Dr Ghulam Abbas Mahessar

Dr Ghulam Abbas Mahessar MBBS,MD(Houston Taxas)MACP(America)
PhD in psychology, Psychiatrist&Sexologist
Book author

He is Psyciatrist doing consultation Memorial medical Centre Dua chowk Mehar Distt;Dadu Time;9AM to 5PM and Hindu Mandar Radhan Time; 5 PM to 7PM..

05/12/2025

میں اپنے سارے مریض حضرات اور دوست حضرات سے ملتمس ہوں کہ اگر آپ کو مجھ سے ادویات کے معاملے میں یا اپنے امراض کے حوالے سے کسی بھی قسم کا بحث کرنا چاھتے ہیں یا ادویات منگوانا چاھتے ہیں اور اگر آپ آن لائین اپائنٹمنٹ لینا چاھتے ہیں تو آپ میرے مندرجہ ذیل واٹس اپ پر رابطہ کر سکتے ہیں
#03337544637
اور میرا پہلے والا واٹس اپ #03003414224 والا کسی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔۔۔شکریہ
آپ کا دعاگو
ڈاکٹر غلام عباس مھیسر
واٹس اپ نمبر
#03337544637

سائیکالوجی میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، سیلف امیج (self image). انسان خود کو کیسے دیکھتا ہے, کیا سمجھتا ہے، اس کو ...
24/10/2025

سائیکالوجی میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، سیلف امیج (self image). انسان خود کو کیسے دیکھتا ہے, کیا سمجھتا ہے، اس کو سیلف امیج کہتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور اصطلاح استعمال ہوتی ہے، آئیڈیل سیلف (ideal self)۔ انسان کیسا بننا چاہتا ہے، کیسا نظر آنا چاہتا ہے، کیسے ہونا چاہتا ہے، اس کو آئیڈیل سیلف کہتے ہیں۔

اگر سیلف امیج اور آئیڈیل سیلف ایک جیسے ہوں تو وہ انسان بہت خوش رہتا ہے، پرسکون رہتا ہے، پر اعتماد رہتا ہے۔ لیکن اگر سیلف امیج اور آئیڈیل سیلف میں فرق ہو تو انسان انگزائٹی اور مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے، اس کی زندگی میں سکون کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

مثلا کسی شخص کا رنگ کالا ہے، تو وہ سیلف امیج میں خود کو کالا دیکھے گا، لیکن اگر اس کے آئیڈیل سیلف میں وہ خود کو سفید دیکھ رہا ہے، تو دونوں میں فرق زیادہ ہوگا، جس کی وجہ سے وہ خود کو ناپسند کرے گا، یہ سب کچھ لاشعوری طور پر ہوتا ہے، ان دونوں میں فرق جتنا زیادہ ہوتا جائے گا اتنی ہی احساس کمتری آ جائے گی۔

کیونکہ وہ آئیڈیل سیلف میں خود کو گورا دیکھ رہا ہے، اس لیے وہ ہر دم کوشش کرتا رہے گا کہ کسی طرح اس کا رنگ گورا ہو جائے، اگر وہ لوگوں کے درمیان میں ہوگا تب بھی وہ گھبراہٹ اور نروس رہے گا وہ لاشعوری طور پر یہ سوچ رہا ہو گا کہ مجھ کو جیسا ہونا چاہیے تھا ویسا میں نہیں ہوں۔ یہ مسئلہ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں میں زیادہ ہوتا ہے، اس لیے اکثر لڑکیاں رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوتی ہیں۔

انسان کا رنگ کیونکہ قدرتی ہوتا ہے اس لئے یہ تبدیل ہونا کافی مشکل ہوتا ہے، لیکن اس کا نقصان یہ ہوگا کہ وہ پریشان رہے گا، اس کا اعتماد کم ہو جائے گا۔ لیکن اگر وہ ایسا کرے کہ اپنے آئیڈیل سیلف میں خود کو اسی رنگ میں دیکھے جیسا اس کا اصل رنگ ہے، تو اس کا سیلف امیج اور آئیڈیل سیلف بالکل ایک جیسے ہو جائیں گے،
Self image = ideal self

اگر وہ آئیڈیل سیلف میں اسی کالے رنگ میں خود کو مسکراتا ہوا, ہنستا ہوا اور پراعتماد دیکھے گا تو اس کا سیلف امیج بھی ویسا ہی بن جائے گا کیونکہ پراعتماد ہونا ممکن ہے جبکہ رنگ تبدیل ہونا یہ کافی مشکل ہوتا ہے۔

آپ نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کچھ لوگ رنگ کے کالے ہوتے ہیں یا ان کا قد بہت چھوٹا ہوتا ہے یا ان کے بال سفید ہوتے ہیں یا کوئی اور جسم کا حصہ عام انسانوں جیسا نہیں ہوتا لیکن پھر بھی وہ بہت خوش نظر آتے ہیں، بہت پر اعتماد نظر آتے ہیں۔ اس کے پیچھے فلاسفی یہی ہوتی ہے کہ ان کے اندر تبدیل ہونے کی خواہش نہیں ہوتی، ان کا آئیڈیل سیلف ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ وہ خود ہیں۔

جب والدین بچوں کو کہتے ہیں کہ فلاں بچہ تم سے زیادہ اچھا ہے تو اس بچے کے ذہن میں آئیڈیل سیلف اس بچے جیسا ہوتا ہے جو اس سے آگے ہے، جبکہ اس کا سیلف امیج تو وہی ہے جو حقیقت میں ہے، اس لئے ان دونوں میں فرق زیادہ ہونے کی وجہ سے بچہ اعتماد کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے والدین کو چاہیے کہ وہ ایسی غلطی نہ کریں۔

ہر مذہب میں یہی تعلیم ملتی ہے کہ آپ جیسے ہیں ویسے ہی خود کو قبول کریں، اس طرح قبول کرنے سے انسان کی زندگی میں سکون اور خوشی ہو جاتی ہے، یہاں اس بات کا خیال رکھیں کہ اس میں وہ چیزیں شامل ہیں جو قدرتی ہیں، جو کہ تبدیل نہیں ہو سکتی، جیسے انسان کا رنگ، اس کا قد، اس کے بال، آنکھیں, نظر، دانت، ذہانت، آواز، لہجہ وغیرہ، جبکہ جو دوسری خوبیاں ہیں جیسے اعتماد، بردباری، صبر، بہادری، سخاوت، دوسروں کو سمجھنا، اس کے علاوہ تمام اچھی عادتیں وغیرہ۔ یہ سب چیزیں فکس نہیں ہیں ان کو آپ بہتر کر سکتے ہیں۔

نفسیات میں یہ چیزیں بہت چھوٹی چھوٹی ہیں لیکن ان کا اثر انسان کی شخصیت پر اس کے رویے پر اس کی سوچ پر بہت گہرا ہوتا ہے، اس کی آگاہی دینے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگ اپنے آپ کو بہتر کر سکیں، اپنی لائف کو بہتر کرسکیں۔ اس لیے میں ان کو آسان الفاظ میں اور عام فہم انداز میں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں، جس سے ایک کم پڑھا لکھا شخص بھی سائیکالوجی کو آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ جیسا کہ ایلا بیکر نے کہا تھا
"Give light and people will find the way."
آپ روشنی کریں لوگ خود اپنا راستہ ڈھونڈ لیں گے"۔

https://youtu.be/jnD7e_GlzH4?si=DFCec6UGOrxllmSfایک بار آپ ہمارے میڈیکل سینٹر پر سروس حاصل کرنے کا موقع فراھم کریں اور ہ...
08/10/2025

https://youtu.be/jnD7e_GlzH4?si=DFCec6UGOrxllmSf
ایک بار آپ ہمارے میڈیکل سینٹر پر سروس حاصل کرنے کا موقع فراھم کریں اور ہم کیسے آپ کو جنسی عمل کو تگڑا بنانے کی سروس فراھم کرتے ہیں؟!! اس کے لیئے اوپر دی ہوئی لنک کو کلک کریں اور اگر آپ کو جنسی حوالے سے کوئی بہی مرض لاگو ہے تو آپ بھی فایدہ حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔
۔یہاں پر آپ کو پی شاٹ،ایچ شاٹ، بی شاٹ (بوٹوکوس شاٹ)، Realignment surgery, Resizing and enlargement surgery,سٹیم سیل تھراپی، فیٹ امپلانٹ پی شاٹ تھراپی،فیٹ امپلانٹ ایچ شاٹ تھراپی، ٹی شاٹ ( ٹائمنگ شاٹ) ،شاک ویو تھراپی وغیرہ کی سہولیات آپ کو فراھم ہونگی۔۔۔آنے کے لیئے آپ نیچے دیئے گئے نمبر اور لوکیشن پر رابطہ کریں شکریہ۔۔

Dr.Ghulam Abbas Mahesar
Rafiq memorial medical center, beto road dua Chowk Mehar City میہڑ سٹی Distt; Dadu Sindh
0300 3414224
https://maps.app.goo.gl/JcNDEA1iwJDFQB6o8
website; drghulamabbasmahesar.com

Wellcome Again In New Video!Today's video is about how I Manage my Patients in my Clinic? My Clinic Profile! Urdu/Hindi Assalamualaikum,I'm Dr Ghulam Abbas M...

08/10/2025

🌟 *آج کے دور میں بچوں کی تربیت کیسے کریں؟*
🌈 ہم جس دور میں جی رہے ہیں یہ صرف "ٹیکنالوجی" کا نہیں، بلکہ "فتنوں" کا دور ہے۔

*یہ وقت محض سختی کا نہیں، بلکہ حکمت، محبت اور عملی نمونے کا ہے۔*
🛑👈5 کام کریں۔

🔴 1. دلوں کو جیتیں، فقط سخت زبان نہ استعمال کریں۔
جو والدین بچوں کے دوست بنتے ہیں، وہی دلوں میں جگہ بناتے ہیں۔

🔴2. موبائل فون کا متبادل بنائیں، محض ممانعت نہ کریں۔
قصے، کھیل، گھریلو مشغلے، اور فطرت سے تعلق جوڑیں۔
ڈیجیٹل تربیت بھی ضروری ہے، صرف روک ٹوک کافی نہیں۔

🔴 3. دین کو زندگی کا حصہ بنائیں
نماز، اذان، دعائیں، سیرت کہانیاں اور سنت کے آداب گھر میں زندہ ہوں۔
بچے دیکھ کر سیکھتے ہیں، سن کر نہیں!

🔴 4. مزاح، نرمی اور حکمت
سختی سے بچے دور، محبت سے قریب آتے ہیں۔
بات سمجھانے کے انداز میں دلکشی ہو، تلخی نہ ہو۔

🔴 5. خود عمل کریں، بچے فالو کریں گے
اگر آپ جھوٹ نہیں بولتے، نماز قائم رکھتے، اور ادب سے بات کرتے ہیں…
تو بچے یہی اپنائیں گے، ان شاءاللہ۔

📌 *آج کے بڑے مسائل* :

👈 مادّیت پرستی

👈 کفار کے طرزِ زندگی سے مرعوبیت

👈 اسلامی شناخت سے دوری

✅ حل؟
اسلامی تربیت + باوقار طرزِ زندگی + والدین کی صالح مثال

🌷 یاد رکھیں:
"دین دار، محبت کرنے والے، باعمل والدین ہی آج کی دنیا میں کامیاب نسل کی ضمانت ہیں۔"

08/10/2025

*وظیفہ برائے حج و عمرہ— مجرب عمل*


حضرت مولانا عبداللہ درخواستی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے:

> ‘جو شخص روزانہ 💯 مرتبہ درود شریف اور 💯 مرتبہ یہ کلمہ پڑھے:

اللّٰهُ اللّٰهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا

اسے ان شاء اللہ ہر سال حج و عمرہ کی سعادت نصیب ہوگی۔’
حضرت سیف الرحمن درخواستی صاحب نے فرمایا کہ: "میں نے اپنے نانا سے یہ بات انیس (19) سال کی عمر میں سنی، اس وقت سے لے کر اب تک الحمدللہ مسلسل چھتیس (36) سال سے ہر سال حج اور متعدد عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔"
اس بات سے متاثر ہو کر مولانا حسین احمد طارق صاحب نے بھی یہ وظیفہ شروع کیا۔ آپ فرماتے ہیں:
"اللہ کے فضل سے مجھے بھی حج و عمرے کی سعادت حاصل ہوئی، اور جب تیسری بار عمرہ کے لیے حرم نبوی میں گیا تو حضرت مولانا سیف الرحمن درخواستی صاحب سے ملاقات ہوئی۔ میں نے عرض کیا کہ حضرت، آپ کے بتائے ہوئے وظیفہ کی برکت سے تیسری بار عمرہ کی سعادت ملی ہے۔"

حضرت نے فوراً دو بچوں کو بلایا: زکریا اور یحییٰ، اور ان سے کہا: "بیٹا! بتاؤ تم کون سا وظیفہ کرتے ہو؟"
ان معصوم بچوں نے جواب دیا:
"ہم روزانہ 💯 مرتبہ درود شریف اور 💯 مرتبہ یہ پڑھتے ہیں:
اللّٰهُ اللّٰهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا"
حضرت نے مسکرا کر فرمایا:
> "دیکھو! یہ بچے بھی اسی وظیفے کی برکت سے آج یہاں (مدینہ منورہ) موجود ہیں۔"
🌹 لہٰذا تمام بہن بھائیوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں سے درخواست ہے کہ اس مجرب وظیفے کو معمول بنا لیں۔
📿 مجرب وظیفہ برائے حج و عمرہ:
📌 روزانہ 100 مرتبہ درود شریف
📌 روزانہ 100 مرتبہ:
> اللّٰهُ اللّٰهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
💠 بہتر ہے درود شریف یہ پڑھا جائے:
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ أَفْضَلَ صَلَاتِكَ
🌟 ان شاء اللہ ثم ان شاء اللہ!
اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے بار بار حرمین شریفین کی حاضری، مقبول حج، اور عمرے نصیب فرمائے گا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اپنے ان نیک بندوں کی نیک صحبت، اخلاص اور اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا ارحم الراحمین۔

08/10/2025

🛑رشتوں کا تحفظ کیسے کریں
👈پرسکون اور کامیاب زندگی رشتوں سے عبارت ھے۔ رشتوں کو بچانے اور برقرار رکھنے کیلئے کسان سے سیکھنا پڑتا ھے۔
کسان جانتا ہے کہ بیج کو جلدی اگانے کا کوئی جادو نہیں۔ وہ کھیتی دیر سے آنے پر کھیت پر چیختا نہیں، دانوں کو کوستا نہیں۔ وہ بس خاموشی سے مٹی سنوارتا ہے، پانی کے پیاسے گھونٹ پورے کرتا ہے، دھوپ کا لمس پہنچاتا ہے، اور ہر خطرے سے اپنی فصل کو بچا لیتا ہے۔
اسے معلوم ہے کہ موسم بدلتے رہتے ہیں کبھی روشنی، کبھی سایہ، کبھی برسات، کبھی طوفان۔
مگر ایک صحیح کسان کسی حال میں اپنی کھیتی کا ساتھ نہیں چھوڑتا، چاہے آسمان من چاہی آب و ہوا روک لے یا زمین ۔
👈رشتے بھی کھیت کی طرح ہیں انہیں بچانے کے لیے کبھی الفاظ کی بارش کرنی پڑتی ہے، کبھی خاموشی کی دھوپ دینا پڑتی ہے، اور کبھی بس اپنے وجود کو سائبان بنا کر پیش کرنا پڑتا ہے۔ محبت جڑ ہی تب پکڑتی ہے، جب ہم ہر موسم میں ساتھ کھڑے رہیں تو ساتھ رہیے اور خود سے جڑے رشتے بچا لیجئے۔۔
❤️خوش رہیں سلامت رہیں❤️

08/10/2025

🔴حضرت خواجہ حسن بصری رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں
👈اللّٰہ کے ولی کی پانچ نشانیاں ہیں
🩸۱-فی وجہ ضیاء
اس کے چہرے میں نورانیت ہوگی۔
🩸۲-فی قلبہ زکاء
اس کے دل میں پاکیزگی ہوگی۔
🩸۳-فی عینہ بکاء
اس کی آنکھ میں عشق و خوفِ خدا کا رونا ہوگا۔
🩸۴-فی یدہ سخاء
اس کے ہاتھ میں سخاوت ہوگی۔
🩸۵-فی لسانہ شفاء
اس کے کلام میں شفاء ہوگی کہ مضطرب دل اس کی گفتگو سے راحت پائیں گے۔)

👈اسیر مالٹا مولانا عزیز گل رحمہ اللہ کا بیٹا انقلاب بپا کر چکا ہے ۔
سادات کے یہ چشم و چراغ اب اہل ایمان کے نوجوانوں کی آنکھوں کا نور اور آنکھوں کی ٹھنڈک کے ساتھ ساتھ دل کا سکون و سرور اور چین و آس بن چکا ہے ۔
یہ فرد نہیں تحریک بن چکا ہے
یہ شخص نہیں انجمن بن چکا ہے
❤️

08/10/2025

🛑عجیب سوال ، عجیب ترین جواب

👈ایک عورت نے ایک عالم سے سوال کیا:
میں ایسے مرد سے شادی شدہ ہوں جس کا ایک سال کا بچہ ہے، اس کی ماں بچے کی پیدائش کے وقت وفات پا گئی تھی۔ اب میں خود حاملہ ہوں، اور نہیں چاہتی کہ وہ بچہ میرے بچے کے ساتھ زندگی بانٹے۔ تو کیا کوئی ایسا شرعی طریقہ ہے کہ باپ کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنے بچے کو یتیم خانے میں رکھے اور ھم گناہ گار بھی نہ ھوں؟

👈مولانا صاحب نے جواب دیا:
آپ اتنی نیک خاتون ھیں۔ آپ کے لئے میرا مخلصانہ مشورہ ھے کہ زیادہ جلدبازی نہ کریں، ممکن ہے تمہاری اپنی وفات بچے کی پیدائش کے وقت ہو جائے، اور باپ کسی ایسی نیک خاتون سے شادی کرے جو دونوں بچوں کو اکھٹا پیار محبت سے پالے۔
عورت مولوی صاحب کا جواب سن کر دم بہ خود ھوگئ اور گھر جاکر اس بچے کو سینے سے لگا لیا۔
👈نبی مہربان ﷺ نے اسی لیے تو فرمایا ھے کہ اگر سچا مومن بننا چاھتے ھو تو جو اپنے لیے پسند کرو وھی دوسروں کے لیے بھی کرو۔ 🫡

08/10/2025

🔴 دکھاوا اور مقابلہ بازی
👈آج کے دور کا ایک بڑا فتنہ یہ ہے کہ لوگ اپنی زندگی دوسروں کو دکھانے کے لیے گزارتے ہیں۔ مہنگے کپڑے، قیمتی موبائل، شان و شوکت کی نمائش اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ۔۔۔ یہ سب دل کا سکون چھین لیتے ہیں۔

👈نبی مہربان ﷺ نے فرمایا:
"کھاؤ، پیو اور صدقہ کرو، بغیر اسراف اور دکھاوے کے۔" (مسند احمد)

والدین اگر اپنے بچوں کے سامنے سادہ طرزِ زندگی اپنائیں گے تو بچے بھی مقابلہ بازی اور دکھاوے سے بچیں گے، ورنہ یہ بیماری نسلوں تک منتقل ہو جاتی ہے۔

💡 یاد رکھیں!
دکھاوا وقتی خوشی ہے، مگر قناعت اور سادگی ہمیشہ کا سکون ہے۔

👈"اپنی اولاد کو مقابلہ بازی نہیں، بلکہ مقصدِ زندگی سکھائیے۔"*
🩸جزاکم اللہ خیر

08/10/2025

🔴سب سے عقل مند کون ؟🔴

👈ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:
یارسولَ اللہ!ﷺ لوگوں میں سب سے زیادہ عَقْل مَنْد اور مُحتاط کون ہے؟ پیارے آقا ﷺ"نے ارشاد فرمایا:وہ لوگ جو موت سے پہلے اسے کثرت سے یاد کرتے اور اس (موت) کیلئے زیادہ تیاری کرتے ہیں وہی عَقْل مَنْد ہیں، وہ دنیا اور آخِرت کی بزرگی لے گئے۔(ابن ماجہ)

👈ارشاد فرمایا : دُنیا کے لئے اتنا کماؤ جتنا دُنیا میں رہنا ہے اور آخرت کے لئے اتنا کماؤ جتنا آخرت میں رہنا ہے۔(تفسیر روح البیان)

08/10/2025

🔴حال میں جئیں ، ماضی میں نہیں۔ اور مستقبل کو سوچیں ، ماضی کو نہیں۔
👈اپنی آج کی انرجی energy گزرے ہوئے کل پہ ضائع نہ کریں، اسے آنے والے کل کے لئے بچا کر رکھیں۔ مطلب ماضی کی ٹینشن کو نہ سوچیں، شخصیت مرجھا جاتی ہے۔ مایوسی پیدا ہوتی ہے اور طاقت ڈرین Drain ہوتی ہے۔ مستقبل میں ترقی ہو سکتی ہے، خراب چیزوں کی رپیر Repair بھی ہو سکتی ہے۔

ماضی سے کال آئے تو نہ اٹھائیں وہاں کوئی نئی چیز نہیں ہے پرانی باتیں ہی دھرائی جاتی ہیں زندہ رہنے کے لئے مستقبل اچھی جگہ ہے۔

👈ماضی کی وہ باتیں جو مستقبل کے لئے ضروری ہیں رکھ لیں باقی ٹریش Trash کریں۔
🔴

08/10/2025

🔴👈 زلزلے کے وقت یہ دعا پڑھیں
👈اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا فِي أَمَانِكَ وَحِفْظِكَ، وَارْزُقْنَا الصَّبْرَ وَالثَّبَاتَ، وَارْفَعْ عَنَّا الْبَلَاءَ وَالضَّرَّاءَ*

👈 "اے اللہ! ہمیں اپنی امان اور حفاظت میں رکھ، ہمیں صبر اور ثابت قدمی عطا فرما، اور ہم سے مصیبت اور تکلیف کو دور فرما۔"🤲

Address

Islamabad Mohalla
Mehar
76330

Telephone

+923003414224

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Ghulam Abbas Mahessar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Ghulam Abbas Mahessar:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram