Samedco

Samedco South Asia Medical Company South Asia Medical Company (Pvt) Ltd (SAMEDCO) is a unique commercial trading company in the emerging markets of Asia and Africa.

The core business of SAMEDCO is International trading with a particular interest in supply of new and used medical related equipment in the Pakistani market. It also serves as a bridge between the developed and the developing countries whereby facilitating the flow of scientific knowledge and cutting-edge technology. SAMEDCO stands behind their products, have customized service program according to the needs of the clients and also offer consultancy services for business development as per their requirement and needs.

10/01/2020

If you are looking professional services in Immigration and visa for Australia regarding study visa, work visa, visa to do business or even want to join their families. No worries, Golden Gateway Immigration! A registered business for all your consultancy needs on getting visa or immigration to Australia.

Please inbox your requirement or reach through Call or WhatApp at +61 435 602 642 and +92 335 407 1113.

جمعہ مبارک
27/12/2019

جمعہ مبارک

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
قرآنِ پاک میں اللہ پاک سورۃ العنکبوت کی آیت 45 میں ارشاد فرماتے ہیں کہ "جو کتاب آپ پر وحی کی گئی ہے آپ اسے پڑھا کیجیئے اور نماز کی پابندی رکھیے بے شک نماز بے حیائی اور ناشائستہ کاموں سے روک ٹوک کرتی رہتی ہےاور الله کی یاد بڑی چیز ہے اور الله تعالیٰ تمہارے سب کاموں کو جانتا ہے"

تمام عالم اسلام کو گھرکی ہسپتال ٹیم کی جانب سے جمعہ مبارک

مرا پیمبر عظیم تر ہے
14/11/2019

مرا پیمبر عظیم تر ہے

مرا پیمبر عظیم تر ہے
کمالِ خلاق ذات اُس کی
جمالِ ہستی حیات اُس کی
بشر نہیں عظمتِ بشر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ شرحِ احکام حق تعالیٰ
وہ خود ہی قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
وہ نقطہ بھی خط بھی دائرہ بھی
وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

شعور لایا کتاب لایا
وہ حشر تک کا نصاب لایا
دیا بھی کامل نظام اس نے
اور آپ ہی انقلاب لایا
وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
ازل بھی اس کا ہے اور ابد بھی
وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ آدم و نوح سے زیادہ
بلند ہمت بلند ارادہ
وہ زُہدِ عیسیٰ سے کوسوں آ گے
جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ
ہر اک پیمبر نہاں ہے اس میں
ہجومِ پیغمبراں ہے اس میں
وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

بس ایک مشکیزہ اک چٹائی
ذرا سے جَو ایک چارپائی
بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے
نہ خوش لباسی نہ خوش قبائی
یہی ہے کُل کائنات جس کی
گنی نہ جائيں صفات جس کی
وہی تو سلطانِ بحرو بر ہے
مرا پیمبر عظیم تر ہے

جو اپنا دامن لہو سے بھر لے
مصیبتیں اپنی جان پر لے
جو تیغ زن سے لڑے نہتا
جو غالب آ کر بھی صلح کر لے
اسیر دشمن کی چاہ میں بھی
مخالفوں کی نگاہ میں بھی
امیں ہے صادق ہے معتبر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

جسے شاہِ شش جہات دیکھوں
اُسے غریبوں کے ساتھ دیکھوں
عنانِ کون و مکاں جو تھامے
کدال پر بھی وہ ہاتھ دیکھوں
لگے جو مزدور شاہ ایسا
نذر نہ دَھن سربراہ ایسا
فلک نشیں کا زمیں پہ گھر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے

وہ خلوتوں میں بھی صف بہ صف بھی
وہ اِس طرف بھی وہ اُس طرف بھی
محاذ و منبر ٹھکانے اس کے
وہ سربسجدہ بھی سربکف بھی
کہیں وہ موتی کہیں ستارہ
وہ جامعیت کا استعارہ
وہ صبحِ تہذیب کا گجر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے
(مظفر وارثی​ؒ)

سوھنے پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام
01/11/2019

سوھنے پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
ربیعِ الُاول کے پہلے جمعتہ المبارک کا پُرنور دن مبارک

اللہ سوھنے سے دعا گو ہیں کہ اللہ سوھنا اپنے سوھنے پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے جمیلے سے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا بنا دے، ہمیں روشن ہدایت نصیب فرمادے۔ الٰہی آمین

سوھنے پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ
سب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺ

اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبی ﷺ
دونوں عالم کا دولھا ہمارا نبی ﷺ

بزمِ آخر کا شمع فروزاں ہوا
نورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبی ﷺ

جس کو شایاں ہے عرشِ خُدا پر جلوس
ہے وہ سلطانِ والا ہمارا نبی ﷺ

بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی ﷺ

جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیات
ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ

عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاں
سوئے حق جب سدھارا ہمارا نبی ﷺ

خَلق سے اولیا، اولیا سے رُسُل
اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ

حُسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم
وہ ملیحِ دل آرا ہمارا نبی ﷺ

ذکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو
نمَکیں حُسن والا ہمارا نبی ﷺ

جس کی دو بوند ہیں کوثر و سلسبیل
ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی ﷺ

جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی
اِن کا، اُن کا، تمھارا، ہمارا نبی ﷺ

قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی کا نکلا ہمارا نبی ﷺ

کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ

کیا خبر کتنے تارے کھِلے چھپ گئے
پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبی ﷺ

ملکِ کونین میں انبیا تاجْدار
تاجْداروں کا آقا ہمارا نبی ﷺ

لا مکاں تک اجالا ہے جس کا وہ ہے
ہر مکاں کا اُجالا ہمارا نبی ﷺ

سارے اچھوں میں اچھا سمجھیے جسے
ہے اُس اچھے سے اچھا ہمارا نبی ﷺ

سارے اونچوں میں اونچا سمجھیے جسے
ہے اُس اونچے سے اونچا ہمارا نبی ﷺ

انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو!
کیا نبی ہے تمھارا ہمارا نبی ﷺ

جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہے
نورِ وحدت کا ٹکڑا ہمارا نبی ﷺ

سب چمک والے اجلوں میں چمکا کیے
اندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبی ﷺ

جس نے مردہ دلوں کو دی عمرِ ابد
ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ

غمزدوں کو رؔضا مژدہ دیجے کہ ہے
بے کَسوں کا سہارا ہمارا نبی ﷺ

الھم صل علی محمد واٰل محمد
02/10/2019

الھم صل علی محمد واٰل محمد

حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ
رشتہ جوڑنے والا وہ نہیں جو بدلہ چکائے بلکہ جوڑنے والا وہ ہے کہ جب اس سے رشتہ توڑا جائے تو وہ اسے جوڑ دے
(بخاری،ج4، ص98،حدیث: 5991)

اللہ سوھنا، اللہ سوھنا، اللہ سوھنا
27/09/2019

اللہ سوھنا، اللہ سوھنا، اللہ سوھنا

شروع اللہ سوھنے کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
بس تمہارا (حقیقی) معبود تو صرف اللہ ہے جس کے سواکوئی عبادت کے قابل نہیں وہ (اپنے) علم سے تمام چیزوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے
(سورۃ طہٰ آیت ۸۹)

مصطفےٰ جــــانِ رحمت پہ لاکھوں ســـلام
24/09/2019

مصطفےٰ جــــانِ رحمت پہ لاکھوں ســـلام

مصطفےٰ جــــانِ رحمت پہ لاکھوں ســـلام
شمع بـزمٍ ھدایت پہ لاکھوں ســـلام
ہم غریبوں کے آقا پہ بےحد درود
ہم فقیروں کی ثروت پہ لاکھوں ســـلام
جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رھا
اس جبیـنٍ سعادت پہ لاکھوں ســـلام

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں ســـلام
جس سے تاریک دل جگمگانے لگیں
اس چمک والی رنگت پہ لاکھوں ســـلام
کُل جہاں مِلک اور جَو کی روٹی غذا
اُس شِکم کی قناعت پہ لاکھوں ســـلام

شہریارِ اِرّم تاجــــدارِ حــــرم
نَوبہارِ شفاعت پہ لاکھوں ســـلام
شب اَسریٰ کے دولھا پہ دائم درود
نوشہ بزمٍ جنت پہ لاکھوں ســـلام
پتلی پتلی گُلِ قدس کی پتیاں
ان لَبــــوں کی نزاکت پہ لاکھوں ســـلام

جن کے سجدے کو محراب کعبہ جھکی
ان بھوؤں کی لطافت پہ لاکھوں ســـلام
جس طرف اُٹھ گئی دم میں دم آ گیا
اُس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں ســـلام
جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں
اُس تَبَسُُم کی عادت پہ لاکھوں ســـلام

وہ زباں جس کو سب کُن کی کُنجی کہیں
اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں ســـلام
کس کو دیکھا یہ موسیٰ سے پوچھے کوئی
آنکھ والوں کی ہمت پہ لاکھوں ســـلام
دور و نزدیک کے سننے والے وہ کان
کانِ لعــــلِ کرامت پہ لاکھوں ســـلام

سیــــدہ زاہـرہ طیبــــہ طاہــــرہ
جــــانِ احمــــد کی راحت پہ لاکھوں ســـلام
جس کی ماں فاطــــمہ ؓ اور نانا نبــــی
جس کا بھائی حَســــن ؓ اور بابا علــــی ؓ
اس حُسیــــن ؓ ابن حیــــدر پہ لاکھوں ســـلام
مصطفےٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں ســـلام

حضرتِ حمــــزہ شیرِ خــــدا و رســــول
زینتِ قادریت پے لاکھوں ســـلام
غــــوثِ اعظم امام التقی والنقی
جلوۂ شانِ قدرت پے لاکھوں ســـلام
مجھ سے خدمت کے قدسی کہیں ہاں رضاؔ
وہ رضــــا اعلٰحضرت بریلی کے شاہ
ڈال دی قلب میں عظمتِ مصطفےٰ
سیدی اعلٰحضرت پہ لاکھوں ســـلام

ہم یہاں سے پکاریں وہ مدینے سنیں
ان کی اعلیٰ سماعت پہ لاکھوں ســـلام
مصطفےٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں ســـلام
شمع بزمٍ ھدایت پہ لاکھوں ســـلام

کاش محشر میں جب ان کی آمد ہو اور
بھیجیں سب ان کی شوکت پہ لاکھوں ســـلام
مصطفےٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں ســـلام
شمع بزمٍ ھدایت پہ لاکھوں ســـلام

صَلَّی اللّهُ عَلٰی حَبِیْبِهٖ ســیّدنا مُحَمَّــــدٍ وَّآلِـهٖ وَسَلَّمْ

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے
21/09/2019

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے، نظر بھی جو آ رہا ہے
وہی خدا ہے

وہی مشرق، وہی مغرب، سفر کريں سب اُسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دِکھا رہا ہے
وہی خدا ہے

تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے
وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے سماں پے بھی، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہ لاشعور میں جگمگا رہا ہے
وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراہا، وہی ہوا جو خدا نے چاہا
جو اختیارِ بشر پے پہرے بٹھا رہا ہے
وہی خدا ہے

کسی کو تاج وقار بخشے،کسی کو ذلتی کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پے مہر قدرت لگا رہا ہے
وہی خدا ہے
سفید اسکا، سیاہ اسکا، نفس نفس گواہ اسکا
جو شعلہ جاں جلا رہا ہے، بجھا رہا ہے
وہی خدا ہے

20/09/2019

شروع اللہ سوھنے کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جزا کو جھٹلاتا ہے (۱) وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (۲) اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا(۳) ایسے نمازیوں کے لیے بڑی خرابی ہے(۴) جو اپنی نماز سے غافل ہیں (۵) جو دکھلاوا کرتے ہیں (۶) اور برتنے کی چیز مانگے نہیں دیتے(۷)
سورۃ الماعون

پر صادق دین تنہاں دا باھوؒ، جو سر قربانی کردے ھو
19/09/2019

پر صادق دین تنہاں دا باھوؒ، جو سر قربانی کردے ھو

جے کر دین علم وِچ ہوندا، تاں سِر نیزے کیوں چڑھدے ھو
اٹھارہ ہزار جو عالم آہا، اگے حسینؑ دے مَردے ھو
جے کُجھ ملاحظہ سرورؐ دا کردے، تاں تمبو خیمے کیوں سڑدے ھو
جے کر مندے بیعت رسولیؐ، پانی کیوں بند کردے ھو
پر صادق دین تنہاں دا باھوؒ، جو سر قربانی کردے ھو

نفس پلیت پلیتی کیتی باھوؒ، کوئی اصل پلیت تاں ناسے ھو
18/09/2019

نفس پلیت پلیتی کیتی باھوؒ، کوئی اصل پلیت تاں ناسے ھو

کن فیکون جدوں فرمایا، اساں وی کولے ہاسے ھو
ہکے ذات رب دی آہی، ہکے جگ وچ ڈھنڈیاسے ھو
ہکے لامکان مکان اساڈا، ہکے آن بتاں وچ پھاسے ھو
نفس پلیت پلیتی کیتی باھوؒ، کوئی اصل پلیت تاں ناسے ھو

Address

42/Tipu Block, New Garden Town
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samedco posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Samedco:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram