PMA KATH

PMA KATH Official Page|Paramedical Association King Abdullah Teaching Hospital Mansehra|Rana Muneer Ahmad
(1)

چیف سپروائزر/الائیڈ ہیلتھ آفیسر فارمیسی (BS-17) حاجی محمد رفیق کی باوقار سروس کی تکمیل کے موقع پر فارمیسی الائیڈ ہیلتھ پ...
04/04/2026

چیف سپروائزر/الائیڈ ہیلتھ آفیسر فارمیسی (BS-17) حاجی محمد رفیق کی باوقار سروس کی تکمیل کے موقع پر فارمیسی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کابینہ ممبران کے علاوہ سینیئر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مقررین نے حاجی محمد رفیق کی طویل، دیانتدارانہ اور پیشہ ورانہ خدمات کو نہایت خوبصورت اور دلنشین الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنی سروس کے دوران فرض شناسی، اخلاص اور محنت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن راجہ ظہور عباسی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ حاجی محمد رفیق ایک مخلص، محنتی اور ذمہ دار آفیسر رہے ہیں جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے ان کی صحت، خوشحالی اور آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ مقررین نے محکمہ صحت کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست انداز میں سراہا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ حاجی محمد رفیق کی پیشہ ورانہ لگن اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو مشعلِ راہ بنایا جائے گا۔
آخر میں حاجی محمد رفیق کی جانب سے تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا بہترین تقریب کے انعقاد پر دلی شکریہ ادا کیا گیا
تقریب کے اختتام پر فارمیسی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے ایک پرتکلف اور پروقار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں تمام شرکاء نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ یادگار لمحات گزارے اور حاجی محمد رفیق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

رانا منیر احمد
ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن
کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ!!
fans
PMA KATH
Haji Rafique

کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں ایک تاریخ ساز اور نہایت پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی، جس میں ایک جوان ...
03/04/2026

کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں ایک تاریخ ساز اور نہایت پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی، جس میں ایک جوان العمر شخص کے چہرے میں چار سال سے پھنسا ہوا لوہے کا راڈ بحفاظت نکال لیا گیا۔ یہ ایک انتہائی حساس اور خطرناک نوعیت کا کیس تھا جسے ڈاکٹروں نے اپنی غیر معمولی مہارت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید طبی طریقۂ کار کے ذریعے کامیابی سے مکمل کیا۔
چہرے کے نازک حصوں میں موجود اس لوہے کے ٹکڑے کو نکالنا ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم ماہر نیورو سرجن ڈاکٹر نذیر علوی اور میکسلو فیشل سرجن ڈاکٹر ثناء افتخار نے نہایت مہارت اور باریک بینی کے ساتھ آپریشن سرانجام دے کر مریض کو نئی زندگی عطا کی۔ اس دوران انچارج نیورو اینڈ ڈینٹل او ٹی اویس خان نے بھی بھرپور تعاون اور پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی۔
یہ کامیاب سرجری نہ صرف متعلقہ ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں دستیاب معیاری طبی سہولیات اور ٹیم ورک کی بھی بہترین مثال ہے۔ اس اہم کامیابی پر ہسپتال انتظامیہ اور پوری میڈیکل ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔
رانا منیر احمد
ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن
کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
PMA KATH

مبارکباد !!!PMA KATH Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official
03/04/2026

مبارکباد !!!
PMA KATH
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official

ڈائگناسٹک شیئرز ۔۔۔۔بحال کرو  fans Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official PMA Mansehra offical
03/04/2026

ڈائگناسٹک شیئرز ۔۔۔۔بحال کرو
fans
Paramedical Association Khyber Pakhtonkhwa Official
PMA Mansehra offical

ای پی آئی سپروائزری اسٹاف ضلع مانسہرہ کی جانب سے ای پی آئی سپروائزر محمد ریاض اور سینئر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ای پی آئی ...
02/04/2026

ای پی آئی سپروائزری اسٹاف ضلع مانسہرہ کی جانب سے ای پی آئی سپروائزر محمد ریاض اور سینئر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ای پی آئی عزیز الرحمن کی شاندار اور قابلِ قدر خدمات کی تکمیل(ریٹائرمنٹ ) کے موقع پر گرین ویلی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ میں ایک نہایت پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ، صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ ابرار خان سواتی، اور جنرل سیکرٹری شعیب ظہور تنولی نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ جبکہ کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ سے سیکرٹری انفارمیشن پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن رانا منیر احمد اور راشد تنولی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں محمد ریاض اور عزیز الرحمن کی محکمہ صحت، خصوصاً ای پی آئی پروگرام کے لیے انتھک محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ لگن کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کی خدمات کو سنہری الفاظ میں یاد کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں سرانجام دے کر ادارے کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور یادگاری کلمات سے نوازا۔
تقریب کے اختتام پر دونوں معزز شخصیات کو جلوس کی صورت میں ان کے گھر تک پہنچایا گیا، جہاں محمد ریاض کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا، جو تقریب کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کا باعث بنا۔
آخر میں شرکاء نے محمد ریاض اور عزیز الرحمن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، کامیابی اور خوشحالی کی دعا کی، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
✍️رانا منیر احمد
ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
PMA KATH
PMA Mansehra offical

From President PMA District Battgram Faiz Ur Rehman PMA KATH
02/04/2026

From President PMA District Battgram Faiz Ur Rehman
PMA KATH

مبارکباد !!!❤️❤️ fans PMA KATH
02/04/2026

مبارکباد !!!❤️❤️
fans
PMA KATH

مبارک باد !!!❤️❤️❤️PMA KATH
01/04/2026

مبارک باد !!!❤️❤️❤️
PMA KATH

مبارکباد !!! fans PMA KATH PMA Mansehra offical
01/04/2026

مبارکباد !!!
fans
PMA KATH
PMA Mansehra offical

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق ایم ایس کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی کے اعزا...
19/03/2026

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق ایم ایس کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام ہڈن ہلز ہوٹل میں کیا گیا، جس میں صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ ابرار خان سواتی اور صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ راجہ ظہور عباسی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر کفیل اظہر، ڈاکٹر نذیر علی شاہ، ڈاکٹر دانیال سجاد، ڈاکٹر مبشر حسن، ڈاکٹر فراست عمر ، ڈاکٹر عدیل ظاہر، ڈاکٹر بلال احمد، ڈاکٹر عثمان روشن ، ڈاکٹر مظہر خان، ڈاکٹر مبشر ریاض کے علاوہ ڈاکٹر محمد اظہر بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
تقریب میں شرکاء کی جانب سے ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی کو بطور ایم ایس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دینے، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور ہسپتال میں مثبت تبدیلیاں لانے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ اگرچہ وہ بہت کم عرصہ کیلئے اس عہدے پر فائز رہے، تاہم اپنے مختصر عرصے میں انہوں نے ادارے کی بہتری، نظم و ضبط اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے قابلِ قدر اقدامات کیے۔
مقررین نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالعلیم تنولی کی پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور قیادت کی صلاحیتیں قابلِ ستائش ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ تقریب کے دوران انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
آخر میں میزبانوں کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز کے ذریعے قابل شخصیات کی خدمات کو سراہنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
رانا منیر احمد
ترجمان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن
کنگ عبدالله ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ
fans
PMA KATH
PMA Mansehra offical

خبر غم اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن  fans PMA KATH
17/03/2026

خبر غم
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
fans
PMA KATH

Address

Abbott A Bad Road

Telephone

+923138829333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMA KATH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to PMA KATH:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share