Roman Eye Care Center And Clear Vision Optico Shewa

Roman Eye Care Center And Clear Vision Optico Shewa My goal to provide my patients with great vision and educate them on how they can protect their eyes

New Branded mall Arrived  Visit us    Umerkhitab Eye care clinic ND optico Thall City Ph no. 03354177697
03/10/2025

New Branded mall Arrived
Visit us
Umerkhitab Eye care clinic ND optico Thall City
Ph no. 03354177697

آنکھوں سے پانی آنا بہت عام مسئلہ ہے جو بہت سے نوزائیدہ بچوں میں دیکھا جاتا ہے۔عام طور پر ہمارے آنسو مسلسل بنتے ہیں اور ا...
20/07/2025

آنکھوں سے پانی آنا بہت عام مسئلہ ہے جو بہت سے نوزائیدہ بچوں میں دیکھا جاتا ہے۔
عام طور پر ہمارے آنسو مسلسل بنتے ہیں اور ایک نالی کے ذریعے ہماری ناک کے اندر میں بہہ جاتے ہیں، جہاں سے ہم انہیں بغیر محسوس کیے پی لیتے ہیں۔ کچھ نوزائیدہ بچوں میں آنکھوں اور ناک کو ملانے والی یہ نالی پیداٸیش پر پوری طرح سے کھلی نہیں ہوتی ہے اس لیے آنکھوں سے پانی آنا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر آپکے بچے کو یہ مسلہ ہے تو پریشان نہ ہوں، یہ حالت عارضی ہے اور آپ کو گھر پر صرف ایک سادہ مساج کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے والدین کو ذمہ داری لینا چاہیے۔مساج سے پہلے آپ کو اپنے ہاتھ دھونے چاہئیں اور اپنے ناخن تراشنے چاہئیں۔ دن میں 3-5 بار مساج کیا جاتا ہے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ زیادہ تر معاملات ایک سال کی عمر سے پہلے یہ مسلہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اگر یہ مسئلہ ایک سال کے بعد بھی جاری رہتا ہے تو پھر سرجری کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ایک سادہ سلاٸ پھیرنے کا علاج ہے ۔
آنکھوں سے پانی آنے کے دوران اگر آپ کی آنکھوں میں گاڑھی زرد رطوبت نظر آۓتو اپنے ڈاکٹر سے ملیں، یہ آنکھ میں انفیکشن کی علامت ہے، جس کے علاج کی ضرورت ہے۔

🔍 10 آنکھوں کے مسائل جنہیں والدین بچوں میں نظر انداز نہ کریں👀 آپ کے بچے کی آنکھیں نہایت قیمتی ہیں۔ اگر بروقت پہچان لیا ج...
19/07/2025

🔍 10 آنکھوں کے مسائل جنہیں والدین بچوں میں نظر انداز نہ کریں

👀 آپ کے بچے کی آنکھیں نہایت قیمتی ہیں۔ اگر بروقت پہچان لیا جائے تو کئی سنگین مسائل کا علاج ممکن ہے، لیکن تاخیر بینائی کے مستقل نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ ہیں دس اہم علامات جنہیں کبھی نظر انداز نہ کریں:

1️⃣ سفید پتلی (Leukocoria)
اگر بچے کی آنکھ میں، خاص طور پر تصویروں میں، سفید چمک دکھائی دے تو یہ کیٹاریکٹ یا ریٹینوبلاسٹوما (ایک نایاب آنکھ کا کینسر) جیسی سنگین بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔
👉 مزید معلومات

2️⃣ آنکھوں کا تیرنا یا ٹیڑھا ہونا 4 ماہ کی عمر کے بعد
یہ اسٹرابزمس (Strabismus) کی علامت ہو سکتا ہے جو آگے چل کر لیزی آئی کا باعث بنتا ہے۔
👉 مزید معلومات

3️⃣ ایک آنکھ کا بار بار اندر یا باہر کی طرف مڑنا
یہ بھی اسٹرابزمس یا آنکھ کے پٹھوں کی کمزوری کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

4️⃣ روشنی سے حساسیت (Photophobia)
یہ قرنیہ، یوویا یا پیدائشی گلوکوما جیسے مسائل کی علامت ہو سکتی ہے۔
👉 مزید معلومات

5️⃣ آنکھوں میں مستقل سرخی یا سوجن
اگر آنکھ مسلسل سرخ یا سوجی ہوئی ہو تو یہ انفیکشن یا اندرونی سوزش کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

6️⃣ آنکھوں کا بار بار تیزی سے حرکت کرنا (Nystagmus)
اوپر نیچے یا دائیں بائیں تیزی سے حرکت کرنا بینائی کی خرابی یا دماغی مسائل کا عندیہ ہو سکتا ہے۔

7️⃣ آنکھوں میں پیپ یا بار بار آنے والا مواد
یہ مسلسل انفیکشن یا آنکھ کی صفائی کے مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

8️⃣ بغیر وجہ کے مسلسل آنسو بہنا
یہ آنسو کی نالی کی بندش یا دیگر آنکھ کے مسائل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

9️⃣ پلک کا جھک جانا (Ptosis)
اگر پلک اتنی نیچے ہو کہ بینائی میں رکاوٹ بنے تو یہ ایمبلیوپیا (Amblyopia) کا باعث بن سکتا ہے۔

🔟 آنکھیں میچنا، سر کو جھکانا یا ایک آنکھ کو ڈھانپنا
یہ نظر کی کمزوری یا آنکھ کے عضلات کی عدم توازن کی علامت ہو سکتا ہے۔

💡 خلاصہ:
اگر آپ کو بچے میں یہ علامات نظر آئیں تو فوراً کسی ماہر اپٹومیٹرس سے معائنہ کروائیں۔ 6

18/07/2025
14/07/2025

Umer khitab Eye care and clear vision optico
Address New Qayum market Tall city Bannu cHowk near Khyber Bank.
03354177697

New Mall has arrived
28/06/2025

New Mall has arrived

السلام علیکم عزیزم ھم انجانے میں اکثر ایسے کام کرتے ھیں جو ھم کرتے تو فائدے کیلئے ھیں لیکن وہ ھمیں سراسر نقصان پہنچاتے ھ...
31/05/2025

السلام علیکم
عزیزم ھم انجانے میں اکثر ایسے کام کرتے ھیں جو ھم کرتے تو فائدے کیلئے ھیں لیکن وہ ھمیں سراسر نقصان پہنچاتے ھیں۔
آنکھوں میں استعمال ہونے والی دوائیاں جو ھمارے گھروں میں اکثر موجود ہوتی ھیں وہ یہ ھیں۔

١۔ Prednisynth eye drops پریڈنیسنتھ آئی ڈراپس۔
پریڈنیسنتھ آئی ڈراپس اکثر اسلئیے لوگ استعمال کرتے ھیں کہ زرا سی آنکھوں میں سرخی آگئی کسی بھی وجہ سے تو کہتے ھیں کہ یہ ڈراپس ڈال لو۔ یہ دوائی اگر غیر ضروری طور پر استعمال کی جائے تو آنکھیں اس کی عادی ہو جاتی ھیں اور اس کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا اور اخیر میں کالا موتیا (glaucoma) کی وجہ سے نظر ختم ہو جاتی ہے۔ پہلے تو ھمارہ یہی مشورہ ہو گا کہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اگر نہیں تو آپ گھر میں (flurometholone) فلورومیتھولون فارمولے کا کوئی بھی ڈراپ استعمال کر سکتے ھیں لیکن اگر 2 دن تک آرام نا آئے تو ڈاکٹر کو دیکھائیں۔

٢۔ Betnesol eye drops بیٹنیسول آئی ڈراپس۔
یہ بھی سٹیرایڈ ھیں اور ھمارے گھروں میں Prednisynth eye drops پریڈنیسنتھ آئی ڈراپس کی طرح استعمال کی جاتی ھیں۔ اس کی وجہ سے سفید موتیا اور کالا موتیا جیسی بیماریاں ہوتی ھیں۔ یہ دوائی بلکل بھی استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

٣۔ Betamethasone skin cream or eye oint بیٹامیتھاسون سکن کریم یا آئی ائنٹمنٹ۔
بیٹامیتھاسون سکن کریم یا آئی ائنٹمنٹ ھمارے یہاں لڑکیاں خوبصورتی کی کریموں میں استعمال کرتی ھیں۔ یہ بھی سٹیرایڈذ ھیں اور انکی وجہ سے آج کل لڑکیوں میں سفید موتیا یا عام زبان میں آنکھ میں پردے(cataract) کا آجانا۔ جسکا پھر آپریشن کے بغیر علاج ممکن نہیں۔ اگر کریم استعمال کرنی بھی ھیں تو کم از کم بیٹامیتھاسون سکن کریم یا آئی ائنٹمنٹ کے استعمال سے بچیں۔

٤۔ Methachlor eye drops میتھاکلور آئی ڈراپس۔
یہ بھی ایک سٹیرایڈ ھے یہ اکثر اُن بچوں میں استعمال کی جاتی ھیں جن میں الرجی ھوتی ھے۔الرجی ایک طویل بیماری ھے اسلئیے وہ لگاتار یہی استعمال کرتے ھیں کیوں کہ شروع میں اس سے بہت جلدی آرام آ جاتا ھے۔پھر آنکھوں کو اس کی عادت ہو جاتی ھے اور اسکے بعد سٹیرایڈذ کے مسلے شروع ھو جاتے ھیں کالا موتیا اور سفید موتیا۔

٥۔ Tobradex eye drops ٹوبراڈیکس آئی ڈراپس اور Deximox eye drops ڈیکسیموکس آئی ڈراپس اور دیگر اسی قسم کی دوئیاں۔
یہ دوائیاں سفید موتیا کے آپریشن کے بعد بیمار کو لکھ کر دی جاتی ھیں۔لیکن لوگ آپریشن کے بعد آنکھوں میں جلن اور خارش کیلئے سالا سال اسکو استعمال کرتے رہتے ھیں۔ یہ بھی سٹیرایڈ ھے۔
جلن اور خارش کسی اور وجہ سے ھے جسکا علاج انتہائی آسان ھے۔لیکن اُس کیلئے آپکو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا۔
دوائی اپنی زات میں نقصان دہ نہیں بلکہ کچھ داوئیوں کا بےدریغ استعمال نقصان کا باعث ہوت ھے۔
خُوش و خُرم رھیں اور اپنے اھلُ و ایال کا خیال رکھیں۔ شکریہ
Copied
Address New Qayum market Bannu Chowk Tall City
Ph 03354177697
Ph 03367986523

Address

Qayume Market Near Khyber Bank Bannu Chowk Thall City District Hangu
Market

Telephone

+923354177697

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roman Eye Care Center And Clear Vision Optico Shewa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Roman Eye Care Center And Clear Vision Optico Shewa:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram