08/09/2019
چونے کے فوائد:-
جن بھائیوں کے پاس دودھ والے جانور ہیں وہ روز دن میں 1 دفعہ 3،4 گندم کے دانوں کے برابریا چنے کے1 دانے کے برابر چونا 1 بالٹی پانی میں ملا کر پلائیں۔
چونا.
بہت سے دوست سوال کرتے ہیں کہ چونا زندہ یا مردہ یا بجھا ہو یا ڈلی والا تو ان دوستوں اور بھائیوں کیلیے عرض ہے کہ بہتر ہے بجھا ہوا چونا استعمال کریں اسکا طریقہ یہ ہے کہ 1 بالٹی پانی میں تھوڑا ڈلی والا چونا ڈال دیں جب وہ گھل جائے اور پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اسکا مطلب چونا بجھ گیا ہے اب اس چونے کو آپ بغیر کسی . کے دودھ والے جانوروں کو استعمال کرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سوال بھی کیا جاتا ہے کہ کونسا چونا پان والا یا رنگ والا تواسکا جواب یہ ہے کہ یہ دونوں 1 ہی چیز کے دو نام ہیں آپ کو پان کی دوکان سے ملے یا رنگ کی دوکان سے دونوں 1 ہی چیز ہیں۔
طریقہ نمبر 2:-
آدھا کلو چونا 20 لٹر پانی میں ڈال لیں جب چونا بجھ جائے تو اس میں سے 1 لٹر پانی نتھار کر 20 سے 30 لٹرسادہ پانی میں ڈال کر بھی پلایا جا سکتا ہے۔ جس بالٹی سے 1 لٹر پانی نکالیں اس میں 1 لٹر سادہ پانی ڈال دیں اس پانی کو 20 دن تک اسی طرح ہی استعمال کریں جب بھی 1 لٹر پانی نکالیں 1 لٹر مزید ڈال دیں 20 دن بعد نئے پانی میں آدھا کلو چونا ڈال کر اس عمل کو دہراتے رہیں۔
فوائد۔
1۔ روز چونا پلانے سے جانور دودھ بڑھاتا چلا جاتا ہے۔
2۔ گائے اور بھینس کے دودھ میں چکنائی کی مقدار بڑھ کر گھی زیادہ حاصل ہوتا ہے۔
3۔ جانوروں میں انفرٹیلٹی (گبھن نا ہونا یا کراس ہونے کے بعد پھر جانا) کو ختم کرتا ہے اور وقت پہ جانور میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔
4۔ اس کے علاوہ پانی کے حوض میں اگر چونا ڈالا جائے تو حوض میں کائی نہیں لگتی اور پانی صاف رہتا ہے۔
نوٹ:- بکریوں پر اس کا تجربہ نہیں کیا گیا۔