11/12/2025
فائبرومیالجیا کیا ہے؟
فائبرومیالجیا ایک دائمی کنڈیشن ہے جس میں پورے جسم میں درد، تھکاوٹ، نیند کے مسائل اور ذہنی دھند (Brain Fog) شامل ہوتے ہیں۔ یہ زندگی کے معمولات کو متاثر کرتی ہے مگر مناسب مینجمنٹ سے کنٹرول میں رہ سکتی ہے۔
یہ کیوں ہوتا ہے؟
اس کی مکمل وجہ معلوم نہیں، لیکن چند عام عوامل یہ ہیں:
• مسلسل ذہنی یا جسمانی دباؤ
• نیند کی کمی
• کسی انفیکشن کے بعد کمزوری
• لمبے عرصے تک رہنے والا درد
• ڈپریشن یا اینزائٹی
• خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں
اہم علامات
• پورے جسم میں مستقل درد
• تھکاوٹ اور صبح جسم کا سخت ہونا
• نیند پوری نہ ہونے کا احساس
• ذہنی دھند، فوکس میں کمی
• سر درد، IBS، ہاتھ پاؤں سن ہونا
ضروری ٹیسٹ
فائبرومیالجیا کا کوئی ایک کنفرمیشن ٹیسٹ نہیں، اس لیے یہ ٹیسٹ دوسری بیماریاں خارج کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں:
• CBC & ESR
• CRP
• RF & Anti-CCP
• ANA Test