06/04/2026
کوما (Coma):
یہ بےہوشی کی ایک گہری حالت ہے، جس میں دماغ زندہ اور فعال ہوتا ہے لیکن کام صحیح سے نہیں کر رہا ہوتا- مریض خود سانس لے سکتا ہے اور درد محسوس کر کے ردعمل دے سکتا ہے- کوما سے صحت یابی ممکن ہے کیونکہ کوما میں دماغ کام کر رہا ہوتا ہے اور بہتری کی امید ہوتی ہے-
دماغی موت (Brain Death)
یہ دماغی سرگرمی کا مکمل اور مستقل خاتمہ ہے- اس میں دماغ (بشمول برین اسٹیم) کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جس کی وجہ سے انسان خود سانس نہیں لے سکتا- طِبی اور قانونی طور پر اسے موت قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ حالت ناقابلِ واپسی ہے کیونکہ دماغ مر چکا ہوتا ہے اور واپسی ممکن نہیں ہوتی-