26/09/2025
شوگر کے مریضوں کیلئے جنرل غذائی مشورہ
( General Dieting plan for diabetic patients )
دنیا بھر میں شوگر ایک عام دائمی مرض کے ساتھ ساتھ ایک جان لیوا بیماری بھی ہے , اور دنیا بھر میں گردوں کے ناکارہ ہونے کی اور پاؤں کو کاٹنے کی بڑی وجہ شوگر ہوتی ہے۔شوگر کی پیچیدگیاں 5 ،10 یا 15 سال بعد ظاہر ہوتی ہیں جیسے کہ گردوں کا نکارہ ہونا , جنسی خواہش میں کمی یا نامردی کا سبب بننا ،ٹانگوں کا بے جان ہو جانا اور معدے کا جزوی فالج ہونا، ٹانگوں کا بے جان ہو جانا ، آنکھوں کا خراب ہونا اور کولیسٹرول کا زیادہ ہو جانا جس سے دل کا دورہ اور فالج ہونے کا چانس بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن اچھے طرزِ زندگی سے، غذائی پرہیز سے اور پراپر میڈیکل علاج سے شوگر کی پچیدگوں سے بچا جا سکتا ہے۔ شوگر کو بہتر طور پر قابو میں رکھنے کے لئے ، ادویات کے ساتھ ساتھ غذائی پرہیز بھی بہت ضروری ہوتی ہے۔
( شوگر کی اقسام ، علامتوں اور تشخیصی لیب ٹیسٹ پر پہلے سے تحریر لکھ چکا ہوں )
👈 شوگر کے مریضوں کیلئے اہدیات
1: وزن زیادہ ہو تو پھر وزن کم کریں اور دن میں 3 سے 4 مرتبہ کھانا کھانا چاہیے۔
2: زیادہ ریشہ دار غذائیں کھائیں جیسے کہ سبزیاں، پھل، دالیں اور ہائی فائبر دلیے استعمال کرنا چاہیے۔
3:اپنے کھانوں میں سبز پتوں والی سبزیاں استعمال کیجئے جیسے سلاد ، گاجر اور کھیرا وغیرہ
4: تیل اور چکنائی کم استعمال کریں ۔ اپنے دن بھر کی خوراک میں سے تیل کی مقدار کو کم کریں ۔
5: شکر چینی، گڑ، شہد اور مٹھائیوں سے بلکل پرہیز کریں۔
6:گائے کا گوشت یا بڑا گوشت کھانے کے بجائے بکرے ، مرغی، مچھلی ، دالیں اور پھلیاں کھائیں۔
7: نمک کی مقدار کم کرنے کی کوشش کریں۔
8: بغیر چکنائی والا دودھ استعمال کریں ، اور دودھ میں سے بالائی ہٹا کر استعمال کریں۔
9:شوگر کے مریضوں کے لئے تیار شدہ خصوصی غذاؤں اور وزن کم کرنے والی خوراک سے پرہیز کریں مثلا ڈائٹ رس ،
ملائی ، مٹھائیاں اور چاکلیٹ وغیرہ وغیرہ
10: تمباکو نوشی اور سگریٹ سے پرہیز کریں۔
👈 گلائے سیمک انڈیکس کیا ہوتا ہے اور اسکی اہمیت ؟ :
100 ملی گرام شاستہ یا کھانے کی اشیاء لینے کے بعد خون میں شوگر بڑھنے کی رفتار کو ناپنے کا نام گلائے سیمک انڈیکس ہے۔
50 سے 55 گلائے سیمک انڈیکس کے کھانے شوگر کے مریضوں کے لیے اچھے مانے جاتے ہیں۔
56 سے 69 کے کھانے درمیانے درجے کے اچھے ہوتے ہیں۔
لیکن 70 سے زیادہ گلائے سیمک انڈیکس کے کھانے شوگر کے کنٹرول کے لیے اچھے نہیں ہوتے، کچھ اشیاء کے گلائے سیمک انڈیکس درج ذیل ہیں۔
گاجر 🥕 47
مٹر 48
سیب 38
آلو 🥔 57
چاول 58
وائٹ بریڈ 70
( مزید گوگل یا نیٹ سے کھانے کی اشیاء کے گلائے سیمک انڈیکس چیک کر سکتے ہیں )
سلاد ، سبزیوں کو حسب ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔
باقی چیری 🍒 پپیتا اور تربوز ایک ٹائم میں ایک کپ تک استعمال کر سکتے ہیں۔
انار کا ایک ٹائم میں آدھا کپ ،
کیلا ، چیکو ، کینو ، سیب ، ناشپاتی اور امرود ایک ٹائم میں ایک عدد لے سکتے ہیں۔
گریپ فروٹ آدھا ، کھجور 2 سے 3 عدد اور جامن 6 سے 8 ایک ٹائم میں لے سکتے ہیں۔
👈 شوگر کے مریضوں کیلئے جنرل غذائی چارٹ
👈 ناشتہ کا کھانا
ایک چکی والے آٹے کی چپاتی / 2 عدد براؤن بریڈ
دو عدد انڈے کی سفیدی یا ایک ابلا ہوا انڈا لے سکتے ہیں
یا
آدھا کپ دلیہ
ایک کپ چائے بغیر شکر کے
👈 کھانوں کے درمیان کا کھانا
کوئی ایک پھل یا ایک کپ ابلے ہوئے سفید چھولے یا ایک کپ سلاد اور ایک کپ سبز چائے استعمال کر سکتے ہیں۔
👈 دوپہر اور رات کا کھانا
ایک چپاتی / روتی
ایک کپ سبزی
دو اونس مرغی یا مچھلی
یا
ڈال یا لوبیا کا آدھا کپ پکی ہوئی استعمال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: اوپر دی گئی ہدایت عام استعمال کے لیے ہیں، جن کی شوگر قابو میں نہ رہے رہی ہو تو پھر ایسے مریضوں کو ماہر غذائیت سے مدد لینی چاہیے۔ اور شوگر کو کنٹرول رکھنے کیلئے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔ شکریہ
Regards Dr Akhtar Malik
Follow me Dr-Akhtar Rasheed
Whatsapp for consultation
03041574655