25/08/2024
مخدوم الاولیاء سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری جلابی رضی اللہ عنہ
مخدوم الاولیاء رئیس الاصفیاء داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ، حسنی سید ہیں ۔ آپ کا پورا نام مبارک سید ابوالحسن علی بن عثمان جلابی ہجویری ہے ، جلاب اور ہجویر شہر غزنی کی دو بستیوں کے نام ہیں، جلاب میں آپ کے والد سید عثمان رحمۃ اللہ علیہ رہتے تھے اور ہجویر میں آپ کے ننھیال آباد تھے آپ کی پیدائش بھی یہیں ہوئی اور زندگی کا ابتدائی حصہ بھی ہجویر میں ہی گزرا۔ آپ کا سلسلۂ نسب آٹھ واسطوں سے سیدنا امام حسن مجتبٰی رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے،اور روحانی سلسلہ دس واسطوں سے سید الاولیاء حضرت مولاعلی کرم اللہ وجہہ الکریم سے جا ملتا ہے۔ آپ کی ولادتِ پاک سلطان محمودغزنوی رحمۃ اللہ علیہ کے عہد میں بمقام غزنی ہوئی۔ آپ کی تعلیم و تربیت میں خاندانی روایات کی بنا پر آپ کے والد صاحب نے کافی سے زیادہ دلچسپی لی ۔ آپ کی تعلیم کی ابتدا تقریبا چارسال چار ماہ، چاردن کی عمر میں ہوئی ۔ ابتدائی درجہ کے علوم دینیہ کی تحصیل کے بعد آپ نے ضرغانہ،ماوراء النہر، خراسان، مرواور آذربائیجان وغیرہ بلادِاسلامیہ کا رخ کیا۔ جہاں جہاں گئے وہاں کے اربابِ کمال سے علمی استفادہ کی