04/08/2025
آن لائن منفی تبصرے ذہنی صحت کے لیے مضر، تحقیق
لندن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق آن لائن منفی تبصرے بالغ افراد کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ یہ تبصرے بے چینی میں اضافہ کرتے اور موڈ کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ سٹڈی جولائی 2025 میں برطانیہ میں مکمل ہوئی، اور سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی۔
تحقیق میں 129 بالغ افراد شریک ہوئے جن کی عمریں 18 سے 73 سال کے درمیان تھیں۔ ان میں 85 خواتین بھی شامل تھیں۔ویٹامن اور سپلیمنٹس خریدیں
محققین نے شرکاء کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ بلاگز اور تبصرے دکھائے، جن میں مثبت، منفی اور غیر جانب دار آراء شامل تھیں۔ یہ تمام مواد ChatGPT کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔
آن لائن منفی تبصرے پڑھنے والے افراد میں بے چینی کا اوسط سکور 2.42 رہا۔ غیرجانب دار تبصروں پر یہ سکور 1.77 جبکہ مثبت تبصروں پر 1.55 ریکارڈ ہوا۔ یہ بھی سامنے آیا کہ منفی تبصروں سے 35 سال سے کم عمر شرکاء زیادہ متاثر ہوئے۔
تحقیقی ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو سفارش کی ہے کہ وہ صارفین کو منفی ذہنی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی فیچرز متعارف کرائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل شعور میں بھی اضافہ کیا جائے۔
محققین کے مطابق اس تحقیقی جائزے کی کچھ محدودیتیں بھی ہیں۔ ان میں تبصروں کا مصنوعی ہونا اور شرکاء کا جغرافیائی لحاظ سے ایک ہی جگہ سے تعلق رکھنا شامل ہیں۔