمینوں کا سالٹ بیلینس پازیٹو ہونا بھی نامیاتی مادہ کی کمی ہونے کی ایک بہت بڑی وجہ ہے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سالٹ بیلینس پازیٹو ہونے سے کیا مراد ہے؟
ہماری زمینوں میں پانی نیچے جانے کی نسبت اوپر زیادہ آتا ہے اور ساتھ میں نمکیات بھی سطح زمین پر لے آتا ہے۔ اس عمل کو ماہرین سالٹ بیلینس کا پازیٹو ہونا کہتے ہیں۔
اب یہ پانی اوپر کیسے آتا ہے ؟
زمین کے اندر باریک نالیاں(کیپلریز)ہوتی ہیں جو پانی کو اوپر سے نیچے لے کر جاتی ہیں، ہمارے ہاں موسم کے گرم ہونے کی وجہ سے پانی کی مقدار ان باریک نالیوں سے نیچے جانے کے مقابلے میں سطح زمین پر زیادہ آتی ہے، اس عمل کو سالٹ بیلینس کا پازیٹو ہونا کہتے ہیں۔ اب جب پانی ان باریک نالیوں سے سطح زمین پر آتا ہے تو ساتھ میں نمکیات بھی لے آتا ہے جو نامیاتی مادہ کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
4 - فصلوں کی باقیات کا نا مناسب استعمال۔
فصلوں کی باقیات کے نا مناسب استعمال سے مراد یہ ہے کہ ہمارا زمیندار فصل کا پھل اٹھانے کے بعد فصل کی باقیات کو یا تو جلا دیتا ہے یا پھر کھیت سے باہر نکال لیتا ہے۔ اس کی مثال گندم کی باقیات کو یا تو جلا دینا اور یہ پھر توڑی بنا لینا، اسی طرح مکئ کی ہے ہمارا زمیندار مکئ کی چھلیاں توڑ لیتا ہے اور باقی مکئ کے تنوں کو یا تو وہ جلا دیتا ہے اور یا پھر کھیت سے باہر نکال لیتا ہے۔ یہی باقیات اگر ہمارا زمیندار ڈسک ہل کے زریعے کتر کر اگر زمین کے اندر روٹا ویٹر سے روٹا ویٹ کر دے تو نامیاتی مادہ کچھ نا کچھ بن جائے گا۔
5 - سبز کھاد کا استعمال نا کرنا۔
سبز کھاد سے مراد جنتر اور اسی طرح گوارا ہے پہلے ہمارے بزرگ سال میں ایک دفعہ لازمی جنتر اور گوارا لگاتا تھا اور جب جنتر ایک سے دو فٹ ہو جاتا تو اسے (جنتر)چاول کی فصل لگانے ایک سے دو ہفتے پہلے روٹا ویٹر سے روٹا ویٹ کر کے زمین کے اندر دبا دیتا تھا جو چاول کی پنیری شفٹ کرنے کے وقت تکے گل سڑ کر زمین کا حصہ بن جاتا تھا، اس سے سے نا صرف زمین میں نامیاتی مادہ کی مقدار بڑھ جاتی تھی بلکہ زمین کی زرخیزی بھی بڑھ جاتی تھی ۔ اب بھی اکثر زمیندار یہ پریکٹس کرتے ہیں۔ میں کچھ زمینداروں کو پرسنلی جانتا ہوں جو یہ پریکٹس کرتے ہیں۔
6 - نا مناسب کراپ روٹیشن (فصلوں کا ہیر پھیر)
کراپ روٹیشن سے مراد فصلوں کا ہیر پھیر ہے۔ پہلے ہمارا زمیندار سال فصلوں کو بدل کے اپنے کھیتوں میں لگاتا تھا اور وہ کو شش کرتا تھا کہ پلسز کو بھی ایڈ کرے میں یہ بات ملٹی کراپنگ ایریا کی کر رہا ہوں جس میں ضلع قصور، ضلع اوکاڑا ،ضلع پاکپتن، ضلع ساہیوال آتے ہیں۔ اب ان علاقوں میں ہمارا زمیندار پراپر کراپ روٹیشن نہیں کرتا اور نا ہی ان کی کراپ روٹیشن میں پلسز یعنی دالیں آتی ہیں جس کی وجہ سے زمین کی زرخیزی کے ساتھ ساتھ نامیاتی مادہ میں بھی کمی آجاتی ہے۔
دوستو آج کے لئے اتنا ہی کافی ہے۔ امید ہے دوستوں کو تحریر پسند ائیگی۔ باقی ہر وقت ہر شخص میں امپرومنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اگر کوئ دوست اس تحریر میں مزید کچھ ایڈ کرنا چاہے تو مجھے خوشی ہو گی کیونکہ
" اللہ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ ہر علم والے کے اوپر علم والا ہے۔"
اگلی تحریر میں مزید لکھوں گا۔
زمین کے 25 فیصد پانی اور 25 فیصد ہوا کے بارے میں۔
آپ دوستو کا خیر اندیش!
مظہر اقبال این ایس سی ایگری سوائل سائینس یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد پاکستان.
مزید معلومات کے لئے
واٹس ایپ نمبرز
+923006598864
+923454575521

Some glimps of sahiwal territory visit
30/05/2025

Some glimps of sahiwal territory visit

23/05/2025

دوستو کل ہم بات کریں گے مونجی کی فصل کے ٹلرز کی اہمیت،ان کی تعداد میں اضافہ اور پیداوار کتنی بڑھتی ہے ۔

23/05/2025

اسلام و علیکم دوستو!
آج میں نے سوچا کہ کیوں نا دوستو سے ایک انقلابی کھاد کے حوالے سے بات کی جائے۔ روز مرہ ہ کی کھادیں تو ہمارا کسان دوست اپنی فصل کو ڈال ہی رہا ہے اور ان کھادوں کا ریسپوںس بھی ہمارا زمیندار دیکھ رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ روایتی کھادوں کے ساتھ ساتھ ہمیں جدت یا انقلابی خوراکی جز کی طرف بھی جانا چاہئے۔ میں آپ دوستوں کی توجہ ایک ایسے انقلابی خوراکی جز کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں جس سے ہمارے زمیندار کی فصل کی نا صرف پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ اس کی فصل کی صحت بھی بہتر ہو گی اور اس میں کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بھی بڑھے گی۔
میرا مطلب سلیکان کا استعمال ہے۔
سلیکان ایک کھاد ہے اور ہمارے ملک میں نا ہونے کے برابر استعمال ہو رہی ہے۔
میں کوشش کروں گا کہ اس کے حوالے سے جامع اور مفصل تحریر کروں۔
تو دوستوں کی خدمت میں اس کے مونجی کی فصل میں جو کام ہیں ان پر روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گا۔

1-سلیکان کا مونجی کی فصل کی جڑوں کے حوالے سے ۔
سلیکان کے استعمال سے مونجی کی فصل کی جڑیں زیادہ بنتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ جڑوں پر باریک بال (Root hairs)زیادہ بنتے ہیں۔ جن کی بدولت پودا مضبوطی سے زمین میں کھڑا رہتا ہے اور فصل گرنے سے محفوظ رہتی اور زمین سے خوراک اور پانی زیادہ مقدار میں اور آسانی سے جذب کر سکتا ہے۔اور ساتھ ہی ساتھ پودے کے سیل کی دیوار زیادہ موٹی ہو جاتی ہے۔جس کے نتیجے میں پودے کی جڑوں کا ایک مضبوط نظام بنتا ہے جس کی بدولت پودا زمین سے زیادہ خوراک اور پانی جذب کر سکتا ہے۔
سلیکان فائٹوہارمونز جیسا کہ آگزن کے پیدا ہونے کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے جڑیں مضبوط بنتی ہیں۔

2- روٹ ایگزوڈیٹ کی پیدا ہونے کی صلاحیت!
سلیکان کے استعمال سے مونجی کی فصل کے روٹ ایگزوڈیٹ زیادہ بنتے ہیں۔
روٹ ایگزوڈیٹس کیا ہیں
مونجی کی فصل کے روٹ ایگزوڈیٹس میں نامیاتی ایسڈز جن میں میلک ایسڈز اور سکسینک ایسڈز زیادہ مقدار میں پیدا ہوتے ہیں۔a- فاسفورس کی دستیابی
ان نامیاتی ایسڈز کے پیدا ہونے سے فاسفورس کے حل ہونے کی صلاحیت بڑھتی ہے جس سے جڑی ہوئ فاسفورس پودے کو آسانی سے ملتی ہے اور زمین کے ساتھ کم جڑتی ہے۔
ب- سلیکان کے استعمال سےمائیکروبز کی تعداد اور اسکی ایکٹی ویٹی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ان مائیکروبز میں آکسیجن فکس کرنے والے، فاسفورس کر حل کرنے والے اور پوٹاش کو موبیلائیز کرنے وال شامل ہیں۔ان مائیکروبز کی وجہ سے پودا کم خوراک ڈالنے سے زیاد بڑھتا اور پھولتا ہے اور زیادہ پیداوار ہوتی ہے۔

ج- سلیکان کے ڈالنے سے پودے کے خلیہ کی دیوار موٹی ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے پودا ہوا میں پانی کم خارج(water transpiration) کرتا ہے جس سے زمیندار کی پانی کی بچت ہوتی ہے۔

د- بیماریوں اور کیڑوں کے خلاف قوت مدافعت
سلیکان کے استعمال سے پودے کے سیل کی دیوار کے موٹا ہو جانے سے فصل پر کیڑے اور بیماریاں کم حملہ آور ہوتی ہیں۔
اگلی پوسٹ میں انشاءاللہ مزید سلیکان پر لکھنے کی کوشش کروں گا۔
واسلام
آپکا خیر اندیش
مظہر اقبال
ایم ایس سی ایگری سوائل سائینس یونیورسٹی آف ایگلچر فیصل آباد
رابطہ نمبرز
+923006598864
+923454575521

19/05/2025

اسلام و علیکم دوستو !
کافی عرصہ ہو گیا مصروفیت کی وجہ سے آپ دوستو کی خدمت میں حاضری نہیں لگوا سکا ۔ آج شام کو انشاءاللہ ایک انوویٹو پروڈکٹ کے بارے میں لکھنے کی کوشش کروں گا امید ہے دوستو کو تحریر پسند آئیگی۔

05/05/2025

Potassium Polyacrylate i.e Super Absorbent Polymer.
1-It saves water up to 25-40 % in different types(textured) of Soils.
2- Improves water use efficiency
3- Improves nutrients use efficiency
4- It forms water jel

Best Regards
Mazhar Iqbal MSc(Hons) Agricultural Soil Chemistry UAF

For contact plz WhatsApp at

+923006598864
+923454575521

Address

Lahore
54000

Telephone

+923454575521

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soil And Crop Nutrition posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Soil And Crop Nutrition:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram