05/12/2025
معزز مہمانوں کی جانب سے خصوصی تحفہ ایک خوبصورت لمحہ 🎉
ڈائریکٹر ہزارہ کالج آف نرسنگ جناب جانگیر خان صاحب نے آج کی تقریب کے دوران سی ای او اکبر گروپ آف کالجز مانسہرہ کو ان کے نئے آفس کی منتقلی اور نرسنگ ایجوکیشن میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایک خوبصورت پورٹریٹ گفٹ پیش کیا۔ یہ پورٹریٹ نہ صرف ایک تحفہ تھا بلکہ اعتماد، احترام اور پیشہ ورانہ تعاون کی علامت بھی ہے۔
سی ای او اکبر گروپ آف کالجز جناب نزیر احمد نے جناب جانگہیر خان اور محترمہ پرنسپل نوش علیم صاحبہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی محبت، تعاون اور حوصلہ افزائی کو سراہا۔
یہ خوبصورت لمحہ آج کی تقریب کو مزید یادگار بناتا ہے اور دونوں اداروں کے درمیان مضبوط تعلقات اور مستقبل کے اشتراک کی نئی راہیں ہموار کرتا ہے۔