23/07/2025
خیرپور میرس: گمبٹ (گمس ـــ گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) میں پیدائشی طور پر گونگے اور بہرے بچوں کا مفت علاج جاری ہے، جس میں سرجری اور کوکلیئر امپلانٹ کے ذریعے انہیں دوبارہ سننے اور بولنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔
ناک، کان اور گلے کے ماہر سرجن ڈاکٹر جنید مہیسَر اور اُن کی ٹیم نے حال ہی میں دادو اور لاڑکانہ کے دو مریض بچوں کے کامیاب آپریشن کیے ہیں، جن کے بعد دونوں بچے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا بچہ ہے جو پیدائشی طور پر بولنے یا سننے سے قاصر ہے اور اس کی عمر پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہے، تو براہِ کرم اُسے گمس اسپتال گمبٹ کے ناک، کان اور گلے کے شعبے میں ضرور لے کر آئیں۔
براہِ کرم اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ مستحق بچے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Hospital address
Gambat Medical College
Gims hospital gambat, district khairpur mirs
Sindh , Pakistan.
OPD days
Tuesday Wednesday and Thursday
Timings of OPD : 9 am to 2 PM.
ڈاکٹر مجیب الرحمٰن