Dr. Syeda Lubna - DHMS

Dr. Syeda Lubna - DHMS Homeopathy Services

12/11/2025
11/11/2025

اگر اپ 35 سال سے اوپر کے ہو چلے ہو تو میری یہ چند نصیحتیں یاد رکھنا۔
1 سب سے پہلی بات
حتی المقدور کوشش کرنا کہ تیری یہ دو چیزیں تیرے قابو میں رہیں
1 پہلی: آپکا فشار خون (بلڈ پریشر)۔
2 دوسری: اپکے خون میں شکر کا تناسب

2 دوسری بات
ان 6 چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا
1 پہلی: نمک
2 دوسری: چینی
3 تیسری: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں
4 چوتھی: سرخ گوشت
5 پانچویں: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس
6 چھٹی: نشاستہ دار غذائیں
7 ساتویں: كاربونيٹیڈ گیسوں والے مشروبات

3 تیسری بات
اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا
1 پہلی: سبزیاں
2 دوسری: پھل
3 تیسری: خشک میوہ جات

4 چوتھی بات
ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا
1 پہلی: تیری عمر
2 دوسری: تیرا ماضی
3 تیسری: اگر تیرے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو

5 پانچویں بات
ان چار چیزوں کو، بھلے تیرا جتنا زور لگے، اپنے پاس رکھنا
1 پہلی: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق
2 دوسری: اپنے خاندان کا خیال
3 تیسری: مثبت سوچ
4 چوتھی: مشاکل کو اپنے گھر سے دور

6 چھٹی بات
اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پانچ کا اہتمام رکھنا
1 پہلا: روزے
2 دوسرا: ہنسی مذاق اور مسکراہٹیں
3 تیسرا: مسلسل سفر و سیاحت
4 چوتھا: جسمانی ورزش
5 پانچواں: اپنا وزن کم کرنے کےلئے محنت کرنا

7 ساتویں بات
ان چار باتوں کو کبھی نظر انداز نہ کرنا
1 پہلی: پانی پینے کیلئے پیاس کا انتظار نہ کرنا
2 دوسری: نیند کیلئے جماہیوں کا انتظار نہ کرنا
3 تیسری: آرام کیلئے تھکاوٹ ہونے کا انتظار نہ کرنا
4 چوتھی: اپنے ریگولر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بیمار ہونے کا انتظار نہ کرنا

8 آٹھویں اور سب سے ضروری بات
1 نمبر ایک: اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ اپنا روحانی تعلق مضبوط بنا کر رکھنا، تلاوت کا اہتمام، تہجد کی کوشش اور دعاء ومناجات کی کثرت۔
2 نمبر دو: ذات باری سے استغفار اور آقا حبیبنا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کی کثرت۔ان سے صحت ، فکر فاقے اورمال میں خیر ہوگی۔ اور دارین کی خوشیاں ملیں گی۔

11/11/2025

جب میں مر جاؤں گا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوگی… اور نہ ہی اپنے بے جان جسم کی کوئی پرواہ ہوگی… کیونکہ میرے مسلمان بھائی وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہے، یعنی:
• وہ میرے کپڑے اتار دیں گے…
• مجھے غسل دیں گے…
• مجھے کفن میں لپیٹیں گے…
• مجھے میرے گھر سے نکالیں گے…
• اور مجھے میرے نئے مسکن (قبر) تک لے جائیں گے…
• بہت سے لوگ میری نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے…
• بلکہ کئی لوگ اپنی مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے، صرف میری تدفین کے لیے…
یہ وہ لوگ ہوں گے جن میں سے شاید بہت کم نے کبھی میری نصیحتوں پر دھیان دیا ہو۔
پھر میری چیزیں ختم کر دی جائیں گی…
• میری چابیاں…
• میری کتابیں…
• میرا بیگ…
• میرے جوتے…
• میرے کپڑے…
اور اگر میرے اہلِ خانہ نیک ہوں گے، تو وہ ان چیزوں کو صدقہ کر دیں گے تاکہ وہ مجھے فائدہ دے سکیں۔
یقین رکھیں کہ دنیا مجھ پر نہیں روئے گی…
• دنیا کا نظام نہیں رکے گا…
• معیشت چلتی رہے گی…
• اور میری جگہ کسی اور کو نوکری مل جائے گی…
• میرا مال ورثاء کو منتقل ہو جائے گا…
جبکہ ان سب چیزوں کا حساب مجھ سے لیا جائے گا!
• تھوڑے کا بھی…
• زیادہ کا بھی…
• ذرہ ذرہ کا بھی…
اور موت کے وقت سب سے پہلے جو چیز مجھ سے چھین لی جائے گی، وہ میرا نام ہوگا!
جب میں مر جاؤں گا تو لوگ کہیں گے: “جنازہ کہاں ہے؟”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ میری نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو کہیں گے: “جنازہ لاؤ!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ مجھے دفن کریں گے تو کہیں گے: “میت کو قریب کرو!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
لہذا مجھے میرے نسب، میری قومیت، میرے عہدے اور میری شہرت پر کوئی غرور نہیں ہونا چاہیے!
یہ دنیا کتنی حقیر ہے…
اور وہ حقیقت کتنی عظیم ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں!
لہذا اے زندہ انسان! جان لو کہ تم پر تین طرح کا غم کیا جائے گا:
1. وہ لوگ جو تمہیں سرسری جانتے ہیں، کہیں گے: “بیچارہ!”
2. تمہارے دوست کچھ گھنٹوں یا دنوں تک غم کریں گے، پھر اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3. گہرا غم تمہارے گھر والوں کو ہوگا، جو ایک ہفتہ، دو ہفتے، ایک ماہ، دو ماہ یا ایک سال تک رہے گا…
پھر وہ تمہیں یادوں کے گوشے میں ڈال دیں گے!
تمہاری کہانی دنیا والوں کے لیے ختم ہو جائے گی…
اور تمہاری اصل کہانی شروع ہو جائے گی…
تم سے چھن جائے گا:
• حسن…
• دولت…
• صحت…
• اولاد…
تم گھر، محلات، اور بیوی کو چھوڑ دو گے…
اور تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال رہ جائیں گے!
اور یہی حقیقی زندگی کی شروعات ہوگی!
سوال یہ ہے:
آج سے اپنی قبر اور آخرت کے لیے کیا تیار کیا؟
یہ حقیقت سوچنے کی متقاضی ہے…
لہذا…
• فرض نمازوں کا خیال رکھو…
• نفل عبادات کرو…
• خفیہ صدقہ کرو…
• اچھے اعمال کرو…
• رات کی نماز ادا کرو…
تاکہ تم بچ سکو۔
اگر تم نے لوگوں کو اس تحریر کے ذریعے نصیحت کی جب تم زندہ ہو، تو قیامت کے دن تمہیں اس کا اجر ملے گا، ان شاء اللہ!
“اور نصیحت کرتے رہو،
سابق مشیر اۓ حکومت
حاجی چوہدری حق نواز

31/10/2025

سورۃ الکہف میں کتے کے اپنے اگلے پاؤں پھیلانے کا ذکر کیوں کیا گیا ہے؟

اور جب اصحاب کہف دائیں اور بائیں کروٹیں بدل رہے تھے تو کتا کیوں نہیں پلٹ رہا تھا؟

ہم میں سے اکثر نے سورۃ الکہف سینکڑوں مرتبہ تلاوت کی ہوگی مگر شاید ہی کبھی اس بات پر غور کیا ہو کہ قرآن نے کتے کے پلٹنے کا ذکر نہیں کیا. حالانکہ ہمیں بتایا گیا کہ اصحابِ کہف کو دائیں بائیں پلٹایا جاتا رہا تاکہ ان کے جسموں پر زخم یا سڑن پیدا نہ ہو۔

ایک جرمن طبی سائنسدان نے کہا

ایک دن میں سفر کر رہا تھا کہ ایک نوجوان میرے پاس آیا اور مجھے قرآن مجید کا ترجمہ شدہ نسخہ پیش کیا۔ میں نے شکریہ ادا کیا اور اسے جیب میں رکھ لیا، ارادہ یہ تھا کہ نوجوان کے جانے کے بعد کسی کو شرمندہ کیے بغیر اسے کوڑے میں پھینک دوں۔

میں اسے بھول گیا اور جہاز میں سوار ہوگیا ۔ پرواز طویل اور بور تھی، جیب میں رکھا وہ نسخہ یاد

آیا تو میں نے اسے نکال کر ورق الٹنے شروع کیے ۔ میری نظر سورۃ الکہف پر پڑی تو میں نے پڑھنا شروع کیا، اور دو : آیات نے میری توجہ اپنی طرف مبذول کرلی

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے

اور تم دیکھتے کہ جب سورج طلوع ہوتا تو غار سے دائیں طرف ہٹ جاتا تھا اور جب غروب ہوتا تو ان سے بائیں طرف کتراتا ہوا نکل جاتا تھا، اور وہ غار کے کشادہ حصے میں تھے ۔ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہے ۔ جسے اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جسے وہ گمراہ کردے تو تم اس کے لیے کوئی کارساز نہیں پاؤ گے ۔

(سورة الكهف آیت (17)

اور پھر

اور تم خیال کرتے کہ وہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سو رہے تھے، اور ہم انہیں دائیں اور بائیں کروٹ دلواتے رہے، اور ان کا کتا غار کے دہانے پر اپنے اگلے پاؤں پھیلائے ہوئے تھا ۔ اگر تم انہیں دیکھ لیتے تو ضرور پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور تمہیں ان سے خوف آجاتا ۔

(سورة الكهف آیت (18)

: ڈاکٹر نے کہا

یہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ انہیں نیند کے دوران پلٹایا " جا رہا تھا تاکہ ان کے جسموں پر زخم یا سڑن نہ بنے، کیونکہ وہ لمبے عرصے تک ایک ہی حالت میں تھے ۔ لیکن مجھے جس بات نے حیران کیا وہ پچھلی آیت تھی جس میں بتایا گیا کہ سورج کی روشنی غار میں داخل ہوتی تھی، مگر ان کے جسموں پر براہ راست نہیں پڑتی تھی ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کی شعاعیں روز غار میں آتی تھیں مگر انہیں براہ راست نہیں چھوتی تھیں ۔ ڈاکٹر نے کہا: طبی طور پر یہ بات ثابت ہے کہ اگر کسی مریض کو طویل عرصے تک ایک ہی حالت میں رہنا پڑے تو کمر یا جسم پر زخم نہ بننے کے لیے جگہ ہوا دار ہونی چاہیے اور بالواسطہ سورج کی روشنی ہونی چاہیے،
لیکن براہِ راست دھوپ نہیں پڑنی چاہیے ۔

پھر جب اس نے اگلی آیت پر غور کیا تو اسے احساس ہوا کہ واقعی نیند کے دوران جسم کو حرکت دینا زخموں اور سڑن سے بچاتا ہے ۔

مگر جس بات نے اسے انتہائی حیران کیا وہ یہ تھی کہ کتا تو نہیں پلٹا جا رہا تھا - وہ صرف غار کے دہانے پر اپنے اگلے پاؤں پھیلائے ہوئے تھا، 309 سال تک - مگر اس کا جسم نہ سڑا نہ گل سڑا

یہ بات اس جرمن ڈاکٹر کو مزید تحقیق پر ابھار گئی۔ اس نے کتوں کی جسمانی بناوٹ کا مطالعہ کیا اور حیرت انگیز طور پر دریافت کیا کہ کتوں میں جلد کے نیچے ایسے غدود پائے جاتے ہیں جو ایک خاص مادہ خارج کرتے ہیں - یہ مادہ جسم میں زخم یا سڑن کو پیدا ہونے سے روکتا ہے، جب تک کتا زندہ ہو، خواہ وہ حرکت نہ بھی کرے۔

اسی لیے اصحابِ کہف کا کتا پلٹنے کا محتاج نہ تھا ۔

یہی قرآنی معجزہ اس جرمن سائنسدان کے اسلام قبول کرنے کا سبب بنا۔
بیان کا نکتہ

سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس غیر مسلم سائنسدان نے صرف پہلی مرتبہ سورۃ الکہف پڑھتے ہی ان نکتوں کو محسوس کیا جبکہ ہم میں سے کتنے ہی لوگ روز قرآن پڑھتے ہیں مگر غور نہیں کرتے

اللہ تعالیٰ نے خود قرآن میں فرمایا ہے

یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے تم پر نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں، اور عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔

08/09/2025

*انسانی جسم کے حیرت انگیز حقائق*

انسانی جسم ایک پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے جس میں اربوں خلیات، اعضاء اور نظام مل کر کام کرتے ہیں۔ یہاں کچھ حیرت انگیز حقائق ہیں جو آپ کے جسم کے بارے میں جاننے کے قابل ہیں:

**1. آپ کا جسم مسلسل تجدید ہوتا رہتا ہے۔**

ہر سات سال میں، آپ کے جسم کے تمام خلیات بدل جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس ایک طرح سے ایک نیا جسم ہے۔

**2. آپ کے جسم میں 100 ٹریلین سے زیادہ بیکٹیریا ہیں۔**

یہ بیکٹیریا آپ کے ہاضمہ، مدافعتی نظام اور دیگر صحت کے کاموں کے لیے ضروری ہیں۔

**3. آپ کا دماغ آپ کے جسم کے تمام اعضاء سے زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے۔**

آپ کا دماغ آپ کے جسم کے کل وزن کا صرف 2% ہے، لیکن یہ آپ کے جسم کی کل توانائی کا 20% استعمال کرتا ہے۔

**4. آپ کی کھوپڑی 22 ہڈیوں سے بنی ہے۔**

یہ ہڈیاں آپ کے دماغ کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

**5. آپ کے جسم میں 100,000 میل سے زیادہ رگیں اور شریانیں ہیں۔**

یہ رگیں اور شریانیں آپ کے جسم میں خون اور آکسیجن کو پہنچاتی ہیں۔

**6. آپ کا دل ہر روز 2,000 گیلن سے زیادہ خون پمپ کرتا ہے۔**

یہ خون آپ کے جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن اور غذائی اجزاء پہنچاتا ہے۔

**7. آپ کے پھیپھڑے ہر روز 20,000 بار سانس لیتے ہیں۔**

یہ سانس آپ کے جسم کو آکسیجن فراہم کرتی ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرتی ہے۔

**8. آپ کے معدے میں ایک طاقتور تیزاب ہوتا ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔**

یہ تیزاب اتنا مضبوط ہے کہ یہ دھات کو بھی گھلا سکتا ہے۔

**9. آپ کی جلد آپ کے جسم کا سب سے بڑا عضو ہے۔**

یہ آپ کے جسم کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

**10. آپ کے جسم میں 37 ٹریلین سے زیادہ خلیات ہیں۔**

یہ خلیات آپ کے جسم کے تمام اعضاء اور نظام کو بناتے ہیں۔

*یہ صرف چند حیرت انگیز حقائق ہیں جو آپ کے جسم کے بارے میں جاننے کے قابل ہیں۔ انسانی جسم ایک پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے جس کی ہم اب بھی مکمل طور پر کھوج نہیں کر سکے ہیں۔*

28/08/2025

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Syeda Lubna - DHMS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Syeda Lubna - DHMS:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram