05/12/2025
*🌞جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلت : -*
1️⃣ حضرت اوس بن اوس رضی اللَّه عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “بے شک تمہارے دنوں میں سے افضل دن جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن آدم (علیہ السلام) کو تخلیق کیا، اسی دن ان کی وفات ہوئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن بے ہوشی طاری ہوگی۔ پس اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔” صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللَّه! ہماری دعائیں آپ پر کیسے پیش کی جائیں گی جبکہ آپ کا جسد مبارک خاک میں مل چکا ہوگا؟ فرمایا: “بے شک اللَّه عَزَّ وَجَلَّ نے زمین پر انبیاء کے جسموں کو کھانا حرام کر دیا ہے۔”
حوالہ: سنن ابی داود، حدیث نمبر 1047
درجۂ صحت: صحیح
2️⃣ حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللَّه عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم نے فرمایا: “جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ جو بھی اس دن مجھ پر درود بھیجتا ہے، اس کا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔”
حوالہ: شعب الایمان للبیہقی، حدیث نمبر 3030
درجۂ صحت: حسن
3️⃣ حضرت انس بن مالک رضی اللَّه عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللَّه صلی اللَّه علیہ وسلم نے فرمایا: “جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللَّه اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔”
حوالہ: شعب الایمان للبیہقی، حدیث نمبر 3031
درجۂ صحت: حسن
4️⃣ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ہر جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ میری امت کے درود ہر جمعہ کے دن مجھ پر پیش کیے جاتے ہیں، اور جو شخص ان میں سب سے زیادہ درود بھیجتا ہے، وہ قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب ہوگا۔”
*🌞ایک مرتبہ درود شریف پڑھنے کے فوائد*
1️⃣ دس گناہ معاف ہو جاتے ہیں
2️⃣ دس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں
3️⃣ دس درجات بلند ہو جاتے ہیں
4️⃣ اللہ کی 70 رحمتیں نازل ہوتی ہیں
5️⃣ اللہ کے نورانی فرشتے 70 مرتبہ بخشش کی دعا کرتے ہیں