Fat to Fab

Fat to Fab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fat to Fab, B3 , Johar Town, Lahore.

Let's fight together to overcome one of the most embarrassing and dangerous problem "Obesity " We will help you with customised (according to your physique and medical condition) diet plan and home/gym workout on cheaper rates.

کوالالمپور میں اس جم میں جگہ جگہ یہ شاور اور تولیے رکھے ہیں۔ اراکین جب بھی کسی مشین کو استعمال کرتے ہیں وہاں ان کا پسینہ...
03/10/2022

کوالالمپور میں اس جم میں جگہ جگہ یہ شاور اور تولیے رکھے ہیں۔ اراکین جب بھی کسی مشین کو استعمال کرتے ہیں وہاں ان کا پسینہ گرتا ہے تو خود ہی شاور مار پسنہ صاف کر دیتے ہیں۔ پورے جم میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ نے خود اپنے پسینے صاف کرنے ہیں۔ بس ہر بندہ خود ہی محسوس کرتا ہے کہ ایسا مناسب نہیں کوئی ہمارے بعد مشین استعمال کرنے آئے اور وہ ہمارے پسینے والی جگہ بیٹھے۔

قومیں بنانی پڑتی ہیں یقین کریں جب قومیں بن جائیں تو تہذیب سکھانی نہیں پڑتی۔

نوٹ ؛ میرے پسینے کا حجم بھی چیک کر لیں مجھے کتنا کتنا صاف کرنا پڑتا ہے۔

فرانسیسی ماہرین کے مطابق کولڈ ڈرنکس میں شامل مصنوعی شوگر (آرٹیفیشل سویٹ نیس)  دل کی بیماریوں کے چانسسز بڑھا دیتی ہیں۔محق...
12/09/2022

فرانسیسی ماہرین کے مطابق کولڈ ڈرنکس میں شامل مصنوعی شوگر (آرٹیفیشل سویٹ نیس) دل کی بیماریوں کے چانسسز بڑھا دیتی ہیں۔

محقیقن نے 103000 نوجوانوں پر نو سال تک تحقیق کی جو روزانہ کولڈ ڈرنکس پیتے تھے۔ ان لوگوں میں دل کی بیماریوں کی شرح باقی افراد سے نو فیصد زیادہ رہی ۔ خطرے کی بات یہ ہے کہ ان لوگوں میں فالج کے چانسسز باقی لوگوں سے 23 فیصد زیادہ رہے۔

موت زندگی اللہ کے ہاتھ ہے لیکن زندگی کیسی گزارنی ہے اس کا اختیار آپ کو دیا گیا ہے۔

میڈیکل رپورٹس ہاتھ میں لیے ہسپتالوں کے چکر کاٹ کاٹ کر مرنا ہے یا صحت مند رہتے ہوئے زندگی گزار کر مرنا ہے

فیصلہ آپ کا۔

سلطان مووی کا ایک ڈائیلاگ یاد آ گیا “جلنا پڑے سے سلطان، تب جا کے یہ دنیا عزت دیوے۔” وزن کم کرنا ہے یا کسی بھی مقصد میں ک...
02/09/2022

سلطان مووی کا ایک ڈائیلاگ یاد آ گیا
“جلنا پڑے سے سلطان، تب جا کے یہ دنیا عزت دیوے۔”

وزن کم کرنا ہے یا کسی بھی مقصد میں کامیاب ہونا ہے جان تو مارنی پڑے گی۔ لوگوں کی نگاہوں میں اپنے لیے عزت اور رشک دیکھنا ہے تو جلنا تو پڑے گا۔

تحقیق سے ثابت ہے کہ ہفتے میں پانچ دن تیس سے چالیس منٹس کی رننگ آپ کے خلئیوں کو نو سال تک چھوٹا دکھا سکتی ہے۔ مطلب؟ آپ اپ...
21/08/2022

تحقیق سے ثابت ہے کہ ہفتے میں پانچ دن تیس سے چالیس منٹس کی رننگ آپ کے خلئیوں کو نو سال تک چھوٹا دکھا سکتی ہے۔ مطلب؟ آپ اپنی عمر سے نو سال تک جوان دکھائی دے سکتے ہیں۔ خواتین اس بات کو سیریس لیں

بہت بہت مبارک ہو مسز طیبگڈ جاب ماشاء اللہمنزل زیادہ دور نہیں ہے ان شاء اللہ
14/08/2022

بہت بہت مبارک ہو مسز طیب
گڈ جاب ماشاء اللہ
منزل زیادہ دور نہیں ہے ان شاء اللہ

چار دنوں میں ایک کلو کم۔ان شاءاللہ مزید سفر باقی ہے ابھی
14/08/2022

چار دنوں میں ایک کلو کم۔
ان شاءاللہ مزید سفر باقی ہے ابھی

14/08/2022

روٹی پر براون بریڈ کو ترجیح کیوں؟

سادہ سی بات ہے روٹی کے ساتھ آپ سالن بھی کھاتے ہیں اور سعودی عرب کے تمام تیل کے کنووں میں شاید اتنا تیل نہ ہو جتنا ہماری ہانڈی میں ہوتا ہے۔۔ایک تو روٹی کے کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز اور اس کے بعد تیل والے سالن کے فیٹس۔ یہ چیزیں کبھی بھی آپ کو صحت مند زندگی یا وزن کم کرنے کی جانب نہیں لے جائیں گی۔

براون بریڈ کے ساتھ ہمیشہ صحت مند آپشن آتے ہیں جیسا کہ انڈے، پینٹ بٹر، یا پھر ویجیٹیبل سینڈوچ۔ یہ تمام صحت مند آپشن ہیں۔
لیکن اگر آپ براون بریڈ کے ساتھ سالن کھا کر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ڈائٹنگ یا کلین ایٹنگ پر ہیں تو چودہ اگست کے اس مبارک دن پر وطن کی ہوائیں آپ کو سلام کہتی ہیں۔

14/08/2022

ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ ورزش یا جم کی روٹین بنا کر چھوڑ دیتے ہیں اس سے فرار ہو جاتے ہیں تو یہ آپ کا قصور نہیں۔ ہمت ہار جانا آپ کے ڈی این اے میں ہے۔ لیکن یاد رکھیے جم یا ورزش کی روٹین سے فرار کی عادت آپ کی روزمرہ زندگی کی عادات کا بھی احاطہ کرتی ہے کہ روز مرہ زندگی میں بھی آپ مشکلات اور مشکل حالات کا سامنا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
مضبوط قوت ارادی سے ورزش شروع نہیں ہوتی بلکہ ورزش آپ کی قوت ارادی کو مضبوط کرتی ہے۔۔زندگی کی مشکلات اور سخت حالات کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کرنی ہے تو ورزش کی عادت بنائیں اور اپنی قوت ارادی کو مضبوط بنائیں۔ روزانہ آدھے گھنٹے کی تیز کافی بھی ورزش میں شمار ہوتی ہے۔

14/08/2022

گردے کی پتھری کا علاج ممکن ہے۔ مگر جب پانی سر سے گزر جاتا ھے تو انسان ڈائلیسز پر آجاتا ہے۔ اور ایک تکلیف دہ زندگی گزارتا ہے.

ابھی وقت ہے صاف پانی پیئیں کم نمک اور چکنائی والی خوراک کھائیں۔

روزانہ ورزش تازہ پھل سبزیاں کھائیں۔

انرجی ڈرنکس سے پرہیز کریں۔

برگر، پیزا، شوارما بند کریں۔

ڈاکٹر خرم خان

مشہور بھارتی کامیڈین راجو شیواستو ٹریڈ مل پر رننگ کرتے ہوئے گر گئے ۔ انھیں شدید قسم کا  دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹریڈ مل یا می...
12/08/2022

مشہور بھارتی کامیڈین راجو شیواستو ٹریڈ مل پر رننگ کرتے ہوئے گر گئے ۔ انھیں شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹریڈ مل یا میدان میں رننگ کرتے ہوئے اپنے دل کی دھڑکن کا خیال رکھیں اگر دھڑکن بہت زیادہ بے قابو ہو رہی ہے تو فورا رک جائیں اور بیٹھ جائیں۔ تیز ہونے اور بے قابو ہونے میں فرق ہے۔ جب دھڑکن بے قابو ہوتی ہے تو سانس اکھڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ واک اور رننگ کرتے وقت اپنا خیال رکھیں۔

جس کو ایمرجنسی بنیادوں پر  بنا ڈائٹ یا ورک آوٹ کے وزن میں کمی چاہیے وہ یہ ترکیب آزما سکتا ہے۔
06/08/2022

جس کو ایمرجنسی بنیادوں پر بنا ڈائٹ یا ورک آوٹ کے وزن میں کمی چاہیے وہ یہ ترکیب آزما سکتا ہے۔

محترمہ فریحہ جے کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ کامیابی کی جانب کوئی شارٹ کٹ نہیں جاتا۔ وزن کم کرنے کی گولیاں، پھکیاں، وز...
04/08/2022

محترمہ فریحہ جے کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ کامیابی کی جانب کوئی شارٹ کٹ نہیں جاتا۔ وزن کم کرنے کی گولیاں، پھکیاں، وزن کم کرنے کے پاوڈر وغیرہ سب فراڈ ہیں۔ ایسی چیزوں کے استعمال سے نا صرف پیسے ضائع بلکہ آپ کو بہت سی بیماریاں جیسا کہ گردے فیل تک کا خدشہ ہوتا ہے۔اللہ پاک نے کامیابی تک پہنچنے کا راستہ صرف محنت میں رکھا ہے۔ اللہ پر بھروسہ رکھ کر محنت کرتے رہیں۔ نتائج اللہ دے گا ان شاء اللہ

Address

B3 , Johar Town
Lahore
54782

Telephone

+923115605600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fat to Fab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Fat to Fab:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram