Dr.Afzal Bajwa

Dr.Afzal Bajwa Senior Journalist|Orthopedic Doctor

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ …. عشرۂ رحمت رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَروزہ رکھنے کی نیت کی دعا:وَ...
18/02/2026

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ …. عشرۂ رحمت

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ

روزہ رکھنے کی نیت کی دعا:
وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ

ترجمہ:
میں نے رمضان کے مہینے کے کل کے روزے کی نیت کی

لیہ(  )ضلع لیہ کی تاریخ کی پہلی فوڈ اسٹریٹ قائم کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی ک...
18/02/2026

لیہ( )ضلع لیہ کی تاریخ کی پہلی فوڈ اسٹریٹ قائم کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی کے ہمراہ فوڈ اسٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنرز رانا زوہیب کریم،اصغر علی چیمہ،ایس ڈی ای او پیرا ام حبیبہ قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اسحاق کھیرانی،سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد ریاض،چیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویر احمد،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل،میڈیا نمائندگان ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کسی بھی شہر کی ثقافت کا اہم حصہ ہوتی ہے اور یہ شہری زندگی میں خوشگوار سرگرمیوں کا اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں شہری سہولیات کی بہتری، خوبصورتی، صفائی اور معیاری تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور لیہ میں فوڈ اسٹریٹ کا قیام اسی سلسلے کی عملی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو افراد پہلے سے کھانے پینے کا کاروبار کر رہے ہیں انہیں بدستور کام کرنے کی اجازت ہوگی تاہم نئے آنے والے افراد کو باقاعدہ چیک کیا جائے گا ان کے کھانے کے معیار، صفائی کے انتظامات اور مقررہ سٹینڈرڈ کو جانچنے کے بعد ہی انہیں اجازت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کے نظام کو باقاعدہ اور موثر انداز میں مانیٹر کیا جائے گا تاکہ اشیائے خورونوش کا معیار مثالی اور سٹینڈرڈ کے مطابق رہے کسی کو بھی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے یا زائد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ سٹریٹ غلہ منڈی میں موجود خالی پلاٹس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور انہیں بہتر بنا کر تفریحی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا تاکہ خواتین، مرد اور بچے کھانے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول میں وقت گزار سکیں اور مزید سہولیات سے لطف اندوز ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اس سال ماہ رمضان کو بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق خصوصی طور پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے پہلی مرتبہ رمضان المبارک کو ایک باقاعدہ مذہبی تہوار کے طور پر خوش اسلوبی سے منایا جارہا ہے شہر بھر میں خصوصی انتظامات اور سجاوٹ کے ذریعے ایک نیا اور منفرد منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ میں سیکیورٹی اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا باقاعدہ پٹرولنگ اور نگرانی کا نظام قائم کیا جا رہا ہے تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و دیگر نے فوڈ سٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوڈ اسٹریٹ کو مستقل بنیادوں پر فعال، منظم اور مثالی بنایا جائے تاکہ یہ مقام ضلع لیہ کی نمایاں پہچان بن سکے۔

*تمام عالم اسلام کو بی۔ایم۔سی نیوز کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند مبارک*  *اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کیلئے یہ ماہ مبارک بابر...
18/02/2026

*تمام عالم اسلام کو بی۔ایم۔سی نیوز کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند مبارک*

*اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کیلئے یہ ماہ مبارک بابرکت فرمائے اور ہمیں حقیقی رنگ میں رمضان المبارک کا حق ادا کرنے والا بنائے آمین یا رب العالمین*

منجانب: عبدالرحٰمن افضل باجوہ چیف ایگزیکٹو بی۔ایم۔سی نیوز

*لیہ کے نواحی علاقہ رفیق آباد میں ایک اور کمسن بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا*  *واقعے کی اطلاع ملت...
16/02/2026

*لیہ کے نواحی علاقہ رفیق آباد میں ایک اور کمسن بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا*

*واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے گندے پانی کےگڑھے کو بند کروا دیا*

*گندے پانی کا گڑھا کسی سرکاری سیوریج یا نالے سے منسلک نہیں تھا بلکہ لواحقین کی جانب سے خودساختہ بنایا گیا تھا*

تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے اہم اقدام
12/02/2026

تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے اہم اقدام

سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک آنکھ مکمل طور پر ضائع ہوگئی، ذرائع
12/02/2026

سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک آنکھ مکمل طور پر ضائع ہوگئی، ذرائع

ایک دن روبرو ہم ملیں گے اسے چشمِ نم باوضو ہم ملیں گے اسےاس جگہ ہو بہو ہم ملیں گے اسے چشمِ نم با وضو ہم ملیں گے اسےان شاء...
12/02/2026

ایک دن روبرو ہم ملیں گے اسے
چشمِ نم باوضو ہم ملیں گے اسے

اس جگہ ہو بہو ہم ملیں گے اسے
چشمِ نم با وضو ہم ملیں گے اسے

ان شاءاللہ تعالیٰ العزیز
پسندیدہ الفاظ

نوریہ نامی لڑکی گزشتہ تین برس سے "نور احمد" کے نام سے ایک کیفے میں ملازمت کر رہی تھی
12/02/2026

نوریہ نامی لڑکی گزشتہ تین برس سے "نور احمد" کے نام سے ایک کیفے میں ملازمت کر رہی تھی

*تہجد*یہ ایک فرض نماز نہیں لیکن آنحضرت و مولا حضرت محمد مصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم راتوں کو اٹھ اٹھ کر ج...
12/02/2026

*تہجد*

یہ ایک فرض نماز نہیں لیکن آنحضرت و مولا حضرت محمد مصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم راتوں کو اٹھ اٹھ کر جائزہ لیتے کہ آج کون کون تہجد ادا کر رہا ہے
حالات حاضرہ کے ان کٹھن اور ابلیسائز دور میں فرض نمازوں، انسانیت اور اچھے اخلاق کیساتھ ساتھ تہجد ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو نجات کا سبب بن سکتا ہے

*دادو میں ڈکیتی واردات کے دوران پولیس مقابلہ، 3اہلکار شہید، 5 زخمی* اندرون سندھ کے علاقے دادو کی تحصیل میہڑ میں ڈکیتی وا...
10/02/2026

*دادو میں ڈکیتی واردات کے دوران پولیس مقابلہ، 3اہلکار شہید، 5 زخمی*

اندرون سندھ کے علاقے دادو کی تحصیل میہڑ میں ڈکیتی واردات کے دوران مقابلے میں 3اہلکار شہید، 5 زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے درگاہ شاہ گودڑیو کے میلے سے واپسی پر زائرین سے لوٹ مار کی جا رہی تھی اور قاضی عارف روڈ بلاک کر کے 5 موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے جس میں چوکی انچارج بھی شامل ہے۔

دوسری جانب جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں اور زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے،علاوہ ازیں ڈکیتی کے خلاف متاثرین کا انڈس ہائی وے پر دھرنا، ٹریفک معطل ہو گئی۔

*لیہ: جماعت اسلامی کی ڈونر کانفرنس، لوگوں کی بھر پور شرکت، 80 لاکھ روپے کے فنڈز جمع کرانے کا اعلان*لیہ: جماعت اسلامی کے ...
10/02/2026

*لیہ: جماعت اسلامی کی ڈونر کانفرنس، لوگوں کی بھر پور شرکت، 80 لاکھ روپے کے فنڈز جمع کرانے کا اعلان*

لیہ: جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈونر کانفرنس کا انعقاد شہر اور گردونواح سے سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی شرکت

لیہ: کانفرنس میں مجموعی طور پر 250 افراد نےفلاحی و دعوتی سرگرمیوں کے لیے 80 لاکھ روپے کے فنڈز جمع کرانے کا وعدہ کیا۔

*ڈسٹرکٹ لیہ میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری* *گرڈ اسٹیشنوں میں ضروری مرمت کے سلسلہ میں لیہ سٹی ، چوک اعظم سٹی 1 ، سلیم آباد ...
04/02/2026

*ڈسٹرکٹ لیہ میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری*
*گرڈ اسٹیشنوں میں ضروری مرمت کے سلسلہ میں لیہ سٹی ، چوک اعظم سٹی 1 ، سلیم آباد سٹی 2 ، کوٹ سلطان ، جمن شاہ ، کروڑ لعل عیسن ، فتح پور میں مورخہ 04 فروری سے 16 فروری تک صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 12 بجے تک چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا*

Address

Layyah,Chowk Azam
Layyah
31450

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Afzal Bajwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category