Khokher Homeopathic Clinic

Khokher Homeopathic Clinic اگر آپ کو کوئی بھی مرض لاحق ہے آپ ایلوپیتھک ڈاکٹرز سے علاج کروا کر تنگ آ چکے ہیں تو ایک بار کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک پر ضرور تشریف لائیں

25/10/2025

🌸 *مینسوڈس آرڈرز (Menstrual Disorders) 🌸*
*ماہواری کی بے ترتیبی، کمی یا زیادتی کے امراض*
*تحریر و ترتیب 📚🖋️*
🌿 ہومیوپیتھک ڈاکٹر ملک عرفان مجید کھوکھر 🌿
ڈویژنل صدر، کمیونٹی آف ہومیوپیتھز
🚑 کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک، لیہ کوٹ ادو روڈ، اڈا کھرل عظیم حافظ آباد روزانہ دوپہر 3:00 بجے تو رات 9:00 بجے تک
*📞 0304-1528812*
🏥 *خواجہ فرید ہسپتال، عید گاہ روڈ، لیہ روزانہ صبع 7:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے تک چھٹی بروز جمعہ*

🔹 *مینسز سائیکل کیا ہے؟*

ماہواری (Menstrual Cycle) عورت کے جسم کا ایک قدرتی اور باقاعدہ نظام ہے جو ہر 28 سے 30 دن بعد دہرایا جاتا ہے۔
یہ نظام ہارمونی توازن، بچہ دانی اور انڈاشیوں کے صحیح کام پر منحصر ہوتا ہے۔

🔹 *مینسو ڈس آرڈر (Menstrual Disorder) کیا ہے؟*

جب ماہواری کا نظام غیر متوازن، بے قاعدہ، بہت زیادہ، بہت کم، یا دردناک ہو جائے تو اسے مینسوال ڈس آرڈر کہا جاتا ہے۔
یہ صرف خون کے بہاؤ کا مسئلہ نہیں بلکہ ہارمونی، جسمانی، ذہنی اور جذباتی توازن کی خرابی کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔

🔹 *مینسوڈس آرڈرز کی اہم اقسام*

*قسم میڈیکل نام اردو نام / وضاحت برائے ڈاکٹرز*

1️⃣ Amenorrhea ماہواری کا بند ہو جانا
2️⃣ Oligomenorrhea ماہواری کا بہت کم یا وقفے سے آنا
3️⃣ Hypomenorrhea بہت کم مقدار میں خون آنا
4️⃣ Menorrhagia ماہواری کا بہت زیادہ آنا
5️⃣ Metrorrhagia ماہواری کے علاوہ وقت میں خون آنا
6️⃣ Polymenorrhea بار بار یا جلدی جلدی ماہواری آنا
7️⃣ Dysmenorrhea دردناک ماہواری
8️⃣ Premenstrual Syndrome (PMS) ماہواری سے پہلے ذہنی و جسمانی علامات
9️⃣ Endometriosis Fibroids رحم کے اندر بافتوں یا رسولیوں کی افزائش

🔹 *وجوہات (Causes)*

*مینسوڈس آرڈرز کی وجوہات کئی پہلو رکھتی ہیں*

🌿 *ہارمونی اسباب*

ایسٹروجن یا پروجیسٹرون کی زیادتی یا کمی
تھیائرائیڈ یا پیٹیوٹری گلینڈ کی خرابی

🔹 *گروپ 9️⃣ لنک:*
https://chat.whatsapp.com/HP4jfDy98oULme5X2VRhAA?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 1️⃣ لنک:*
https://chat.whatsapp.com/HUcAskyT7gS86J08hIA6gH?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 2️⃣ لنک:*
https://chat.whatsapp.com/BoldwaH5hoo9FMv0P3D7Q7?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 3️⃣ لنک:*
https://chat.whatsapp.com/GtJ2zuOMCKY1gJqu8o92q2?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 4️⃣ لنک:*
httpp://chat.whatsapp.com/EJjxT2xsw7q7PcZpjgXNCL?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 5️⃣ لنک:*
https://chat.whatsapp.com/FFhjIkaHeHx2ArRmLOOqXm?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 6️⃣ لنک:*
https://chat.whatsapp.com/IQt6jelHPrh2CwU4gwrmsP?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 7️⃣ لنک:*

https://chat.whatsapp.com/Gwss44e1QeJDRzdD5EJlqJ?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 8️⃣ لنک:*

https://chat.whatsapp.com/BEdkYpzyW9UKY9jwF2QlmH?mode=ems_copy_t

🔹 *گروپ 9️⃣ لنک:*
https://chat.whatsapp.com/HP4jfDy98oULme5X2VRhAA?mode=ems_copy_t

🔹 *واٹس ایپ چینل لنک:*
*Follow This Channel*

https://whatsapp.com/channel/0029Va8X2hBKwqSSJpZjuj34
🌿 *نفسیاتی اسباب*

ذہنی دباؤ، صدمہ یا ڈپریشن
نیند کی کمی، جذباتی عدم توازن

🌿 *جسمانی اسباب*

رحم یا بیضہ دانی میں سوزش
رسولیاں (Fibroids) یا Endometriosis
خون کی کمی یا جسمانی کمزوری

🌿 *دیگر وجوہات*
غیر متوازن خوراک
مانع حمل دوائیں
زیادہ ورزش یا بھوک کی زیادتی

🔹 *مینسوڈس آرڈر کی عام علامات*

🌸 خون کی کمی یا زیادتی
🌸 وقفے سے یا غیر باقاعدہ ماہواری
🌸 پیٹ، کمر یا رانوں میں درد
🌸 غصہ، چڑچڑاپن، رونے کا دل
🌸 کمزوری، چکر، سستی
🌸 نیند اور بھوک میں کمی
🌸 چہرے یا جلد پر کیل دانے
🌸 بالوں کا گرنا یا وزن بڑھنا

🔹 *ممکنہ پیچیدگیاں (Complications)*

*اگر علاج نہ کیا جائے تو*

بانجھ پن (Infertility)
ہارمونی بگاڑ
رحم کی رسولیاں
خون کی شدید کمی (Anemia)
ذہنی و جسمانی تھکن
پیدا ہو سکتی ہے۔

🔹 *ہومیوپیتھک نظریہ*

ہومیوپیتھی جسم کے قدرتی ہارمونی نظام کو متوازن کرتی ہے۔
یہ صرف علامات نہیں بلکہ جڑ سے علاج کرتی ہے
یعنی جسم، ذہن اور جذبات تینوں پہلوؤں کا ایک ساتھ علاج۔

*ہومیوپیتھک علاج برائے مینسوڈس آرڈرز*

(علاج علامات کی بنیاد پر، نہ کہ صرف بیماری کے نام پر)
⚠️ *تمام ادویات ماہر ہومیوپیتھ کے مشورے سے استعمال کریں۔*

1️⃣ Pulsatilla Nigricans 🇵🇰

مینسز کم، غیر متوازن یا تاخیر سے
نرم دل، رونے والی، ٹھنڈی ہوا سے سکون
رحم میں درد اور بھاری پن

2️⃣ Sepia Officinalis 🇵🇰

مینسز کی کمی یا بندش
رحم میں بوجھ، چڑچڑاپن، جسمانی تھکن
اداسی اور جنسی بے رغبتی

3️⃣ Lachesis Mutus 🇵🇰

مینسز کی زیادتی یا وقت سے پہلے آنا
چہرہ سرخ، گرم لہریں
بات کرنے سے آرام
مینوپاز کے قریب خواتین میں مؤثر

4️⃣ Calcarea Carbonica 🇵🇰

مینسز کی زیادتی، خون پتلا
موٹاپا، تھکن، ڈرپوک مزاج
سر پر پسینہ، ٹھنڈی طبیعت

5️⃣ Thlaspi Bursa Pastoris Q 🇵🇰

مینسز کی شدت، خون کے لوتھڑے
رحم میں جلن، کمزوری، پیٹ درد
متواتر آنے والی ماہواری میں مفید

6️⃣ Hamamelis Virginica Q 🇵🇰

مینسز میں زیادہ خون کا اخراج
جسمانی کمزوری، بھاری پن
رحم کی سوجن

7️⃣ Ashoka Q (Saraca Indica) 🇵🇰

رحم کی کمزوری، مینسز کی بے ترتیبی
درد کے ساتھ زیادہ یا کم ماہواری
نفسیاتی سکون فراہم کرتی ہے

8️⃣ Cimicifuga Racemosa Q 🇵🇰

رحم، کمر اور رانوں کا درد
مینسز غیر متوازن
ذہنی دباؤ، اداسی، اعصابی کمزوری

9️⃣ Ferrum Metallicum 🇵🇰

خون کی کمی، چہرہ پیلا
مینسز کم مگر طویل عرصے تک
کمزوری اور سانس پھولنا

🔟 Graphites 🇵🇰

مینسز تاخیر سے یا بہت کم
جلد خشک، پھٹی ہوئی
موٹاپا اور قبض

1️⃣1️⃣ Sabina Q 🇵🇰

مینسز کے دوران خون کے لوتھڑے
رحم سے خون بہنا
کمر سے ٹانگوں تک درد

1️⃣2️⃣ Belladonna 🇵🇰

اچانک آنے والی مینسز
چہرہ سرخ، جسم گرم
درد کے ساتھ تیز بہاؤ

1️⃣3️⃣ Ignatia Amara 🇵🇰

غم، صدمے یا دباؤ سے مینسز رک جانا
گلے میں گٹھلی کا احساس
ذہنی دباؤ یا تنہائی میں مفید

1️⃣4️⃣ Natrum Muriaticum 🇵🇰
خاموش طبیعت، دبے جذبات
مینسز کم یا تاخیر سے
چہرہ خشک، اداسی اور غمزدہ مزاج

1️⃣5️⃣ Helonias Dioica Q 🇵🇰

رحم کی کمزوری، کمر درد
مینسز میں بے قاعدگی
جسمانی اور ہارمونی تھکن میں شفا بخش

🔹 *علاج کے ساتھ چند قدرتی ہدایات*

🌼 *متوازن خوراک* دودھ، سبزیاں، پھل، پروٹین
🌼 پانی زیادہ پئیں
🌼 ذہنی دباؤ سے پرہیز
🌼 روزانہ ہلکی ورزش
🌼 نیند پوری کریں
🌼 خود علاج سے گریز، ہمیشہ ماہر ہومیوپیتھ سے رجوع کریں

🔹 *رابطہ برائے علاج و مشاورت*

🌿 ڈاکٹر ملک عرفان مجید کھوکھر
📞 0304-1528812
🏥 کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک
🚑 لیہ، کوٹ ادو روڈ، اڈا کھرل عظیم حافظ آباد
🚑 خواجہ فرید ہسپتال، عید گاہ روڈ، لیہ

12/06/2024

▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬
▒▓█ *صحت کیلئے بہترین مشورے گـــروپ* █▓▒
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*امراض معدہ اور ہومیوپیتھک علاج*

*قسط نمبر ١٤ (14)*

*آج کا ٹاپک*

*ریاح/ گیس اور تزابیت*

*ڈاکٹر ملک عرفان مجید کھوکھر*
*ڈویژنل صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھ پاکستان*
*03041528812*

*کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک لیہ کوٹ ادو روڈ اڈا کھرل عظیم*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*گیس / رياح Gas*

ریاحی تکلیف سے مریض جس اذیت سے دوچار ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اس مرض میں مبتلا ہیں۔ جس وقت اس کا زور ہوتا ہے تو مریض بے چین وبے قرار ہوتا ہے۔ اور کسی پل چین نہیں آتا۔ اس کی وجہ سے درد بھی شدت کے ساتھ ہوا کرتا ہے۔ مگر کچھ ہی دیر میں ختم ہو جاتا ہے۔

*علامات(Symptoms)*

جس وقت مریض کو درمیانی حصہ میں تکلیف (پیٹ میں) ہوتی ہے تو پیٹ میں مروڑ والی کیفیت ہوتی ہے۔ پیٹ پھولتا جاتا ہے۔
جب ریاح اوپر کی جانب جاتی ہے تو ذکار میں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ جس سے مریض کو کچھ آرام محسوس ہوتا ہے۔
سر چکراتا ہے۔ بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔
آنکھوں میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔ کانوں میں گرمی سی محسوس ہوتی ہے۔

کبھی کبھی اس وجہ سے سینہ میں بازوؤں میں درد ہونے لگتا ہے۔ متلی بھی ہونے لگتی ہے۔

جب ریاح نیچے کی جانب جاتی ہے تو کسی قدر خارج ہونے لگتی ہے۔ جس سے کچھ افاقہ محسوس ہوتا ہے۔
اگر ریاح خارج نہ ہو تو ٹانگوں میں درد ، کمزوری، ناطاقتی محسوس ہونے لگتی ہے ۔

*Causesوجوہات*

مرغن و ثقیل اغذیہ کا زیادہ استعمال کرنا اس مرض کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ بادی چیزیں مثلاً چاول، آلو، گوبھی، چنے کی دال، بین کی بنی ہوئی اشیاء وغیرہ اس مرض کی بنیادی وجہ ہیں۔ ۔ رات کو دیر سے کھانا اور پھر سو جانا۔ دائمی قبض کا ہونا۔ یا رفع حاجت کے وقت مصروفیت کی بنا پر حاجت رفع ورزش نہ کرنا۔ مستقل بیٹھ کر کام کرنا۔

*احتیاطیں(Precaution)*

اس مرض کے لئے سب سے اہم پر ہیز ہے۔ مریض کے لئے ضروری ہے کہ تمام ایسی غذائیں جو اس کو پیدا کرنے کا سبب ہیں فوری طور پر اس سے کنارہ کشی اختیار کریں۔

اگر قبض رہتا ہو تو اس کا علاج ضروری ہے۔ رفع حاجت کے وقت فوری حاجت رفع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد کچھ دیر چہل قدمی کی عادت ڈالیں۔ سونے سے کم سے کم تین سے چار گھنٹہ پہلے کھانا کھائیں۔ کھانا کھانے کے بعد پانی پینا ترک کر دیں۔ ہمیشہ کھانے سے قبل یا درمیان میں پانی پئیں۔ صبح اٹھ کر نہار منہ ایک دو گلاس تازہ پانی پینا بھی اکثر و بیشتر مفید ہوا کرتا ہے۔

*Laboratory Tests لیبارٹری ٹیسٹ*

اس مرض کے لئے کوئی ٹیسٹ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ مریض کی کیفیات بتا دیا کرتی ہیں کہ ریاحی تکلیفات کا شکار ہے۔

*ھومیو پیتھک علاج*
*(HOMOEOPATHIC TREATMENT)*

*فیرم میگ نائی کم Ferrum Mag) 3x)*

کھانا کھاتے کھاتے پیٹ پھول جاتا ہے۔ بعد میں سستی آتی ہے۔ سانس لینے پر بالائی حصہ میں درد۔ اپھارہ ہوتا ہے۔ بار بار بد بو دار ریاح بشرت خارج ہوتی ہے

*فیرم میٹالیکم(Fer. Met) 30*

معدہ میں دباؤ اور ریاح ۔ معدہ میں گرمی لگتی ہے اور جلن ہوتی ہے۔ بالخصوص کھانے کے بعد ۔ اپھارہ کے باعث صعف معدہ بھوک زیادہ لگتی ہے۔ یا بالکل ہی نہیں لگتی۔ ترش چیزوں سے نفرت ہو جاتی ہے۔ جب بھی کھاتا ہے پتلا دست ہو جاتا ہے۔ یا جو بھی کھائے تے ہو جائے۔ کھانے پہلے کی ڈکاریں متلی کے بغیر آتی ہیں۔ کھانا کھانے کے بعد متلی اور قے ہوتی ہے۔

*گمبوجیا(Gambogia) 30*

پیٹ کا بالائی حصہ ذکی الحس۔ اپھارہ اور درد ہوتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد درد ہوتا ہے اور رفع حاجت کے وقت گڑ گڑاہٹ ہوتی ہے زبان اور گلے میں جلن ہوتی ہے۔

*مائی کرو میریا(Micromeria) 30*

یہ دوا چونکہ پودینہ سے بنائی جاتی ہے۔ جو کہ معدہ کے لئے بہت مفید ہے۔ معدہ میں درد ہو۔ اپھارہ ہو جس کے ساتھ متلی ہوتی ہے۔ مفید دوا ہے۔

*نکس مارکانا(Nux Moschata) 30*

زیر دست گیس جس کی وجہ سے ہاضمہ کمزور ہو جاتا ہے۔ خوب چٹ پٹی چیزیں کھانے کو دل کرتا ہے۔ معدہ میں درد ہوتا ہے۔ جس کے ساتھ ہچکیاں آتی ہیں

*ریفانس(Raphanus) 30*

پیٹ میں ہوا بکثرت پیدا ہوتی ہے۔ اور رک جاتی ہے۔ سڑی ہوئی ڈکاریں آتی ہیں۔ پیٹ کے بالائی حصہ میں جلن اس کے بعد گرم ڈکاریں آئیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ رحم سے گولہ اٹھ کر گلے میں اٹک گیا ہے۔

*تھیا(Thea) 30*

پیٹ میں گیس بھرت پیدا ہوتی ہے۔ ترش چیزیں کھا نیکی رغبت ہوتی ہے۔ بہت کمزوری جیسے ابھی غشی آجائیگی۔

*تھوجا(Thuja) 30*

پیٹ گیس سے پھولا ہو ا سخت ہوتا ہے۔ پیٹ کے بالائی حصہ میں کٹن کے ساتھ درد ۔ پیاز کھانے سے اپھارہ ہوتا ہے ۔

لنک گروپ 2
https://chat.whatsapp.com/H0rw44QfN0s9D5bHhiYLlg

لنک گروپ 1
https://chat.whatsapp.com/BbGN9N7IWs01U9wROEqI8R

*تیزابیت(ACIDITY)*

معدہ میں تیزابیت کا پیدا ہونا ایک عام مرض کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اگر کچھ عرصے یہ مرض پر قرار رہے اور اس کی احتیاطی تدابیر اور صحیح علاج نہ کر لیا جائے تو معدے میں زخم یا السر کی شکایت ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ فوری طور پر اس کا تدارک کیا جائے۔

*علامات(Symptoms)*

جس وقت معدے میں تیزابیت پیدا ہونا شروع ہوتی ہے۔ تو معدے میں جلن شدید ہوتی ہے۔ جو کبھی کبھی پوری خوراک کی نالی اور حلق تک محسوس ہوتی ہے۔ مریض محسوس کرتا ہے کہ معدے کے مقام میں یا سینے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے کبھی کبھی مریض کو دم گھٹنے کا احساس بھی ہوتا ہے۔ دل ڈوبا ہوا محسوس کرتا ہے۔ شدت مرض میں مریض کو معدے کے مقام میں شدید درد بھی ہو سکتا ہے۔ رات کے کھانے کے بعد عموماً جلن نہایت شدید ہوتی ہے۔ تیزابیت ہی کی وجہ سے مریض دن بدن کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ۔ کبھی کبھی مریض کو متلی ہوتی ہے۔ اور قے بھی ہو جاتی ہے۔

*وجوہات(Causes)*

زیادہ مرچوں کا استعمال ، بادی و ثقیل اغذیہ کا زیادہ عرصہ تک کھانا اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔
کثرت تمباکو نوشی، چائے نوشی اور شراب کا استعمال اس مرض کو پیدا کرنق زیادہ عرصہ تک گرم دواؤں کا استعمال کرتا۔ قبض کا مستقل رہنا۔
گوشت کا کثرت سے استعمال۔
بعض امراض رحم بھی اس مرض کا موجب ہو سکتے ہیں۔

*احتیاطیں(Precaution)*

اس مرض میں دودھ کا کثرت سے استعمال سود مند ہوتا ہے۔ بہتر ہے کہ دودھ میں پانی اس طرح استمال کیا جائے کہ ایک چار کی نسبت ہو جائے۔ اس طریقے سے استعمال کرنا شروح میں ہی تیزابیت کم کر دیتا ہے۔ چائے ، تمباکو نوشی، شراب، گوشت، بادی اور ثقیل اغذیہ سے پر ہیز لازم ہے ۔ صبح نہار منہ پانی کا استعمال ، قبض کا مستقل علاج اس مرض کی صحت یابی کی ضمانت ہے۔
زیادہ مرچیں کھانا اس مرض کو بڑھا سکتا ہے۔
گرم دواؤں سے پر ہیز لازم ہے۔ اگر استعمال کرنا پڑیں تو ساتھ دودھ کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

*Laboratory Testsلیبارٹری ٹیسٹ*

۔ اس مرض کے لئے کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ مگر بعض اوقات شدت مرض میں السر کا اندیشہ ہو تو اطمینان کے لئے ایکسرے کر الینا بہتر ہوا کرتا ہے۔

*Phosphoric Acid30 فاسفور یکم ایسڈم*

منہ میں ترش پانی آتا ہے۔ متلی ہوتی ہے۔ ایسی تکلیف جو ترش چیزیں کھانے سے آئی ہو۔ اس دار چیزیں کھانا چاہتا ہے۔ اپھارہ ہوتا ہے جیسے بوجھ رکھا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد نیند آتی ہے۔

*Robinia30 روبینیا*

معدہ میں تیزابیت کے لئے تیز بہدف ہے۔ معدہ میں ہلکا ہلکا درد متلی، کھٹے ڈکار، قے، ترش ڈکاریں، انتہائی ترش مواد کی قے، مواد بحشرت نکلتا ہے۔ انتہائی تکلیف دہ اپھارہ ، ہوا کے باعث درد ، شکم، معدہ کے اس میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔

*سینگونیریا(Sangonaria) 30*

معدہ میں جلن جو خوراک کی نالی سے حلق تک ہو۔ چٹ پٹی چیزیں کھانا چاہتا ہے۔ قے، متلی اور رال کی کثرت، پیاس نہ مجھ سکے۔ زبر دست کمزوری جیسے ابھی جان چلی جائے گی۔

*سناپس نائیگرا (Sinapis Nig)*

معدہ میں جلن جو گلے میں خوراک کی نالی، حلق اور منہ تک آئے ، منہ کے گندے زخم ، ڈکار گرم اور ترش ، آگے جھکنے سے درد زیادہ ہو ، سیدھا بیٹھنے سے آرام ملے ۔

*سلفر (Sulphur) 30*

معدے میں تیزابیت کے لئے مفید دوا ہے۔ جبکہ ترش ڈکاریں آئیں۔
جلن ہو اور درد ہو جیسے بوجھ رکھا ہے۔ دو پہر سے پہلے گیارہ مجھے غیر معمولی کمزوری کا احساس جیسے ابھی غشی آئے گی ن کچھ نہ کچھ کھانا پڑے ۔ سڑی ہوئی ڈکاریں پانی کم پئیے اور کھانا کم کھائے ۔

*مزید کسی بھی بیماری کے علاج اور رہنمائی کیلئے تشریف لائیں کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک پر ۔ آپ کی ہر بیماری کا علاج مکمل تشخیص کے ساتھ ہومیوپیتھک میڈیسن سے کیا جائے گا شکریہ*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

12/06/2024

▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬
▒▓█ *صحت کیلئے بہترین مشورے گـــروپ* █▓▒
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*امراض معدہ اور ہومیوپیتھک علاج*

*قسط نمبر ١٣ (13)*

*آج کا ٹاپک*

*بھوک کا زیادہ لگنا۔ اور بھوک کا ختم ہو جانا*

*ڈاکٹر ملک عرفان مجید کھوکھر*
*ڈویژنل صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھ پاکستان*
*03041528812*

*کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک لیہ کوٹ ادو روڈ اڈا کھرل عظیم*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*بھوک کا ہوکا / بہت لگنا (BULIMUS / BULIMIA)*

انگریزی کتابوں میں اس مرض کو بولیموس کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے جو کہ یونانی نام ہے ۔ یہ درا الفاظ سے مل کر بنتا ہے ”یہ“ یعنی بھوک۔ اس مرض میں معدہ غذا سے متنفر ہوتا ہے اور باقی اعضاء غذا کے خواہشمند اور بھوکے ہوتے ہیں۔

*علامات(Symptoms)*

بار بار بھوک لگتی ہے۔ ادھر کھایا اور پھر بھوک لگی۔ مریض پژمردہ اور ست رہتا ہے۔ اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس کا دل ڈوبا جا رہا ہے۔

*وجوہات(Causes)*

بھوک کی زیادتی عموما بخاروں کے بعد جب معدہ عرصہ تک بے کار رہتا ہے۔ زیا بیطس میں مبتلا مریض جبکہ غذا کا بہت سا حصہ شکر بن کر بذریعہ پیشاب خارج ہو جاتا ہے۔ بجائے اس کے وہ جسم کو ضروری غذائیت بخشے۔
معدے کی سوزش میں بھی غذا کی بار بار خواہش ہوتی ہے اس کا سبب یہ ہوا کرتا ہے کہ معدے میں غذا کے دیر تک رہنے سے اس کی اندرونی لعاب دار جھلی میں خراش ہونے لگتی ہے جس سے جھوٹی بھوک لگتی ہے اور تھوڑی کی غذا سے وہ خراش رفع ہو جاتی ہے۔ چھوٹے بچوں میں پیٹ کے کیڑے یا چھوٹی آنتوں کی خراش بھی اس مرض کا باعث ہوتی ہے۔

*احتیاطیں(Precaution)*

اصل سبب مرض کو رفع کریں۔ مریض کے لئے نمکین یا کھٹی، تیز اور زیادہ ترش اشیاء سے پر ہیز لازم ہے۔ ۔ مریض کو پھیکی ، شیر میں اور خوب چرب اغذیہ کھلائیں۔ مریض کے لئے جب کوئی ظاہر ا سبب نہ ہو تو انڈے کی زردی، مرغ کے کباب اور روغن بادم میں بنا کر کھلائیں۔

*Laboratory Testsلیبارٹری ٹیسٹ*
جس مرض کی تشخیص تمام علامات لینے کے بعد ہو اس کے لئے ٹیسٹ کا کر الینا سود مند ہے۔ تاکہ کنفرم ہو سکے۔ بظاہر کسی قسم کا مرض نہ ہونے کے باوجود کسی قسم کا ٹیسٹ کرانے سے گریز کریں۔ کیونکہ ہماری ادویات کچھ ہی دنوں میں اس کیفیت کو ختم کر دیں گی۔

شوگر کے لئے
1. Glucose Fasting + Random

معدہ کے لئے
2.x Ray. Stomach Bariam

کیڑوں کے لئے 3. Stool D/R

*ھومیو پیتھک علاج (HOMOEOPATHIC TREATMENT)*

*(Abies Can) 30آبیز کیناڈ نیس*

نہایت للچا کر کھاتا ہے۔ زیر دست بھوک، پیٹ کے بالائی حصہ میں زیر دست کمزوری کا احساس جیسے غشی آ جائے ۔ گوشت ، اچار ، چینی، شلجم، گاجر جیسی ثقیل چیزیں کھانے کی رغبت ۔ قوت ہضم سے بڑھ چڑھ کر کھانے کا رجحان ، معدے اور پیٹ میں جلن ، اپھارہ کے باعث حرکت قلب میں رکاوٹ آئے۔ دائیں کندھے کے جوڑ میں درد اور قبض جس کے ساتھ امعاء مستقیم میں جلن ہو۔

*آبروٹینم (Abrotanum) 30*

بھوک اچھی لگتی ہے۔ مگر بدن پھر بھی سو کتا چلا جاتا ہے۔ خوراک ہضم ہوئے بغیر پاخانہ کی راہ سے نکل جاتی ہے۔ کترنے والی بھوک ، مریض گڑ بڑائے۔ بد ہضمی جس کے ساتھ نہایت بدبودار رطوبت کی تے ہو۔

*Alfalfa Q الفا الفا*

بھوک بگڑ جاتی ہے بالخصوص بڑھ جاتی ہے۔ حتی کہ مریض بڑی مقدار میں کھانے لگتا ہے۔ بار بار کھاتا ہے۔ وہ کھانے کے وقت کا انتظار نہیں کر سکتا۔ دو پہر سے پہلے ہی بھوک لگ جاتی ہے۔ میٹھی چیزوں سے رغبت۔

*ایلیم سیٹا ئیوم(Allium Staiva) 3x*

بے حد بھوک، جلن دار ڈکار۔ زبان کی رنگت زرد۔ کھانے پینے میں زراسی تبدیلی یا بے پرواہی تکلیف دہ بن جاتی ہے۔

*آورم میٹالیکم (Aurum Met) 30*

بھوک اور پیاس دونوں بڑھ جائیں۔ متلی لگے۔ گرمی جس کے ساتھ دم گھٹے۔ معدہ میں جلن۔ گرم گرم ڈکاریں۔ پیٹ کے نصف بالائی حصہ پر سوجن۔

*(Cascarilla) کسکارلا*

کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد ہی بھوک لگ جاتی ہے۔ گرم مشروبات پینے کی خواہش متلی قے اور معدہ میں جیسے جھٹکا لگا ہو ۔

لنک گروپ 2
https://chat.whatsapp.com/H0rw44QfN0s9D5bHhiYLlg

لنک گروپ 1
https://chat.whatsapp.com/BbGN9N7IWs01U9wROEqI8R


*بھوک کا مر جانا / کم ہو جانا*
*(ANOREXIA NERVOSS/ ANOREXIA)*

بھوک کا نہ لگنا اکثر امراض معدہ کی ایک علامت ہوا کرتی ہے۔ چنانچہ شدید یا مزمن سوزش معدہ میں یا جب یہ مرض دیگر بیماریوں کے ساتھ واقع ہو تو بھوک ٹھیک نہیں لگتی۔ شدید سوزش معدہ میں بھوک نہ لگنے ہی کی شکایت نہیں ہوتی بلکہ مریض کو غذا سے نفرت ہوتی ہے اور وہ کسی قسم کی خشک یا تر غذا نہیں کھانا چاہتا۔ مزمن سوزش معدہ میں بھی غذا کی طرف چنداں رغبت معلوم نہیں ہوتی۔ اگر چہ بعض ایسے مریضوں کو کبھی زیادہ بھوک لگتی ہے لیکن ذرا سی غذا کھانے پر بھوک جاتی رہتی ہے۔ پرانے زخم معدہ کی اندرونی ساخت میں فتور آجاتا ہے تو بھوک مر جاتی ہے ۔ ضعف معدہ میں بھی بھوک نہیں لگتی اور سرطان معدہ میں بھوک کا نہ لگنا ایک بھاری علامت ہے۔
اکثر اوقات ڈاکٹر سے بھوک نہ لگنے کے بارے میں مشورہ لیا جاتا ہے مگر ذرای تحقیق کرنے پر معلوم ہو جاتا ہے کہ مریض کو دراصل کوئی شکایت نہیں ہوتی۔ کیونکہ جس قدر غذا کی اسے ضرورت ہوتی ہے اس قدر تو وہ کھا پی لیتا ہے۔ لیکن کھانا کھانے کے اوقات معینہ کی پرواہ نہ کرنے سے یا زیادہ لذیذ اور چرب اغذیہ کے کھانے سے بھوک رک جایا کرتی ہے۔

*وجوہات(Causes)*

بد ہضمی، پر خوری یعنی زیادہ کھا لینا بنیادی وجہ ہے۔ عصبی کمزوری کی بنا پر یہ مرض بن جایا کرتا ہے۔
کثرت شراب خوری، تمباکو نوشی چربی والی اغذیہ کا استعمال۔
شدید یا مزمن سوزش معده
سرطان یاز خم معدہ وغیرہ۔

*علامات(Symptoms)*

بھوک یا تو کم لگتی ہے یا بالکل نہیں لگتی۔ غذا کی بالکل خواہش نہیں ہوتی۔ بلکہ بعض اوقات تو غذا سے نفرت ہو جاتی ہے۔ اور مریض کو جبرا کچھ کھلایا پلایا جا سکتا ہے

*احتیاطیں(Precaution)*

اصل سبب مرض کو تشخیص کرنا چاہئے پھر اس کا علاج کرنا چاہئے۔ میں نے پچھلے صفحات میں بھی بیان کیا ہے کہ بھوک کے نام پر سینکڑوں ٹانک مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان تمام ادویات کو ایک نظر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان میں وہ تمام ادویات بھی شامل کر لی گئی ہیں جو سرطان معده ، سوزش معده، زخم معدہ میں کام آتی ہیں۔ ان کی لاتعداد ہو تلیں استعمال کرنے پر کیا مریض آگے چل کر معدہ کا مکمل مریض نہ بن جائے گا ؟ جب کوئی ظاہرا سبب معلوم نہ ہو تو پھر معدہ اور دیگر اعضائے ہضم کو تقویت دینا چاہیے۔

*Laboratory Tests لیبارٹری ٹیسٹ*

مریض کی تمام علامات لینے کے بعد اگر کوئی اندرونی اعضاء میں کسی قسم کی کیفیت ملے تو اس کے مطابق ٹیسٹ کرالینا چاہئے۔ جب کوئی واضح علامات نہ ہوں تو صرف بھوک نہ لگنے کے نام پر کسی قسم کا ٹیسٹ نہ کرانا چاہئے۔
۔

*مزید کسی بھی بیماری کے علاج اور رہنمائی کیلئے تشریف لائیں کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک پر ۔ آپ کی ہر بیماری کا علاج مکمل تشخیص کے ساتھ ہومیوپیتھک میڈیسن سے کیا جائے گا شکریہ*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

12/06/2024

▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬
▒▓█ *صحت کیلئے بہترین مشورے گـــروپ* █▓▒
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*امراض معدہ اور ہومیوپیتھک علاج*

*قسط نمبر ١٢ (12)*

*آج کا ٹاپک*

*پیٹ میں مروڑ اور ہچکی آنا*

*ڈاکٹر ملک عرفان مجید کھوکھر*
*ڈویژنل صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھ پاکستان*
*03041528812*

*کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک لیہ کوٹ ادو روڈ اڈا کھرل عظیم*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬


( *GASTRODYNIA-GASTRICCRAMPS)*

اس قسم کا درد عموما صبح کے وقت معدہ میں ہوا کرتا ہے۔

*Symptomsعلامات*

مقام معدہ پر سخت درد ہوتا ہے۔ جو مریض کو بے تاب کر دیتا ہے۔ درد کی ٹیسیں بائیں شانے تک جاتی ہیں۔ ۔ مریض درد کی وجہ سے لوٹتا پھرتا ہے اور مقام معدہ کو دباتا ہے۔

*Causesوجوہات*

ثقیل اور بادی اغذیہ کا بکثرت استعمال۔
بد ہضمی ، نفخ ، معدے میں ترشی کا زیادہ پیدا ہونا۔
نہار منہ سرد پانی پینا۔ دائمی قبض ۔ کثرت چائے نوشی، تمباکو نوشی ، شراب خوری۔ بنیادی وجوہات میں سے ہیں۔

*احتیاطیں(Precaution)*

اگر صبح کے وقت ایسا درد معدہ ہو تو کوئی خشک غذا مثلاً بسکٹ، روٹی کا نوالہ یا خستہ چنے وغیرہ کھانے سے فورا آرام ہو جاتا ہے۔
مقام معدہ پر سینک کریں۔ .

۔مندرجہ بالا وجوہات میں سے کوئی بد اعتدالی ہوتی ہے تو اس پر قابو پانا چاہیے۔
*لیبارٹری ٹیسٹ*
اس میں کسی قسم کی لیب ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

ہومیوپیتھک میڈیسن ۔
کاربوویج ، تھوجا ، چائنا ، ڈائسکوریا ، کیمومیلا ، نکس وامیکا وغیرہ وغیرہ استعمال ہوتی ہیں تفصیل پہلے آپ کو بتائی جا چکی ہے

لنک گروپ 2
https://chat.whatsapp.com/H0rw44QfN0s9D5bHhiYLlg

لنک گروپ 1
https://chat.whatsapp.com/BbGN9N7IWs01U9wROEqI8R

*ہچکی(HICCOUGH)*

ہچکی آنا دراصل ایک علامت ہے جو معدے کے فتور و غیرہ سے پیدا ہوتی ہے لیکن یہ معدہ کی بیماری نہیں بلکہ حجاب حاججز میں تشنج ہو کر وہ سکڑتا ہے تو ہچکی آتی ہیں۔ ہچکی اگر چہ معمولی ہماری ہے لیکن کبھی کبھی یہ نہایت خیلی اور تکلیف دہ ہوا کرتی ہے۔ خصوصاً شدید امراض کے آخر میں ہچکی آنا ایک بری علامت ہے۔

*Causesوجوہات*

جوانوں اور بوڑھوں میں یہ اچانک بد ہضمی کی وجہ سے ہوا کرتی ہے۔ چوں میں زیادہ کھانا کھا جانے اور ان کے معدے میں دودھ کے پھٹ جانے اور نفح کی بنا پر ہچکی آیا کرتی ہے۔
سینے میں جلن اور جگر کے فعل میں سستی عموماً اسکی وجوہات میں شامل ہیں۔ تمبا کو چبانے والوں کے اچانک معدے میں چلے جانے کی وجہ سے بھی ہچکی آتی

*احتیاطیں(Precaution)*

خفیف قسم کی ہچکی میں ایک لمبی سانس بھر کر ایک دو منٹ تک سانس روکنےسے عموما فائدہ ہوا کرتا ہے۔
تھوڑا سا ٹھنڈاپانی پینے سے بھی فائدہ د ہوا کرتا ہے
۔ ہچکی کے دوران میں مریض کو تاکید کی جائے کہ ناک کے نتھنوں کو چٹکی سے بند کرنے کے بعد ایک گلاس سرد پانی سانس روک کر پیئے۔ اس سے اکثر ہچکی رک جایا کرتی ہے۔
تم معدہ پر گرمی پہنچانا بھی مفید ترین ہے۔ ۵- اگر بد ہضمی کے سبب چکی آتی ہو تو مریض کو گرم پانی میں نمک ملا کر تے کرانا چاہئے۔ مریض کو کسی شدید یا ہولناک خبر سے دفعتاً ڈرانا بھی مفید ہوتا ہے۔ ے۔ ایک کاغذ کا لفافہ بڑا سا لے کر اس کے کھلے حصہ میں ناک اور منہ اس میں ڈال کر سانس لفافے میں ہی لینا اور خارج کرنا مفید ہوتا ہے۔ اس سے بھی اکثر و بیشتر بچکی رک جایا کرتی ہے۔

*Laboratory Testsلیبارٹری ٹیسٹ*

اگر یہ مرض مزمن اختیار کرے تو پھر مندرجہ ذیل ٹیسٹ کرالینے چاہیں۔ بصورت دیگر ضرورت نہیں پرتی۔ مزمن صورت اختیار کرنے میں جگر اور معدہ کے عوارض شامل ہو جاتے ہیں۔

1) LFT
2) Ultrasound Upper Abdamen
3) Endoscopy or X-Ray

*ہومیوپیتھک علاج*

*Barium Mealکو پرم ملیم*

ہچکیاں شدید آتی ہیں۔ حتی تے ٹھنڈا پانی پیٹے سے کم ہو اور اس کے ساتھ درد قولنج

*سائی کلمن(Cyclamen) 30*

ہچکیوں کے لئے ایک اہم دوا ہے۔ ڈکار کی طرح ہچکیاں آتی ہیں۔ مرغن اغذیہ کے استعمال سے اور قہوہ پینے کے بعد ہچکیاں آئیں۔ دن بھر پیاس نہ لگے۔

*جٹ روفا(Jatropha) 30*

ہچکی آتی ہے جس کے ساتھ قے ہو جاتی ہے پیاس کی زیادتی ہوتی ہے۔ معدہ میں گرمی اور جلن بالائی حصہ میں لیکن اور اینٹھن۔

*اسپونچا ٹوٹا(Spongia) 30*

بھوک کی زیادتی کے ساتھ بے حد پیاس لگتی ہے اور ہچکیاں آتی ہیں جسم پر تنگ کپڑے برداشت نہیں ہوتے۔

*ٹیو کریم میرم 30 Teucrium Mar)*

مسلسل ہچکی ، کمر میں درد ہونے لگے۔ کھانا کھانے سے اور بچہ کو دودھ پلانے کے بعد ہچکی آتی ہے۔

*مزید کسی بھی بیماری کے علاج اور رہنمائی کیلئے تشریف لائیں کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک پر ۔ آپ کی ہر بیماری کا علاج مکمل تشخیص کے ساتھ ہومیوپیتھک میڈیسن سے کیا جائے گا شکریہ*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

12/06/2024

▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬
▒▓█ *صحت کیلئے بہترین مشورے گـــروپ* █▓▒
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*امراض معدہ اور ہومیوپیتھک علاج*

*قسط نمبر ١١ (11)*

*آج کا ٹاپک*

*بد ہضمی*

*ڈاکٹر ملک عرفان مجید کھوکھر*
*ڈویژنل صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھ پاکستان*
*03041528812*

*کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک لیہ کوٹ ادو روڈ اڈا کھرل عظیم*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*بد ہضمی (DYSPEPSIA)*

اس مرض میں صرف معدہ کے فعل ہضم میں فتور آجاتا ہے۔ معدہ کی ساخت میں کسی قسم کا فتور پیدا نہیں ہوتا۔
بد ہضمی دو قسم کی ہوتی ہے ایک شدید بد ہضمی - Acute Dyspep) محرم )Chronic Dyspepsia( اور دوسری مزمن سیا بدہضمی اور بد ہضمی کی بھی تین اقسام ہیں۔
وہ بد ہضمی جو ضعف معدہ کی وجہ سے ہو (Atonic Dyspepsia)
ایسی بد ہضمی جو خراش یا مزمن سوزش معدہ سے ہو (Irritative Dysp) ایسی بد ہضمی جو عصبی خراطی کے سبب ہو (Nerves Dyspepsia)

*علامات (Symptoms)*

*Acute Dyspepsiaشدید بد ہضمی*

کھانے کے تین چار گھنٹہ بعد معدہ میں درد ، تناوٹ ، گرانی اور بے چینی۔
جی متلاتا ہے اور قے ہو جاتی ہے۔ ۔ کبھی دست آتے ہیں، کبھی قبض ہوتی ہے۔ پیٹ میں درد ہوتا ہے۔
تنفس سے بدبو آتی ہے۔ کبھی بخار بھی ساتھ ہوتا ہے۔
ڈکاروں کے ساتھ منہ میں کھٹا پانی بھر آتا ہے۔
پیشاب میں البیومن خارج ہونے لگتی ہے اور مریض کو کمزوری کی شکایت ہوتی ہے ۔

لنک گروپ 2
https://chat.whatsapp.com/H0rw44QfN0s9D5bHhiYLlg

لنک گروپ 1
https://chat.whatsapp.com/BbGN9N7IWs01U9wROEqI8R

*Chronic Dyspepsia( پرانی بد ہضمی)*

بھوک کم ہو۔ کم ہو جاتی ہے ، ے، تم معدہ پر گرانی اور دھیما درد ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہے۔ ترش ڈکاریں آتی ہیں۔ جی متلانا اور ابکائیاں آتی ہیں۔ کبھی قبض ہو جاتا ہے اور کبھی دست آتے ہیں۔ چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے اور مریض روز بروز کمزور ہوتا جاتا ہے۔

*Atonic Dyspepsia*

کھانے پینے کی چیزوں سے نفرت ہو جاتی ہے۔
منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے۔
طبعیت سست رہتی ہے۔
کبھی سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ دل زیادہ دھڑکتا ہے۔

*Irritative Dyspepsia*

معدہ میں درد اور جلن ہوتی ہے۔
مقام معدہ کو دبانے سے درد۔ بد بودار ڈکار آتے ہیں۔
۔ حلق میں اکثر خراش رہتی ہے۔
منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں۔ ہاتھ پاؤں کی ہتھیلیاں جلتی رہتی ہیں۔
*Nerves Dyspepsia*
کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد دست آتے ہیں۔
مریض روز بروز لاغر و کمزور ہوتا جاتا ہے

*Causes(جوہات)*

کھانے پینے میں بے اعتدالی۔ بھرے پیٹ میں کھاتے رہنا۔ کھانے پر کھانا، غذا کو کھاتے وقت نہ چبانا۔
ایک ہی غذا کو عرصہ تک کھاتے رہنا۔ کچی یا ثقیل غذا کا کھانا۔
تیز مصالحوں کا کثرت سے استعمال۔ کھانے کے بعد زیادہ پانی پی لینا۔ جس سے معدے کی رطوبت ہاضم رقیق ہو کر کمزور ہو جاتی ہے۔ رطوبات ہاضم یعنی گیسٹرک جوس اور پیپ سین کا معمول سے کم و بیش پیدا ہوتا
یا رطوبت صفرا وغیرہ کے خواص میں خرابی آجانا۔ کثرت چائے نوشی ، تمباکو نوشی ، شراب خوری، کثرت مطالعہ کرنا۔
ورزش نہ کرنا۔ غم و فکر و تردد ، خون کی خرابی، کمزوری خون۔

*احتیاطیں(Precaution)*

اس مرض میں دوا کی نسبت غذا کی اہمیت زیادہ ہے۔ غذا لطیف۔ زود ہضم اور خوب چبا کر کھائیں۔
ثقیل اغذیہ ، مز من اور مٹھائی ، مربہ ، اچار چٹنی سے پر ہیز لازم ہے۔
سبزی ترکاری بھی خوب پکی ہوئی کھانی چاہئے۔
چائے ، پان، تمباکو ، شراب سے قطعی پر ہیز لازم ہے۔
اگر معدہ کمزور ہو لیکن کلیجہ نہ جلتا ہو بلکہ بدبو دار ڈکاریں آتی ہوں تو کھانے میں نمک تیز اور گرم مصالحہ کا استعمال کریں۔ اور پانی کم پئیں۔
اگر ترش ڈکاریں آتی ہوں اور کلیجہ جلتا ہو تو کھانے میں نمک اور مصالحہ کم کھانا چاہئے اور کھانے کے بعد ممکن ہو تو پانی کے بجائے سوڈا واٹر پئیں۔ ہاضمہ خراب ہو تو دانتوں کو مسواک اور منجن سے صاف کرنا چاہئے۔ صبح شام پیدل ہوا خوری ، ہر روز سر دپانی یا نیم گرم پانی سے غسل کرنا، کھانے سے ایک گھنٹہ قبل اور بعد آرام کرنا مفید ترین ہے۔ اگر کلیجہ جلے۔ ترش ڈکاریں آئیں تو سمجھنا چاہئے کہ معدہ میں ترشی زیادہ ہے ایسی صورت میں کھٹی میٹھی چیزوں سے پر ہیز لازم ہے۔ کھانے میں نمک اور گرم مصالحہ کم استعمال ہو۔

*Laboratory Tests( لیبارٹری ٹیسٹ*

اگر مرض پرانا ہو گیا ہو تو پھر مندرجہ ذیل ٹیسٹ کے بارے میں سوچنا چاہئے تاکہ مرض کی صحیح تشخیص ہو سکے

1 Urine D/r
2) X-Ray, Barium, Meal. Stomach.
3) Endoscopy
4) C.T. Scan.

*ھو میو پیتھک علاج*
*(HOMOEOPATHIC TREATMENT)*

*(Ammonium Carb) 30 ایمونیم کارب*

بھوک شدید لگے مگر بد ہضمی، درد معدہ، کلیجے میں جلن، متلی ، منہ میں رال کی زیادتی ، سردی کے ساتھ ، پیٹ میں اپھارہ، صرف چند لقمے کھا کر اٹھ جائے

*Anacardium( 30 انا کارڈیم*

ہاضمہ کمزور ، اپھارہ ، معدہ جیسے خالی ہے۔ اس کی بد ہضمی کی خصوصیت یہ ہے کہ کچھ کھا لینے سے راحت ملتی ہے۔ کھاتے پیتے وقت گلا گھٹے۔ ڈکاریں آئیں۔ متلی ہو۔ جلدی جلدی نگلنے کی کوشش کرے۔

*انگور اویرا(Angostura) 6x*

منہ کا ذائقہ کڑوا، قہوہ پیئے بغیر نہ رہ سکے۔ ناف سے جوف سینہ تک درد ہو، نقاہت کے باعث بد ہضمی ، ڈکاریں آئیں۔

*اینٹی مونیم کروڈم 30 Antim Crude)*

بد ہضمی ، دستوں کی شکایت ادل بدل کر نمودار ہوتی ہے۔ منہ میں میٹھی رال کی کثرت، کھانے کے بعد پیٹ کا پھولنا، ڈبل روٹی، پیسٹری، ترش چیزیں کھانے کے بعد ، سرد پانی میں نہانے سے ، زیادہ گرم ہونے سے، گرم موسم میں معدہ بگڑ جاتا ہے۔ لگا تار ڈکاریں آتی ہیں۔ متلی، کلیجہ میں جلن کے ساتھ تے ہو۔

*(Capsicum) 30*
بد ہضمی، ضعف معدہ کی وجہ سے ، زبان کی نوک میں جلن، معدہ میں جلن وغیرہ ہوتو ۔

*مزید کسی بھی بیماری کے علاج اور رہنمائی کیلئے تشریف لائیں کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک پر ۔ آپ کی ہر بیماری کا علاج مکمل تشخیص کے ساتھ ہومیوپیتھک میڈیسن سے کیا جائے گا شکریہ*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

05/06/2024

▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬
▒▓█ *صحت کیلئے بہترین مشورے گـــروپ* █▓▒
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*امراض معدہ اور ہومیوپیتھک علاج*

*قسط نمبر ١٠ (10)*

*آج کا ٹاپک*
*١ جھازی قے ٢ حاملہ کی متلی / قے ٣خونی قے*

*ڈاکٹر ملک عرفان مجید کھوکھر*
*ڈویژنل صدر کمیونٹی آف ہومیوپیتھ پاکستان*
*03041528812*

*کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک لیہ کوٹ ادو روڈ اڈا کھرل عظیم*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

*جهازی قے (SEA SICKNESS)*

اکثر مسافروں کو سفر جہاز میں اور بعض کو ریل کے لمبے سفر میں بھی تھیں آنے لگتی ہیں۔ اور جو لوگ پہلی مرتبہ جہاز پر سفر کرتے ہیں وہ اکثر اس مرض میں مبتلا ہو جایا کرتے ہیں۔ بعض لوگوں کو سمندری سفر میں بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔

*Symptomsعلامات*

ا۔ ریل گاڑی یا جہاز میں بیٹھ کر کچھ دیر بعد ہی جی مالش کرنا شروع کر دیتا ہے۔
کچھ کھانا پینا دشوار محسوس ہوتا ہے۔
اکثر کو معدہ میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔ ۔ سر چکراتا ہے۔ بھاری پن اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔

*Causesوجوہات*

وہ اشخاص اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوا کرتے ہیں جن کا معدہ کمزور ہو۔ اکثر ایسے لوگ بھی اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جنہیں بظاہر تو کوئی معدہ کا مرض نہیں ہوتا اور نہ ہی بد ہضمی کا شکار ہوتے ہیں مگر ایسے سفر میں جی کا مالش کرنا ان کو ضرور محسوس ہوتا ہے۔

*احتیاطیں(Precaution)*

ایسے سفر میں جانے سے پیشتر غذا کا مناسب انتظام کرنا چاہیے۔ لطیف اور زود ہضم غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔
زیادہ مرغن اور ثقیل اغذیہ سے پر ہیز لازم ہے۔ سبزی اور میوہ جات بھی کماستعمال کرنا چاہیے۔ زیادہ بھو کار بنایا بہت زیادہ پیٹ بھر کر کھانا نقصان دہ ہوتا ہے۔ جب زیادہ نہیں آتی ہوں تو کسی قسم کی غذا نہ دیں۔ تخفیف ہونے پر دودھ میں سوڈا واٹر ملا کر دینا مفید ہوتا ہے۔

*Laboratory Tests( لیبارٹری ٹیسٹ)*

اس مرض میں کسی قسم کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ مریض دواؤں سے ہی صحت مند ہو جاتا ہے۔ اور کسی قسم کی پیچیدگی پیدا نہیں ہوتی۔

*ھو میو پیتھک علاج (HOMOEOPATHIC TREATMENT)*

*(Apomorphia) 30اپومارفیا*

اس دوا کے زیر اثر قے آتی ہے۔ سمندری سفر کے دوران آنے والے عوارضات متلی اور قے آنے کا زبر دست رحجان۔

*کاکیولس (Cocculus) 30*

گھڑ سواری کرنے سے ، موٹر کار یا کسی بھی قسم کی سواری پر سفر کرنے سے گئی ہو، متلی کے ساتھ بھاری کمزوری جیسے غشی آجائے گی پھرتے ہو۔ بھوک ختم ہو جائے۔ ٹھنڈے پانی کی پیاس لگے۔ خوراک کی نالی کی خشکی ، سفر کے دوران ہونے والی شکایات ، سر چکرانا، سر درد، متلی، قے، تمام علامات کا احاطہ کرتی ہے۔ کالا ناسور کی

*30 (Kali - Phos)*

بحری سفر کے دوران پیدا ہونے والی تکلیفات کے لئے بہترین دوا ہے جو متلی کے بغیر ہوتی ہے معدے کے نچلے حصہ میں کمزوری ۔

لنک گروپ 2
https://chat.whatsapp.com/H0rw44QfN0s9D5bHhiYLlg

لنک گروپ 1
https://chat.whatsapp.com/BbGN9N7IWs01U9wROEqI8R


*حاملہ کی قے / متلی*
*(VOMITING OF PREGNANCY / NAUSEA)*

حمل کے دوران بعض حاملہ عورتوں کو صبح کے وقت بہت قسمیں آیا کرتی ہیں۔ ایسی صورت میں اگر کوئی سبب مرض معلوم ہو تو اسے دور کرنا چاہیے۔ عموماً نازک مزاج خواتین اس مرض میں زیادہ مبتلا ہوتی ہیں۔ اور صحت پر برا اثر ڈالتی ہیں ۔

*علامات (Symptoms)*

حاملہ خواتین میں صبح کے وقت ابکائیوں اور قے میں شدت ہوتی ہے۔ بعض خواتین میں شروع کے چار چھ ہفتے اس مرض کی شدت رہتی ہے اور بعض خواتین پورے نو ماہ ہی اس تکلیف کو اٹھایا کرتی ہیں۔ کچھ کھانا پینا مریضہ کے لئے مشکل ہو جایا کرتا ہے۔ بعض اوقات تو کسی قسم کی خوشبو سے بھی جی مالش کرنا شروع کر دیتا ہے۔

*Causesوجوہات*

اگر مریضہ شام کے وقت چلتے پھرتے اس مرض سے تکلیف اٹھائے تو رحم کا اپنی جگہ سے ہل جاتا یا خروج رحم ہی کو اس کی وجہ سمجھنا چاہیے۔ دماغ کے مرکز پر فعل انہضام کا زیادہ اثر پڑنے کی وجہ سے قوت ہاضمہ میں موازنہ نہیں رہتا اس وجہ سے بھی یہ مرض ہوا کرتا ہے۔

*احتیاطیں (Precaution)*

خفیف مرض میں جبکہ صبح بستر سے اٹھتے وقت متلی یا قے ہوتی ہے تو ایسی صورت میں مریضہ کو چاہیے کہ وہ بستر ہی میں بیٹھ کر ہلکا پھلکا ناشتہ کر کے ایک گھنٹہ تک بستر میں لیٹی رہے۔ اس سے اکثر آرام آجایا کرتا ہے۔ کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل اور بعد ضرور آرام کرنا چاہیے۔ ۔ جس وقت شدت کی قیں آتی ہوں تو مکمل آرام کرنا بہتر ہوا کرتا ہے۔ مریضہ کی غذا الطیف اور زود ہضم ہونا چاہیے۔ قبض کی طرف خاص توجہ دینا چاہیے ۔

*Laboratory Tests( لیبارٹری ٹیسٹ*

دوران حمل مریضہ کا الٹرا ساؤنڈ کرانا بہتر ہوتا ہے۔ تاکہ جنین کی پرورش کا صحیح اندازہ ہو سکے۔ اس کے ساتھ خون کا ٹیسٹ بھی کرانا چاہیے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے مریضہ کمی خون کا شکار نہ ہو۔

Ultrasound pelvis
(Under Abdomen)
Blood HB%

*ھومیو پیتھک علاج*
*(HOMOEOPATHIC TREATMENT)*
*
*(Apomorphia) 30اپو مار فيا*

حمل کے دوران قے کے لئے بہترین دوا ہے۔ چکر ، کمزوری، سارے جسم میں بالخصوص سر میں گرمی کا احساس، ابکائی آئے ، سر درد اور سینے میں جلن۔

*(Cerium Oxal) 3x سیریم او کسے لیم*

ایام حمل میں تھے، غیر منہضم غذا کی تے۔ تشنجی تے۔ دوران حمل کے لئے بہترین دوا ہے۔

*اسٹر کنی نم (Strychninum) 30*

لگا تار ابکائی اور قے کی رغبت ہوتی ہے۔ دوران حمل کی متلی اور قے کے لئے بالخصوص بہت مفید ہے۔

*سلفر (Sulphur) 30*

ایام حمل کی متلی کے لئے بہت مفید ہے۔ سڑی ہوئی ڈکاریں۔ ذائقہ نمکین پانی زیادہ پیئے اور کھانا کم کھائے۔

*ٹیبا کم (Tabacum) 30*

دوران حمل کی متلی کے لئے اکسیر دوا ہے۔ جبکہ تھوک بکثرت نکلتا ہو ایسا محسوس ہو کہ معدہ ڈھیلا پڑ گیا ہے۔ مسلسل متلی ہوتی رہے۔

*پلساٹیلا(Pulsatilla) 30*

بہت دیر پہلے جو کچھ کھایا پیا تھا۔ قے کے ذریعے نکل جاتا ہے۔ پیاس نہیں لگتی، صبح کو اٹھنے پر بھاری پن ہوتا ہے۔ منہ کا ذائقہ بد اتا رہتا ہے کبھی تلخ کبھی میٹھا۔

*خونی قے (HAEMATEMESIS)*

مریض کو اچانک اس کی شکایت ہو جاتی ہے کبھی تو خالص خون ہی تے کے ذریعے خارج ہوتا ہے اور کبھی غیر منضہم غذا کے ساتھ خون شامل ہوتا ہے۔ مریض کمزور ہو جاتا ہے۔

*Symptomsعلامات*

کبھی مقام معدہ پر برچھی چھنے کا سا درد ہوتا ہے ، اور کبھی صرف جلن محسوس ہوتی ہے۔

خون شدت کی قے کے ساتھ خارج ہوتا ہے اور کبھی صرف اچھو کے ساتھ آتا ہے۔ کبھی یہ رقیق ہوتا ہے اور کبھی غلیظ ۔ کبھی کندار اور غذا سے ملا ہوا اور کبھی خالص ، کبھی مقدار میں تھوڑا اور کبھی زیادہ۔

یہاں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ خون تھوکنے اور قے کے ساتھ خون آنے میں فرق ہے۔ خون تھوکنا “ میں کفدار خون ہمیشہ کھانسی کے ساتھ نکلتا ہے اور کھانسی کے بعد خون آمیز بلغم بھی نکلتا رہتا ہے اور سینہ میں درد اور بے چینی کا احساس ہوتا ہے۔ جبکہ قے کے ساتھ خون آنے میں مقام معدہ میں بے چینی محسوس ہوتی ہے اور خون ہمیشہ أچھو یا قے کے ساتھ خارج ہوتا ہے۔

*Causesوجوہات*

امراض معدہ جس میں ورم معدہ ہو یا السر کی کیفیت ہو ، معدہ کے کینسر میں بھی یہ کیفیت ملا کرتی ہے۔ جگر کا سکڑنا یا کینسر میں بھی یہ علامت ملا کرتی ہے۔ حیض کا خون بند ہو جانا ، نکسیر ، بواسیر وغیرہ میں بھی یہ مرض پیدا ہو جاتا ہے۔

*احتیاطیں (Precaution)*

مریض کی تمام کیفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اصل سبب کو دور کرنا چاہیے۔ خونی قے آنے کی صورت میں مریض کو چت لٹادیں اور بالکل حرکت نہ کرنے دیں۔
مرض کی شدت کے لحاظ سے چند روز تک مریض کو کوئی غذا نہ دی جائے۔ تاکہ معدہ کو مکمل آرام ملے۔ اور اس کی دیواروں سے خون کار سنا بند ہو جائے۔ برف کے ٹکڑے مریض کو چائیں اور برف کے ٹکڑے کسی تھیلی وغیرہ میں لپیٹ کر مقام معدہ پر رکھیں۔ اگر مریض کو شدید قبض ہو تو رفع کرنے کے لئے گرم پانی اور صابن کا انیما دے سکتے ہیں۔

۔ جب 24 گھنٹے تک مریض کو قے نہ آئے تو پہلے اسے گھونٹ گھونٹ سرد پانی دیں پھر تھوڑا تھوڑا سر د دودھ پلائیں پھر رفتہ رفتہ لطیف اور زود ہضم غذا دینا شروع کر دیں ۔

*Laboratory Tests لیبارٹری ٹیسٹ*

مرض کا اصل سبب تشخیص کر کے ٹیسٹ کرایا جائے۔ معدہ کے امراض کے حساب سے دو ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں۔

X-Ray. Barium stomach
Endoscopy.

*ھومیو پیتھک علاج*
*(HOMOEOPATHIC TREATMENT)*

*(Bothrops) 30بو تھر وپس*

معدہ میں تکلیف دہ احساس ہوتا ہے۔ اپھارہ ہوتا ہے۔ سیاہ رنگ کی ۔ قے کے ساتھ خون بھی نکلے۔

*کاکٹس (Cactus) 6x*

معدہ میں گھٹن کے ساتھ لیکن ہوتی ہے۔ مریض بھاری پن بھی محسوس کرتا ہے ، بالآخر قے ہوتی ہے جس میں خون ہوتا ہے۔

*(Ficus Relie) 3x فیکس ریلی جی اوسا*

معدہ سے خون آنے کے لئے مفید ترین دوا ہے۔ پہلے متلی ہوتی ہے پھر سرخ چمکدار خون کی قے ہوتی ہے۔ معدہ میں درد ہوتا ہے۔

*اپی کاک (Ipecacuanha) 30*

قے اور متلی مسلسل رہتی ہے ، خون کی ، صفرا کی ، یا کف کی قے، معدہ جیساڈھیلا پڑ گیا ہے ، زبان صاف رہتی ہے منہ میں رال کی کثرت ہوتی ہے۔

*آئرس ورسکولر 30 (Iris Vers)*

ترش قے اور خون ملی قے کے لئے بہترین دوا ہے، خوراک کی نالی میں جلن ہوتی ہے ، منہ میں رال کی کثرت ، بھوک کم لگتی ہے۔

*ھیما میلس(Hamamelis) 30*

سیاہ خون کی قے، معدہ میں تیکن اور درد ہوتا ہے ، زبان جیسے جھلس گئی ہے پیاس لگتی ہے ، زبان کے کناروں پر چھالے۔

*مزید کسی بھی بیماری کے علاج اور رہنمائی کیلئے تشریف لائیں کھوکھر ہومیوپیتھک کلینک پر ۔ آپ کی ہر بیماری کا علاج مکمل تشخیص کے ساتھ ہومیوپیتھک میڈیسن سے کیا جائے گا شکریہ*
▬▬▬ஜ۩🌀۩ஜ▬▬▬

Address

Adda Kharal Azeem Dist. Layyah
Layyah
31650

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khokher Homeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Khokher Homeopathic Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram