Sadaye Sudan

Sadaye Sudan Sadaye Gaza is mend to raise the awareness of Muslims Around the World

کروڑوں کی رہائشی اسکیمیں اور پلاٹس دیکھتے دیکھتے انسان کی زندگیاں فنا ہو جاتی ہیں، مگر ساتھ ہی بنی چار دیواری کے اندر مو...
19/12/2025

کروڑوں کی رہائشی اسکیمیں اور پلاٹس دیکھتے دیکھتے انسان کی زندگیاں فنا ہو جاتی ہیں، مگر ساتھ ہی بنی چار دیواری کے اندر موجود قبرستان نظر نہیں آتا؛ حالانکہ انسان ایک پل میں وہیں پہنچ سکتا ہے، اور وہی ہمارے مستقبل کی پہلی سیڑھی اور اصل امتحان گاہ ہے۔

‏‎ہر جمعہ ہم سورۃ الکہف کی تلاوت کرتے ہیں۔ وہ آیات جو قیامت کے دن کا منظر بیان کرتی ہیں، دل میں ایک لرزہ پیدا کر دیتی ہی...
30/11/2025

‏‎ہر جمعہ ہم سورۃ الکہف کی تلاوت کرتے ہیں۔ وہ آیات جو قیامت کے دن کا منظر بیان کرتی ہیں، دل میں ایک لرزہ پیدا کر دیتی ہیں۔ ذرا تصور کیجیے، ہم اکیلے کھڑے ہوں گے — نہ کوئی دوست، نہ خاندان، نہ کوئی جو ہمیں بچا سکے۔ ہمارے اعمال نامے ہمارے ہاتھ میں دیے جائیں گے … ہر ایک عمل کا ریکارڈ ہماری آنکھوں کے سامنے رکھا جائے گا۔ جو کچھ ہم نے کسی سے کہا، غصہ، چالاکیاں، برائیاں، غیبت، چھوٹی سوچ … سب کچھ ایک ایک کر کے ہمارے سامنے ظاہر کیا جائے گا۔ ہر عمل، ہر لفظ، ہر نیت
ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لی گئی ہے

‏‎:شرمندہ اور خوفزدہ ہو کر ہم کہیں گے
‏‎“ہائے افسوس! یہ کیسا ریکارڈ ہے! اس نے کوئی چیز چھوٹی ہو یا بڑی، نہیں چھوڑی — سب کچھ لکھ دیا ہے!”
‏‎ہم اپنے تمام اعمال اپنے سامنے دیکھیں گے۔ اُس دن ہمیں کسی نتیجے کے کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی کہ پتہ چلے ہم کامیاب ہوئے یا ناکام۔ ہمارا اپنا اعمال نامہ ہی کافی ہوگا بتانے کے لیے کہ ہم زندگی کے امتحان میں پاس ہوئے یا فیل۔ اور ہمارا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا۔

‏‎لیکن ظالم تو ہم خود ہیں، جو اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔
‏‎یاد دہانی پر یاد دہانی، نشانی پر نشانی، جگانے والی پکار پر پکار …
‏‎پھر بھی ہم غفلت اور غرور کی نیند سے نہیں جاگتے۔
‏‎ہم دنیا کے پیچھے بھاگتے ہیں، اور بھول جاتے ہیں وہ اعمال جو ہمارے اپنے ہاتھوں نے کیے۔

‏‎شاید اللہ نے ہمارے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں،
‏‎کہ ہم قرآن پڑھتے ہیں، مگر وہ ہمیں متاثر نہیں کرتا۔
‏‎الفاظ دل میں اترتے ہی نہیں،
‏‎اور ہم نہ سمجھ پاتے ہیں، نہ راہِ ہدایت پاتے ہیں۔
‏‎ہم بس بے مقصد دوڑتے رہتے ہیں —
‏‎زیادہ دولت جمع کرنے کے پیچھے، دوسروں سے بہتر نظر آنے کے پیچھے،
‏‎اپنے کاروبار، گھروں اور بچوں پر فخر کرتے ہوئے۔
‏‎حالانکہ یہ سب کچھ صرف دنیا کی زندگی کی زینت ہے۔

‏‎ہمارے نیک اعمال، چاہے کتنے ہی چھوٹے کیوں نہ ہوں،
‏‎ہمارے رب کے نزدیک زیادہ بہتر ہیں —
‏‎بدلے کے لحاظ سے بھی، اور امید کے لحاظ سے بھی۔
‏‎کاش ہم سمجھ پاتے۔

صفحے لکھے جا رہے ہیں…
لفظ بہ لفظ، عمل بہ عمل۔
ہمارے اعمال نامے میں کیا لکھا ہوگا؟

‏‎اللہ ‎سبحانه و تعالى ہمیں معاف فرمائے
‏‎اور ہمیں اپنی طرف ہدایت دے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
‏‎اللہ ہمیں قیامت کے دن عزت دے، رسوائی نہیں۔
‏‎جب ہم اپنا اعمال نامہ دیکھیں تو ہمارے چہرے خوشی سے دمک اٹھیں۔
‏‎ہمارا اعمال نامہ اُن نیکیوں سے بھرا ہو جو اللہ ‎سبحانه و تعالى کی رضا کا سبب بنیں،
‏‎اور ہمارے پیارے نبی ﷺ ہم پر فخر کریں اُس دن۔

‏‎(حوالہ: سورۃ الکہف 18:46, 49, 57)

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے سمندر خشک نہیں کیا بلکہ سمندر کے بیچ سے راستہ بنا دیا۔ حضرت نوح علیہ السلام...
24/11/2025

اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے سمندر خشک نہیں کیا بلکہ سمندر کے بیچ سے راستہ بنا دیا۔
حضرت نوح علیہ السلام کو طوفان سے بچانے کے لئے بارش کو نہیں روکا۔ بلکہ کشتی بنانے کی ترغیب دی۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ سے بچانے کے لئے آگ نہیں بجھائی۔ بلکہ آگ کو حکم دیا ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جا۔
حضرت ہاجرہ علیہا السلام کی پیاس کو نہیں روکا۔ بلکہ ان کے بیٹے کے قدموں سے زم زم کا چشمہ نکالا۔
حضرت یوسف علیہ السلام پر ہونے والے ظلم کو نہیں روکا۔ بلکہ انہیں مظالم کے بیچ انہیں زمین کے خزانوں کا مالک بنایا۔
اس زندگی کا راستہ ہموار ہو نہیں بھی ہو تو کیا ہوا
ہمارا رب تعالی ہر حال میں ہمارے ساتھ ہے بس اسکا یقین رکھیں ۔۔۔۔
اللہ پاک ہماری مشکلیں آسان فرما ۔۔۔۔
ملک و قوم کی مشکلیں آسان فرمان فرما
امت مسلمۃ کی مشکلیں آسان فرما
ہمیں نیک و صالح حکمران عطا فرما ۔۔۔
آمین ثم آمین

‏سوڈان کے بارے میں خاموش مت رہیںکیونکہ وہاں ہر ایک ایسے دل کی آہ و پکار  ہے جو سنے جانے کا انتظار کر رہا ہے۔اسے پھیلائیں...
11/11/2025

‏سوڈان کے بارے میں خاموش مت رہیں
کیونکہ وہاں ہر ایک ایسے دل کی آہ و پکار ہے جو سنے جانے کا انتظار کر رہا ہے۔
اسے پھیلائیں، بات کریں، دنیا کو جاننے دیں کہ وہاں ایک ایسا درد ہے جو دکھائی نہیں دیتا،

آپ کا ایک لفظ کسی امید کو زندہ کر سکتا ہے۔!! ✨💔

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸اُنہوں نے ارادہ کیا کہ یُوسف علیہ السلام کو قتل کردیں، مگر وہ نہیں مرے، پھر اُنہوں نے چاہا کہ اُن کو بی...
04/11/2025

🌸 *مُختصرپُراثر*🌸

اُنہوں نے ارادہ کیا کہ یُوسف علیہ السلام کو قتل کردیں، مگر وہ نہیں مرے، پھر اُنہوں نے چاہا کہ اُن کو بیچ دیں۔ لیکن وہ تو بادشاہ بن گئے۔۔۔
*🪷اِطمینان رکھئیے۔ الله کا اِرادہ سب کی تدبیروں پر حاوی ہے۔*🔐🪄
کبھی یہ مت سوچئے کہ حالات آپ کے خلاف ہیں
یوسفؑ کے خلاف بھی سب کُچھ تھا — مگر الله اُن کے ساتھ تھا۔اور جب الله ساتھ ہو،

`تو قید بھی بادشاہی کی سیڑھی بن جاتی ہے۔`

تیری معصوم آنکھوں پر قربان جاؤں، مگر آج نہ محمد بن قاسم ہے، نہ یوسف بن تاشفین ہے، نہ صلاح الدین ایوبی ہے، نہ طارق بن زیا...
03/11/2025

تیری معصوم آنکھوں پر قربان جاؤں، مگر آج نہ محمد بن قاسم ہے، نہ یوسف بن تاشفین ہے، نہ صلاح الدین ایوبی ہے، نہ طارق بن زیاد ہے جو تیری پکار سنے اور تیرے آنسو پونچھے۔

سوڈان میں کیا ہورہا ہے؟؟سوڈان میں اس وقت سوڈانی آرمی SAF اور ریپڈ سپورٹ فورس یعنی RSF حالتِ جنگ میں ہیں۔ دونوں کی لڑائی ...
03/11/2025

سوڈان میں کیا ہورہا ہے؟؟
سوڈان میں اس وقت سوڈانی آرمی SAF اور ریپڈ سپورٹ فورس یعنی RSF حالتِ جنگ میں ہیں۔ دونوں کی لڑائی نے ملک کو جہنم میں بدل دیا ہے۔ کئی شہر جل کر راکھ ہوگئے ، گاؤں تباہ اور بارہ ملین سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے۔ مرنے والی نہتی عوام کی تعداد اس قدر کہ درست اعداد و شمار ابھی ممکن نہیں۔
سوڈانی آرمی کو مبینہ طور پر ترکی و مصر جبکہ ریپڈ فورس کو متحدہ عرب امارات سپورٹ کر رہا ہے۔
یوں یہ سونے کے ذخائر پر قبضے کی جنگ پراکسی میں بدل چکی ہے۔ اور اب اس جنگ میں RSF والے نہتے سوڈانیوں خصوصا غیر عربی قبائل کی نسل کشی پر اتر آئے ہیں۔
دارفر میں بدترین نسل کشی کے ساتھ اب غزہ کی ہی طرز پر سوڈان کا Alfasher سفاک ریپڈ فورس کے گھیرے بلکہ قبضے میں ہے۔ لاشیں سڑکوں پر پڑی گل سڑ رہی ہیں اور اندر موجود زندہ لوگ بھوک کے ہاتھوں غیر انسانی خوراک کھانے پر مجبور ہیں۔
شدید قتل و غارت اور قحط۔۔
یونہی رہا تو کب تک سروائیو کرسکیں گے
جس طرح عرب امارات سونے کی خاطر سوڈانیوں کی اس خانہ جنگی میں اسلحہ دے کر نہتی عوام کے قتل عام کا ذمہ دار بن رہا ہے اس سے صاف سمجھ آ رہا ہے کہ ان بے ضمیروں کو غزہ نسل کشی سے کوئی مسئلہ کیوں نہیں تھا۔ کیوں یہ اسرائیل کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
کیونکہ یہ ایک ہی جیسے ہیں۔
بس نام اور حلیہ مختلف۔۔
بس الله تعالیٰ مسلمانوں پر رحم کرے آمین ثم آمین

سوڈان میں قتل و غارت گری اس قدر زیادہ ہے کہ الفاشر شہر کی سٹیلائیٹ تصاویر میں بھی خون دکھائی دیا ہے، زمین سرخ آلود دکھائ...
01/11/2025

سوڈان میں قتل و غارت گری اس قدر زیادہ ہے کہ الفاشر شہر کی سٹیلائیٹ تصاویر میں بھی خون دکھائی دیا ہے، زمین سرخ آلود دکھائی دی۔ مقامی ذرائع کہتے ہیں کہ 10 ہزار افراد کا قتل کیا گیا ہے۔
صحافی رضی طاہر کی وال سے

باپ کی بیٹے کو آخری کال💔ایک باپ نے مسینجر پر بیٹے کو آخری کال کی تاکہ بتا سکے کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔وہ اب بے رحم د...
31/10/2025

باپ کی بیٹے کو آخری کال💔
ایک باپ نے مسینجر پر بیٹے کو آخری کال کی تاکہ بتا سکے کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وہ اب بے رحم دشمن (ریپڈ سپورٹ فورس) کے ہاتھوں میں ہے۔
وہ قطار میں بیٹھا اپنی باری کا انتظار کر رہا ہے... باری، ذبح ہونے کے لیے۔
اس نے بیٹے کو الوداع کہنے کے لیے فون کیا، نہ کہ تسلی دینے کے لیے۔
اُس نے وصیت کی: "بیٹے! اپنی ماں اور بہن بھائیوں کا خیال رکھنا۔
فکر نہ کرنا، اپنے باپ پر فخر کرنا،
میں اب شـہـیـد ہو رہا ہوں۔
مت رونا، اب تم گھر کے مرد ہو... اور مرد نہیں روتے۔"
گو کہ وہ تسلی دینے کی کوشش کر رہا تھا، مگر اس کی آواز کانپ رہی تھی۔ درد سے بھری ہوئی تھی، نہ کہ خوف سے، بلکہ اس احساسِ جدائی سے جو انسان کو زندہ ہوتے ہوئے بھی توڑ دیتا ہے۔
وہ بار بار دہراتا رہا:
"لا إله إلا الله، محمد رسول الله"
پھر اچانک...
کال منقطع ہو گئی۔
"سلام، میرے ابو..."
قسم ہے خدا کی، میں رو پڑا 💔
کون سا دل ہے جو یہ منظر سہہ سکتا ہے؟
سوڈان رو رہا ہے۔
الفاشر کی زمین خون سے تر ہے۔
لوگ مٹائے جا رہے ہیں، انسانیت دم توڑ رہی ہے۔
اے اللہ! ان کے کمزور دلوں پر رحم فرما،
ان کے قدم ثابت رکھ اور ہر اس مظلوم کی مدد فرما
جس کا کوئی مددگار نہیں، سوائے تیرے،
اے عزیز، اے جبّار۔

Address

Unit 12, Larkspur Court Milton Road PORTSMOUTH
Lahore
PO35HY

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadaye Sudan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Sadaye Sudan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Healthcorner.pk

Health is the gift of Allah. We must take every possible action to take care of our health. keeping in mind this point Syed Moeen Uddin decided to aware the importance of Health and treating diseases by natural herbs. Healthcorner.pk is the first step to make this possible. Our mission is to deliver quality Herbal medicine to the people of our community. Unfortunately thousands of people are selling herbal medicines but actually they are playing with the Health of innocent people. This is the big question mark here to trust the real Herbal specialist. Alhamd Ulillah we have manufactured a small portion of Quality Herbs that not only treat the respective disease but also makes the patients save from adverse effects as in case traditional treatment. May Allah Bless us! Ameen!