Proffesser Hakeem Ansif

Proffesser Hakeem Ansif Tabib

20/09/2023

I have reached 700 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

13/07/2023

[7/13, 5:51 PM] +92 321 7700127: آنکھوں سیاہ حلقےختم کرنے کا دیسی علاج
ہلدی کاحیرت انگیز فائدہ
صرف 10 منٹ آنکھوں کے گرد ہلدی لگائے رکھنے کا ایسا فائدہ کہ جان کر آپ آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے
آپ ہلدی کے فوائد سے بخوبی آگاہ ہوں گے لیکن اگر اسے صرف 10 منٹ تک آنکھوں کے گرد لگایا جائے تو آنکھوں کے ہلکے دور ہو جاتے ہیں۔
آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ ہلدی کوآدھا چائے کے چمچ لیموں کے رس،چٹکی بھر بیسن اور ایک چائے کے چمچ ٹماٹر کے رس میں ملانا ہے اور اس پیسٹ کو آنکھوں کے گرد ہلکوں پر 10 منٹ تک لگانا ہے۔
چند دن تک اس طرح ہلدی لگانے سے آپ کی آنکھوں کے گرد ہلکے غائب ہوجائیں گے۔۔
[7/13, 5:51 PM] +92 321 7700127: ماشاء اللہ
جزاکم اللہ خیراً کثیرا
مجھے ایک حکیم صاحب کے ذریعے حکیم ظفر اللہ انبالوی صاحب کا نسخہ پہچا تھا۔ جس کے بہت اچھے نتائج ہیں۔ ملاحظہ ہو،
*ھوالشافی*
مغز کرنجوا اور پوست ریٹھا ہموزن کا سفوف بنا لیں۔
*مقدار خوراک*
پانچ سو ملی گرام روزانہ تین بار دیں۔ اس۔ کے ساتھ 6 تریاق بھی دے سکتے ہیں۔
*خواص و فوائد*
بھگندر، ناسور، بواسیر، چیچک، خسرہ، تورکی، مبارکی، تر خارش، اعصابی بخار کو نافع ہے۔
پشکش:
*حکیم سید تنویر حسین*
[7/13, 5:51 PM] +92 321 7700127: ہرنیہ Hernia
Hakeem Ibrar Hussain
اسکے لیے کشتہ شاخ مرجان اکسیر کا درجہ رکھتا ہے،
شاخ مرجان - 50 گرام
کوزہ میں 100 گرام نیچے اور 100 گرام اوپر چینی ڈالنی ہے درمیان میں شاخ مرجان رکھنا ہے، اور 10-12 کلو کی آگ دینی ہے، یہ سفید رنگ کا شگفتہ کشتہ ہوئی ہوگی، مرجان کو کھرل لیں، چینی کو ضائع کر دیں
250mg capsule
صبح نہار منہ
ایک ڈیڑھ ماہ استعمال کرائیں،
ہرنیہ ٹھیک ہو جائے گا،
[7/13, 6:06 PM] +92 321 7700127: 💢 سفوف جنسنگ 💢

💞 لٹی برباد جوانی کی واپسی 45 دن میں ممکن انشاء ﷲ بفضل خدا تعالی 💞
◀ جن بھائیوں نے اپنی زندگی اپنے ہاتھوں سے تباہ کر لی ہو۔۔۔ جو شادی کے نام سے پریشان ہیں ۔۔ جو بھائی شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنی زوجہ کا حق زوجیت ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر پاتے ۔۔ جن بھائیوں کو جریان اح**ام ،زکاوت حس ،سرعت انزال،منی کا پتلا پن ،نفس میں ڈھیلا پن ہے ،ٹائمنگ کی کمی ہے، نفس سکڑ چکا ہے ،یعنی کہ بلکل زیرو ہو چکے ہیں ۔۔وہ ذرا فوائد پڑھ لیں ۔۔۔ 👇
👈فوائد 👉
◀ یہ سفوف جریان اح**ام اور منی کا پتلا پن کو ختم کر کے منی کو گاڑھا کرتا ہے ۔۔اور اولاد کے قابل بناتا ہے ▶
◀ غلط کاریوں کی وجہ سے جن بھائیوں کے نفس کی رگہیں سکڑ چکی ہیں اور انکا نفس مکمل طور پہ ٹائیٹ نہیں ہوتا انکے کیلئے یہ سفوف کسی آبِ حیات سے کم نہیں یہ سفوف نفس کی رگہوں میں بلڈ کی سرکولیشن بڑھاتا ہے جس سے نفس کے پٹھوں میں مکمل انتشار آتا ہے ▶
◀ جو حضرات مردانہ کمزوری کی وجہ سے اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں انکے لئے یہ تحفہ خاص ہے ۔۔یہ سفوف منی کو گاڑھا کر کے ٹائمنگ میں اضافہ کرتا ہے اور سپرم بڑھاتا ہے جنسی و جسمانی کمزوری کو دور کر کے کامل مرد بناتا ہے سوکھے اور مرجھاۓ ہوۓ چہروں پہ رونق بحال کرتا ہے ۔۔۔اس سے دل و دماغ کی کمزوری بھی دور ہوتی ہے ۔۔۔
♈میں جتنی بھی اس سفوف کی تعریف کروں اتنی ہی کم ہے ۔۔جو شخص مکمل پرہیز کیساتھ اس سفوف کو 45 دن استعمال کر لے گا ۔۔۔۔✴انشاءﷲ اسکی %99 جنسی کمزوریاں دور ہو جائیں گی ۔۔۔۔۔ یہ کمپلیٹ علاج ہے ۔۔۔بڑے بڑے حکماء حضرات اور مشہور دواخانوں والے یو ٹیوب اور فیسبک بک سوشل میڈیا پہ بیٹھ کے طب کو عام کر رہے ہیں ۔۔۔میرا انکو سلام ہے ۔۔۔ دل کا راز تھا شئیر کر رہا ہوں بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔۔۔۔۔آتے ہیں نسخے کے اجزاء کیطرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!
💞 ھو الشافی 💞
◀ جنسنگ ایک نمبر 50 گرام
◀مصطگی رومی ایک نمبر 30 گرام
◀عقر قرحا افریقن ایک نمبر 30 گرام
◀ثعلب پنجہ 30 گرام
◀ ثعلب مصری 30 گرام
◀سنگھاڑہ خشک 30 گرام
◀ تال مکھانہ 30 گرام
◀ بیج بند 30 گرام
◀ خشخاص 30 گرام
◀موصلی سفید انڈیا 30 گرام
◀ گوکھرو 30 گرام
◀تخم کونچ مدبر 30 گرام
◀زعفران اسپین والی 05 گرام
◀ الائچی سبز 20 گرام
◀ کوزہ مصری 350 گرام

زعفران اور مصطگی رومی کے علاوہ ۔۔۔تمام اجزاء ایک نمبر لیکر ہاون دستے سے کوٹ کر گرینڈ کر لیں۔۔۔۔ اور چھان کر آخر میں مصطگی رومی اور زعفران کو ہاون دستے میں کھرل کے ملا لیں ۔۔۔۔ تیار ہے صبح آدھ چمچ خالی پیٹ دودھ کیساتھ ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے ۔۔۔اور دوسرا آدھا چمچ رات کو سوتے وقت دودھ کیساتھ ۔۔۔۔ 45 دن کا یہ کورس کر لیں انشاء ﷲ جتنی آپ کی قوت کھو چکی ہے غلط کاریوں کی وجہ سے اس دوگنی طاقت آۓ گی ۔۔۔ لیکن کورس کے دوران بیوی سے اور کٹھی تلی اشیاء سے مکمل پرہیز کرنی ہے ۔۔۔۔۔۔اس سفوف کیساتھ میں کالا طلاء نفس کی بیرونی مالش کیلئے استعمال کرواتا ہوں جس سے مریض کے نفس میں مکمل سختی آ جاتی ہے اور مریض صحبت کے کابل ہو جاتا ہے
#نوٹ
جن حضرات کا معدہ خراب ہے وہ استعمال نہ کریں پہلے معدے کا علاج کریں پھر یہ نسخہ استعمال کریں ۔۔۔
[7/13, 6:06 PM] +92 321 7700127: *ریح بادی کی دردین, پٹھوں کا کھچاو, فروزن شولڈرز, کا مجرب علاج*

سونٹھ کا کپڑچھان پاوڈر ایک پاو, نوشادر کا پاوڈر ایک پاو, آب گھیکوار ایک کلو مین حل کرین اور دھوپ کی مدد سے اتنا خشک کرین کہ گولیاں بن جاۓ۔
ایک سء دو گولیاں صبح شام دین۔
پہلی خوراک سے ھی پٹھوں کا کھچاو کم ھوجاتا ہے۔ معدہ بھی بہت بہتر ھوجاتا ہے۔ چند دن کے استعمال سے مرض دور ھوجاتا ہے۔
[7/13, 6:06 PM] +92 321 7700127: سفوف مؤلدین زعفرانی
جنسی جسمانی کمزوری کا لاجواب نسخہ ، بے اولاد افراد کےلیے وہ راز جسے اس سے پہلے کبھی کسی نے شئیر نہیں کیا ۔ دارالعلاج مطب احسن کا معمول مطب نسخہ
بے شمار فوائد کا حامل
ھوالشافی ! ثعلب مصری ، الائچی خورد 100-100 گرام - موصلی سفید عمدہ ، مغز پنبہ دانہ ،ستاور ، مغز سنگھاڑہ خشک ، سبوس اسبغول 200-200 گرام - مصری کوزہ 300 گرام - زعفران 3 گرام - ( کشتہ سہہ دھاتہ 250 ملی گرام فی خوراک ) (کل 10 اجزاء)
ترکیب تیاری !
((1)) زعفران کو الگ سے خوب باریک پیس کر محفوظ رکھیں -
((2)) کشتہ سہہ دھاتہ کو 500 ملی گرام کے کیپسول بھرکر شیشی میں رکھ لیں -کشتہ کی ترتیب ذیل میں درج ہے
((3)) تمام ادویات کو باریک پیسکر بہترین سفوف تیار فرما ئیں -
((4)) اب آخر میں زعفران مسفوف کردہ کو سفوف مزکورہ میں ملا کر خوب یکجان کرکے کسی عمدہ شیشے کے مرتبان میں رکھیں - آپکا سفوف مؤلدین زعفرانی تیار ھے
ترکیب استعمال !
((1)) بہتر نتائج کے لیےرات کو دودھ گاۓ آدھ کلو میں 5 گرام دوا ملا کر نرم آنچ پر پکائیں جب گاڑھی ھو کر کھیر کی شکل اختیار کر لے تو اسکو ڈھانپ کر کسی محفوظ مقام پر رکھ دیں
یا 5 گرام سفوف دودھ نیم گرم استعمال کر لیں
((2)) صبح نہار منہ کشتہ سہہ دھاتہ کا ایک کیپسول کھول کر اوپر چھڑک کر نوش جان کریں -
((3)) اسکے بعد تقریبآ آدھا گھنٹہ واک / کام کاج وغیرہ کریں -
((4)) کھانا اسکے بعد بھوک لگنے پر کھائیں-
فوائد !
((1)) بہترین مؤلد منی ھے
((2)) زبردست مقوی باہ
((3)) لاجواب مؤلد کرم منی ھے
((4)) اولاد نرینہ (بزریعہ مرد ) کیلۓ بیحد مؤثر ثابت ھوئ ھے
((5)) مرد کے سیمن میں وہ قابلیت پیدا کرتی ھے جو کہ اس ضمن میں درکار ھوتی ھے
((6)) مسمن بدن کمال ھے
((7)) اگر تمام نسخہ کا ایک کورس استعمال میں لایا جاۓ تو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ بھترین محمر لون ثابت ھوتی ھے -
((8)) اس کا ایک مکمل کورس برسوں قوت خاص کو برقرار رکھنے میں معاون ھے
((9)) الغرض مردانہ امراض کیلۓ یہ ایک جامع نسخہ ھے
نیز وہ تمام تر فوائد حاصل ہونگے جہنیں مجلوقین اور کثرت مباشرت کے مریض تلاش کرتے ہیں
📌مقوی باہ و مردانہ کمزوری کو دور کرے۔
📌مادہ منویہ کو پیدا کرے۔
📌ٹائمنگ میں اضافہ کرے۔
📌عام جسمانی کمزوری کو دور کرے۔
📌کام کاج کے بعد تھکاوٹ اور نکاہت کو دور کرے۔
📌اعصاب اور پٹھوں کو طاقت دے۔
📌گردوں کو طاقت دے اور صحت مند بنائے۔
📌تقویت اعضاءِ رئیسہ (دل۔دماغ۔جگر)کے لیے بے حد مفید ہے
📌بدن کو چست اور توانا کرتا ہے
📌ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناتا ہے
📌نوجوان کے جنسی معاملات کو درست کرتا ہے
📌مادہ منی کو گاڑھا کرتا ہے
📌جنسی اور جسمانی دونوں کمزوریوں کو دور کرتا ہے
📌مایوس مریضوں کے لیے لاجواب تحفہ ہے
اب آتے ہیں کشتہ سہہ دھاتہ کی طرف ، جوکہ اکیلا ہی بے شمار فوائد کا حامل ہے
کشتہ سہ دھاتہ:-
قلعی ۔سیسہ - جست ہر واحد 2 تولہ۔ کڑاہی آہنی میں ڈال کر گلائیں اور نیچے تیز آگ جلادیں سفوف کوکنار جو ادویہ سے سات گنا زیادہ ہو تھوڑا تھوڑا ڈالیں اور برگر کے موٹے ڈنڈے سے گھوٹتے جائیں، سفوف کے ختم ہونے پر دوائیں خاکستری شکل کی جائیگی تب ان کو تین دن شیر برگر سے کھرل کریں اور قرص بنا کر کوزہ گلی میں بند کر کے گلحکمت کریں ۔خشک ہونے پر سات کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ اسی طرح تین عمل دھرائیں اور آگ دیں ۔ کشتہ برنگ زرد تیار ہو گا۔
فوائد:-
جریان کے لیے بہترین چیز ہے اور کثرت بول کے دفعیہ کے لیے خاص چیز ہے۔ جریان کے لیے مندرجہ ذیل سفوف کے استعمال کا استعمال کریں، کہنہ سے کہنہ جریان دور ہوکر قوت مردمی میں طاقت کا اضافہ ہوگا۔ ریش برگر 5تولہ ستاور 3 تولہ بہو پھلی 3 تولہ تج ایک تولہ - تالمکھانہ ۔ بہیدانہ۔صمغ عربی۔گوند کتیرا ہر واحد ایک تولہ - ست ثمر ببول ۔سبوس اسبغول ہر ایک 5 تولہ کوٹ پیس کر چھان لیں اور مندرجہ سفوف میں سے ایک تولہ لے کر 2 رتی کشتہ سہہ دھاتہ ملا کر ہمراہ شیر شیریں ایک پاؤ کیساتھ استعمال کریں
نوٹ :- دوران استعمال ہمبستری بادی اشیاء دال چنا بڑا گوشت بیکری کی اشیاء سے پرہیز کریں
ایک ماہ کا کورس بگڑی ہوئی صحت کا ضامن ثابت ہوگا
ان شاءاللہ
بنائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں
والسّلام

29/07/2022

تشخیص

طبی لحاظ سے، تشخیص، کا طریقہ کار اور مزاج کی پہچان، بہت ہی اہم معلومات

تشخیص
طب میں سب سے زیادہ تشخیص کا انحصار مزاج پر ہے یہ اس لئے کہ تمام اعضائے بدن کی ساختوں کا اپنا اپنا ایک مزاج ہے اور وہ تمام ساختیں اپنا اپنا حصہ خون سے الگ الگ وصول کرتی ہیں اور خون تین اخلاط کا مرکب ہے اس میں جس خلط کی زیادتی ہو گی اسی کے اثرات اس کی ساخت حتیٰ کہ عضو رئیس تک نمایاں ہوں گے یہ اخلاط چونکہ تین ہیں اس لئے تین ہی طرح کے مزاج ہوں گے
1 بلغمی
2 سوداوی
3 صفراوی
بلغمی مزاج
تمام اشیاء جن کے اندر بالکیفیت بالہئیت اور بالتاثیر رطوبت ومائیت زیادہ ہو گی انہیں بلغمی اور قانون مفرد اعضاء کی اصطلاح میں اعصابی کہا جاتا ہے کیونکہ ایسی چیزوں میں زاتی طور پر رطوبت زیادہ ہوتی ہے اور یہی خون میں تاثیر زیادہ پیدا کرتی ہیں جہاں کہیں بلغمی یا اعصابی کا لفظ آئے تو وہاں بلغمی رطوبات مراد ہیں جسم میں ان کی پیدائش کا مرکز دماغ و اعصاب ہیں جب دماغ و اعصاب کا فعل تیز ہوتا ہے تو بلغم اور رطوبت زیادہ بنتی ہے اور جب بدن کو رطوبت زیادہ ملتی ہے تو دماغ و اعصاب کا فعل تیز ہو جاتا ہے
سوداوی مزاج
وہ تمام اشیاء جو بالکیفیت بالہئیت بالتاثیر خشک ہوں انہیں سوداوی یا عضلاتی کہتے ہیں کیونکہ ایسی تمام چیزیں زاتی طور پر خشک کیفیات رکھتی ہیں اور جسم میں یہی اثرات بڑھاتی ہیں جہاں کہیں سوداوی یا عضلاتی کا لفظ آئے تو وہاں پر سردی خشکی مراد ہے جسم میں ان کی پیدائش کا مرکز قلب و عضلات ہیں جب ان کا فعل تیز ہوتا ہے تو خشکی اور سردی کا غلبہ ہو جاتا ہے یا جب جسم کو زیادہ خشک سرد اشیاء دی جائیں تو قلب و عضلات کا فعل تیز ہوجاتا ہے
صفراوی مزاج
وہ تمام اشیاء جو بالکیفیت بالہئیت یا بالتاثیر گرم ہوں انہیں صفراوی قانون مفرد اعضاء کی اصطلاح میں غدی کہا جاتا ہے ایسی چیزیں گرم کیفیات کی حامل ہوتی ہیں اور یہی اثرات خون میں پیدا کرتی ہیں جہاں کہیں صفراوی یا غدی کا لفظ آئے تو وہاں جگر میں پیدا ہونے والی رطوبت صفراء مراد ہیں یہی جگر ہی اس کی پیدائش کا مرکز ہے جب جگر کا فعل تیز ہوتا ہے تو صفراء زیادہ بنتا ہے اور جب جسم کو صفراء زیادہ مقدار میں پیدا کرنے والی اشیاء دیتے ہیں تو جگر وغدد کا فعل لازمی تیز ہوتا ہے
اب ان تینوں کی الگ الگ پہچان یہ ہے
بلغمی مزاج کی پہچان
1 عموماً سفید رنگ والے بلفمی مزاج ہوتے ہیں
2 جسم کے تمام اعضاء ڈھیلے نرم اور سرد ہوتے ہیں
3 تھوک کثرت سے آتا ہے
4 پیاس کم لگتی ہے
5 نیند زیادہ آتی ہے اور پانی والے خواب آتے ہیں
6 جسم چربی والہ فربہ ہوتا ہے
7 جسم سست اور کاہلی والا ہوتا ہے
8 طبعی عمر سے پہلے بال سفید ہو جاتے ہیں
9 جسم ڈرپوک اور خوف زیادہ محسوس ہوتا ہے
10 مردوں کو جنسی ہیجان نہی رہتا
11 عورتوں کو حیض نہی آتا
12 عورتوں کو سیلان ہو جاتا ہے
13 مردوں کو جریان ہو جاتا ہے
14 ناک سے سفید مواد آتا ہے
15 پانی جیسے اسہال آتے ہیں
16 سردی زیادہ لگتی ہے اور اعضاء ٹھٹھر جاتے ہیں
17 فشار الدم ضعیف رہتا ہے
18 منہ کھلا رہتا ہے
19 گفتگو بڑے آرام سے ڈھیلی ڈھیلی کرتے ہیں
20 غصہ دلانے سے بھی جلدی غصہ نہی آتا
21 بھوک کم لگنا اور کھاری ڈکاریں آنا
22 بلغمی کھانسی یا دمہ کا ہو جانا
23 زیابیطیس حقیقی کا ہو جانا
24 سلسل البول کا عارضہ ہو جاتا ہے
25 البول فی الفراش بستر میں پیشاب ہونا
26 عورتوں کو دودھ زیادہ آنا
27 فضلات کا اخراج زیادہ ہونا اور ان کی رنگت سفید ہونا
28 جسم پر نیلے دھبے ہونا
29 منہ سے رال بہنا
30 صبح اٹھنے کو دل نا چاہنا
تشخیص
سوداوی مزاج کی پہچان
1 عموماً گندمی اور سیاہی مائل رنگت والے سوداوی مزاج ہوتے ہیں
2 چہرے پر سیاہیاں کیل مہاسے اور سیاہ داغ نظر آتے ہیں
3 آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہوتے ہیں
4 جلد پر سرخ دھبے دکھائی دیتے ہیں
5 جلد پر خارش خشک اور جلدی نا پکنے والے دانے پھنسیاں پھوڑے ہوتے ہیں
6 سارا جسم دبلا اور پیٹ مشک کی طرح باہر بڑھا ہوا ہوتا ہے
7 سر پر بال کثرت سے ہونا لیکن آہستہ آہستہ درمیان سے گنج ہو جانا
8 اکثر سوچ وبچار کرتے رہنا نیند کی کمی اور ڈراؤنے خواب جن میں سیاہ چیزیں دکھائی دینا
9 قبض شدید رہنا قضائے حاجت کے وقت کافی دیر لگانا یہ بواسیر ہونے کی علامت ہے یا پھر صفائی نہ ہونے کی کا وہم لاحق ہو چکا ہوتا ہے
10 انتشار کی زیادتی اور مادہ منویہ کم ہونا
11 ترش ڈکاریں آنا
12 معدے میں جلن ہونا
13 مقعد میں درد جلن اور خون آنا
14 ظاہر جلد پر موہکے مسے اور تل کے نشان ہونا
15 پیٹ سے ہوا باآواز خارج ہونا
16 ظاہر جلد پر چنبل دھدر فنگس خارش اور کنگرین کے نشان ہونا
17 اح**ام کی کثرت ہونا
18 کولیسٹرول بڑھنے کا رجہان ہونا اور سانس پھولنا
19 یورک ایسڈ بڑھنے کا رجہان اور جوڑوں میں سوجن اور شدید درد ہونا
20 گنٹھیا
21 تپ دق
22 ضیق النفس یابس
23 مالیخولیا
24 جنون
25 نمونیہ
26 منہ سے خون آنا
27 لقوہ یا رعشہ ہونا
28 پڑبال
29 سبل
30 بواسیر الانف یا بواسیر الشفت
31 دبیلہ
32 جوع الکلب
33 ہیپاٹائٹس بی وسی
34 کینسر

صفراوی مزاج کی پہچان
1 عموماً پھیکے زرد چہرے صفراوی مزاج ہوتے ہیں
2 منہ کا زائقہ چرپرایا نمکین رہنا
3 پیاس زیادہ لگنا
4 جسم میں چبھن گھبراہٹ اور چنگاریاں محسوس ہونا
5 رقت وسرعت کی شکایت ہونا
6 بات چیت صاف اور تیز تیز کرنا
7 غصہ جلدی آنا
8 عورتوں کو حیض تکلیف سے آنا
9 عورتوں کو سیلان پیلے رنگ کا آنا اور جلن ہونا
10 خفقان قلب کا عارضہ ہونا
11 طبعیت کا بوجھل رہنا
12 جلد پر چھپاکی ظاہر ہونا
13 نزلہ حار کی شکائت ہونا
14 دائمی پیچش ہونا
15 صداع حار یا درد شقیقہ ہونا
16 تپ محرکہ معویہ ہونا
17 زکاوت حس ہو جانا
18 ضیق النفس کلوی ہونا
19 آماس
20 ہاتھ پاؤں اور پیشاب میں جلن
21 آشوب چشم
22 نیند کی بے چینی غنودگی اور خواب میں آگ دیکھنا
23 اجابت بے قائدہ رہنا
24 فشارالدم قوی رہنا
25 پٹھوں کی کمزوری ہونا

اہم علامات سے تشخیص
طبی اصطلاح میں علامات تکالیف کی ان کیفیات کو کہتے ہیں جو مرض کے ساتھ جسم کے مختلف مقامات پر ظاہر ہوا کرتی ہیں یہ علامات اکثر امراض کو سمجھنے ان کے فروق اور تشخیص کے لئے دلائل بنائے جاتے ہیں اور انہی کی رہنمائی میں امراض کی ماہیت ونام اور امراض اور تقسیم امراض کیے جاتے ہیں چونکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ مرض اس حالت کا نام ہے جب اعضاء کے افعال میں اعتدال نہ ہو یعنی ان میں افراط وتفریط اور ضعف پایا جاتا ہے اس لئے اعضاء کے افعال کی خرابیوں کو جاننے کے لئے ان علامات کو دیکھیں گے جو ان پر دلالت کرتی ہیں
اگر ان علامات کا تعلق مفرد اعضاء سے سمجھ لیا جائے تو وہ ایک ہی مرض کی بیشتر علامات ایک نام کے تحت آجائیں گی ورنہ صرف علامات کو امراض کا نام نہی دیا جا سکتا اور یہ علامات بنیادی ہیں جو کسی عضو میں بار بار پیدا ہوتی ہیں اور کم پڑھے لوگ انہیں الگ الگ امرض سمجھ بیٹھتے ہیں وہ اہم علامات یہ ہیں
تحریک
جب کسی عضو میں غذا دوا یا زہر کے استعمال سے تحریک پیدا ہوتی ہے تو وہاں پر سکیڑ پیدا ہو جاتا ہے وہاں کی رطوبات کم ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور وہاں پر آہستہ آہستہ گرمی بڑھنا شروع ہوجاتی ہے یہی تحریک جب شدت اختیار کرلیتی ہے تو اس عضو میں سوزش ہو جاتی ہے لیکن تحریک سے سوزش تک اس عضو کو ان علامات سے گزرنا پڑتا ہے
1 لذت
جب متحرک عضو کے مقام پر دوران خون بڑھتا ہے تو ابتدائی صورت میں لذت پیدا ہوتی ہے جیسے گدگدی کرنے سے لذت پیدا ہوتی ہے یہ لذت اور لطف کی اصل حقیقت ہے
2 بے چینی
جب لذت میں شہوت پیدا ہوجائے تو وہاں پر لطف کی بجائے بے چینی بڑھ جاتی ہے
3 حبس
اس حالت کو کہتے ہیں جہاں رطوبات کی پیدائش بند ہو حائے اور خشکی بڑھنا شروع ہو جائے
4 قبض
قبض اس حالت کو کہتے ہیں جہاں پر رطوبات کا اخراج رک جائے
5 خارش
جب بے چینی کے بعد حبس وقبض پیدا ہوجائے تو وہاں خارش شروع ہو جاتی ہے
6 جوش خون
خارش میں جب شدت پیدا ہوجائے تو وہاں پر جوش خون پیدا ہوتا ہے
تو اس کے دباؤ سے عضو کی وسعت میں درد پیدا ہوجاتا ہے
8 سوزش
جب یہ تمام علامات وارد ہو جائیں تب سوزش ہوتی ہے سوزش کے معنی جلن کے ہیں کیونکہ سوزش کی حالت میں اس مقام پر خون شدت سے آنا شروع ہو جاتا ہے اور جلن ہونے لگتی ہے اور کیفیاتی نفسیاتی اور مادی تحریکات سے جسم کے کسی بھی مفرد عضو میں پیدا ہو جاتی ہے ہر قسم کی سوزش میں جلن حرارت سرخی رطوبات کا ترشح اور تغیر افعال لازمی پائے جاتے ہیں جب کس زندہ ساخت پر کوئی مہیج(خراش کنندہ) اثر انداز ہو تو اس کے خلاف جسم کی ایک منظم مدافعانہ تدبیر کے نتیجے میں جو علامت ظاہر ہوتی ہے اس کو سوزش کہا جاتا ہے قوت مدبرہ کی یہ تدبیر اس لئے ہوتی ہے کہ اس مہیج کے مضر اثرات کو مقامی طور پر ہی ختم کیا جائے اور اسے پورے بدن میں پھیلنے سے روکا جائے سوزش کی شدت اس مہیج کی قوت مضرت کے مطابق ہوتی ہے کوئی زہریلا سوزشی مادہ جتنا زیادہ تیز اثر ہو گا اتنی ہی شدید سوزش ظاہر ہوتی ہے سوزش کے نتیجے میں درجہ بدرجہ پانچ علامات پائی جاتی ہیں
1 جلن
جلن تکلیف کے اس احساس کا نام ہے جو سوزش مادہ کے اثر سے کسی عضو میں پیدا ہوتا ہے
2 حرارت
جب کسی مقامات پر سوزشی مادہ اثر انداز ہوتا ہے تو اس کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے خون تیزی سے وہاں جمع ہوتا جاتا ہے خون کی تیزی اور اجتماع سے عضو میں گرمی پیدا ہوتی ہے اور وہ چھونے سے گرم محسوس ہوتا ہے
3 سرخی مقام سوزش پر چونکہ خون جمع ہوتا ہے جو سرخ رنگ کا ہے اس لئے اس مقام کا سرخ ہو جانا لازمی امر ہے
4 رطوبات کا ترشح
جب کس جسم یا مجرٰی میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے تو اس کو رفع کرنے کے لئے ردعمل کے طور پر وہاں پر ترشح رطوبات ہوتا ہے سوزش سے حفاظت کے لئے یہ بھی قوت مدبرہ البدن کی ایک تدبیر ہے ہر عضو کی سوزش میں جو رطوبات اخراج پاتی ہیں ان کی کیمیاوی نوعیت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں اعصاب کی سوزش میں جو رطوبات اخراج پاتی ہے اس میں ہر غدد کا اپنا کیمیاوی تغیر شامل ہوتا ہے اسی طرح جو سوزش کسی عضو میں ہوتی ہے اس کی رطوبات میں لحمی اجزاء اور تیزابی مادے زیادہ ہوتے ہیں
5 تغیر افعال
اس کی بھی تین صورتیں ہیں
تحریکA
جب جسم کے کسی عضو میں سوزش پیدا ہوتی ہے تو اس کے عضوی وکیمیائی افعال میں تغیر پیدا ہوجاتا ہے وہ تغیر اس طرح ہوتا ہے کہ مقام سوزش پر پہلے انقباض اور خشکی پیدا ہوتی ہے حرارت کی کمی اور برودت کی زیادتی ہو جاتی ہے اس طرح آکسیجن کی کمی اور کاربن کی زیادتی ہو جاتی ہے رطوبات کی کمی بلکہ بندش ہو جاتی ہے جس سے تناؤ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اس کو تحریک کہا جاتا ہے
تسکینB
جب کسی عضو میں سوزش پیدا ہوتی ہے تو اس میں بندش رطوبت جاتی ہے لیکن اس سوزش کو رفع کرنے کے لئے ردعمل کے طور پر خون سے رطوبات کا ترشح زیادہ ہو جاتا ہے جس کو تحریک والا عضو اپنی انقباض کی وجہ سے قبول نہی کرتا تو وہ دوران خون کے مطابق اس سے بعد والے عضو میں جمع ہو جاتی ہیں وہاں پر حالت تسکین پیدا ہوجاتی ہے عضو میں اس رطوبت کے اجتماع سے کیمیاوی تبدیلی واقع ہوجاتی ہے اور وہ عضو فعلاً سست ہوجاتا ہے یہی تسکین بڑھ کر تخدیر بن جاتی ہے کثرت رطوبات سے وہ عضو پھول جاتا ہے
تحلیل c
جب کسی عضو میں تحریک پیدا ہو جاتی ہے تو وہاں پر سردی کی کثرت ہو جاتی ہے اور عضو سکڑ جاتا ہے اور اس میں خون کا اجتماع ہوجاتا ہے اس کے نتیجے میں وہ عضو جہاں سے خون تیزی سے گذر کر متاثرہ عضو میں جمع ہو رہا ہوتا ہے گرم ہو جاتا ہے اور خون کے طبعی بہاؤ کے مطابق اپنی گرم رطوبت اسی خون کے زریعے اس عضو میں بھیجتا رہتا ہے تاکہ متاثرہ
مقام کی سردی کو گرمی پہنچا کر ختم کیا جا سکے اور وہاں پر موجود انقباض اور سکیڑ کو حرارت سے پھیلایا جاسکے اور دوران خون چلایا جاسکے لہٰذا اس سے پہلے والے عضو میں تحلیل ہو جاتی ہے

نوٹ
پہلے بلغمی سوداوی اور صفراوی یہ تینوں حالتیں مفرد زکر کی گئی ہیں اب انہیں مرکب کر کے بیان کیا جا رہا ہے کیونکہ مفرد حالتیں صرف سمجھنے کے لئے تحریر کی گئی ہیں اس لئے مزاج کی بھی چھ اقسام بنتی ہیں وہ یہ ہیں
1 اعصابی عضلاتی تر سرد
2 عضلاتی اعصابی خشک سرد
3 عضلاتی غدی خشک گرم
4 غدی عضلاتی گرم خشک
5 غدی اعصابی گرم تر
6 اعصابی غدی تر گرم ان اصطلاحات میں ہر پہلا لفط فاعل کیفیت ظاہر کرتا ہے اور دوسرا مفعول جبسے اعصابی عضلاتی میں تری زیادہ ہے اور سردی کم انسانی افعال واعمال کا دارومدار اسی کیفیت فاعلہ پر ہے جو اس کے جسم میں غالب ہو گی اسی کی صفات ظاہر ہوں گی۔
اللہ عزوجل ہم سب کو آباد رکھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

09/05/2022

*ہر انسان کی زندگی میں اہم طبی نمبر*

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال*
*50*
*60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)

*دوسرا مشورہ:*
کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ 🚶 پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے... 👌

*تیسرا مشورہ:*
کھانا کم کریں...

ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔

*چوتھا مشورہ*
جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچنے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لیے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا دعوی کریں۔

*پانچواں مشورہ*
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
فکر چھوڑو.... چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرو...

اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں ... یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ ایک نینی کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں 👂

*چھٹا مشورہ*
جیسا کہ کہا جاتا ہے.. اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو.. اور سایہ میں بیٹھو.. اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس والوں کو محدود نہ کرو.. پیسہ اس سے جینے کے لیے بنایا گیا تھا، اس کے لیے نہیں جینے کے لیے۔

*ساتواں مشورہ*
اپنے آپ کو کسی کے لیے رنجیدہ نہ کرو، اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے،
اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس کے آپ مالک نہ ہو سکے۔
اسے نظر انداز کریں، بھول جائیں؛

*آٹھواں مشورہ*
عاجزی.. پھر عاجزی.. پیسے، وقار، طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے... یہ سب چیزیں ہیں جو تکبر اور تکبر سے خراب ہو جاتی ہیں..
عاجزی وہ ہے جو لوگوں کو محبت کے ساتھ آپ کے قریب لاتی ہے۔ ☺

*نواں مشورہ*
اگر آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بہتر زندگی شروع ہو چکی ہے۔ 🙋 پر امید بنیں، یاد کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، خود سے لطف اندوز ہوں۔۔۔۔۔

18/04/2022

اجوائن کے فوائد

اجوائن ہاضمہ تیز کرتی ہے

خود بھی جلد ہضم ہو جاتی ہے

بلغم اور ریاح کو ختم کرتی ہے

پیچش میں مفید ہے

پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے

جگر کی سختی کو دور کرتی

گردہ مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے

فالج اور لقوہ میں مفید

ہچکی کو دور کرتی ہے

بلغم کو خارج کرتی ہے

دمہ میں بھی فائدہ مند ہے

امراضِ رحم میں مفید

ورموں کو تحلیل کرتی ہے

طبّی خواص کے ساتھ غذائی افادیت سے بھی بھر پور ہے

یہ افیون کے مضر اثرات کو بھی زائل کرتی ہے

اجوائن جگر کے سدے کھولتی ہے

گردہ مثانہ کی پتھری توڑتی ہے

اجوائن کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے

فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کیلئے مجرب ہے

اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے )قے فورا ًرک جاتی ہے

اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے

دل کو طاقت دیتی ہے اور اعصابی دردوں کے لئے مفید ہے

بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صورت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو فوراً آرام آجاتا ہے

اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہاتھ پائوں کی سوجن میں فائدہ دیتی ہے

اگر اسے لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کرکے سفوف بنایا جائے اور یہ سفوف ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں ایک بار استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے

کالی کھانسی دور کرنے کیلئے اگر اجوائن کا پانی یعنی اجوائن کو پانی میں بھگو کر اور نتھار کر پانچ روز تک صبح و شام تین تولے پینے سے انشاءاللہ شفاء ہوگی

پیٹ کے درد اور بدہضمی میں اجوائن اور نمک کی پھکی بنا کر کھانے سے شفاءہوتی ہے۔ اس کی ایک خوراک ہی بہت فائدہ دیتی ہے

اس کا روزانہ استعمال مقدار چھ ماشہ ہمراہ پانی بدن میں چستی لاتا ہے

چہرے کا رنگ نکھارتا اور بواسیر کو بے حد فائدہ دیتا ہے

پرانے بخار میں اجوائن دیسی چھ ماشہ‘ گلو تین ماشہ رات کو پانی میں بھگو کر صبح رگڑ چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے تین سے پانچ دن کے اندر بخار دور ہوجاتا ہے

زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کرکے باریک کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے پانی بہہ جاتا ہے اور زکام کا زور کافی حد تک کمزور ہوجاتا ہے

ہچکی کو روکنے کیلئے اجوائن دیسی کو آگ پر ڈال کر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے ناک میں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہوجاتی ہے

اس کے کھانے سے کھٹی ڈکاریں آنا بند ہو جاتی ہیں

مرض برص و بہق میں دیگر نسخہ جات میں اجوائن کو شامل کرنے سے اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے اورمرض جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے

چوٹ والی جگہ پر اجوائن کو رگڑ کر شہد میں ملا کر لگانے سے اس جگہ کا منجمد خون جاری ہوجاتا ہے اور درد ٹھیک ہوجاتی ہے

پیچش کی صورت میں اجوائن تین ماشہ اور کلونجی ایک ماشہ ملا کر ہمراہ دہی استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے

02/04/2022

ریوند چینی
مختلف نام:
مشہور نام ریوند چینی ۔ ہندی و بنگالی ریوند چینی یا ریو چینی۔ گجراتی لاوا کی ریوند چینی۔ پنجابی ریوند چینی ۔تامل نٹو آئی ری ول چینی۔ تیلگو نٹور بول چینی ۔ انگریزی طب (rhubarb) اور انگریزی میں انڈین رباب (Indian Rhubarb) کے نام سے مشہور ہے یعنی ریوند ہندی۔
شناخت:
یہ ریواس کی جڑ ہے جسے اتار کر خشک کر لیتے ہیں. لمبے، گول یا مخروطی شکل کے بے ڈول یا ایک طرف سے چپٹے اور دوسری طرف سے محدب ٹکڑے جن پر زرد رنگ کا چھڑکاؤ ہوتا ہے. بیرونی سطح صاف یا کسی قدر جھری دار ، جس پر بھورے سرخ یا زرد رنگ کے خطوط اور ستاروں کی طرح نشان ہوتے ہیں. ریوند چینی (rhubarb) ایک بوٹی کی جڑ ہے جس کے پتے پالک کے ساگ کے پتوں جیسے لیکن لمبوترے اور نوک دار ہوتے ہیں اور جڑ سے نکلتے ہیں۔ انگریزی ادویات میں اس کا استعمال زیادہ تر بچوں کے مختلف امراض میں ہوتا ہے۔ یہ خاص طور پر جلاب میں مستعمل (rhubarb health benefits) ہے.

ریوند چینی کے مجربات:(rhubarb health benefits)
حب ریوند:
عصارہ ریوند، مصبر شدھ ہر ایک دس گرام، مصطلگی روم 5 گرام، باریک پیس کر گولیاں بقدر دانہ مونگ بنا لیں۔ بچوں کو ماں کے دودھ میں گھس کر اور جوانوں کو تین یا چار گولیاں گرم دودھ سے دیں۔ دست آور ہیں۔ درد سر اور قبض کے لئے مفید (rhubarb health benefits) ہے۔

دوائے جگر:
ریوند خطائی، نو شادر ایک ایک حصہ ، شورہ قلمی دوحصہ، سفوف بنا لیں۔ دو رتی سے تین رتی ہمراہ پانی دیں۔

پیشاب کی بندش:
ریوند چینی (rhubarb) ، شورہ قلمی ہر ایک سات گرام، جوا کھار چھ گرام، زیرہ سفید 10 گرام، چینی 120 گرام۔ سب ادویہ کو کوٹ چھان کر چینی ملا لیں۔ چھ گرام کی مقدار میں گائے کے دودھ کی لسی یا بکری کے دودھ کی کچی لسی سے استعمال کریں ۔ مدر بول ہے.

سفوف دینار:
ریوند خطائی، کاسنی ہموزن کا سفوف بنا لیں۔ دو رتی ہمراہ شربت بنفشہ دیں۔ بخار میں مفید (rhubarb health benefits) ہے.

سفوف اطفال:
ریوند خطائی، چھلکا ہرڑ زرد، کچور ہر ایک دس گرام، سوڈا با ئیکا رب پانچ گرام، سفوف بنا لیں۔ ایک چٹکی دودھ میں حل کر کے بچوں کو پلائیں۔ بچوں کے سبز رنگ کے دستوں میں مفید ہے۔ ہاضمہ کی خرابی میں استعمال کر سکتے ہیں.

دوائے جگر:
ریوند خطائی ، نوشادر پھلی ہر ایک دس گرام، قلمی شورہ 20 گرام، کشتہ فولاد 6 گرام۔ سب کو سفوف بنا کر ایک رتی ہمراہ عرق گاؤ زبان دیں۔ جگر کی اصلاح کرتی ہے، پرانے بخار کے لئے مفید (rhubarb health benefits) ہے.

دوائے ورم جگر:
ریوند چینی 50 گرام، نوشادر پھلی 50 گرام، سفوف بنائیں۔ آدھے سے ایک گرام استعمال کریں. ورم جگر کے لئے مفید ہے.

دوائے یرقان:
ریوند (rhubarb) خطائی، ہلدی برابر وزن لے کر مٹی کے پیالہ میں نرم آگ پر بریاں کریں۔ پھر سفوف بنا لیں۔ دو سے تین گرام شربت دینار 20 گرام اور عرق مکو 100 گرام کے ساتھ استعمال کریں۔ کالے یرقان کے لئے جس میں جسم سیاہ ہو جاتا ہے ۔ نہایت مفید و زود اثر ہے.

حب بندش ایام:
مصبر، ریوند خطائی،افسلتین، زعفران ہر ایک تین گرام ، ہیرا کیس دو گرام باریک سفوف کر کے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں، ایک گولی صبح اور ایک گولی شام ہمراہ شربت بزوری دیں.

یرقان:
پھول کیکر، پھول نیلو فر ہر ایک 5 گرام، ریوند چینی 3 گرام، پانی 50 گرام میں جوش دے کر چھان کر صبح و شام پلائیں۔ یرقان کے لئے ازحد مفید (rhubarb health benefits) ہے.

سوجن جگر:
ریوند چینی، نوشادر پھلی ہر ایک 25 گرام۔تازہ پانی سے استعمال کریں. سوجن جگر کے لئے مفید ہے.

جڑی بوٹیوں کاانسائیکلو پیڈیا

از: حکیم وڈاکٹرہری چند ملتانی

ریوند خطائی ‘‘ریوند چینی’’ (rhubarb)
Rheum-Emod یا رھائی زوما Rhizooma خاندان: (Polygonaceae)

دیگر نام:
عربی راوند‘فارسی میں بیخ ریباس‘ کاغانی میں چٹیال‘ بنگلہ میں ریون چینی‘ ہندی میں رئے وت چینی اور انگریزی میں رہوبارب روٹ کہتے ہیں.

ماہیت:
یہ ریباس کی جڑ ہے۔ اس کی مکمل ماہیت ریباسمیں دیکھیں۔ ریوند کی کئی اقسام ہیں۔ سب سے بہتر ریوند خطائی ہے۔ اس کا سفوف زرد اور چمکدار ہوتا ہے۔ یہ چین سے آتی ہے. اور اعلیٰ قسم کی ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں جو ریوند چینی (rhubarb) ملتی ہے۔ اس کا سفوف خاکستری زرد رنگ کا بنتا ہے.

مقام پیدائش:
پاکستان‘ ہندوستان اور چین‘6ہزار فٹ سے لے کر 10ہزار فٹ کی بلندی تک پائی جاتی ہے.

مزاج:
مرکب القوی‘ بعض اطباءکے نزدیک گرم خشک درجہ دوم.

افعال بیرونی:

جالی‘ محلل‘ مسکن‘لاذع ( خراش پیدا کرنے والی)

افعال اندرونی:
منفث بلغم‘ مقوی معدہ و امعاء‘ کاسر ریاح‘ مدر بول و حیض‘ محرک مقوی جگر‘ مقوی بدن‘مفتح سدد‘ مسہل مگر بعد میں قابض.

استعمال( بیرونی):
اس کا سفوف بنا کر سرکہ میں ملاکر لیپ کرنا بدن کے داغ‘ دھبوں مثلا جھائیں‘ نمش‘ چھیپ وغیرہ کو دور کرتا ہے۔ اندرونی اور بیرونی ورموں کے لئے لیپ کرنا مفید ہے۔ پرانے زخموں پر ریوندچینی (rhubarb) گھس کر ذرا سا دیسی صابن ملا کر پھایا لگاتے ہیں۔ اس سے مواد صاف ہوکر زخم مندمل ہو جاتا ہے.

استعمال( اندرونی):
کھانسی‘ دمہ میں بلغم کو نکال کر درست کرتا ہے اور معمولی مقدار میں کھانا معدہ کو تقویت دیتا ہے اور اپھارے(نفخ)کو دور کرتی ہے۔ دستوں کو بند کرنے کے لئے بھی معمولی مقدار میں کھلائیں۔ اس کا سفوف یا جوشاندہ دیگر ادویہ کے ہمراہ احتباس بول کے لیے مفید ہے۔گردےاور مثانہ کے درد میں بھی استعمال (rhubarb health benefits) کرتے ہیں۔ مقوی و محرک جگر ہے۔ بخار بوجہ خرابی جگر میں شورہ قلمی‘ نوشادر اور ریوند چینی وغیرہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں جو پیشاب اور حیض کو بھی جاری کرتی ہے۔ سدہ کھولتی‘ آنتوں کو فضلات ردیسے پاک کرتیہے۔ ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔ یہ جگر کے ساتھ خصوصیت رکھتی ہے اور پرانے بخاروں کو نفع دیتی ہے.

یرکان استسقاء اور ورم جگر میں مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں اگر اس کو زیادہ مقدار میں کھلایا جائے تو پتلے( رقیق) دست لاتی ہے۔ جگر‘ تلی اور آنتوں کے سدہ کو کھولتی ہے۔ حیض جو درد سے آتا ہو اور خون بھی کمآتا ہو تو ریوند اور مصری ہم وزن باریک پیس کر حیض آنے سے تین دن پہلے 6گرام (ماشے) پانی کے ساتھ کھلائیں.

کابلی ہریڑ+ غازیقون اورایلوا۔۔۔ ایک ایک گرام اور ریوند خطائی 3گرام ملا کر گولیاں چار چار رتی کی بناکردیں۔ یہ گولیاں دماغ کا تنقیہ کرتی ہیں اور ہر قسم کے درد سر‘ شقیقہ‘ فالج‘ دوار‘ کزاز‘ جنوں‘ دماغ نزلات‘ پریشانی اور کان میں آواز یں آنے کے لئے مفید ہے۔ جب بدہضمی کی وجہ سے دست آرہے. ہوں تو زیادہ مقدار میں استعمال (rhubarb health benefits) کراتے ہیں۔ جس سے اولاًکھل کر دست آجاتے ہیں اور پھر قبضہوتی ہے.

ریوند (rhubarb) خطائی ایک سے ڈھائی رتی تک رطوبت میں معدیہ کی تراوش بڑھاتی ہے اور میدہ کی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے۔

دس رتی سےپندرہ رتی تک رطوبت امعاء کو زیادہ کرکے تھوڑی مسہل ہوتی ہے اور اسکی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے یہ کرائی سوفینک ایسڈ اور ایموڈین کی وجہ سے ہوتی ہے اور دوا دینے کے چھ سات گھنٹے بعد اکثر مروڑ ہوکر زرد رنگ کے پتلے دستآنے لگتے ہیں۔ دستوں کے بعد ری اوٹینک ایسڈ کی وجہ سے آنتوں کی تراوش کم ہوکر قابض تاثر کرتی ہے.

ریوند کے رنگین اجزاء گردے کے ذریعے خارج ہوکر پیشاب کی رنگت کو زرد کر دیتے اور مقدار بڑھا دیتے ہیں۔ سفوف ریوند ہمراہ شربت بزوری پیشاب جاری کرتا ہے.

ریوند (rhubarb) خطائی دودھ اور پیشاب کے ذریعے خارج ہوتی ہے۔ کرائی سو بین کی وجہ سے دودھ کا ذائقہ تلخ ہو جاتا ہے اور اس میں مسہل تاثیر پیدا ہوجاتی ہے.

نفع خاص:
مسہل اخلاط لزوجہ۔

بدل:
گل سرخ امراض معدہ و جگر کے لئے۔

مضر:
کمزور لوگوں کو بطور مسہل نہ دیں۔

مصلح:
گوند ببول‘ کتیرا‘ لعاب بہی دانہ وغیرہ۔

کیمیاوی اجزاء:
کرائی سارو بین یا کرائی سوفین(رہی بین) جوہر ریوند‘ ( اس جوہر کی وجہ سے اسی رنگت کے دست آتے ہیں یہ اس کا جزو اعظم ہے۔) کرائی سوفینک ایسڈ‘یہ تازہ جڑ میں نہیں پایا جاتا بلکہ خشک کرتے ہوئے کرائی سو بین آکسیجن کو جذب کر کے کرائی سو فینک ایسڈ میں تبدیل ہوجاتی ہے‘ آیوڈین‘ری او ٹینک ایسڈ‘اوگزلیٹ آف لائم‘کے اولین رموسک ایسڈ‘ رال‘ نشاستہ وغیرہ پائے جاتے ہیں.

مقدار خوراک: سے 3 راتی قبض کے لئے‘ سوا ماشا 2 ماشہ تک دستوں کے لیے دیتے ہیں۔

مشہور مرکب:
سفوف اکسیر جگر‘ شربت دینار‘ حب شفا

Address

Lahore
1122

Telephone

+923039665191

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Proffesser Hakeem Ansif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Proffesser Hakeem Ansif:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram