Dr Shoaib Adil

Dr Shoaib Adil Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Shoaib Adil, Doctor, Wapda Town Lahore, Lahore.

This is banned in many countries like in Europe including UK they have working time directive which says a resident onca...
23/09/2025

This is banned in many countries like in Europe including UK they have working time directive which says a resident oncall shift can not be longer than 12 hours with mandatory rest & protected breaks in between the shifts.

This is because they understand the importance of rest & that sleep deprivation impair attention, concentration & judgement.

Would you sit in a bus or plane where the driver has not slept for 36 hours?

But we are happy for a person to make life or death decisions in the name of medical training.

22/09/2025
05/09/2025

یوم ولادت باسعادت کے مبارک موقع پہ عہد کریں کے میری زندگی کا ہر انے والا دن اسلام کو سیکھنے، سکھانے اور پھر دین کو غالب کرنے کی جدو جہد میں لگے گا۔۔

.ڈاکٹر جی ...کوئی ایسی دوا ہو جائے کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو،دو بیٹیاں  ہیں،اب تو بیٹا ہی ہونا چاھیئے۔ڈاکٹر: میڈیکل سائنس م...
04/09/2025

.ڈاکٹر جی ...
کوئی ایسی دوا ہو جائے کہ اس مرتبہ بیٹا ہی ہو،
دو بیٹیاں ہیں،
اب تو بیٹا ہی ہونا چاھیئے۔

ڈاکٹر: میڈیکل سائنس میں تو ایسی کوئی دوائی نہیں ہے۔

ساس: پھر کسی اور ڈاکٹر کا بتا دیں؟

ڈاکٹر: آپ نے شاید بات غور سے نہیں سنی۔۔
میں نے یہ نہیں کہا کہ مجھے دوائی کا نام نہیں آتا۔ میں نے یہ کہا کہ میڈیکل سائنس میں ایسی کوئی دوا نہیں ۔

سسر: وہ فلاں ڈاکٹر تو۔۔۔

ڈاکٹر: وہ جعلی ڈاکٹر ہوگا،
اس طرح کے دعوے جعلی پیر، فقیر، حکیم، وغیرہ کرتے ہیں، سب فراڈ ہے یہ۔۔

شوہر: مطلب ہماری نسل پھر نہیں چلے گی؟

ڈاکٹر : یہ نسل چلنا کیا ہوتا ہے؟ آپ کے جینز کا اگلی نسل میں ٹرانسفر ہونا ہی نسل چلنا ہے نا؟ تو یہ کام تو آپ کی بیٹیاں بھی کر دیں گی، بیٹا کیوں ضروری ہے؟
ویسے آپ بھی عام انسان ہیں۔ آپ کی نسل میں ایسی کیا بات ہے جو بیٹے کے ذریعے ہی لازمی چلنی چاھیئے؟

سسر: میں سمجھا نہیں؟

ڈاکٹر: ساھیوال کی گایوں کی ایک مخصوص نسل ہے جو دودھ زیادہ دیتی ہے۔
طوطوں کی ایک مخصوص قسم باتیں کرتی ہے۔ بالفرض ان نسل اگے نہ چلے تو فکر مند ہونا چاہیے۔۔۔
آپ لوگ عام انسان ہیں،دنیا میں انسانوں کی ابادی سات آٹھ ارب ہے۔۔

سسر: ڈاکٹرصاحب کوئی نام لینے والا بھی تو ہونا چاھیئے۔

ڈاکٹر : آپ کے دادے کے والد کا کیا نام ہے؟

سسر: وہ، میں، ہممممم، ہوں وہ۔۔۔۔

ڈاکٹر: مجھے پتہ ہے آپ کو نام نہیں آتا،
آپ کے پردادا کو بھی یہ ٹینشن رہی ہو گی کہ میرا نام کون لے گا؟ لیکن آج اُس کی اولاد کو اُس کا نام بھی پتہ نہیں۔

ویسے آپ کے مرنے کے بعد آپ کا نام کوئی لے یا نہ لے۔ آپ کو کیا فرق پڑے گا؟ قبر میں اپ کی ہڈیاں بے جان لکڑیوں کی طرح پڑی ہوں گی۔۔
نام صرف آپ کے اعمال کی بدولت زندہ رہتا ہے

قائداعظم اور علامہ اقبال کو آج آپ کی نصاب میں پڑھایا جاتا ہے۔۔
گنگا رام کو گزرے ہوئے کافی سال ہو گئے لیکن لوگ آج بھی گنگا رام اسپتال کی وجہ سے گنگا رام کو نہیں بھولے۔
ایدھی صاحب چلے گئے
لیکن نام زندہ ہے اور رہے گا۔

کچھ ایسا کر جاؤ کہ لوگ تمہارا نام لیں بے شک تمہاری نسلیں تمہیں بھول جائیں۔

غوروفکرکیجیے کائنات کی سب سے محبوب ترین ہستی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالی نے بیٹے عطا فرما کر واپس لے لیے اور ایک بیٹی سے رہتی دنیا تک آپ کی نسل کو پوری دنیا ميں پھیلا دیا۔
بس یہ بات یاد رکھیے۔۔ ۔

31/08/2025
30/08/2025

30/08/2025
29/08/2025

ماورائے عدالت قتل اور ہماری سوچ

رائیونڈ میں پھل کے معمولی تنازع پر دو بھائیوں کے قتل کا معاملہ سب کے سامنے تھا۔ اب خبر یہ ہے کہ ملزمان اور ان کا ساتھی پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ عوام کے لیے یہ واقعہ شاید ’’فوراً انصاف‘‘ جیسا لگے… مگر حقیقت میں یہ انصاف نہیں بلکہ ماورائے عدالت قتل ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ جب قومیں بندوق کے سائے میں انصاف ڈھونڈتی ہیں، تو وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں بلکہ زوال کا شکار ہوتی ہیں۔ عدالت کا نظام کمزور ہو سکتا ہے، اس میں تاخیر ہو سکتی ہے، لیکن اگر ہم ماورائے عدالت قتل کو ’’انصاف‘‘ مان لیں گے تو آنے والی نسلوں کا عدلیہ اور ریاست پر اعتماد ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی سچ ہے کہ ہمارے عدالتی نظام کی حالت ابتر ہے، لیکن اس کا حل یہ نہیں کہ ہم پولیس مقابلوں کو ’’فیصلہ‘‘ مان لیں۔ اصل ضرورت یہ ہے کہ ہم عدلیہ کی اصلاح کریں، انصاف کے اداروں کو مضبوط بنائیں، تاکہ ہر مجرم کو کھلے عام، قانونی ثبوتوں کے ساتھ سزا ملے نہ کہ اندھی گولیوں کے ذریعے۔

ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ماورائے عدالت قتل وقتی سکون تو دیتا ہے، مگر لمبے عرصے میں یہ قوموں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔

27/08/2025

سیالکوٹ اور دریاۓ راوی، ستلج اور چناب کے کناروں پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔
شدید بارشوں نے صورتحال کو مزید نازک بنا دیا ہے۔

ہیڈ مرالہ پر اس وقت گزشتہ 26 برسوں میں سب سے زیادہ پانی کا بہاؤ ریکارڈ ہو رہا ہے۔
یہ لمحہ سب کے لیے فکر اور دعا کا ہے۔

اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے سب لوگوں کو محفوظ رکھے اور ہر مصیبت کو ٹال دے۔

27/08/2025

اگر آپ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تو
اپنے پاس خشک خوراک جیسا کہ بسکٹس گری دار میوے دودھ کے ڈبے اور پینے کے صاف پانی کی بوتلیں ضرور رکھیں
سر درد ، بخار الرجی اور پیٹ درد کی دوا ساتھ رکھیں
اپنی رقم زیور اور اہم دستاویزات پلاسٹک بیگ میں ڈال کر ساتھ رکھیں
پانی چند دن میں اتر جائے گا اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنائیں
قدرت آفت سے
املاک اور مال کو 1 حد سے زیادہ بچانا ممکن نہیں
اس لیے اپنی اور فیملی کی جان کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائیں
کیونکہ جان ہے تو جہان ہے
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

Save yourself and your loved ones
17/05/2023

Save yourself and your loved ones

17/05/2023

Address

Wapda Town Lahore
Lahore
0423

Telephone

+923364313986

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Shoaib Adil posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category