05/10/2023
آشوب چشم (Conjunctivitis)
آشوب چشم اس باریک جھلی میں سوزش کا نام ہے جو آنکھ کے سفید حصے کو ڈھانپتی ہے۔
اس جھلی کی سفید رنگت گلابی یا سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ آشوب چشم زیادہ تر وائرس کے باعث ہوتی ہے۔ تاہم یہ بیکٹیریا یا الرجی کے باعث بھی ہو سکتی ہے۔
آشوب چشم کی علامات
٭آنکھ میں اور آنکھ کے پپوٹوں کے اندرونی جانب سرخی
٭پپوٹوں پر ہلکی سوجن
٭آنکھوں میں خارش
٭آنکھ سے شفاف یا پیلے سبز مواد کا اخراج
اگر آنکھوں کی چپچپاہٹ یا آنکھوں سے نکلنے والے مواد کو کسی گرم کپڑے سے صاف کرلیا جائے تو آشوب چشم میں مبتلا فرد بہتر محسوس کرتا ہے۔ متاثرہ آنکھ کو صاف کرنے کے لیے، گرم، گیلا تولیہ یا کوئی صاف ستھرا کپڑا استعمال کریں اور بڑی نرمی سے آنکھ سے نکلے یا جمے ہوئے مواد کو صاف کریں۔ ہر بار آنکھ کی صفائی کے لیے صاف ستھرا کپڑا استعمال کریں۔ اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو صاف کر لیں۔ سیلین (نمکین پانی) یا کوئی دوسرے سکون پہنچانے والے آنکھ کے قطرے آنکھ کو صاف کرنے اور خارش سے نجات پانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔