islamic Videos

islamic Videos ISLAMIC VIDEOS

16/02/2026
اللّہ کریم آپ کے ہر لمحے کو خیر و عافیت اور خوشی عطا فرمائے آمین
16/02/2026

اللّہ کریم آپ کے ہر لمحے کو خیر و عافیت اور خوشی عطا فرمائے آمین

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ كَانَ الْمَقْصُودُ وُجُودُهُ ﷺ 🌹درود اور سلام ہو آپ پراے وہ ذات کہ جن کا وجود...
13/02/2026

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا مَنْ كَانَ الْمَقْصُودُ وُجُودُهُ ﷺ 🌹

درود اور سلام ہو آپ پر
اے وہ ذات کہ جن کا وجود ہی مقصودِ کائنات ہے!❤️

یہ نہایت بلند عقیدت بھرا جملہ ہے جس میں حضور نبی کریم ﷺ کی شانِ مقصودیت بیان ہوئی ہے۔ یعنی
اللہ تعالیٰ نے کائنات کو بنایا، مگر اس تخلیق کا اصل مقصد ظہورِ مصطفیٰ ﷺ تھا۔

صوفیاء فرماتے ہیں:

کائنات وسیلہ ہے، اور حضور ﷺ مقصود ہیں

اس تعبیر کا مطلب یہ نہیں کہ نعوذباللہ آپ ﷺ خالق ہیں، بلکہ یہ کہ اللہ نے اپنی محبت کے اظہار کے لیے سب سے اعلیٰ مخلوق کو پیدا فرمایا اور انہیں وجہِ تخلیقِ عالم بنایا

جو دل حضور ﷺ کو مقصدِ حیات بنا لے
اس کی زندگی بھی مقصد پا لیتی ہے۔

دو عورتیں قاضی ابن ابی لیلی کی عدالت میں پہنچ گئیں،یہ اپنے زمانے کے مشہور و معروف قاضی تھے. قاضی نے پوچھا تم دونوں میں س...
12/02/2026

دو عورتیں قاضی ابن ابی لیلی کی عدالت میں
پہنچ گئیں،یہ اپنے زمانے کے مشہور و معروف قاضی تھے.
قاضی نے پوچھا تم دونوں میں سے کس نے بات پہلے کرنی ہے؟
ان میں سے بڑھی عمر والی خاتون نے
دوسری سے کہا تم اپنی بات قاضی صاحب کے آگے رکھو.
وہ کہنے لگی قاضی صاحب یہ میری پھوپھی ہے میں اسے امی کہتی ہوں چونکہ میرے والد کے انتقال کے بعد اسی نے میری پرورش کی ہے یہاں تک کہ میں جوان ہوگئی.
قاضی نے پوچھا اس کے بعد ؟
وہ کہنے لگی پھر میرے چچا کے بیٹے نے منگنی کا پیغام بھیجا انہوں نے ان سے میری شادی کر دی،میری شادی کو کئی سال گزر گئے ازدواجی زندگی خوب گزر رہی تھی ایک دن میری یہ پھوپھی میرے گھر آئی اور میرے شوہر کو اپنی بیٹی سے دوسری شادی کی آفر کرلی ساتھ یہ شرط رکھ لی کہ پہلی بیوی(یعنی میں) کا معاملہ پھوپھی کے ہاتھ میں سونپ دے،میرے شوہر نے کنواری دوشیزہ سے شادی کے چکر میں شرط مان لی میرے شوہر کی دوسری شادی ہوئی سہاگ رات کو میری پھوپھی میرے پاس آئی اور مجھ سے کہا تمہارے شوہر کے ساتھ میں نے اپنی بیٹی بیاہ دی ہے تمہارا شوہر نے تمہارا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیا ہے میں تجھے تیرے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دیتی ہوں.
جج صاحب میری طلاق ہوگئی.
کچھ عرصے بعد میری پھوپھی کا شوہر سفر سے تھکے ہارے پہنچ گیا وہ ایک شاعر اور حسن پرست انسان تھے میں بن سنور کر اس کے آگے بیٹھ گئی اور ان سے کہا کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ اسکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اس نے فوری ہاں کرلی،میں نے ان کے سامنے شرط رکھ لی کہ آپ کی پہلی بیوی(یعنی میری پھوپھی) کا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیں اس نے ایسا ہی کیا میں نے پھوپھی کے شوہر سے شادی کرلی اور اس کے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے اسے طلاق دے ڈالی.
قاضی حیرت سے پھر ؟
وہ کہنے لگی قاضی صاحب کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی.
کچھ عرصہ بعد میرے اس شاعر شوہر کا انتقال ہوا میری یہ پھوپھی وراثت کا مطالبہ کرتے پہنچ گئی میں نے ان سے کہا کہ میرے شوہر نے تمہیں اپنی زندگی میں طلاق دی تھی اب وراثت میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہے، جھگڑا طول پکڑا اس دوران میری عدت بھی گزر گئی ایک دن میری یہ پھوپھی اپنی بیٹی اور داماد(میرا سابقہ شوہر) کو لیکر میرے گھر آئی اور وراثت کے جھگڑے میں میرے اسی سابق شوہر کو ثالث بنایا اس نے مجھے کئی سالوں بعد دیکھا تھا مرد اپنی پہلی محبت نہیں بھولتا ہے چنانچہ مجھ سے یوں مل کر اس کی پہلی محبت نے انگڑائی لی میں نے ان سے کہا کیا پھر مجھ سے شادی کروگے؟
اس نے ہاں کرلی
میں نے ان کے سامنے شرط رکھ لی کہ اپنی پہلی بیوی(میری پھوپھی کی بیٹی) کا معاملہ میرے ہاتھ میں دیں،اس نے ایسا ہی کیا.
میں نے اپنے سابق شوہر سے شادی کرلی اور اس کی بیوی کو شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دے دی.
قاضی ابن ابی لیلی سر پکڑ کر بیٹھ گئے پھر پوچھا کہ
اس کیس میں اب مسئلہ کیا ہے؟
میری پھوپھی کہنے لگی :
قاضی صاحب کیا یہ حرام نہیں کہ میں اور میری بیٹی دونوں کی یہ لڑکی طلاق کروا چکی پھر میرا شوہر اور میری بیٹی کا شوہر بھی لے اڑی اسی پر بس نہیں دونوں شوہروں کی وراثت بھی اپنے نام کرلیا۔
قاضی ابن ابی لیلی کہنے لگے:
مجھے تو اس کیس میں حرام کہیں نظر نہیں آیا،طلاق بھی جائز ہے،وکالت بھی جائز ہے،طلاق کے بعد بیوی سابقہ شوہر کے پاس دوبارہ جاسکتی ہے بشرطیکہ درمیان میں کسی اور سے اس کی شادی ہو کر طلاق یا شوہر فوت ہوا ہو تمہاری کہانی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے.
اس کے بعد قاضی نے خلیفہ منصور کو یہ واقعہ سنایا خلیفہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور کہا کہ جو کوئی اپنے بھائی کیلئے گڑھا کھودے گا خود اس گڑھے میں گرے گا یہ بڑھیا تو گڑھے کی بجائے گہرے سمندر میں گر گئی.
كتاب :جمع الجواهر في -
الحُصري عربی سے ترجمہ

محسن و مربی میرے مرشد کریم ❤️❤️❤️❤️❤️آل نبی اولاد علی پیر سید محمد ظفر اقبال عابد شاہ صاحب سجادہ نشین دربار شاہ لاثانی و...
10/02/2026

محسن و مربی
میرے مرشد کریم ❤️❤️❤️❤️❤️
آل نبی اولاد علی پیر سید محمد ظفر اقبال عابد شاہ صاحب
سجادہ نشین دربار شاہ لاثانی و نقش لاثانی علی پور سیداں شریف نارووال پاکستان

ان جالیوں کے پیچھے کائنات کی سب سے عظیم ہستی آرام فرما رہی ہے— وہ جن کے قدم سے آسمانوں نے معنی لیے اور جن کی عاجزی نے زم...
07/02/2026

ان جالیوں کے پیچھے کائنات کی سب سے عظیم ہستی آرام فرما رہی ہے— وہ جن کے قدم سے آسمانوں نے معنی لیے اور جن کی عاجزی نے زمین کو شرف دیا۔یہاں آ کر لفظ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، آنکھیں خود بخود نم ہو جاتی ہیں، زبان خاموش رہتی ہے اور دل خود ہی سلام بن جاتا ہے۔ یہ کوئی منظر نہیں، یہ آنکھوں کی نہیں بلکہ دل کی حاضری ہے، جہاں انسان صرف دیکھتا نہیں بلکہ ٹوٹ کر جھک جاتا ہے۔
محمد ﷺ، صلی اللہ علیہ وسلم

یا رسولَ اللہ ﷺ!مجھ جیسے گناہگار کے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ میں آپ جیسے بلند، عظیم اور باجلال ہستی کے بارے میں کچھ کہہ سک...
03/02/2026

یا رسولَ اللہ ﷺ!
مجھ جیسے گناہگار کے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ میں آپ جیسے بلند، عظیم اور باجلال ہستی کے بارے میں کچھ کہہ سکوں؟
یا رسولَ اللہ ﷺ! میں آپ کے حضور کھڑا ہوں تو میرے پاس نہ کچھ ہے سوائے حاجت کے،
نہ کچھ ہے سوائے شرمندگی کے،
اور نہ کچھ ہے سوائے محبت کے۔

یا رسولَ اللہ ﷺ! آپ ہی کے ذریعے ہمیں اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لایا گیا۔
یا رسولَ اللہ ﷺ! آپ ہی کے ذریعے ہمیں اپنے رب کو پہچاننا آیا،
سجدے میں جھکنا سیکھا،
آنکھوں سے آنسو بہانا سیکھا،
اور مغفرت مانگنا سیکھا۔

یا رسولَ اللہ ﷺ! میں جو بھی نماز پڑھتا ہوں اور جو بھی آیت تلاوت کرتا ہوں،
وہ سب نعمتیں مجھے صرف اس لیے ملیں
کہ آپ ﷺ نے یہ پیغام صبر، قربانی اور مشقت کے ساتھ ہم تک پہنچایا۔

یا رسولَ اللہ ﷺ!
آپ کمزوروں کے لیے نرم تھے،
بچوں پر مہربان تھے،
غریبوں کے ساتھ شفقت فرماتے تھے،
اور حتیٰ کہ تکلیف دینے والوں کو بھی معاف فرما دیتے تھے۔

یا رسولَ اللہ ﷺ!
جب میں آپ کے اخلاق کو یاد کرتا ہوں تو اپنی حالت پر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔
آپ نے اذیت کے جواب میں رحمت دی،
اور میں آپ کی اس مہربانی کا شکر بھی ٹھیک سے ادا نہیں کر سکتا۔

یا رسولَ اللہ ﷺ!
میرے گناہ بہت ہیں اور میرے اعمال بہت کم،
مگر آپ کی محبت میرے سینے کو اس طرح بھر دیتی ہے
کہ میری آنکھیں آنسوؤں سے بوجھل ہو جاتی ہیں۔

یا رسولَ اللہ ﷺ!
میں آپ پر درود اس لیے نہیں بھیجتا کہ آپ کو اس کی ضرورت ہے،
بلکہ اس لیے کہ مجھے اس کی ضرورت ہے—
کیونکہ درود دلوں کو پاک کرتا ہے
اور مجھے آپ سے جوڑ دیتا ہے۔

یا رسولَ اللہ ﷺ!
آپ سے محبت ہی وہ واحد دولت ہے
جو میرے جیسے بندے کے پاس حقیقت میں ہے۔

یا رسولَ اللہ ﷺ!
مجھے اپنی رحمت کی ایک نگاہ عطا فرما دیجیے،
شفاعت کا ایک کلمہ نصیب فرما دیجیے،
اور مجھے آپ سے جدا نہ کیجیے۔

یا رسولَ اللہ ﷺ!
اپنے اس غریب اُمّتی کو قبول فرما لیجیے،
اگر میرے الفاظ کمزور ہوں تو میری محبت سچی ہے،
اور اگر میرے اعمال ٹوٹے ہوئے ہوں
تو آپ سے وابستہ میری امید کبھی ختم نہیں ہوتی۔

شان سادات اہل بیت رضی اللہ عنہ ❤️حکایات میں ھے کہ ہشام بن عبدالمالک بن مروان )ایک سال حج کو آیا خانہ کعبہ کا طواف کر رہا...
01/02/2026

شان سادات اہل بیت رضی اللہ عنہ ❤️

حکایات میں ھے کہ ہشام بن عبدالمالک بن مروان )
ایک سال حج کو آیا خانہ کعبہ کا طواف کر رہا تھا۔
جب حجر اسود پر بوسہ دینے کا ارادہ کیا تو خلقت کے ہجوم کی وجہ سے اسے راستہ نہ ملا۔
وہ منبر پر چڑھا اور خطبہ پڑھنا شروع کیا۔

اسی وقت حضرت امام زین العابدین رضی اللّہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے۔ چہرہ ماہ کامل کی طرح روشن۔ رخسار دمکتے ہوئے اور لباس خوشبو سے معطر۔
انہوں نے طواف کیا جب حجر اسود کے پاس آئے تو لوگ تعظیماً ایک طرف ہٹ گئے۔اور( آپ رضی اللّہ تعالیٰ عنہ) نے بڑھ کر پتھر کو بوسہ دیا۔

ہشام بن عبدالمالک سے کسی نے کہا آپ امیر المومینین ہیں آپ کو حجر اسود تک باز یابی نہ ہوئی وہ جوان رعنا آیا تو سب لوگ ایک طرف ہٹ گئے۔اور سنگ اسود اس کے لئے خالی کر دیا۔
ہشام نے کہا میں اس کو نہیں جانتا۔
ہشام کا مطلب یہ تھا کہ اس کے لوگ
حضرت امام زین العابدین رضی اللّہ تعالیٰ عنہ) کو پہچان کر ان کی طرفداری اختیار کر کے انہیں امیر بنانے کی کوشش نہ کریں۔

فرزدق شاعر موجود تھا اس نے کہا میں جانتا ہوں۔
لوگوں نے کہا تو بیان کرو وہ کون ھے۔
اس کے چہرے سے کیا ہیبت ٹپک رہی ھے۔
فرزدق نے کہا سو میں اس کی صفات اور اس کا نسب بیان کرتا ہوں۔ یہ کہہ کر فرزدق نے اشعار پڑھے۔

یہ وہ شخص ھے جس کے نقش قدم اہل مکہ پہچانتے ہیں۔
جس کو خانہ کعبہ اور حرم جانتے ہیں۔
یہ خلق خدا میں سب سے اچھے آدمی کا بیٹا ھے۔
یہ مشہور متقی و پرہیزگار ھے۔
یہ( فاطمہ الزہرہ س) کا لال ھے۔
تو جہالت سے اس کو نہیں جانتا ۔
اس کے نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نبوت ختم ہوئی۔

اسی طرح اس نے اور اشعار کہے اور اہلبیت کی تعریف کی۔
ہشام برافروختہ ہو گیا اور اس نے فرزدق کو مدینہ اور مکہ کے درمیان عسفان کے مقام پر قید کر دیا۔
جب یہ خبر( حضرت امام زین العابدین علیہ اسلام )کو ملی تو انہوں نے بارہ ہزار درہم فرزدق کو بھجوائے اور کہلا بھیجا ہم مجبور ہیں اس سے زیادہ ہمارے پاس نہیں ۔
فرزدق نے وہ روپیہ یہ کہہ کر واپس کر دیا کہ۔
اے فرزند پیغمبر میں تمام عمر مال و زر کے لئے بادشاہوں اور امیر لوگوں کے قصائد لکھتا رہا ہوں ۔
اور ان کی تعریف میں جھوٹ بولتا رہا ہوں۔

یہ اشعار میں نے اہلبیت کی تعریف میں از راہ کفا۔ر۔ہ کہے ہیں ۔
جب یہ پیغام( امام زین العابدین رضی اللّہ تعالیٰ عنہ)کو ملا انہوں نے رقم واپس بھجوا دی اور کہا۔
اے فرزدق اگر تمہیں واقعی ہمارے ساتھ ارادت ھے تو یہ خیال نہ کرو کہ ہم جو کچھ دے چکے اسے واپس لے لیں۔
ہم اس کی ملکیت سے دست بردار ہو چکے ہیں۔؟؟؟

کتاب کشفُ المحجُوب
( حضرت داتا گنج بخش رح)

Address

Bedian Road
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when islamic Videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram