19/10/2024
الحمد للّہ!!!اجازتِ حدیث کے سلسلے میں پاکستان کی عظیم روحانی شخصیت حضرت مولانا عبد القیوم نیازی صاحب اطال اللہ بقاہ کی خدمت میں حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا انہوں اجازت حدیث کے شرف سے بھی نوازا اور کچھ مختصر ہمارے اکابرین کے احوال بھی بیان فرمائے ۔
یادرہے !حضرت شیخ کی سند پورے پنجاب بھر میں سب سے اعلیٰ ہے آپ حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کے صرف ایک واسطے سے شاگرد ہیں حضرت مولانا محمد رسول خان صاحب رحمہ اللہ سے سبقاً کتب احادیث پڑھی ہیں جوکہ حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کے تلمیذ خاص ہیں ،حضرت کی جہاں سند عالی ہے وہاں ان کو ایک یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ صرف ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کیا وہ بھی دن کو پارہ یاد کرتے تھے رات کو تراویح میں سناتے تھے اس کےعلاوہ آپ تقوی طہارت ،بزرگی عاجزی اور اسلامی واقعات کے معاملے میں رقیق القلبی کا ایک زندہ مثال ہیں ۔اللہ پاک ان کو صحت وتندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائیں آمین !!!ایسی سعادتیں اللہ ہم میں سے ہر ایک کو بار بار نصیب فرمائے اور بزرگوں کے دیئے ہوئے ورثہ کو کماحقہ سنبھالنے اور آگے امانت و دیانت کے ساتھ پہنچانے کی سعادت نصیب فرمائے