05/11/2025
*انا للّٰہ وانا الیہ راجعون*
*آج تھیلیسیمیا فری پاکستان غم کے ایک گہرے سمندر میں ڈوب گیا*
*گوجرانوالہ کی معصوم مگر بہادر بیٹی زینب، جو برسوں سے تھیلیسیمیا میجر جیسی جان لیوا بیماری سے لڑ رہی تھی، آخرکار زندگی کی جنگ ہار کر ہمیشہ کے لیے ابدی نیند سو گئی*
*زینب صرف ایک مریض نہیں تھی، وہ ایک حوصلے کی علامت تھی — وہ اپنی کمزوریوں کو طاقت بنا کر دوسروں کے لیے امید بن گئی تھی*
*اس نے نہ صرف اپنی بیماری کا مقابلہ کیا بلکہ پورے پاکستان میں تھیلیسیمیا میجر بچوں کی آواز بن کر شعور بیدار کیا*
*وہ ہر بلڈ ڈونیشن کیمپ میں ایک جذبے کی طرح موجود رہتی، لوگوں کو قائل کرتی، بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے خواب دیکھتی تھی*
*آج اس کی جدائی نے ہر دل کو چیر کر رکھ دیا ہے*
*اللہ تعالیٰ زینب کے عظیم والدین کو صبرِ و جمیل عطا فرمائیں جنہوں نے اپنی بیٹی کی ہر سانس کے لیے لڑائی لڑی اُن تمام بلڈ ڈونرز کو اجرِ عظیم دے*
*زینب چلی گئی، مگر اُس کا پیغام، اُس کا حوصلہ، اور اُس کی مسکراہٹ ہمیشہ زندہ رہے گی*😭😭