Dr.Waqar Mumtaz- Orthopaedic Therapist

Dr.Waqar Mumtaz- Orthopaedic Therapist A complete setup for all your physiotherapy needs

10/03/2025
07/03/2024

گاڑی خراب ہوتی ہے آپ بہترین مکینک ڈھونڈتے ہیں
کپڑا بہترین درزی سے سلوائیں گے
رنگ روغن بہترین رنگساز سے کروائیں گے
لیکن جب صحت کی بات آتی ہے آپ عطائیوں کے پاس بھاگ جاتے ہیں
کیوں ؟
صرف اس لیے کہ عطائی چرب ساز ہوتے ہیں آپ کو بتاتے ہیں کہ ڈاکٹر تو ایویں باتیں بناتے ہیں
یا آپ کو شوگر کا جڑ سے خاتمہ کا شارٹ کٹ دکھاتے ہیں اور آپ شارٹ کٹ لینے کے شوقین ہیں
عطائی آپ کی صحت کو دائو پر لگا کر خود اگلے شکار پر نکل جاتے ہیں
اور پیچھے آپ رہ جاتے ہیں اپنی خراب صحت اور بیماریوں کی پیچیدگیوں کے ساتھ
عطائیوں کے ہتھے مت چڑھیں
اپنی صحت کے حوالے سے کسی پر اعتبار کرنے سے پہلے اس کی قابلیت چیک کر لیں
آپ کی جیب تو ہلکی ہوتی ہے ساتھ آپ کی صحت بھی برباد ہو جاتی ہے
شوگر کا جڑ سے خاتمہ ناممکن ہے
آپ نے ساری زندگی اچھی خوراک اور فعال طرز زندگی سے اس کو مینیج کرنا ہے
کم کھانا ہے صاف ستھرا کھانا ہے
روزانہ واک ایکسرسائز کرنی ہے
اپنا خیال رکھنا ہے
مستند معالج کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے

07/12/2023

پٹھوں کے اکڑائو یا تکلیف کی وجوہات

1۔جسم میں غذائی قلت
2۔ پانی کی کمی
3۔ بھاری ایکسرسائز
4۔ لمبے عرصے تک کوئی جسمانی سرگرمی نہ کرنا

حل

1۔ اپنی خوراک میں دالیں ، لوبیہ کا استعمال کریں
2۔ مچھلی اور گوشت کھائیں
3۔ انڈے استعمال کریں
4۔ بغیر چکنائی والے دودھ دہی کا استعمال کریں
5۔ زیادہ پانی پئیں
6۔ کیلے شکرقندی کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں (شوگر کے مریض احتراز کریں)
7۔ پانی والے پھل خربوزہ ، تربوز وغیرہ کا استعمال کریں
8۔ سبز پتوں والی سبزیاں خوراک میں شامل کریں
9۔ خشک میوہ جات کا معتدل استعمال جاری رکھیں
10۔ بھاری ایکسرسائز کسی ماہر ٹرینر کی زیر نگرانی کریں
11۔ روزانہ واک اور ایکسرسائز کو اپنا معمول بنائیں
12۔ جسم میں وٹامن B12 کی کمی بھی پٹھوں کی کمزوری کی وجہ بنتی ہے اس کے علاج کے لیے خوراک میں انڈے ، گوشت کا استعمال زیادہ کریں
13۔ خون کی کمی کو دور کریں یہ بھی پٹھوں کے کھچائو کی اہم وجہ بنتی ہے۔ خوراک میں سرخ گوشت ، انار ، سیب موسمی کینو کا استعمال کریں

بادام *پروٹین ،اچھے فیٹس اور  فائبر کا بہت اچھا ذریعہ ہے *وٹامن E کا خزانہ ہے *اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے اس لئے کینسر ...
16/11/2023

بادام

*پروٹین ،اچھے فیٹس اور فائبر کا بہت اچھا ذریعہ ہے

*وٹامن E کا خزانہ ہے

*اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے اس لئے کینسر سے بچاتا ہے

* جلد کو جوان رکھتا ہے

* جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے

*اس میں میگنیشیم کی موجودگی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے

*بُرے کولیسٹرول (LDL) کو کم کرتا ہے

* دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا

*پیٹ کو زدہ دیر تک بھرا رکھتا ہے

* اوور ایٹنگ سے بچاتا ہے

* یہ وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے

*کاربس میں کم لیکن میگنیشیم اور فائبر میں زیادہ ہونے کی وجہ سے بلڈ شوگر کنٹرول کرتا ہے اس لئے یہ شوگر _فرینڈلی ہے

یہ شوگر پیشنٹس کے لئے غذائیت سے بھرپور ایک بہت اچھا سنیک ہے

03/11/2023

منجمند کندھا انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے
1۔ جس میں مریض اپنے کندھے ، بازو اور ہاتھ کو ہلانے جلانے سے قاصر ہو جاتا ہے۔
2۔ ہلکی سے حرکت کرنے سے بھی انتہائی تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ آہستہ آہستہ کندھا مزید سخت اور تکلیف دہ ہو جاتا ہے۔
3۔ مریض اس کندھے کی طرف کروٹ نہیں لے سکتا
جن مریضوں کے دونوں کندھے منجمد ہوں ان کے پاس سیدھا سونے کے لیے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہوتا
4۔ منجمد۔ کندھے کے مریض عموما شدید ڈپریشن کا شکار ، تنہائی پسند غصیلے اور سست بھی ہو جاتے ہیں
منجمند کندھے کی وجوہات
1۔ ذیابیطس کی وجہ سے کندھے کے جوڑ میں سوزش
2۔ زیادہ شوگر ہڈیوں کی پروٹین تباہ کرتی ہے جس سے کندھا مجنمند ہو جاتا ہے
3۔ ہائی شوگر کی وجہ سے ہوا اعصابی نقصان
4۔ شوگر کے مریض کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے جو سوزش کو جلدی ٹھیک نہیں ہونے دیتی جس سے مسئلہ بڑھتا جاتا ہے
5۔ جسم میں ہارمون کے نظام میں گڑبڑ بھی ہارمون عدم توازن کی ایک اہم وجہ ہے
منجمد کندھے کا علاج وقت طلب اور آہستہ ہے
مریض کو چاہیے اپنی شوگر کنٹرول رکھے اور کندھے کی ورزش پر خصوصی توجہ دے

سال 1922 کی بات ہے۔ سائنسدان موت کے انتظار میں لیٹے بچوں کے وارڈ میں داخل ہوئے۔ یہ تمام بچے ذیابطیس کا شکار تھے۔ آج سائن...
05/12/2022

سال 1922 کی بات ہے۔ سائنسدان موت کے انتظار میں لیٹے بچوں کے وارڈ میں داخل ہوئے۔
یہ تمام بچے ذیابطیس کا شکار تھے۔ آج سائنسدانوں نے ان پر ایک نئی دوا کا تجربہ بذریعہ انجیکشن کرنا تھا۔
کوئی نہیں جانتا تھا کہ اس ٹیکے کے بعد بچوں کی حالت کیا ہو گی
آہستہ آہستہ موت کیطرف جاتے بچے یکم دم موت کو لگے لگا لیں یا ٹھیک ہو جائیں گے
ماں باپ پر امید نہیں تھے
اسی لیے انہوں نے انجیکشن لگنے سے پہلے ہی وارڈ میں صف ماتم بچھا دیا تھا۔
تمام بچوں کو باری باری ٹیکہ لگایا جانے لگا۔
اس سے پہلے کہ وارڈ میں موجود آخری بچے کو ٹیکہ لگتا پہلا بچہ موت کی غنودگی سے زندگی کو اوڑھ کر جاگ گیا
اور دیکھتے دیکھتے سارے بستروں پر پڑے موت کی آغوش میں جاتے بچے جاگنے لگے
یکایک موت اور غم کا کمرہ خوشی اور امید کا مرکز بن گیا
بین کرتے والدین اب خوشی کے آنسو بہا رہے تھے
اس نئی دوا کا نام انسولین تھا
جس نے کئی ننھی کلیوں کے بے جان وجود میں زندگی بھر دی تھی

Cupping Therapy / Hijama  # Sunate Nabvi   Effective And Old Treatment Method Whatsapp or call  on 03021438830 For Appoi...
16/08/2022

Cupping Therapy / Hijama

# Sunate Nabvi
Effective And Old Treatment Method
Whatsapp or call on 03021438830 For Appointment ( Home Based Treatment Only All over Lahore )

Address

Village Narwar Post Office Wahga Town
Lahore
53400

Telephone

+923021438830

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Waqar Mumtaz- Orthopaedic Therapist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Waqar Mumtaz- Orthopaedic Therapist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram